تازہ تر ین

طاہرالقادری نے 28دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا

لاہور (وقا ئع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے معاملے پر 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں شیخ رشید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اصل مقدمہ تو ماڈل ٹاو¿ن کا ہے، باقی مقدمات اپنے وقت پر کھلیں گے، 17 جون 2014ء کو پنجاب حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا جس میں 45 تھانوں سے چن چن کر 809 شوٹرز بلائے گئے جب کہ حملہ کرنے والوں میں شارپ شوٹرز اور اسنائپرز شامل تھے۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ اتنا بڑا آپریشن وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے ملزمان 31 دسمبر تک سرنڈر کرکے خود کو قانون کے حوالے کریں، ہم اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں تمام بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، انہوں نے کہا شہبازشریف وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز پریس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے ہمیں ان کا ہر فیصلہ منظور ہے ، عمران خان بھی طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا نوازشریف عالمی ایجنڈے کے تحت ملک کوتباہ کرناچاہتے ہیں، شریف برادران ڈبل گیم کھیل رہے ہیں دونوں بھائیوں نے رام اور شام فلم لگائی ہوئی ہے۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ عدلیہ کوللکارنے سے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا حدیبیہ پیپرملز کیس تمام جرائم کی ماں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں،اگراسحاق ڈاراتنے ہی پاک صاف ہیں تو وطن واپس آجائیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف میں ہمت ہے تو تحریک چلائیں، انہوں نے کہا حدیبیہ کیس ٹیکنیکل ناٹ آوٹ ہوا ہے اس پر دوبارہ عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا نواز اور شہباز کے ڈرامے اب نہیں چلیں گے، ایسا نہیں ہو گا ایک بھائی عدلیہ کو نشانہ بنائے اور دوسرا وزیراعظم کی کمپین کرے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے پہلے لانگ مارچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل وزیراعظم کو ووٹ دینے کیلیے 9 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر بانٹے گئے، ایل این جی کیس کی فائل کھل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے مقابلے میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرنسی مضبوط ہے۔شیخ رشید نے کہا عمران خان سے بات ہوئی ہے، انہوں نے مجھے طاہرلقادری کیساتھ مل کر فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا فوج اور عدلیہ کو گالیاں دلوانا عالمی ایجنڈا ہے، ختم نبوت دھرنے میں 11 افراد مارے گئے جن کے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا دھرنے کے پیچھے کیپٹن صفدر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا خاقان عباسی نے پچھلے تین روز میں جو سیکرٹ فنڈز بانٹے اگر بتا دوں تو ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain