رانا ثنا ءاﷲپھر بڑی مشکل میںپھنس گئے ۔۔۔10دسمبر کو کیا ہونے جا رہا ہے ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون پنجاب کا استعفیٰ حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ۔بار بار مہلت اور بار بار التواء۔۔۔رانا ثنا کی مشکلات میں اضافہ ،پیر آف سیال کا 10دسمبر کو فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کر دیا گیا ۔پیر آف سیال خواجہ حمید الدین کا 10دسمبر کو رانا ثنا کے ہی حلقے میں بڑے جلسہ عام کا اعلان کر دیا ۔جس کے ساتھ ہی رانا ثنا ءاﷲ کے استعفیٰ کا معاملہ اہم موڑ اختیار کر گیا ۔

ٹیم پاکستان کا دورہ نیوز ی لینڈ کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (ویب ڈیسک)ٹیم پاکستان جا رہی ہے دورہ نیوزی لینڈ کرنے کیلئے جس میں 5ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں جائینگے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ 7جنوری 2018کو کھیلا جائیگا ۔یہ میچ اتوار کے روز کھیلا جائیگا پاکستان وقت کے مطابق میچ صبح 3بجے شروع ہو گا ۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے سر قیمت رکھنے والا گرفتار،کیوں ایسا کیا،جان کر سب ششدر رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے سر قیمت رکھنے والا گوجرانوالہ کا شہری نکلا، جرمنی سے ویڈیو اپ لوڈ کی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کھوج لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو قتل کرنے پر 10لاکھ روپے کے انعام کی ویڈیو اپ لوڈکرنے والے شخص کا کھوج لگا لیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق یہ ویڈیو جرمنی سے اپ لوڈ کی گئی تھی جبکہ اپ لوڈ کرنے والے گوجرانوالہ کا شہری محمد اکرم ہے۔ ایف آئی اے نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص اور اس کی فیملی کے تمام کوائف حاصل کر لئے ہیںجبکہ اس شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

جہانگیرترین کی سپریم کورٹ نااہلی سے متعلق مقدمے میں پیش ٹرسٹ ڈیڈ کاتجزیہ ،سنسنی خیز انکشافات،نئی باتیں سامنے آنے لگیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 3اہم ترین ماہرین نے جہانگیرترین کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی سے متعلق مقدمے میں پیش کردہ 38صفحات کی ٹرسٹ ڈیڈ کاتجزیہ کرنے کے بعد تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کاا?ف شور ٹرسٹ ایک سیٹلر ڈائیریکٹڈ /کنٹرولڈ ٹرسٹ ہے جس میں ٹرسٹی کو بہت کم کنٹرول ہے، اور ان کے بچے 150 سال یا جہانگیر ترین کی وفات کے بعد فائدہ اٹھاسکیں گے۔جہانگیر ترین نے تردید کی ہے کہ وہ نیوبری برطانیہ میں 7ملین پونڈ مالیت کے ہائیڈ ہاو¿س کے مالک ہیں، اور یہ موقف اختیار کیاہے کہ جہانگیر ترین کے شائنی ویو لمیٹیڈ بی وی ا?ئی ا?ف شور کمپنی کی جانب سے قائم کردہ ٹرسٹ کے ذریعے ان کے بچے اس کے مالک ہیں۔لیکن تازہ ترین فارنزک تجزیئے سے ثابت ہوتاہے کہ ٹرسٹ کے ذریعے جہانگیر ترین ہی اس کے اصل مالک ہیں جس پر نہ صرف یہ کہ ان کے بچوں کو مکمل کنٹرول حاصل نہیں ہے بلکہ ٹرسٹی بھی بے اختیار ہیں جب کہ مکمل کنٹرول اور ملکیت ترین کے پاس ہے۔انہوں نے پاکستانی عدالتوں میں اس حقیقت سے انکار کیاہے، پس منظر میں انٹرویو میں ماہرین نے ا?کسفورڈ کے نزدیک نیوبری یں 7ملین پونڈ مالیت کے ہائیڈ ہاو¿س سے متعلق ٹرسٹ کاباریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد رائے دی ہے کہ سوئس فنانشیل مارکیٹ سپروائزری اتھارٹی کے ریگولیٹڈ سوئس ٹرسٹ ایڈمنسٹریٹرز برطانیہ میں ٹرسٹ مینجمنٹ سروسز فراہم نہیں کرسکتی جیسا کہ ترین کے وکلا نے عدالت میں بتایا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ پر لندن میں دستخط کئے گئے ہیں۔ترین کی ٹرسٹ ڈیڈ سے صاف ظاہرہوتاہے کہ اس پر جنیوا میں دستخط کئے گئے جس سے سوئس اکاو¿نٹس کے درمیان ربط پر سوال پیداہوتے ہیں۔ماہرین اس پر متفق ہیں کہ ترین کاا?ف شور ٹرسٹ شرمناک ٹرسٹ ہے، جس میں ٹرسٹیز کو کم از کم کنٹرول ہوگا اور شیڈول تھرڈ اور فورتھ سے ظاہرہوتاہے کہ ترین کے بچے ترین کی وفات یا 150سال بعد اس کے بینی فشری بن سکیں گے۔انہوں نے وضاحت کی ہے کہ برطانیہ میں ایک ا?ف شور ٹرسٹ کابنیادی مقصدڈومیسائل نہ رکھنے والے ترین جیسے اعلیٰ ترین افراد کیلئے تھا۔ یہ کسی شخص (یاگروپ) کی جانب سے جو ٹرسٹی اور ایک خاص فرد یاگروپ کے سیٹلر کے درمیان ایک انتظام تھا جس کی شقات کے تحت ایک واجب التعمیل قانونی فورم تھاجسے ڈیڈ ا?ف ٹرسٹ کانام دیاگیا۔ٹرسٹی ایچ ایس بی سی گیرزیلر ٹرسٹ کمپنی، جنیوا ہے جس نے ٹرسٹ قائم کیا، موجودہ ٹرسٹی ایس ایف جی ویلتھ سالوشنز،جرسی ہیں، ترین کی زندگی میں بینی فشریز میں جناب اور بیگم جہانگیر ترین ہیں اور ان کی وفات کے بعد ان شریک حیات اور بچے ہیں، قانونی طورپر ٹرسٹ ریزیڈنسی بہت نازک تصور ہے، اور سیٹلمنٹ کی ٹرسٹی سوئٹزرلینڈکی رہائشی ایک ٹرسٹ کمپنی ہے۔لیکن یہ ٹرسٹ ہرمیجسٹی ریونیو اور کسٹمز کو برطانیہ کا غیررہائشی تجویز کیاگیاہے اور یہ حقیقت ہے کہ اس میں سیٹلر (جناب ترین) اور ٹرسٹیز ایچ ایس بی سی گیرزیلر اوربینی فشریز (جناب ترین اوربیگم ترین) پر سنگین ٹیکس الجھاو¿ موجود ہے۔ فارنزک تجزیئے سے ظاہر ہوتاہے کہ ٹرسٹ کا بینی فیشیل مالک کون ہے اور کون ہوسکتاہے؟۔ٹرسٹ کیلئے منی لانڈرنگ گائیڈنس کے مطابق ایچ ایم ا?ر سی رولز کے مطابق ٹرسٹ کے بینی فیشیل مالکان ہیں:۔ کوئی بھی فردجوٹرسٹ کی پراپرٹی کی مالیت کی کم ازکم 25 فیصد مفادات کامالک ہو، افراد جن کااصل مفاد کیلئے ٹرسٹ قائم کیاگیا ہو اورکوئی بھی فرد جو ٹرسٹ پر کنٹرول رکھتاہو،کنٹرول کے معنی ہیں ایک طاقت (خواہ وہ تنہا ،مشترکہ طورپر کسی دوسرے فرد کے ساتھ یا کسی دوسرے فرد کے مشورے سے) اس پرکنٹرول رکھتاہو۔ٹرسٹ انسٹرومنٹ یاقانون کے تحت ڈسپوز کرنے ،ایڈوانس،قرض دینے ،سرمایہ کاری ،ادائیگی یا ٹرسٹ کی املاک پر اس کااطلاق ہوتا ہو، اس میں اضافہ کرنے یا کسی فرد کو بینی فشری کی حیثیت سے ہٹانے یا بینی فشریز کی کلاس سے :۔ ٹرسٹیز کاتقرر کرنا یا ہٹانا۔ہدایت ،رائے کو روکنا، یا ان میں سے کسی کو اختیارات سےتجاوز کو ویٹو کرنا، ایچ ایم ا?ر سی کے منی لانڈرنگ ریگولیشنز 2007 (شق 6) کے تحت بینی فیشیل مالکان انفرادی (یا کوئی ایک فرد) ٹرسٹ کی پشت پر ہو جو بالا?خر ٹرسٹ کے مالک ہوں یاجس کی جانب سے کسی ٹرانزیکشن یا ایکٹویٹی کی گئی ہوکا اس پر کنٹرول ہو، جو کہ اثاثوں یا ووٹنگ کے 25فیصد سے زیادہ کامالک ہو یا جو اس پر کنٹرول رکھتاہو خواہ یہ مفادات بالواسطہ طورپر ہوں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ بینی فیشیل مالک کی اصطلاح کی روشنی میں جیسا کہ برطانیہ کے قوانین میں موجود ہے، جہانگیر ترین کو ٹرسٹ پر مکمل کنٹرول ہے وہٹرسٹس کے بڑے مفادات اوربینیفٹس کے مالک ہیں، سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے جہانگیر ترین سے رینڈم ٹرسٹ،اے کے مین ٹرسٹ جو ایچ ایس بی سیگیرزیلر سوئٹزرلینڈ(جنیوا) ا?فس کے تحت قائم کیاگیا کی تفصیلات طلب نہیں کیں۔

کوہلی اور انوشکا کی شادی طے پاگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی۔بھارتی کرکٹ اور بالی وڈ کا رشتہ بہت پرانا ہے اور ماضی میں بھی کئی کرکٹرز کی فلمی حسیناؤں کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین، ہربھجن سنگھ، یووراج سنگھ اور ظہیر خان کی بالی وڈ حسیناؤں سے شادی کے بعد اب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی اگلے ہفتے شادی طے پائی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے 9، 10 اور 11  دسمبر کو یورپی ملک اٹلی میں ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی شادی کے کل ہی اٹلی روانہ ہونے والے ہیں اور باقی خاندان اور دوستوں کے لیے بھی یورپی شہر میلان میں ہوٹلز کی بکنگ کرالی گئی ہے۔میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کے لیے شادی کا جوڑا فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے اور انہیں گزشتہ ہفتے اداکارہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب ممبئی میں 21 دسمبر کو ہوگی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا گیا ہے۔چند روز قبل ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل کھلائے جانے پر بھٹ پڑے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ کوئی روبوٹ نہیں اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔اس کے بعد انہیں چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے اور اب انہی چھٹیوں میں شادی کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔دوسری جانب انوشکا شرما کے ترجمان نے شادی کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دوستی کو طویل عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں کی شادی کی خبریں اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

وزیراعظم کوخودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش،دو حملہ آوروںکی گرفتاری ،سنسنی خیز انکشافات

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کوخودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کوگزشتہ ماہ خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جسے اسکاٹ لینڈیارڈ، ویسٹ مڈلینڈزپولیس اورایم آئی فائیونے ناکام بنایا۔منصوبہ بنانے پردوحملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن کی شناخت شمال لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زکریا رحمان اورجنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ٹریسامے کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاو¿ننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیزمواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ بر طانوی وزیر اعظم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ٹریسامے کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران وزیراعظم پر9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں جنہیں ناکام بنایا گیا۔

 

مچل اسٹارک کی شاندار باﺅلنگ ،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست دیدی

ملبورن (ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ایڈیلیڈ کے اوول گراو¿نڈ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 354 رنز کا ہدف دیا تو مہمان انگلینڈ کی پوری ٹیم کھیل کے آخری روز 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوئے روٹ 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ مالان 29، مارک اسٹون مین اور جونی بریسٹو 36،36 جب کہ السٹرل کک 16 رنز بناسکے۔آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ جوز ہیزلی وڈ اور نیتھن لیون نے 2،2 اور جیمز کمنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شان مارش کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا، مارش نے پہلی اننگز میں 126 رنز ناٹ آو¿ٹ کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

 

سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار افراد رہائی کے لیے سمجھوتے پر تیار

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن المبارک کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں رفتار افراد میں سے زیادہ تر نے معافی کے بدلے سمجھوتے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پرانسداد بدعنوانی کی تحقیقات کےلئے نشکیل دی جانے والی اعلیٰ ترین تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن المبارک نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد میں سے زیادہ تر نے قانونی کارروائی سے بچنے کےلئے سمجھوتہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔سعودی عرب کے اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تحقیقات کےلئے بین الاقوامی اصولوں کے طریق? کار کو اپنایا گیا۔ گرفتار افراد سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں 320 افراد کو طلب کیا تھا، کمیشن نے ان میں سے متعدد افراد کے کیس سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر اٹارنی جنرل کو بھیج دیے تھے، اس وقت 159 افراد زیرِ حراست ہیں۔ جن لوگوں نے الزامات یا سمجھوتے سے انکار کیا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیزنے ملک میں کرپشن کے خلاف ایک اعلیٰ ترین تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جس میں شاہی خاندان کے افرادسمیت متعدد بااثرشخصیات کو گرفتار کیا گیا، نائب ولی عہد کی جانب سے اقدام کو اکثر لوگوں نے نائب صدر کو تخت پرقبضہ کرنے سے نشبیہہ دی تھی جس کو نائب ولی عہد نے مضحکہ خیز قرارد دیتے ہوئے مستردکردیا ہے۔

ٹرمپ اسرائیل میں امریکی سفارتخانے سے متعلق فیصلے کا اعلان آج کریں گے

امریکی(ویب ڈیسک ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے سے متعلق فیصلے کا اعلان آج کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاو¿س سارا ینڈرز نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ٹرمپ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے متعلق فیصلے کا اعلان آج کریں گے۔ اعلیٰ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج یروشلم کو اسرائیل کا دالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے تاہم امریکی سفارتخانے کی منتقلی میں 6 ماہ کی تاخیر کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے فارتخانے کی منتقل کے حوالے سے اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں موجود امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے حوالے سے کانگریس نے 1995 میں قانون پاس کیا تھا جس کے بعد آنے والے ہر امریکی صدر سے اس پر عملدرآمد کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ترکی کی مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی
دوسری جانب سعودی عرب، فلسطین، اردن، مراکش،ترکی، مصر اور عرب لیگ کے علاوہ یورپی یونین اور امریکی محکمہ خارجہ کے کئی عہدیداروں نے سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے۔متعدد عرب اور مسلم ممالک نے متوقع فیصلے کی مخالفت کی ہے، سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک اقدام ہوگا جس سے دنیا بھر میں اشتعال پھیلے گا۔عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فیصلے سے مشرق وسطیٰ کے استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔فلسطینی صدر محمود عباس کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی اقدام امن کو ناکام بنائے گا اور خطے کی سلامتی اور تحفظ کے منافی ہوگا۔فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے خطرات میں اضافہ اور یہ تمام حدود کو پار کرنے کے مترادف ہوگا۔فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہوا جس میں امریکی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اس قسم کے اقدام سے خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔مصر کے صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ٹرمپ سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ اس اقدام کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔اردن کے شاہ عبداللہ اور صدر ٹرمپ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، گفتگو کے دوران شاہ عبداللہ نے امریکی صدر کے اقدام پر مسلمانوں کے مشتعل ہونے کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا مسئلہ نہایت اہم ہے، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا نتیجہ انقرہ کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔دوسری جانب فرانس اور جرمنی نے بھی امریکی سفارت خانے کی منتقلی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، جرمن وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان طے ہونا چاہئے۔فرانس کے صدر ایمونیل میکرون پہلے ہی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئیتریس نے کہا ہے کہ کسی بھی یکطرفہ اقدام کے نتیجے میں دو قومی ریاست کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈا لیزا رائس کی سعودی قیادت سےملاقات

(ویب ڈیسک )ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور کونڈا لیزا رائس میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں ملکوں میں باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیاریاض سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈ لیزا رائس نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران الریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے الگ الگ ملاقات کی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کونڈا لیزا رائس کی شاہ سلمان سے ملاقات کے وقت وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے انچارج خالد العیسیٰ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور کونڈا لیزا رائس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی قومی سلامتی کے مشیر محمد الغفیلی بھی موجود تھے۔