اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کا عمل 90 روز میں مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی خلاءکے باعث ملک میں گورننس کا نظام تتر بتر ہے اور آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا پابند ہے، لہذا الیکشن کمیشن کو پورا عمل 90 روز (3 ماہ) میں مکمل کرنا چاہیے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف مختلف حیلے بہانوں سے انتخابی عمل میں تاخیر بالکل گوارا نہیں کرے گی۔
