فواد خان اور راحت علی فلم فیئرایوارڈکیلئے نامزد

ممبئی (شوبز ڈیسک) کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہیں ممبئی میں ہونے والے فلم فئیر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار میل کیٹیگری کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فیئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فواد خان کو فلم ‘”کپور اینڈ سنز“میں بہترین معاون اداکار کے طور پر جبکہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فلم”سلطان“کے مشہور گانے ’جگ گھومیا‘کے لئے بہترین گلوکار کے طور پر نامزد کیا گیاہے۔ واضح رہے فلم فیئر ایوارڈ ز کی تقریب 14جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

ماہرہ اورعمائمہ پنجابی فلم میں کام کرنے کیلئے رضامند

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان اور عمائمہ ملک پنجابی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہوگئیں۔ ان کو ہدایتکار بلال لاشاری نے ماضی کی شہرت یافتہ ریکارڈ ساز پنجابی فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی اور دارو نت کے مقبول ترین کرداروں کے لئے کاسٹ کر لیا ہے۔ فلم مولا جٹ 2 عکس بند کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،جسکا آغاز رواں ماہ میں کیا جائے گا۔ فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی بھی ہیں۔ موجودہ دور کے مقبول ترین فنکار پہلی بار کسی ایک فلم میں یکجا ہوں گے۔ مذکورہ فلم میں فواد خان مولاجٹ ، حمزہ علی عباسی نوری نت، ماہرہ خان مکھوجٹی اور حمائمہ ملک دارو نت کا کردار اداکریں گی۔ ہدایتکار بلال لاشاری کاکہنا ہے کہ مولاجٹ 2 کو پنجابی زبان میں ضرور بنایا جارہا ہے اسکوسیکوئیل قرار دینا درست امر نہیں۔مذکورہ فلم کو رواں برس میں مکمل کرکے 2018 میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مونیکا نکیلسکیو ہوبارٹ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہوبارٹ(یوا ین پی) رومانیہ کی مونیکا نکیلسکیو ہوبارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ومینز سنگلز کے کوراٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جرمنی کی آندریا پیٹکووک دوسرے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں رومانیہ کی مونیکا نکیلسکیو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی کرسٹن فلپکینز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلین ٹینس پلیئر نک لینڈیل پر 7 برس کی پابندی

سڈنی(ویب ڈیسک) یسابق ٹینس پلیئر نک لینڈیل کو میچ فکسنگ پر 7 برس پابندی کی سزا دے دی گئی، وہ 2013 میں اس واقعے کے فوری بعد ریٹائر ہوگئے تھے،جرم ثابت ہونے پر انھیں 35 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔حالیہ سزا کے بعد اب لینڈیل کے دوبار کیریئر شروع کرنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا ہے، انھیں گذشتہ برس نیوساؤتھ ویلز کی عدالت نے بھی ایک ہزار آسٹریلین ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، ٹینس انٹیگریٹی یونٹ ( ٹی آئی یو) کا کہنا ہے کہ لینڈیل پر 2013 میں جونیئر آسٹریلین ایونٹ میں دانستہ طور پر میچ ہارنے کا الزام تھا، ان کے دیگر دو پلیئرز برینڈن والکن اور ایساک فروسٹ بھی اس معاملے پر گرفت میں آئے ہیں، حال ہی میں آسٹریلین اوپن کے جونیئر چیمپئن اولیور اینڈرسن پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات عائد ہوئے تھے۔

وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(ویب ڈیسک) عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر اور کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ساتویں کی طالبہ اغوا, 4ماہ زنجیروں سے باندھ کر تشدد

گگومنڈی(نامہ نگار) گگومنڈی میں ایک اور حواکی بیٹی ظلم کاشکاربن گئی۔ نواحی گاﺅں کی 13/14 سالہ ساتویں کلاس کی طالبہ رخسانہ کوشہنازوغیرہ نے اغواءکرکے چارماہ تک زنجیروں سے باندھے رکھا۔رخسانہ پربیہمانہ تشدداورسرکے بال کاٹ دئیے۔دوروزقبل خسانہ ملزمان کے چنگل سے فرارہوکرگھرپہنچ گئی اوراپنے ورثاءکواپنے اوپرڈھائی جانے والی قیامت سے آگاہ کیا۔متاثرہ بچی اپنے والدین کے ہمراہ خبریں آفس پہنچ گئی۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے رخسانہ بی بی اسکے بیٹے احسان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردئیے ہیں۔اس بابت ڈی ایس پی بوریوالاطاہرمجیدنے کہاکہ ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں جلدقانون کی گرفت میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گگومنڈی میں ایک اورطیبہ ظلم کاشکاربن گئی۔ گزشتہ روزنواحی گاﺅں245۔ای بی کے رہائشی شوکت علی نے اپنی بیوی اور13سالہ بیٹی رخسانہ جوساتویں کلاس کی طالبہ ہے بتایاکہ چارماہ قبل میری بیٹی رخسانہ کوہماری واقف کارشہنازبی بی اپنے بیٹے احسان اور دو نامعلوم افرادکے ہمراہ کارمیںاس وقت اغواءکرکے لے گئی جب وہ ٹیوشن سے واپس آرہی تھی۔رخسانہ نے بتایاکہ ملزمان مجھے اغواءکرکے ساہیوال لے گئے تھے جہاں سے وہ مجھے لاہورلے گئے اورایک مکان میں میرے پاﺅں میں زنجیرباندھ دیتے تھے اورکام کروانے کی خاطر زنجیرکھول دیتے تھے۔رخسانہ نے کہاکہ شہنازاوراس کابیٹامجھ پربیہمانہ تشددکرتے رہے اورشہنازنے قینچی سے میرے سرکے بال کاٹ دئیے۔رخسانہ جوبات کرتے ہوئے بھی خوف کی وجہ سے سہمی ہوئی تھی نے بتایاکہ دوروزقبل میں اس وقت وہاں سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئی جب باہرگیٹ پردودھی دودھ دینے آیا۔شوکت علی اوراس کی بیوی نے روتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اورڈی پی اووہاڑی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارناشروع کردئیے ہیں۔اس بابت بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی بوریوالاطاہرمجیدنے کہاکہ ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں جلدوہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا

یورخ(ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔
لیونل میسی اورفرنچ اسٹرائیکر انٹوئن گریزمین کو شکست رہی، اس سے قبل رونالڈو نے چوتھی بار بیلون ڈی آر ایوارڈ حاصل کیا تھا، جب کہ بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکا کی کارلی لائیڈ نے جیتا اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے انگلش فٹبال کلب لیسٹرسٹی کے کوچ کلاڈیو رینیری سال کے بہترین کوچ قرار پائے۔

فوجی اتحاد کی سربراہی ,راحیل شریف کی تین شرائط, سعودی عرب کا جواب سامنے آگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے جنرل (ر)راحیل شریف کی تمام شرائط مان لی ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)امد شعیب نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل (ر)راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع کے سامنے تین شرائط رکھیں تھیں ،جس میں پہلی شرط یہ تھی کہ وہ اتحاد کے کمانڈر ہوں گے کسی کے ماتحت نہیں ہوں گے،دوسری یہ کہ ایران کو اس اتحاد میں شامل کیا جائے گا اور رکن ممالک میں ثالثی کا پورا اختیار ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد نے کہا سعودی عرب نے جنرل (ر) راحیل شریف کی تینوں شرائط مان لیں۔ باقاعدہ پروپوزل مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیجا جائے گا۔

وزیراعظم تقریر کی بنیاد پر نااہل, سپریم کورٹ کا اہم حکم جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران 5 رکنی لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس آصف کھوسہ نے عوامی نمائندوں کی اہلیت اور نااہلی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے اطلاق پر گذشتہ روز کی آبزرویشن واپس لے لی اور ندامت کا اظہار کیا۔جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ انھیں آرٹیکل 62 اور 63 سے متعلق آبزویشن نہیں دینی چاہیے تھی، انہیں اپنے الفاظ پر ندامت ہے اور وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ تقریر کی بنیاد پر کسی کو نااہل قرار دینے کی مثال قائم کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، تقریر پر فوجداری کیس کیسے بن سکتا ہے؟ رقم منتقلی میاں شریف نے کی تو حساب بچوں سے کیسے مانگ سکتے ہیں ؟ عدالت نے سوال کیا کیا تحریک انصاف پاناما کے معاملے سے پیچھے ہٹ رہی ہے ؟؟؟جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے پاناما کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل نے سوال اٹھایا کہ کیا تقریر پر کسی کو نااہل کرسکتے ہیں ؟ تقریر کی بنیاد پر کسی کو نااہل قرار دینے کی مثال قائم کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، وزیر اعظم کی تقریر پر فوجداری کیس کیسے بن سکتا ہے ، ہم وزیر اعظم کی پاناما پیپرز میں ذمہ داری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر پر فیصلہ سنا دیں۔ فیصلہ دینے کے لیے دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے ، کیا قانونی معیار پر پورا نہ اترنے والی دستاویزات پر فیصلے دے سکتے ہیں ، آپ کہتے ہیں مریم نواز شریف بینی فشل ہیں وہ کہتی ہیں کہ وہ ٹرسٹی ہیں۔ وزیر اعظم نے اگر کچھ غلط کیا اس کا فیصلہ شواہد کا جائزہ لے کر کریں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پہلی تقریر میں وزیر اعظم نے جدہ فیکٹری کے لیے سرمایہ سعودی بینک سے لینے کی بات کی ، دوسری تقریر میں وزیر اعظم نے سعودی بینک اور دبئی سٹیل میں سرمایہ کاری کا ذکر کیا۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ شریف خاندان کا سارا کاروبار میاں شریف کے ہاتھوں میں تھا ، سوال یہ ہے کہ رقم کی منتقلی پر میاں شریف کے بچوں کو قابل احتساب کیسے ٹھہرایا جاسکتا ہے ، کچھ غلط ہوا تو بچوں سے حساب کیسے مانگا جاسکتا ہے۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف لندن میں خریدی گئی جائیداد کی بینیفشری ہیں تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ یہ بات آپ پہلے بھی کئی مرتبہ کرچکے ہیں لیکن ثبوت بھی تو لائیں۔بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ساری جائیداد قطری باشندے کی نکلی تو پھر درخواست گزار کا سارا معاملہ ختم ہو جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ بےشک فیصلہ دیتے وقت پاناما لیکس کے معاملے کو زیر غور نہ لائے اور صرف وزیر اعظم کی تقریروں کو سامنے رکھتے ہوئے ا±ن کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ دے۔اس سے پہلے ان درخواستوں کی سماعت کے دوران جب پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے وزیر اعظم کے خلاف حدیبہ پیپرز ملز کے مقدمے کی دوبارہ تحقیقات کرنے کے بارے میں قومی احتساب بیورو کو احکامات جاری کرنے کے بارے میں کہا کہ تو بینچ میں موجود جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ عدالت مفادِ عامہ کے آرٹیکل 184/3 کے دائرہ کار کو مزید وسیع نہیں کر سکتے، ورنہ ا±سے سمیٹنا بہت مشکل ہو جا? گا۔ا±نھوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ماضی میں بھی اس قانون کو وسیع کیا جاتا رہا ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ نے مختلف فیصلے بھی صادر کیے لیکن ا±ن کے نتائج سب کے سامنے ہیں، کسی بھی فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت نہ کوئی ٹرائیل کورٹ ہے اور نہ ہی کوئی تحقیقاتی ادارہ۔عدالت نے نعیم بخاری کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی کہ وہ جب تک عدالت کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں پر بینچ کو مطمئن نہیں کریں گے وہ روسٹرم چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔بظاہر تو پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل ختم ہو گئے ہیں لیکن وقفے کے بعد وہ عدالت کے مزید آئنی اور قانونی سوالات کے جواب دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اپنے ریمارکس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کو کیس لندن فلیٹس سے حدیبیہ پیپر ملز کی جانب لے جانے پر تنبیہ کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے اسحاق ڈار کا مئی 2000 میں دیا گیا منی لانڈرنگ سے متعلق اعترافی بیان پڑھ کر سنایا اور کہا کہ 1999 میں مریم اور حسین نواز حدیبیہ مل میں ڈائریکٹر تھے۔بینچ نے اپنے ریمارکس میں نعیم بخاری کو کہا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کے متعلق ریفرینس نیب کے پاس دائر کیے جائیں۔نعیم بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ مریم نواز شریف اپنے والد کے زیر کفالت ہیں اور اس بات کو ثابت کرنے کے لیے بہت مواد موجود ہے۔

ٓفیفا ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 48کرنے کا اعلان

زیورخ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹس میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا، اطلاق 2026ءکے ورلڈ کپ سے ہوگا۔افریقی اور ایشیائی ممالک کی ٹیموں بھی عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے، پہلے مرحلے میں تین ٹیموں پر مشتمل 16 گروپس ہوں گے جس کے بعد ناک آو¿ٹ کا مرحلہ کھیلا جائے گا، ورلڈ گورننگ باڈی نے اپنے اجلاس میں متقفہ طور پر ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے حق میں ووٹ دیئے۔ منگل کو فیفا کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا اور تمام اراکین نے متفقہ طور پر تبدیلی کے حق میں ووٹ دیئے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے نئی 16 ٹیموں میں افریقی اور ایشیائی ٹیموں کی شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، پہلے مرحلے میں تین ٹیموں پر مشتمل 16 گروپس ہوں گے جس کے بعد ناک آو¿ٹ کا مرحلہ کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نئے فارمیٹ کے مطابق ورلڈ کپ 32 دنوں پر محیط ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز 64 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے لیکن فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں سات، سات میچز ہی کھیلیں گی، موجودہ فارمیٹ میں بھی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں سات میچز ہی کھیلتی ہیں۔ ورلڈ گورننگ باڈی کے صدر گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ٹیموں کی تعداد میں اضافے کے باوجود کھیل کا معیار خراب نہیں ہوگا۔ اور ساتھ ساتھ فیفا کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی اضافی آمدنی بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلا ٹورنامنٹ 1930ءکو منعقد ہوا تھا جس میں 13 ٹیموں نے شرکت کی تھی اور اس کے بعد مختلف ادوار میں ان میں اضافہ کیا جاتا رہا، آخری بار 1998ءمیں ٹیموں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 32 کی گئی تھی