بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ میں سادگی سے ہوگی۔
اس حوالے سے عامر خان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 5 جولائی کو خاص دن ہے، 5 تاریخ کو شادی ہورہی ہے، شادی کی ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کی دعائیں چاہئیں کہ ہم خوش رہیں اور ہمارا اچھا سفر رہے۔
ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا

