اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ماہر قانون عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ شاہ ایران کی طرح نواز شریف پر بھی زمین تنگ ہوچکی ہے، نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے، جتنی ذلت اسی خاندان کی ہوئی ہے آج تک ملک کی تاریخ میں کسی اور خاندان کی نہیں ہوئی، ان کیخلاف مکہ، مدینہ اور لندن میں نعرے لگ گئے، نواز شریف کس دلیری کی بات کررہے ہیں، یہ وہی ہیں جو مشرف دور میں چند ماہ جیل میں گزارنا پڑے تو رو رو کر درخواستیں کرتے تھے کہ باہر بھجوا دیا جائے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار واپس نہیں آئینگے۔ وفاقی وزرا تنخواہ اور سہولتیں تو عوام کے ٹیکس سے لیتے ہیں تو کس منہ سے نواز شریف کیخلاف کیسز سننے عدالت جاتے ہیں، اگر انہیں نواز شریف سے واقعی پیار ہے تو پہلے مستعفی ہوں پھر عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں، ہمارے یہاں اگر اس لئے احتساب سے نہیں گھبراتے کہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ عدالت میں صرف تاریخ در تاریخ ہی چلے گی۔