لاہور (نیوزایجنسیاں) پاکستا ن کے لیگ سپنر شاداب خان ان چند نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھائی۔ 18 سالہ نوجوان کرکٹر ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں اور بگ بیش لیگ(بی بی ایل) میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔پاکستانی تو شاداب خان سے پیار کرتے ہی ہیں مگر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکالم بھی ان کے گرویدہ نظر آئے اور ایک انٹرویو کے دوران شاداب کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان کرکٹر کی برسبین ہیٹ میں شمولیت پر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی کپتانی کرنےوالے برینڈن میکالم نے کہا کہ ”میں شاداب خان کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ میں کیریبین لیگ میں اس کیساتھ کھیلا ہوں اور دنیا بھر کی مختلف لیگز اور بین الاقوامی میچوں کے اس کے کیرئیر کو فالو کیا ہے۔ وہ ابھی ایک نوجوان کرکٹر ہے لیکن اس نے دنیائے کرکٹ پر بہت اثر ڈالا ہے۔“میکالم کا مزید کہانا تھا کہ ”شاداب خان کئی صلاحیتوں کا حامل کھلاڑی ہے، وہ فیلڈ میں پھرتیلا ہے اور خوب بلے بازی بھی کرتا ہے۔