ٹرمپ کا بیان: آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات سے تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ کی کارروائیوں کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی روانی جاری رہی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ نہیں ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ اقدامات نہ کیے جاتے تو تیل کی قیمتیں 350 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی تھیں۔
ٹرمپ کے مطابق امریکی بحری آپریشنز نے خطے میں شپنگ روٹس کو محفوظ بنایا اور توانائی کی عالمی سپلائی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

