پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی ہے، جسے طبی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ جدید طریقہ علاج ریڑھ کی ہڈی کے پیچیدہ آپریشنز میں زیادہ درستگی، کم خطرے اور تیزی سے صحت یابی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ روبوٹک ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسانی غلطی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں اور مریض کو بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
اس کامیاب سرجری کو پاکستان میں جدید طبی ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
