شہباز شریف رانا ثنا ءاﷲ سے استعفیٰ لینے کیلئے تیار ، چونکا دینے والی خبر نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے متعلق ملک کی دینی جماعتوں ، سیالوی گروپ اور ختم نبوت کے گروپوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو عہدے سے ہٹا دی جائے۔ چونکہ انہوں نے بے ہودہ بیانات دئے ہیں اور آگے جا کر ایک اقلیت کے بارے میں باتیں کی ہیں لہٰذا رانا ثناءاللہ معافی مانگیں اور کلمہ پڑھیں اور پنجاب حکومت ان کا استعفٰی دلوائیں۔رانا ثناءاللہ کے استعفے کے لیے حکومت کو 3 دسمبر کی مہلت دی گئی تھی لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تھوڑی اور مہلت لی ہے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین رانا ثناءاللہ کے معاملے پر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں محمد نوازشریف کو یہ تجویز دی ہے کہ رانا ثنا اللہ استعفیٰ دے دیں اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔لیکن اس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ ہے کہ میں رانا ثناءاللہ کو کسی قیمت پر عہدے سے نہیں ہٹاآﺅں گا۔ رانا ثناءاللہ جیسا وفادار، قربانی دینے والا ، برے وقت میں ساتھ دینے والا پنجاب بھر میں اور کون ہے؟ میں کسی صورت ایسا نہیں ہونے دوں گا۔ پہلے بھی زاہد حامد کا استعفیٰ غلط دلوایا ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ رانا ثناء اللہ کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر مت بنائیں ، کیونکہ ملک کی دینی قوتیں سراپا احتجاج ہیں پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔آپ کے اور ہمارے لوگ گھروں سے بھاگ کر منہ چھپاتے پھر رہے تھے۔ شہباز شریف کی اس بات سے بھی نواز شریف نے انکار کیا اور کہا کہ میں نے عابد شیر علی کو بنایا ہے تو رانا ثناءاللہ کو بھی بناو¿ں گا۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو کہہ دیا ہے کہ اب یہ صورتحال ہو گئی ہے کہ ہمارا سیاسی جنازہ نکلے گا۔ آپ رانا ثناء اللہ کو بچا لیں اور شہباز شریف کی قربانی دینے کے لیے تیار ہو جائیں

حوثی باغیوں کا سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

صنعا(ویب ڈیسک) یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو حوثی باغیوں نے حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں اور سابق صدر کے وفاداروں کے درمیان گزشتہ چھ دنوں سے شدید لڑائی جاری ہے  جس میں دونوں جانب سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ حوثی باغیوں نے اپنے زیرانتظام ریڈیو پر اعلان کیا ہے کہ  مخالفین سے لڑائی کے دوران سابق صدر علی عبداللہ صالح اپنے ساتھیوں سمیت مارے گئے ہیں ۔

ٖحوثی باغیوں نے حملے میں ہلاک ہونے والے سابق صدر کی تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کی ہیں  تاہم علی عبداللہ کی جماعت پیپلزکانگریس نے اپنے رہنما کے مارے جانے کی تردید کرتے ہوئے ہلاکت کی خبروں کو افواہ اور پروپگینڈا قرار دیا ہے۔قبل ازیں پیر کی صبح حوثی باغیوں نے صنعا میں معزول صدر کے گھر پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا  تاہم حملے کے وقت سابق صدر گھر میں موجود نہیں تھے۔علی عبداللہ صالح  30سال تک یمن کے حکمران رہے اور حوثی باغیوں نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ کر ان کے طویل اقتدار کا خاتمہ کردیاتھا۔

دلہن نے جہیز کی نئی فرمائشوں پر بارات ہی واپس لوٹادی

(ویب ڈیسک )بھارت میں شادی سے قبل لڑکی والوں سے جہیز کا مطالبہ کرنا یا عین شادی کے موقع پر دلہا کے خاندان والوں کی جانب سے دلہن کے والدین سے مہنگی چیزوں کی ڈیمانڈ کرنا عام بات ہے۔ لڑکی والے اپنی عزت اور بیٹی کے مستقبل کے لیے دلہا والوں کا ہر مطالبہ پورا کرتے ہیں اور اگر جہیز میں کوئی کمی رہ جائے تو لڑکیوں کو سسرال والوں کی جانب سے زندہ جلائے جانے کے واقعات بھی اکثر منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ تاہم ایک باہمت لڑکی نے لڑکے والوں کی جانب سے جہیز کا مطالبہ کرنے پر بارات ہی واپس لوٹادی۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں راشی سکسینا نامی لڑکی نے اپنی بارات اس وقت واپس لوٹادی جب اسے پتہ چلا کہ عین شادی کے موقع پر دلہا والوں نے اس کے والدین سے نئی فرمائشیں کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راشی سکسینا کی بارات آچکی تھی اور شادی کی رسمیں ہونا باقی تھیں جب راشی کے والدین اس کے پاس آئے اور ضروری بات کا کہہ کر اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے راستے میں راشی کے والدین نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ دولہا کے والدین جہیز مانگ رہے ہیں۔راشی نے اسی وقت دولہا کو فون کیااور کہا دو ماہ سے ہمارے درمیان بات چیت چل رہی ہے اگر ایسا کچھ تھا تو آپ لوگوں نے پہلے کیوں نہیں بتایاجس پر لڑکے نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ تاہم راشی نے بھارت میں جہیز کا شکار ہونے والی دیگر خواتین کے برعکس اور اپنے خاندان اور مستقبل کی پرواہ کیے بغیر بارات واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا جس میں اس کے والدین نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا۔راشی کا کہنا تھا کہ اسے اس خاندان میں شادی نہیں کرنی جو شادی سے پہلے جہیز مانگیں کیونکہ مستقبل میں بھی وہ ایسا مطالبہ کرسکتے ہیں

سعودی عرب: 1 لاکھ 32 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

جدہ: (ویب ڈیسک ) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کے آغاز سے گزشتہ روز تک سعودی عرب میں مقیم ایک لاکھ 32 ہزار 647 افراد کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ مملکت کو غیر قانونی تارکین سے صاف کرنے کی مہم جاری ہے۔ گرفتار شدگان میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 75 ہزار918 جبکہ قانون محنت کی خلاف ورزی پر 34 ہزار847 اور سرحدی خلاف ورزی کے 1658 کو حراست میں لیا گیا ہے۔اعداد وشمارکے مطابق ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولت فراہم کی تھی۔ سہولت کاروں میں 65 سعودی شہری ہیں جن میں سے 44 کو فوری طور پر سزا دے کررہا کردیا گیا جبکہ 21 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔ غیر قانونی تارکین میں سے 21 ہزار 837 کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جبکہ 14 ہزار 354 کے خلاف متعلقہ کمیٹی کی جانب سے فوری سزا کا حکم صادر کیا گیا ہے۔

امریکا کا اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ موخر

(ویب ڈیسک )وائٹ ہاو¿س کے ترجمان ہوگن گڈلے نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور وہ اس معاملے پر ہمیشہ سےکلیئر ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سفارتخانہ بیت المقدس منتقلی کے حوالے سے وقت آنے پر فیصلہ کریں گے اور آئندہ چند روز میں اعلان بھی کیا جائے گاسینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عارضی حکم نامہ جاری کیے جانے کا امکان ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اسرائیل میں موجود امریکا کا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیل میں موجود امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے حوالے سے کانگریس نے 1995 میں قانون پاس کیا تھا جس کے بعد آنے والے ہر امریکی صدر سے اس پر عملدرا?مد کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے تاہم اب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس اقدام کو عملی شکل دینے کے لئے دو مرتبہ فیصلہ موخر کیا ہے۔امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کیا گیا تو عرب ممالک کی جانب سے اس اقدام کو اسرائیل کا دارالحکومت تعبیر کیا جائے گا جس کے خلاف مشرقی وسطیٰ میں پرتشدد مظاہرے بھی پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی اقدام مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ فلسطین کی سیاسی تنظیموں نے بھی امریکی فیصلے کو تباہ کن قرار دیا ہے جب کہ سعودی عرب نے بھی اس کی مخالفت کی ہے۔دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے امریکی ہم منصب کو فون کیا اور ممکنہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

سیاست سے واقفیت اور بیک گراﺅنڈ نالج پر کوئی ضیا شاہد کا مد مقابل نہیں :طاہر القادری

لاہور (وقائع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے گزشتہ روز چیف ایڈیٹر خبریں و چیئرمین چینل فائیو ضیاشاہد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کے دوران ملک کے سیاسی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضیاشاہد نے اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنی تازہ تصانیف کے نئے شائع ہونے والے ایڈیشن پیش کئے، کتب کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس وقت نئی نسل کو پاکستان کی تاریخ سے آگاہی کے لیے ایسی کتب کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے وطن کی اصل شناخت اور تخلیق کے مقصد سے آگاہ ہو سکیںجبکہ ان کتب کے اتنی کم مدت میں تیسرے یا چوتھے ایڈیشن کی اشاعت اس کا بین ثبوت ہے۔ ضیاشاہد کی صحافتی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بیک گراﺅنڈ نالج اور ملکی سیاست سے واقفیت کے علاوہ صحافتی اور معاشرتی اصلاح کےلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے والی کوئی اور ایسی شخصیت موجود نہیں جو ان کے مدمقابل ہو۔ ملک میں موجود صحافتی اداروں کو جدید رجحانات سے روشناس کرانے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے۔ ملاقات میں خبریں کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر وحید جمال بھی موجود تھے۔

 

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان (ویب ڈسک)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم  کی جارہی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سُنا دیا ،پنجاب حکومت بڑی مشکل میں پھنس گئی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کے لیےانٹر کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے انتشار کا خدشہ ہے، دوسرا یہ کہ اس رپورٹ کے پبلک ہونے سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات متاثر ہوں گی اور رپورٹ پبلک کرنا یا نہ کرنا پنجاب حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے۔جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کا کہنا تھا کہ یہ جاننا ہمارا بنیادی حق ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا اصل ذمہ دار کون تھا لہٰذا رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ جس کے بعد جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں آج لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ میں جسٹس عابد عزیز، جسٹس شہباز رضوی ، جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا۔فیصلے کے مطابق سانحے کی انکوائری رپورٹ سانحہ کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو گی۔ عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ کی کاپی 3 روز میں فریقین اور متاثرین کو دی جائے اور رپورٹ کو 30 دن کے اندر شائع کیا جائے۔ یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن 17 جون 2017ء کو پیش آیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ سے متعلق کیس کی کُل 23 سماعتیں ہوئیں۔ دس دن قبل لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

”خبریں کی خبر پر ایکشن “ لاہور گرائمر سکول گلبرگ کو بیئر ر سمیت دیگر تجاوزات ختم کرنے کا نوٹس

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور گرائمر سکول (ایل جی ایس) گلبرک تھری کی انتظامےہ کی جانب سے انکروچمنٹ اور خود ساختہ بنائے گئے پارکنگ سٹینڈ کی خبر روزنامہ خبرےں مےں شائع ہونے پراےکشن لےتے ہوئے ٹاﺅن میونسپل آفیسر نے غےر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے احکامات جاری کردئےے ہےں جبکہ تےن روز قبل ٹرےفک سےکٹر گلبرک نے بھی لاہور گرائمر سکول کی انتظامےہ کو سٹرکوں پر آہنی بےئرر اور تجاوازت ختم کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روز نامہ خبریں نے لاہور گرائمر سکول غالب مارکیٹ کے حوالے سے انکروچمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے کے حوالے سے خبر شائع کی تھی جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ سکول انتظامیہ نے مین گیٹ اور اطراف میں شیڈ لگا کر تجاوزات قائم کر رکھی ہے جس کے باعث سکول کے اوقات میں تجاوزات اور ناجائز پارکنگ سٹینڈ کی وجہ سے گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے ٹریفک کا سارا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ سخت پریشانی اور ازیت میں مبتلا ہے جس کی بابت اہل علاقہ کی طرف سے کئی دفعہ ایل ڈی اے اور گلبرگ ٹاﺅن انتظامیہ کو شکایات بھی کی گئیں ہے جس کے اشاعت کے بعد ٹاﺅن میونسپل آفیسر ریگولیشن سید علی عباس بخاری نے کاروائی کرتے ہوئے ایل ڈے اے ڈائریکٹرنفورسمنٹ کو بذریعہ لیٹر نمبری/MCL1004 MO(R) آگاہ کیا ہے کہ مذکورہ سکول کا کنٹرول ایریا ایل ڈی اے کے پاس ہے لہٰذا ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں بابر اعظم سے اوپننگ کرانے پر غور

(ویب ڈیسک )22 سالہ بابر اعظم نے بلخصوص ون ڈے میں محض36 میچز میں 7سنچریاں بناکر کرکٹ پنڈتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔11 ٹیسٹ 36ون ڈے اور 14 ٹی 20 میچز کھیلنے والے بابر اعظم اب تک قومی ٹیم کے لیے نمبر تین یعنی ون ڈاو¿ن پوزیشن پر بیٹنگ کرتے رہے ہیں تاہم اب انہیں مختصر دورانیے کی ٹی20 کرکٹ میں بطور اوپنر آزمانے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ”پاکستان سپر لیگ“ سیزن ٹو میں کراچی کنگز کے لیے بابر اعظم بطور اوپنر ہی کھیلے تھے۔ بابر اعظم ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کے لئے کھیل رہے ہیں۔اگر بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنر ٹیم میں منتخب کیا جاتا ہے تو دورہ نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہونے والے احمد شہزاد کی اسکواڈ میں شمولیت کے آگے سوالیہ نشان لگ جا ئے گا کیوں کہ اسکواڈ میں دیگر دو اوپنرز فخر زمان اور عمر امین بھی موجود ہیں۔سلیکشن کمیٹی دورہ نیوزی لینڈ میں ملتان کے 30 سالہ صہیب مقصود کو ون ڈے اسکواڈ میں تو منتخب نہ کرواسکی لیکن اب ٹی 20 میں ان کے ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات تب ہی روشن ہون گے جب بابر اعظم بطور تیسرے اوپنر اسکواڈ میں منتخب ہوں اور اگر ایسا ہوا تو 26 سالہ احمد شہزاد کی ٹی 20 اسکواڈ سے بھی چھٹی ہو جائے گی۔