قتل کی دھمکیوں سے پریشان بالی ووڈ اسٹارز

ممبئی: (ویب ڈیسک )کروڑوں لوگ شوبز ستاروں کی طرح جینا چاہتے ہیں لیکن بہت ہی کم لوگ یہ راز جانتے ہیں کہ بظاہر رنگ و نور میں رچے بسے ان کے روز وشب کی حقیقت کیا ہے اور وہ ہر روز کتنے خطرات میں گھرے رہتے ہیں۔ دور سے پرکشش لائف اسٹائل جینے والے اداکاروں کی اصل زندگی اتنی بھی پرلطف نہیں ہوتی۔ بالی ووڈ کے ستاروں کو آئے روز دھمکیاں ملتی رہتی ہیں، کبھی کوئی انڈر ورلڈ ڈان ان سے بھتہ مانگتا ہے تو کبھی کسی فلم میں ادا کئے گئے کردار پرانہیں لسانی و مذہبی گروہوں کی جانب سے قتل کی دھمکی ملتی ہیں، یہاں تک کہ ان کے قتل پرانعام تک کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ ایسے ہی چند اداکاروں سے متعلق جانتے ہیں جنہیں اپنے کیرئیر اور زندگی میں کبھی نہ کبھی قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔

نواز شریف کے دو اور اکاﺅنٹس کا انکشاف،رقم کس نے کب منتقل کی ،حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2 مزید غیر ملکی کرنسی بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ کی جانب سے مزید 2 غیر ملکی کرنسی بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حسین نواز نے 23 دسمبر 2010 کو 30 ہزار پاو?نڈ نواز شریف کو بھجوائے، پھر15 نومبر 2015 کو نواز شریف نے 25 ہزار پاو?نڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاو?نٹ میں ٹرانسفر کیے،30 اپریل اور 2 مئی 2016 کو نواز شریف نے 10،10 پاو?نڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کیے۔جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ اپنے ہی اکاو?نٹ سے اپنے دوسرے اکاو?نٹ میں ٹرانسفر پر کیا آپ کواعتراض ہے، جس پر نمائندہ نواز شریف ظافر خان نے کہا کہ ہمیں دستاویزات پر اعتراض ہے، جج محمد بشیر نے کہا کہ یہ تو نواز شریف نے خود ٹرانسفر کیے اور کیا 10 پاﺅنڈ کا چیک جاری ہونے پر بھی اعتراض کریں گے۔نواز شریف کے یورو کرنسی اکاﺅنٹ کی تفصیلات کے مطابق حسین نواز نے سال 2010 میں 11 لاکھ 20 ہزار یورو نواز شریف کے اکاو?نٹ میں بھجوائے، پھر حسین نواز نے 2012 میں 40 ہزار یورو نواز شریف کے اکاﺅنٹ میں بھجوائے، نواز شریف نے 23 ستمبر 2010 کو 9 لاکھ یورو کے 5 چیک جاری کیے اور 9 لاکھ یورو نواز شریف نے اپنے پاکستانی کرنسی اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کیے، اپریل 2012 میں 2 لاکھ 10 ہزار یورو نواز شریف نے پاکستانی کرنسی اکاو?نٹ میں ٹرانسفر کیے، نومبر 2015 میں ایک لاکھ 90 ہزار یورو نواز شریف نے اپنے پاکستانی اکاو?نٹ میں ٹرانسفر کیے جب کہ 30 اپریل 2010 کو نواز شریف نے 10 یورو کیش کروائے۔استغاثہ کے گواہ ملک طیب کا بیان آج بھی مکمل نہ ہو سکا جب کہ وکیل صفائی عائشہ حامد نے ریکارڈ پر اعتراض اٹھا دیا جس کا جواب کل دیا جائے گا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

جسٹس باقر نجفی ٹربیونل کیخلاف رپورٹ دینے والے سپریم کورٹ کے جسٹس خلیل الرحمن کے بیٹے پر ”نوازشیں “کرنیوالے کون ؟دیکھئے خبر

لاہور (نیااخبار رپورٹ) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں جسٹس باقر نجفی ٹربیونل کے خلاف حکومت پنجاب کے حق میں رپورٹ دینے والے سپریم کورٹ کے 1 رکنی بنچ پر مشتمل جسٹس خلیل الرحمن خان کے بیٹے شکیل الرحمان کو صوبائی حکومت نے ایڈووکیٹ پنجاب کے عہدے سے نواز دیا۔ واضح رہے کہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں صوبائی حکومت کو کلین چٹ دے کر بری الذمہ کردیا تھا اور کہا تھا کہ جسٹس باقی نجفی رپورٹ تضادات کا مجموعہ ہے۔ اسے کسی صورت قبول نہ کیا جائے۔ رپورٹ میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں فائرنگ طاہر القادری کے گھر سے ہوئی جس کے بعد پولیس نے آپریشن شروع کیا۔

پیپلزپارٹی نے علمِ بغاوت بلند کر دیا ،بلاول کایوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں جب بھی آمریت مسلط کی گئی یا شہریوں کے حقوق سلب کیے گئے تو پیپلزپارٹی نے علمِ بغاوت بلند کیا اور ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا۔ پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمروں ، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے خلاف جدوجہد کرنے پر قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں اور 50 سالہ دور کے بعد آج تیسری نسل ہے جو اس علَم کو اٹھائے جدوجہد کے میدان میں سرگرعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا آئین دیا،ریاستی ادارے قائم کیے، لاہور میں اسلامی ممالک کی کانفرنس بلا کر عالمِ اسلام کو اکٹھا کیا اور نیوکلیئرپاور کی بنیاد رکھ کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

بالی ووڈ شخصیات کی ششی کپور کی آخری رسومات میں شرک

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے سینئر اداکار ششی کپور کی اخری رسومات ادا کر دی گئیں ہیں۔ جس میں امیتابھ بچن، ابھیشک بچن، ایشوریہ رائے ، سیف علی ، کرینہ کپور ، کاجول، رانی مکھرجی، نیتو سنگھ ،انیل کپور،سنجے دت ،بونی کپورسمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں عامر خان، کرن جوہر، اجے دیوگن، ارجن رامپال، بپاشا باسو اور دیگر کا ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ ششی کپور عمدہ اداکار اور پرجوش فلمساز ہونے کیساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے ، بھارتی تھیٹر میں انہوں نے بہت سی خدمات سرانجام دیں ہیں ، ان کا کام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ہم سب ششی کپور اور انکے خاندان کیلئے دعاگو ہیں۔دریں اثنا رشی کپور نے اپنی فلم راجما چاول کی عکسبندی بھی منسوخ کر دی اور ممبئی پہنچ گئے

کراچی پر دھوئیں کے بادل چھا گئے،امدادی کارروائیاں جاری

کراچی (ویب ڈیسک)سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ کنٹینر یارڈ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ رہائشی کالونی سے متصل ’کے پی ٹی‘ کے کنٹینر یارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دور سے ہی دیکھے جاسکتے ہیں ۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ فائربریگیڈ کی 6گاڑیاں مصروف ہیں تاہم 2 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

اگر آپ ایک بہترین آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں، تو 1xbet Download آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ یہ ایپ آپ کو اپنے موبائل ڈیوائس پر کھیلوں کی بیٹنگ اور کیسینو گیمز کی ایک وسیع رینج تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ ایپ کا یوزر فرینڈلی انٹرفیس، محفوظ لین دین اور دلچسپ بونس آپ کے بیٹنگ تجربے کو مزید شاندار بناتے ہیں۔ چاہے آپ لائیو اسپورٹس بیٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہوں یا کیسینو گیمز کا لطف اٹھانا چاہتے ہوں، 1xbet ایپ آپ کو ہر لمحہ ایک لاجواب بیٹنگ تجربے کے قریب لے آتی ہے۔ آج ہی 1xbet ڈاؤنلوڈ کریں اور اپنے بیٹنگ کے سفر کو نئی بلندیوں تک لے جائیں!

حافظ سعیدکا چپکے چپکے اہم اقدام،کیا کرنیوالے ہیں،دیکھئے بڑی خبر

سرگودھا(ویب ڈیسک)جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید نے سرگودھا کے این اے 67 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلیے صلاح مشورے شروع کر دیے۔حافظ سعید نے مذکورہ حلقے کے حوالے سے سیاسی صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کا تعلق بھی این اے 67 کے گاو¿ں چک 126 جنوبی سے ہے۔

ن لیگ کا فاروڈ بلاک کب لانچ ہوگا ، باغی ارکا ن کے کس سے رابطے ،اندرونی کہانی آگئی

لاہور (نیااخبار رپورٹ) حکومت کیلئے آئندہ ڈیڑھ ماہ انتہائی اہم ہیں۔ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ پبلک ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے اندر خاموش گروپ انتہائی متحرک ہو گیا۔ نئے سال پر جنوری کے آغاز میں ہی ن لیگ کے اندر ایک طرف کھل کر فارورڈ بلاک سامنے آ جائے گا جبکہ دوسری طرف ن لیگ کے اندر اہم رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اہم رہنماﺅں نے پارٹی کے اندر یہ تاثر دے رکھا تھا کہ اب سارے معاملات درست ہو چکے ہیں۔ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ کھلے گی اور نہ ہی حدیبیہ سمیت دیگر معاملات میں کوئی پیشرفت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اندر یہ بھی تاثر دیا جا رہا تھا کہ شہبازشریف سب معاملات کو درست کر رہے ہیں اور نوازشریف کے حوالے سے بھی وہ معاملات کو درست کر رہے ہیں۔ اسی تاثر اور پریشر کی وجہ سے ن لیگ کے اندر فارورڈ بلاک میں جانے والے افراد وقتی طور پر خاموش بیٹھے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ کے بعد اب واضح طور پر پارٹی کے اندر بھی چہ مگوئیاں ہونا شروع ہو گئی ہیں کہ اب شریف خاندان کا سیاست میں کوئی رول نظر نہیں آ رہا اور اب نیا لیڈر ڈھونڈنا ہو گا۔ نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست مسترد ہونے، ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سامنے آنے اور آصف علی زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں ایک کامیاب شو اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مصالحت کے حوالے سے دیئے جانے والے تاثر کے خاتمے کے بعد ن لیگ کے اندر مزید توڑ پھوڑ نہ صرف تیز ہو گئی ہے بلکہ بہت سے اراکین نے تو اپنے سابقہ قائدین سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفراللہ جمالی اور رضاحیات ہراج کو نوٹس دینے کے معاملے پر بھی بہت سے اراکین سخت نالاں ہیں اور وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ شریف خاندان پر ایسے حا لات ہونے کے باوجود بھی ان کا آمرانہ رویہ کسی صورت قبول نہیں اور انہوں نے اپنے سابقہ لیڈر میر ظفراللہ جمالی سے رابطہ کر لیا ہے۔

ایسا کیا ہوا کہ عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے،اینکر کے سوال پر کپتان نے تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے اینکر نے سوال کیا کہ کراچی سے بھی ایک شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت ہونے والی تھی جو نہیں ہو سکی۔ تو ایسا کیا ہوا تھا کہ عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ اس سے متعلق عامر لیاقت خود ہی فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سے عامر کی اچھی بات چیت چل رہی تھی ، لیکن پھر ان کو کچھ ایشو تھا جس کی وجہ سے انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

فلم ارتھ ”2“ کی پرموشن کیلئے کاسٹ کی مارننگ شو میں شرکت

لاہور (شوبز ڈیسک)سپر سٹار اداکار و ہدایتکار شان ، حمائمہ ملک اور محب مرزا کی اپنی فلم ” ارتھ 2“ کی پرموشن کیلئے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی ۔ اس موقع پر شان نے اپنی فلم ” ارتھ 2“ کے حوالے سے میزبان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔انہوں نے کہا کہ فلم ” ارتھ 2“ میں ہر وہ رنگ شامل کیا گیا ہے جو فیملیاں دیکھنا پسند کرتی ہیں ،فلم کی عکسبندی لاہور ، انگلینڈ اور دیگر ممالک میں بڑے خوبصورت انداز میں کی گئی ہے اور فلم کے ایک ایک شوٹ کو بڑی باریک بینی سے ریکارڈ کیا گیا ہے ، مجھے توقع ہے کہ یہ فلم کامیابی کے بعد ایک نیا ٹرینڈ پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔اس موقع پر فلم کی ہیروئن حمائمہ ملک نے کہا کہ اداکار شان بطور ہدایتکار پہلے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ۔میرا انکے ساتھ کام کرنے کے تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ۔اور فلم کی شوٹنگ کے دوران جس طرح کا بہترین ماحول ملا وہ میرے لیے یادگار ہے ۔ جب فلم کی شوٹنگ ختم ہو رہی تھی تو مجھے اسکا بڑا افسوس ہو رہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شان نے ہم اداکاروں کا بہت خیال رکھا ، وہ ہمیں بڑے شوق سے اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر کھلاتے تھے اور فلم کی پوری کاسٹ انکی مہمان نوازی کی گرویدہ تھی ۔فلم ” ارتھ 2“ سال 2017ءکی سب سے کامیاب فلم ثابت ہو گی ۔