امریکی وزیر دفاع کو پاکستان کا دو ٹوک موقف، پاکستانی سول وعسکری قیادت نے واضح پیغام دیدیا

اسلام آبا د(ویب ڈسک)وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم مختار نے بھی شرکت کی۔امریکا کی جانب سے ملاقات میں وزیر دفاع جیمز میٹس کے ہمراہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور افغانستان میں امریکی فوجی جنرل بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکی حکام نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے اپنی نئی پالیسی کو واضح کیا جب کہ پاکستانی حکام کی جانب سے خطے کی سلامتی کے حوالے سے اپنا مو¿قف کھل کر بیان کیا گیا۔پاکستانی قیادت کی جانب موقف اپنایا گیا کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے جب کہ دہشت گردی کیخلاف پرعزم، متحد ہو کر لڑنا ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے امریکی وزیر دفاع کو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور امریکی وزیردفاع کو پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا، ذرائعذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے افغان سرحد کو پر امن بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔دوسری جانب امریکی حکام نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی اقدامات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کو آگے بڑھ کر مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔امریکی وزیر دفاع ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچے تو ان کا سرد استقبال کیا گیا۔ جیمز میٹس کے استقبال کے لیے ان کے پاکستانی ہم منصب سمیت کوئی وزیر بھی موجود نہیں تھا اور نور خان ایئربیس پر وزارت دفاع و خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوگی۔پاکستان جانتا ہے کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹنا چاہیے، امریکی وزیر دفاعپینٹاگون کے مطابق وزیر دفاع جیمز میٹس جنوبی ایشیا سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ، مغربی افریقا اور جنوبی ایشیاءکے 5 روزہ دورے پر ہیں اور وہ مصر کے بعد اردن اور آج پاکستان پہنچے۔پاکستان آمد سے قبل مصر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں، پاکستان جانتا ہے کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے۔

نیب ریفرنسز: حسن اور حسین نواز باضابطہ اشتہاری ملزم قرار

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، نیب نے عدالت کے حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ حسن اور حسین نواز کی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ملی جب کہ بینک اکاو¿نٹس اور شیئرز پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں۔عدالت نے طلبی کے نوٹسز اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد نیب آرڈیننس کی سیکشن 512 کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔واضح رہے کہ نیب نے حسن اور حسین نواز پر سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ریفرنسز دائر کئے ہیں، ابتدا میں ان کے خلاف مقدمات کی سماعت نواز شریف اور دیگر اہل خانہ ہی کے ہمراہ ہوتی تھی تاہم دونوں بھائیوں کی جانب سے مسلسل عدم حاضری کے بعد عدالت نے ان کے خلاف کیس کی سماعت الگ کرنے کا حکم دیا تھا۔

صدر کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی

انقرہ (خصوصی رپورٹ) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے خلاف بھی آف شور کمپنی سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کیاختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے صدر رجب طیب اردگان کے قریبی افراد پر آف شور کمپنی میں لاکھوں ڈالرغیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپوزیشن نے صدر کے خلاف مبینہ دستاویزی شواہد بھی جاری کردیے ہیں جن کے مطابق بیلوے لمیٹڈ اور اردگان کے قریبی ساتھیوں کے درمیان 15 ملین ڈالر کی مبینہ منتقلی کی گئی ہے۔ رہنما سی ایچ پی کا کہنا ہے کہ رقم کی منتقلی کی 2 ہی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں منی لانڈرنگ یا پھر ٹیکس چوری شامل ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعت کی جانب سے مبینہ دستاویزات پیش کرنے پر ترک صدر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سی ایچ پی کے نمائندے جھوٹے ہیں اور یہ دستاویزات بھی جعلی ہیں۔

کاجول کے 25سالہ کئیرئیر کی سب سے انوکھی خبر

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ 25 سالہ فلمی کیریئر میں کبھی بھی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کرائی۔ ایک انٹرویو میں 43 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کبھی فلم کی شوٹنگ کے دوران آپ بیمار ہو جائیں اور سیٹ پر نہ پہنچ پائیں تو یہ بہت بڑا نقصان ہوتا ہے، فلم کی شوٹنگ منسوخ ہو جائے تو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے لہذا کسی بھی اداکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 سالہ فلمی کیریئر کے دوران نہ کبھی کسی بھی فلم کی شوٹنگ اور نہ ہی فلائٹ منسوخ کرائی، کاجول نے کہا کہ ایک بار بیٹی کو بہت تیز بخار تھا تو پروڈیوسر کو کال کر کے بتایا کہ آج شوٹنگ پر نہیں آسکتی تا ہم اگر خود کو تیز بخار بھی ہوتا تھا تو شوٹنگ پر ہمیشہ وقت پر پہنچتی تھی۔