تازہ تر ین

خادم پنجاب شرم کریں، وہ کسانوں کا حق مار رہے ہیں: جہانگیر ترین

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شہباز شریف رمضان شوگر مل کے مالک ہیں ۔ خادم پنجاب شرم کریں وہ کسانوں کا حق مار رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے راہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہباز شریف رمضان شوگر ملز کے مالک ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریفکسا نو ں کو گنے کی قیمت 180 کی بجائے 150 روپے فی من ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کی ملیں 15 سے 20 فیصد کم وزن کر کے کسانوں کا استحصال کر رہی ہیں جہانگیر ترین نے کہا کہ شہباز شریف کسانوں سے چوری کرنے اور ان کا حق مارنے پر شرم کریں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام انتظامیہ شہباز شریف کے آگے سرجھکائے کھڑی ہے جبکہ شریف خاندان کی شوگر ملیں کھلے عام قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں جہانگیر ترین نے کہا کہ خادم پنجاب شرم کریں ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain