شردھا کپور اور راجکمار راؤ ایک ساتھ کامیڈی ہارر فلم میں کاسٹ

بالی وڈ (ویب ڈیسک )کی خوبرو اداکارہ اور اپنی پہلی فلم ‘عاشقی 2’ سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور پہلی بار اداکار راجکمار راو¿ کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔اس فلم کے پروڈیوسر دنیش ویجان ہیں جنہوں نے اس سے قبل ہارر کامیڈی فلم ’گو گوا گون‘ بنائی تھی۔اداکار راجکمار راو¿ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مداحوں سے اپنے جذبات شیئر کیے اور لکھا کہ وہ شردھا کپور کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم کرنے کے لیے کافی بے تاب ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے فلم سازوں کو بھی سراہا۔

برطانوی وزیراعظم پرخود کش حملے کی کوشش کا منصوبہ بے نقاب

لندن:(ویب ڈیسک ) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کوخودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کوگزشتہ ماہ خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جسے اسکاٹ لینڈیارڈ، ویسٹ مڈلینڈزپولیس اورایم آئی فائیونے ناکام بنایا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق منصوبہ بنانے پردوحملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن کی شناخت شمال لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زکریا رحمان اورجنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق حملہ آورتھریسامے کی سرکاری رہائش گاہ ڈاو¿ننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیزمواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ بر طانوی وزیر اعظم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تھریسامے کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران وزیراعظم پر9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں جنہیں ناکام بنایا گیا۔

ریویوز ضائع کرنے پر شائقین اسٹیون اسمتھ کا مذاق اڑانے لگے

ایڈیلیڈ:(ویب ڈیسک ) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اساسمتھ کو انگلش شائقین کی فقرے بازی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو انگلش شائقین پر مشتمل بارمی آرمی کی فقرے بازی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ فیلڈنگ کے دوران اسٹینڈز سے ان کا مسلسل مذاق اڑایا جاتا رہا، خاص طور پر ان کی جانب سے لیے جانے والے ریویو ضائع ہونے پر خوب فقرے کسے گئے۔واضح رہے کہ اسٹیون اسمتھ نے میچ کے دوران 3 بالز پر اپنی ٹیم کے دونوں ریویوز ضائع کردیے تھے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ بکس کے صفحات پر قبضہ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ریکارڈ بکس کے صفحات پر قبضے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ کوہلی سری لنکا کیخلاف حالیہ سیریز میں پانچ اننگز کے دوران 610 رنز بنا کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں گراہم گوچ، برائن لارا اور محمد یوسف کے بعد چوتھے بڑے اسکورر بن گئے ہیں۔ پانچ یا کم اننگز میں 600 پلس رنز کے لحاظ سے ڈان بریڈمین اور محمد یوسف کے بعد تیسرے بیٹسمین نے نئی دہلی میں مجموعی طور پر 293 رنز بنا کر بطور کپتان ہم وطن کھلاڑی سنیل گواسکر کے 289 رنز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کرکٹ میں کرپشن کا آتش فشاں دہکنے لگا، نجی لیگز ہدف

(ویب ڈیسک )گزشتہ 2 ماہ کے دوران تواتر کے ساتھ فکسنگ کیسز سامنے آئے ہیں، پہلے اکتوبر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بکی نے رابطہ کرتے ہوئے انھیں سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں مال بنانے کی پیشکش دی، اسی ماہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل زمبابوین قائد گریم کریمر سے بورڈ کے ایک سابق عہدیدار نے رابطہ کرتے ہوئے میچز کے کچھ حصے فکسڈ کرنے کاکہا،کسی انٹرنیشنل ٹیم کے تیسرے کپتان کو پیشکش کی بھی اطلاعات ہیں لیکن اس کا نام ابھی تک صیغہ راز میں ہے۔سرفراز احمد اور گریم کریمر دونوں نے ایک گھنٹے کے اندر متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا فرض پورا کیا،ان کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا بھی گیا،بظاہر تو لگ رہا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے ابتدائی تفتیش مکمل کیے جانے کے بعد معاملہ سرد خانے میں چلا گیا لیکن برطانوی میڈیا کے مطابق تینوں کپتانوں سے رابطہ کیے جانے سمیت کم ازکم 7 کیسز کے حوالے سے اینٹی کرپشن یونٹ کی چھان بین جاری ہے، کرکٹ میں بدعنوانی پھیلانے والوں کی سرگرمیوں کے تواتر سے سامنے آنے سے نئے اے سی یو جنرل منیجر ایلکس مارشل کیلیے چیلنجز بھی بڑھ گئے ہیں۔سابق پولیس افسر کی سربراہی میں یونٹ کو برصغیر اور مڈل ایسٹ میں نجی سطح پرہونے والے چھوٹے ٹورنامنٹس پر کڑی نظر رکھنا ہوگی،ان میں ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی ایکشن میں ہونگی۔یاد رہے کہ رپورٹ میں کسی ایونٹ کا نام تو نہیں لیا گیا لیکن ٹی 10 لیگ اسی طرز کا نجی ٹورنامنٹ ہے جس میں کسی اہم بورڈ کا انتظامی ہاتھ نہیں،ذرائع کے مطابق ویمنز کرکٹ، انڈر17 اور19لیول پر فکسرز کا وار ہونے کے خدشات زیادہ ہیں،کم عمر کھلاڑی پ±رکشش پیشکش پر جلد بکیز کے دام میں گرفتار ہوسکتے ہیں جب کہ پلیئرز کو5 ہزار سے ایک لاکھ 50 ہزار ڈالرز تک کی رقم پیش کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں انڈر 17ٹورنامنٹ کے دوران صرف لیگل مارکیٹ میں 7کروڑ ڈالر کا جوا ہوا،اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ بکیز نے کتنا مال بنایا ہوگا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے ستمبر میں اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کی ہے جس کے تحت تفتیش کاروں کو مناسب وجوہات کی بنا پر کسی بھی وقت کرکٹرز، کوچز اور ایڈمنسٹریٹرز کے موبائل فون چیک کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا، فون دینے سے انکار پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ای سی یو کے نئے جنرل منیجر ایلکس مارشل حال ہی میں ایڈیلیڈ کا دورہ کرچکے جہاں انھوں نے مقامی پولیس سے روابط بڑھانے سمیت کرپشن کے سدباب کیلیے مختلف امور پر بات چیت کی،ان کی جانب سے دیگر ملکوں کے ٹورز بھی متوقع ہیں۔مزید معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی 7کیسز کا دائرہ کار پھیلاتے ہوئے جو معلومات حاصل کرے گی ان کو نوجوان کرکٹرز کی تعلیم کیلیے وضع کردہ پروگراموں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

سری لنکن آرمی کی ویمنز ہاکی ٹیم پاکستان آئے گی

(ویب ڈیسک )سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد اب آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی سری لنکا کی میزبانی کرنے کے لیے ویمنز ونگ کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ویمنز آرمی ہاکی ٹیم 2018 کے ابتدائی ایام میں لاہور کا دورہ کرے گی اور میزبان ملک کی مختلف ٹیموں کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، یہ میچز پنجاب، واپڈا، آرمی، پی ایچ ایف الیون اور لاہور کالج کی ٹیموںکے ساتھ کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ لاہور کی خواتین ہاکی اکیڈمی نے گزشتہ ماہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور میزبان سائیڈ کے خلاف 3میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا، دورے کے دوران ہی سری لنکا نے بھی پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سینئر نائب صدر پروین سکندر گل کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف پلیئرز کو کھیلنے کے مواقع ملیں گے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان محبت اور دوستی میں بھی اضافہ ہوگا۔
”ایکسپریس“ سے بات چیت میں ان پروین سکندر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ لاہور ہاکی اکیڈمی نے سری لنکا کا دورہ کیا اور 3 میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی، جذبہ خیرسگالی کے تحت ہم بھی آئی لینڈرز کو پاکستان میں بلانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں پی ایچ ایف سے بات کی ہے، عہدیداروں نے سری لنکن ٹیم کو پاکستان بلانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران مہمان ٹیم میزبان ملک کے خلاف 5 یچوں کی سیریزمیں حصہ لے گی۔ایک سوال پر پروین سکندر گل نے کہاکہ فیڈریشن خواتین ہاکی کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے، حال ہی میں پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپئن ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی، اس نتیجے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں خواتین کا ہاکی میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، خاتون پلیئرز کو بھی انٹرنیشنل ایونٹس میں کھیلنے کے مواقع ملتے رہیں تو وہ اپنے کھیل سے ملک وقوم کا نام روشن کرسکتی ہیں۔

جنرل(ر) راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے بارے اہم خبر

جہانیاں(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا46واں یوم شہادت آ ج منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادرچڑھائی جائے گی۔میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ئ کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی فوجی درس گاہ کاکول اور 19اپریل 1964ءمیں فرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ءکو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے تھے۔

کترینہ نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا

(ویب ڈیسک )ایک طرف بالی وڈ انڈسٹری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں اداکاروں کے درمیان دوستی کم اور مقابلہ و موازنہ زیادہ ہوتا ہے، خصوصاً اداکاراو¿ں کے درمیان تو دوستی بہت کم دیکھی جاتی ہے، وہیں خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا۔گزشتہ کافی عرصہ سے کترینہ اور عالیہ کے درمیان دوستی دیکھی جا رہی ہے اور جس تقریب میں کترینہ ہوتی ہیں، وہیں عالیہ بھٹ بھی ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔دونوں اداکارائیں گزشتہ کئی دنوں سے اپنے انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ اور اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں حسیناو¿ں نے ایک جیسے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ساتھ ہی کترینہ نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست بھی قرار دے دیا۔

بیٹی کی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتا ہوں:عدنان سمیع

لاہور : ( ویب ڈیسک ) عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ جب میرے بابا کا انتقال ہواتو میں کافی ٹوٹ گیا تھا لیکن مجھے سکون سے شادی شدہ زندگی گزارنے کیلئے ساتھی مل گیا۔ اپنی بیٹی کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ وہ میرے دل کی دھڑکن ہے ، میں خدا کا بے حد شکر گزار ہوں مجھے لگتا ہے میری بیٹی نے میری اور اہلیہ کی بہترین خصوصیات لی ہیں۔ عدنان سمیع نے مزید کہا میں اپنی بیٹی کی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتا ہوں ، میں چاہتا ہوں میری بیٹی جب بڑی ہو تو اسے آزادی کا احساس ہو اور ایسا تعلیم سے ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں وہ ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتی ہو اور غلط کیخلاف آواز اٹھائے۔

بلاول بھٹو زرداری میرے بچوں کی طرح ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حیرت انگیز ریمارکس

کراچی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ سندھ کی صورتحال پر افسوس ہے اور ہم اسے بدلنا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ شہر قائد میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال سپریم کورٹ رجسٹری کی جانب سے طلبی پر عدالت میں موجود تھے۔کمرہ عدالت میں آلودہ پانی سے متعلق درخواست گزار شہاب اوستو کی جانب سے پیش کردہ دستاویزی فلم دکھائی گئی۔دستاویزی فلم دکھائے جانے کے وقت وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، معزز عدالت مجھے کچھ کہنے کی اجازت دے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو پورا موقع دیں گے اور سنیں گے بھی۔دستاویزی فلم مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ صاحب دستاویزی فلم دیکھ کر احساس ہوتا ہے، کیا آپ کو نہیں ہوتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس زمین پر سب سے بڑی نعمت ہی پانی ہے اور مراد علی شاہ صاحب ہم لوگوں کو صاف پانی بھی مہیا نہیں کررہے، اس کیس کو مخاصمانہ نہ لیجئےگا، ہم نے بڑے عزت و وقار اور احترام سےآپ کو بلایا ہے۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جہاں کہیں وہاں جا کر اس پانی کی ایک ایک بوتل پی لیتے ہیں، اگر آپ کہیں تو میں اور آپ بھی مٹھی جا کر نہر سے ایک گلاس پانی پئیں۔چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ سے استفسار کیا کہ ہم اور آپ مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرتے ہیں اور اگر ہماری مدد کی ضرورت ہے تو ہم سے مدد لیں۔عوام کے پاس جاکر دعوے کرنیوالے پینے کا پانی نہیں دے سکتے، چیف جسٹچیف جسٹس ا?ف پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری میرے بچوں کی طرح ہیں اور وہ دیکھیں کہ لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے لوگ کون سا پانی پی رہے ہیں، خواہش تھی کہ بلاول بھی یہاں ہوتے اور صورتحال دیکھتے اور انہیں بھی معلوم ہوتا کہ لاڑکانہ کی کیا صورتحال ہے۔اس موقع پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ کو مسائل حل کرنے کے لئے لوگوں نے منتخب کیا، انتظامیہ کی ناکامی کے بعد لوگ عدالتوں کا رخ کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت میں کوئی معاملہ عدالت تک نہیں آیا۔کمرہ عدالت میں روسٹرم پر موجود وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو ویڈیو عدالت میں دکھائی گئی وہ درخواست گزار کی بنائی ہوئی ہے، صورتحال اتنی سنگین نہیں، موقع ملا تو بہت جلد سپریم کورٹ میں اپنی ویڈیو پیش کروں گا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شاہ صاحب آپ اس ویڈیو کو چھوڑیں مگر کمیشن کی رپورٹ ہی دیکھ لیں اور اس کی سنگینی کا جائزہ لیں، کمیشن کی رپورٹ مسئلے کے حل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے اور رپورٹ میں جو نشاندہی کی گئی ہے اس سے مدد لیں۔