2017ء خوش آمدید, آسمان ہر رنگ و نور کی برسات

لاہور، کراچی، اسلام آباد (کلچرل رپورٹر، خصوصی نامہ نگار، بیوروز، مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2016 کا اختتام ہو گیا اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا جشن منایا گیا۔ نیو ایئر کے موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ لاکھوں افراد نے جس کا نظارہ کیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد میں نوجوان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور خوب ہلہ گلا کیا۔ اس موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے منچلوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ دیگر شہروں کی طرح صو با ئی دارلحکو مت میں سال نو کی آمد طوفان بدتمیزی ،ہلڑ بازی او ر شور شرابا میں سال 2017 ءکو خوش آمدید کہا گیا ،منچلے موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سمیت پیدل ، مال روڈ کے ساتھ لبرٹی گلبرگ ،ڈیفنس اور بحریہ میں ٹولیوں کی صورت میں پہنچ گئے ،پولیس کی بھاری نفری داخلی راستوں سمیت گرجاگھروں اور ہوٹلوںسمیت شاہراﺅں پر تعینات ہوتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے تعینات کی گئی ،سال نو کو بہتر دیکھنے کیلئے آنکھوں میں امید کی کرنیں لیے داتا داربار اوربادشاہی مسجد سمیت دیگر مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ،شہریوں کی جانب سے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق سال 2017 ءکو خوش آمدید کہنے کیلئے منچلوں کی ٹولیاں مال روڈ اورلبرٹی پہنچ گئیں جہاں طوفان بدتمیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے جبکہ نوجوانوں کی جانب سے کیک اور ہوا میں غبارے چھوڑے گئے ،اہل لاہور کی جانب سے کئی افراد اپنی فیملیوں کے ساتھ جوش وجذبے کے ساتھ ہلہ گلہ کرتے رہے جبکہ لبرٹی اور بحریہ ٹاﺅن میں منعقد کیے گئے خصوصی شوز میں آتشبازی کی گئی اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں میں سال نو پر ہوائی فائرنگ کی پابندی کو بھی نظر انداز کردیا گیا جبکہ سال نو پر پولیس کی طرف سے بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے عبادت گاہوں ،شاہراﺅں اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ون ویلنگ سمیت خواتین سے بدتمیزی کو روکنے کیلئے خصوصی پولیس دستے تعینات کیے گئے مال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں جیب تراشی کی وارداتوں کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ لاہور میں اس سال بھی نیوایئر نائٹ روایتی وجوش جذبے سے منایا گیاجس کی تیاریاں کئی دنوں سے جاری تھیں اوراس کے لئے منچلوں نے پرائیویٹ فار م ہاﺅسزاور ہوٹل بک کرائے ہوئے تھے جہاں ڈانس پارٹیاں اور نجی محفلیں سجائی گئیںجن میں نہ صرف ملک کی نامور ماڈلزاورگلوکا روں نے شرکت کی بلکہ بے شمار ڈانسرزاور بی کلاس ماڈلز بھی ان پارٹیوں کی زینت بنیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر ڈانس پارٹیاں بحریہ ٹاﺅن ،بیدیاں روڈ،رائے ونڈ روڈ،برکی روڈ،کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں واقع فام ہاﺅسز پر منعقد بلکہ اس کے علاوہ شہر کے کئی پوش علاقوں کے گھروں میں پارٹیاں اور نجی محفلیں سجائی گئیں جس کے لئے مشہور ڈانسرزکو پہلے ہی بک کرلیا گیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہرکی مشہورڈانسرزنے نیوایئر کی ڈیمانڈ کے باعث اپنے معاوضے میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا تھا جبکہ کئی پارٹیوں کے لئے مشہورگلوکاروں کو بھی بک کیا گیا تاہم ایسی پارٹیاں کم تعداد میں تھیں جہاں گلوکاروں کو مدعوکیا گیا تھا جبکہ ڈانس پارٹیاں زیادہ تعدادمیں ہوئیں جن کے لئے شہرکی تین سو کے قریب مشہور ڈانسرزاور”ماڈلز“کو بک کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر کے پوش علاقوں میں ہونے والی پارٹیوں میں شرکت کے لئے دس سے پندرہ ہزار روپے میں ٹکٹ اور کارڈ فروخت کئے گئے تھے۔ ان پارٹیوں میں شہر کی ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے جوڑوں نے ہی شرکت کی کیونکہ ان پارٹیوں میں صرف”کپلز“کو ہی شرکت کی اجازت تھی۔کئی پارٹیوں میں لوگوں کے درمیان نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں کی اطلاعات بھی ملیں۔ دنیا بھر میں کہیں خوشیوں کے رنگ، کہیں غموں کے سائے ، کہیں امید کے دیئے تو کہیں ناامیدی کے اندھیرے دیتا ہوا سال 2016 اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور نئے سال کا خوش دلی سے استقبال کیا گیا، سال کا پہلاسورج نیوزی لینڈ سے طلوع ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کہیں خوشیوں کے رنگ، کہیں غموں کے سائے ، کہیں امید کے دیئے تو کہیں ناامیدی کے اندھیرے دیتا ہوا سال 2016 اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور نئے سال کا خوش دلی سے استقبال کیا گیا۔کہیں آتش بازی کے حشر سامانیاں ہیں تو کہیں حسن و جمال کی رعنائیاں، کہیں پھڑکتا ہوا میوزک ہے تو کہیں عبادات کا سکون، دنیا بھر میں بسنے والے اربوں انسان اپنے خطوں، تہذیب، اور روایتوں کے مطابق نئی امیدوں ، امنگوں ، خطرات اور خدشات کے امتزاج میں 2017 کا استقبال کررہے ہیں، سال کا پہلا سورج نیوزی لینڈ سے طلوع ہوا جہاں مختلف شہروں میں نئے سال کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ نیوزی لینڈ میں سال نو کی سب سے بڑی تقریب آکلینڈ میں ہوئی جہاں اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے سارا شہر ہی امڈ آیا تھا۔واضح رہے کہ نئے سال کا آغاز سب سے پہلے پولی نیشن ممالک نیوزی لینڈ، ٹانگا اور سوما سے ہوتا ہے جس کے بعد سورج آسٹریلیا کی سرحد کو چھوتے ہوئے جاپان میں اپنی کرنیں بکھیر تاہے، جہاں اس کے استقبال کو دیوانے تیارتھے اور انہوں نے اس کا استقبال کیا۔ جب کہ نئے سال کے نئے سورج کی سب سے آخری رونما ماریکا کی مغربی ریاستوں میں ہوگی۔

15سال بعد انگریز کا نظام نافذ, بڑی تبدیلیاں

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، قصور (خصوصی نا مہ نگار‘نمائندگان خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے سر براہوں نے حلف اٹھا لیا ۔ جبکہ پنجاب حکومت نے 15سال بعدایک مرتبہ پھر انگریز کا راج نفاذ کردیا،2جنوری سے ڈی سی اوز کے عہدے ختم اور ڈپٹی کمشنرز بحال ہو جائیں گے چیئر مین ضلع کونسل فیصل آباد اور وائس چیئر مینوں کی تقریب حلف بر داری نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم آرٹ کونسل میں ہوئی ‘ ریٹرننگ آفیسر زاہد بشیر گورائیہ نے چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر ‘ وائس چیئر مین رانا ذوالفقار ‘ وائس چیئر مین چوہدری خالد پرویز ورک‘ وائس چیئر مین رائے فیاض حسین کھرل سے حلف لیا ‘ سٹی میئر کی تقریب حلف بر داری ٹی ایم اے ہال لائل پور ٹاﺅن میں ہوئی‘ ریٹرننگ آفیسر طارق خان نیازی نے نو منتخب سٹی میئر محمد رزاق ملک‘ ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف‘ ڈپٹی میئر چوہدری عبد الغفور‘ ڈپٹی میئر محمد امین بٹ سے حلف لیا۔ پاکستانی سیا ست میں آج بھی برادری ازم کا عنصر نمایا ں ہے ، حالیہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے سربراہ انتخابات میں زیادہ راجپوت ، جاٹ ، بلوچ اور سیاسی خاندانوں کے افراد میونسپل کارپوریشنوں اورضلع کونسلوں کے چیئر مین منتخب ہوئے ماضی میں بلدیاتی اداروں پر عرصے تک حکمرانی کرنے والی آرائیں برادری کے صرف 3 افراد ہی میئر اور چیئر مین ضلع کونسل بن سکے ہیں اور پہلی بار کوئی کشمیری میئر یا چیئر مین ضلع کونسل نہیں بن سکا، 36 اضلاع میں 11 میونسپل کارپوریشنوں اور 34 ضلع کونسلروں کے 8 راجپوت ،6 جاٹ ، 6 بلوچ ، 4سید ،3آرائیں ، 3ملک ،2 اعوان اور 2 گجر جبکہ 11 دیگر برادریوں کے افراد بلدیاتی اداروں کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں ، جاٹ، راجپوت اور بلوچ خاندانوں کے نو منتخب میئروں اور چیئرمین ضلع کونسلوں میں حلف اٹھانے والوں میں محمد افضل تارڈچیئر مین ضلع کونسل حافظ آباد ، حنا پرویز وڑائچ ، چیئر مین ضلع کونسل سیالکو ٹ ، غلام حسین بوسال چیئر مین ضلع کونسل منڈی بہاو¿الدین ،ملک عمر علی اولکھ چیئر مین ضلع کونسل لیہ ، بابر خان سیال چیئر مین ضلع کونسل جھنگ ، بیگم فوزیہ خالد وڑائچ چیئر مین ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ ، عاصم شیر میکن چیئر مین ضلع کونسل سرگودھا ، ثقلین سجن چیئر مین ضلع کونسل چنیوٹ ، رانا سکندر حیات خان چیئر مین ضلع کونسل قصور ، رانا احمد عتیق انور چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ ، محمد احمد اقبال چیئر مین ضلع کونسل نارووال ، میاں اسلم سکھیراچیئر مین ضلع کونسل پاکپتن ، رضاحسین سرگانہ چیئر مین ضلع کونسل خانیووال ، بلوچ خاندان کے افراد میں سرور عمر گوپانگ چیئر مین ضلع کونسل مظفر گڑھ ، سردار عبدالعزیز جگن چیئر مین ضلع کونسل راجن پور ، میئر ساہیوال اسد بلوچ ، سردار عبدالقادر کھوسہ چیئر مین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان ، اظہر خان لغاری چیئر مین ضلع کونسل رحیم یار خان سید خاندان کے افراد ہیں ، دیوان عاشق بخاری چیئر مین ضلع کونسل ملتان ، عقیل انجم ہاشمی میئر میونسپل کارپوریشن بہالپور ، سید قلندر شاہ چیئر مین ضلع کونسل بہاول نگر ، غلام محی الدین چیئر مین ضلع کونسل وہاڑی آرائیں خاندان کے 2 میئروں اور ایک ضلع ناظم میں بلدیہ عظمی لاہور کے میئر کرنل (ر) مبشر جاوید میئر ملتان نوید الحق چودھری ، زاہد نذیر کے نام شامل ہیں ،تین “ملک ©©©”©برادری کے میئروں اور چیئرمینوں میں ملک نوید اسلم میئر سرگودھا ، ملک عبدالقادر عباس چیئرمین ضلع کونسل اکاڑہ اور میئر فیصل آباد ، ملک عبدالرزاق شامل ہیں ، اعوان ، پٹھان ، شیخ اور گجر خاندانوں کے میئر وں اور چیئر مینوں میں گل حمید خان روکھڑ ی چیئرمین ضلع کونسل میانوالی ، بیگم سمیرا ملک چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ، ملک طارق ڈھلی چیئرمین ضلع کونسل ضلع کونسل اٹک شیخ دلشاد اور چیئر مین ضلع کونسل بہالپور اور میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کے نام شامل ہیں ۔پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے تمام سربراہوں نے ہفتہ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور کے لارڈ مےئرکرنل (ر) مبشر جاوےد ملک اور 9ڈپٹی مئےرزنے حلف اٹھا لےا،ٹاﺅن ہال لاہور مےں منعقدہ تقرےب مےں رےٹرننگ آفےسر مسعود محمود تمنا نے حلف لےا،اس موقع پر پاکستان مسلم لےگ (ن) کے رہنماﺅں،کارکنوں اور منتخب اراکےن کے حامےوں نے حلف برداری کی تقرےب مےں شرکت کی،حلف اٹھانے والے ڈپٹی مےئرز مےں حاجی اللہ رکھا،اعجاز احمدحفیظ، محمد مشتاق مغل، وسیم قادر، محمد بلال چوہدری، مہرمحموداحمد ، راو¿ شہاب الدین، نذیر احمد سواتی اورمیاں محمدطارق شامل ہیں،تقرےب مےں جناح ہال کے عملے نے نومنتخب اراکےن کا خےر مقدم کےا،تقریب حلف وفاداری کے بعد پورا ٹاو¿ن ہال مبارکبادی نعروں سے گونج اٹھا،ٹاو¿ن ہال کی عوامی رونقیں ایک طویل عرصے کے بعد بحال ہوئی ہیں جس پر کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی تھا، لارڈ مئیر کرنل (ر) مبشر جاوےد ملک نے مےڈےا سے گفتگو مےں اس عزم کا اظہار کےا کہ وہ لاہور کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق عوام کی خدمت کےلئے رات دن ایک کر دیں گے،ہماری ترجےحات مےں پانی،سےورےج،سٹرےٹ لائٹس،گلےوں بازاروں کی مرمت سمےت عوام کو تعلےم ،صحت کی بنےادی سہولےات کی فراہمی شامل ہے،انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ کی خواہشات کے مطابق لاہور کو مزےد ترقی دےنے کی کوشش کرےں گے،انہوں نے کہا کہ نو منتخب بلدےاتی نمائندوں کی ٹےم گراس روٹ سطح کی سےاست کرکے ےہاں تک پہنچی ہے،مسلم لےگ(ن) کی قےادت نے عوامی نمائندوں کا انتخاب کرکے واضح تبدےلی دکھا دی ہے کہ اقتدار عوامی لوگوں کے پاس ہونا چاہئےے،مبشر جاوےد ملک نے کہا کہ عوام کی خواہشات کو بخوبی سمجھتے ہےں، ان خواہشات پر پورا اترےں گے اور مسائل کو حل کرےں گے،اےک سوال پر انہوں نے کہا کہ اختےارات کی جنگ کہےں نہےں چل رہی،قوانےن کے مطابق چلےں گے۔ راولپنڈی میٹروپولیٹن کے میئرسردار نسےم خان ا و رڈ پٹی مےئرچو ہد ری طا رق محمو د نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیارا ولپنڈی آ رٹس کو نسل مےں آ ج مےئر و ڈ پٹی مےئر راولپنڈی کی حلف بردا ری کی شا ندارتقر ےب منعقد ہو ئی اےڈےشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل)راولپنڈی نا زےہ پر وےن سد ھن نے نامز د مےئر سردار نسےم و ڈ پٹی مےئرچو ہد ری طا رق محمو د سے حلف لیا۔ حافظ آباد میں چار میونسپل کمیٹےوں کے چےئر مینوں اور وائس چےئر مینوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے چےئر مین حاجی جمشید عباس تھہیم وائس چےئر مین خالد محمود بٹ،میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹےاں کے چےئر مین چودھری بابر شفیق آرائےں،وائس چےئر مین حاجی محمد اسلم میسن،میونسپل کمیٹی جلاپور بھٹےاں کے چےئر مین میاں زاہد حسےن بھٹی،وائس چےئر مین محمد افضل جبکہ میونسپل کمیٹی سکھیکی کے چےئر مین ناصر قےوم بھٹی اور وائس چےئر مین عدنان بھٹی نے اپنے اپنے متعلقہ رےٹرنگ افسران سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ضلع کونسل اوکاڑہ کے چیئرمین ملک علی قادر عباس،وائس چیئرمین صباحت نواز خان اور راو¿ سعد اجمل خان سے ریٹرننگ آفیسر ایاز گل نے حلف لیا۔ میونسپل کمیٹی سکھیکی کے چیئرمین چودھری ناصر قیوم بھٹی اور وائس چیئرمین چودھری عدنان بھٹی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ میونسپل کمیٹی پیر محل کے چیئرمین چودھری خالد سردار وائس چیئرمین چودھری سلطان احمد نے حلف لے لیا۔ ضلع کونسل سرگودھا کے چیئر مین عاصم شیر میکن اور تین وائس چیئر مینز گلشن شیرازی، سرفراز بھٹی، مظہر شاہ، میونسپل کارپوریشن کے میئر ملک اسلم نوید، و ڈپٹی میئر بلال خان نے اپنے عہد وں کا حلف اٹھا لیا۔ ضلع کونسل کے منتخب عہدیداروں سے اے ڈی سی جی ذوالقرنین لنگڑیال جبکہ میونسپل کارپوریشن کے منتخب نمائندوں سے کالونی اسسٹنٹ وقاص مارتھ نے حلف لیا۔ گوجرانوالہ میں ضلع کونسل کے چیئرمین،وائس چیئرمین اور میونسپل کارپوریشن کے مئیر و ڈپٹی مئیر کی تقریب حلف برداری کیلئے تقریب ہفتہ کو منعقد ہوئی ۔ ضلع کو نسل ہال میں چیرمین ضلع کو نسل اورمیو نسپل کارپوریشن کے منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری میں ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے چیئرمین ضلع کو نسل مظہر قیوم ناہرہ ،وائس چیئرمین رانا عا مر نزیر،اعجاز پرویا میونسپل کا رپوریشن کے مئیر شیخ ثروت اکرام، ڈپٹی مئیرز سلمان خالد بٹ،رانا مقصود سمیت ٹاﺅن کمیٹیوں کے منتخب اراکین سے حلف لے لیا۔ تقریب حلف برداری میں وفا قی وزیر تجارت خرم دستگیر خان بھی شریک ہوئے۔ نومنتخب چیئر مین و وائس چیئر مینز ضلع کونسل قصور کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز ڈی پی ایس سکول کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔ جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علاﺅ الدین ‘وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خاں ‘رانا نثار خاں ‘ایم این ایز رانا حیات خاں ‘ملک رشید احمد خاں ‘ایم پی ایز ملک احمد سعید خاں ‘حاجی نعیم صفدر انصاری ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘چوہدری محمود انور ‘ڈی سی او قصور عمارہ خاں‘ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ‘ممبران ضلع کونسل ‘ضلعی افسران ‘صحافیوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔