تازہ تر ین

سیٹھی کوبگ تھری کے بدلے لالی پاپ ملا، ذکاءاشرف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی کی توجہ ٹی 20اور ٹی 10کی جانب ہے پی ایس ایل کا آئیڈیا میرا تھاپی سی بی کو بھارت سے قانونی کیس میں کچھ بھی نہیں ملنے والا بھارت نے نجم سیٹھی کو بگ تھری کے بدلے لالی پوپ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کا معیار نیچے آیا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہئے۔جہاں پاکستان کا مفادہوگا ہماری دعائیں ساتھ ہوں گی کسی کی ذاتی شخصیت کے لئے نہیں ۔کرکٹ بورڈ اس وقت ایک مست ہاتھی کی طرح چل رہا ہے ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف ان کی توجہ ہی نہیں بس پیسے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں حالانکہ پیسہ تو خود کرکٹ کے پیچھے آئے گا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں ضلع کی سطح پر پہلے چالیس ہزار دیے جاتے تھے اب اس کو انہوں نے بیس ہزار کر دیا ہے اب جو افورڈ نہیں کر سکتے وہ نہیں آئیں گے جس سے پاکستان کا ٹیلنٹ ضائع ہوگا کرکٹ بورڈ کا تو کام کی ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے جب تک میرٹ پر سلیکشن نہیں ہوگی اچھا ٹیلنٹ اوپر نہ آنے سے کرکٹ کی تباہی ہو گی۔ذکاءاشرف نے بتایا کہ جب ٹیم نے انٹرنیشنل ٹور پر جانا ہوتا ہے تو یہ کیمپ لگا کر تیاری نہیں کرتے لڑکوں کو جہاز میں بٹھایا اور باہر بھیج دیا جاتا ہے تیاری نہیں کی جاتی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain