تازہ تر ین

قائداعظم ٹرافی فائنل ،حفیظ ،اظہر کا فلاپ شو ۔۔۔

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے واپڈا کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 215 رنز بنا لئے، افتخار احمد 71 اور یاسرشاہ 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، وہاب ریاض نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے پانچ روزہ فائنل میچ کے پہلے روز ایس این جی پی ایل نے واپڈا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لئے، ایس این جی پی ایل کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 16 کے سکور پر اسے کپتان محمد حفیظ کا نقصان اٹھانا پڑا جو 12 رنز بنا کر وقاص مقصود کی گیند پر بولڈ ہوئے، 22 کے سکور پر اظہر علی 9 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند کا نشانہ بنے، خرم شہزاد اور اسد شفیق نے مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 80 کے مجموعی سکور پر شفیق 23 رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، خرم شہزاد 29 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس موقع پر افتخار احمد نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 89 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 183 تک پہنچا کر اسے مکمل تباہی سے بچا لیا۔ یہاں پر وہاب ریاض نے رضوان کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ ڈالی، انہوں نے 42 رنز بنائے، عمران خالد 4 رنز بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد افتخار احمد اور یاسرشاہ نے مزید نقصان نہ ہونے دیا، افتخار احمد 71 اور یاسرشاہ 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، وہاب ریاض نے 3 جبکہ محمد آصف، وقاص مقصود اور زاہد منصور نے ایک، ایک وکٹ لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain