تازہ تر ین

خواجہ سراوں کیلئے الگ جیلیں بنیں گی حق وارثت بھی تسلیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی خواجہ سراﺅں کے حق وراثت کو تسلیم کرلیاہے۔ کمیٹی کا اجلاس یئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں خواجہ سراﺅں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق سینیٹر کریم احمد خواجہ اور سینیٹرز روبینہ خالد، روبینہ عرفان ،ثمینہ سعید اور کلثوم پروین کے الگ الگ بل زیر بحث آئے۔ خواجہ سراﺅں کے حقوق پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سزا دی جائے۔ ان کے ساتھ امتیازی سلوک بھی روا نہ رکھا جائے ۔ مفتی عبدالستار نے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو بھی آئین کے تحت عام شہری کی برابر حیثیت دی جائے۔ کمیٹی نے سینیٹر کریم احمد خواجہ اور خواتین سینیٹرز کے پیش کردہ الگ الگ بلز کی بعض شقوں کو یکجا کر کے منظور کر لیا ۔منظور کردہ بل کے تحت خواجہ سراﺅں کی شکایات کے ازالے کیلئے محتسب مقرر کیا جائے گا۔ ووکیشنل ٹریننگ کے علاوہ آسان قرضہ جات دیئے جائیں گے۔ سیف ہومز اور پروٹیکشن سینٹرز کے علاوہ الگ حوالات بھی بنائی جائے گی ۔ زبردستی بھیک منگوانے کو جرم قرار دیا گیا ہے ۔ کسی زیادتی پر جرمانہ ایک لاکھ تک کیا جا سکے گا۔ لاہور سے لاپتہ ہونے والے امن کے سرگرم کارکن رضا محمود خان کے بارے میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سلطان نے بتایا کہ کوئی گواہ موجود نہیں پرائیویٹ کیمروں کی مدد لی گئی ہے ۔ لاپتہ ہونے والے رضا محمود خان کے بھائی نے تین دن بعد ایف آئی آر درج کرائی ۔ رضا محمود خان گلبرک کارہائشی ہے ۔ آغاز دوستی این جی او چلاتا ہے ۔جس کا نعرہ ہم سب ایک ہیں ہے۔فیس بک پر ریاست پر تنقید اور قابل اعتراض مواد بھی ڈالا جاتا تھا ، ایف آئی اے ، آئی بی ، آئی ایس آئی ، ایم آئی ، سی ٹی ڈی ، وزارت داخلہ کو خطوط لکھے ہیں جواب کا انتظار ہے ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ بلوچستان میں ایک صحافی گرفتار کر کے جیل بجھوایا گیا عدالت نے ضمانت پر چھوڑ دیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain