اعصام کو آکلینڈکلاسک کے فائنل 8کاپروانہ مل گیا

آکلینڈ(نیوزایجنسیاں)آکلینڈ مینز کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز میں اعصام الحق اور پولش پلیئر مارسن میٹووسکی نے ابتدائی میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔فورتھ سیڈ جوڑی نے پہلے راو¿نڈ میں امریکی جوڑی جون اسنر اور ریان ہیریسن کوشکست سے دوچارکیا، پہلے راو¿نڈ کے میچ میں پاک پولش جوڑی نے امریکی جوڑی جون اسنر اور ریان ہیریسن کیخلاف دلچسپ مقابلے میں 6-7 (7/4) اور1-6 سے فتح سمیٹی، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے اب اعصام الحق اور میٹووسکی کو میکسیکو کے سانتیاگو گونزالز اور اسپیشن پلیئر ڈیوڈ ماریرو کے چیلنج کا سامنا رہے گا۔

آسٹریلیاالیون کو 196رنز سے شکست

برسبین (اے پی پی) بابر اعظم، شرجیل خان اور عمر اکمل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹور میچ میں 196 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 334 رنز بناکر کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ میں کامیابی کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا جس کو حاصل کرنے کی کوشش میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم 36.2 اوورز میں 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 98، شرجیل خان 62، عمر اکمل 54 اور شعیب ملک 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے ہنری تھارنٹن اور کیمرون گرین 3,3 وکٹوں کو آﺅٹ کیا۔ پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے جوش اینگلش70 رنز بناسکے، پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شعیب ملک نے 2,2 جبکہ راحت علی، محمد نواز اور اظہر علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان ولیم بوسسٹو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم کی طرف سے اسدشفیق اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ اسد شفیق 4 رنز بناکر تھورنٹن کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے، شرجیل خان بدقسمتی سے 62 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے، شعیب ملک 49 رنز بناکر گرین کی گیند پر اینگلش کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، عمر اکمل 54 رنز بناکر تھورنٹن کی گیند پر اینگلش کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، بابر اعظم 98 رنز بناکر تھورنٹن کی گیند پر سانگہا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،عماد وسیم 15 رنز بناکر گرین کی گیند پر میریڈتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، محمد نواز 12 رنز بناکر گرین کی گیند پر میریڈتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،محمد رضوان 22 اور اظہر علی 1 رن کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے یوں پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 334 رنز بناکر کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ میں کامیابی کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے ہنری تھارنٹن اور کیمرون گرین 3,3 وکٹوں کو آﺅٹ کیا 335 رنز کے تعاقب میں پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم 36.2 اوورز میں 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور اسکے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ ٹی جے ڈین بغیر کوئی رن بنائے، عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، ثام راپہیل بھی عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے۔، کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم کے کپتان بوسسٹو 3 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، پیوکوسکی 10 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،سنگہا 20 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، وکٹ کیپر ہنچلیف 4 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اس موقع پر اینگلش کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 70 رنز بناکر اظہر علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، سوتھرلینڈ 9 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، تھورنٹن 5 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، گرین کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، میریڈیتھ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اور یوں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم 335 رنز ہدف کے تعاقب میں 36.2 اوورز میں 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم کو 196 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شعیب ملک نے 2,2 جبکہ راحت علی، محمد نواز اور اظہر علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

دو بڑے شہروں میں دھماکے, 47افراد جاں بحق

کابل ( صباح نیوز) سکیورٹی حکام کے مطابق کابل میں افغان پارلیمان کے قریب دہرے دھماکوں میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔کابل ہسپتال کے سربراہ سلیم رسولی نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ ان کے پاس آنے والی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل ہے۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب عملہ چھٹی کے وقت عمارت سے باہر نکل رہا تھا اور اس وقت وہاں خاصی بھیڑ تھی۔اطلاعات کے مطابق کار بم اور خود کش حملہ آور کا ایک ساتھ دھماکہ ہوا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کی گئی ایک ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حملے کا نشانہ افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں تھیں۔افغان ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مقامی سربراہ ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔افغان وزارتِ صحت کے ایک عہدے دار نے بی بی سی کو بتایا کہ زخمیوں کو استقلال ہسپتال اور دوسرے ہنگامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔یہ حالیہ مہینوں میں کابل میں ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔زخمی ہونے والے ایک سکیورٹی گارڈ نے بتایا: ‘پہلا دھماکہ پارلیمان کے باہر ہوا جس میں کئی معصوم لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ ایک پیدل خودکش حملہ آور نے کیا تھا۔’کار بم دھماکے کے بارے میں گارڈ نے بتایا کہ ‘وہ سڑک کی دوسری طرف کھڑی تھی اور دھماکے سے ہوا میں اچھل گئی۔ افغان صوبے قندھار کے گیسٹ ہاﺅس کے باہر دھماکے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ گورنر قندھار اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر مقامی ہوٹل میں میٹنگ کر رہے تھے، اس بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ گورنر قندھار اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا، ابھی تک کسی گروپ کی طرف سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

فیکاکی رپورٹ حقائق پرمبنی نہیں

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ( فیکا ) کی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔واضح رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے غیر ملکی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں سکیورٹی کے حالات اب بھی اچھے نہیں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں فیکا کی رپورٹ پڑھ کر حیرت اور افسوس ہوا ہے کیونکہ اس رپورٹ میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے اس کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ لاہور میں غیرملکیوں پر حملے ہورہے ہیں لگڑری ہوٹلوں پر حملے ہورہے ہیں جبکہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔معلوم نہیں فیکانے یہ معلومات کہاں سے اکٹھی کی ہیں؟نجم سیٹھی نے سوال کیا کہ اگر فیکا یہ دعوی کرتی ہے کہ اسے مبینہ طور پر سکیورٹی ماہرین نے یہ سب کچھ بتایا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ جاننا چاہے گا کہ وہ سکیورٹی ماہرین کون ہیں۔اور ان کے نام بتائے جائیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہزاروں میل دور بیٹھ کر فیکا کو معلوم ہی نہیں ہے کہ پاکستان خصوصاً لاہور میں اسوقت سکیورٹی کی صورتحال کیسی ہے۔پاکستان میں کرکٹ شائقن بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے بے چینی سے منتظر ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے چند ہی غیرملکی کرکٹرز نے پاکستان آنا ہے اور ان کی بھی حفاظت کے لیے تین ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار موجود ہونگے ان کےلیے آرمڈ بسیں موجود ہونگی اور یہ صرف ایک دن کا معاملہ ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ فیکا دنیا بھر کے کرکٹرز کی نمائندہ تنظیم نہیں ہے اسے پاکستان اور بھارت سے یہی تکلیف ہے کہ وہ اسے اپنے یہاں دفتر کھول کر یونین سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتے لہذا وہ ان ملکوں کے بارےمیں منفی رویہ اختیار کیے رکھتی ہے۔

رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب, وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے تین برس کے دوران عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر شعبہ میں میرٹ کو فروغ دیا ہے جبکہ شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست کی جگہ ہے۔ یہ وقت اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ انتشار یا احتجاج کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہو ںنے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی مخلصانہ دوستی کا بھرپور حق ادا کیا ہے اور پورے پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ چین نے پاکستان کا ایک بار پھر ہاتھ تھام کر عظیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کا براہ راست تعلق سیاسی استحکام سے ہے۔ بعض رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے معیشت کو صحیح سمت پر ڈال دیا ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017 عوامی وعدوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت ممنون حسین لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتال مظفرگڑھ کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور ہسپتال میں فیملی میڈیسن کلینک کاافتتاح کیا۔ توسیع کے بعد ہسپتال میں مجموعی طور پر 400 بستروں کا اضافہ ہوگا جس سے ہسپتال 500 بستروں پر مشتمل ہو جائے گا اور اس منصوبے پر 9 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ، ہسپتال کی توسیع کیلئے 113 ایکڑ اراضی حاصل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتال مظفرگڑھ کے 500 بستروں کے توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے میںآج 250 بستروں کے اضافے کا سنگ بنیاد رکھا اور یہ توسیعی منصوبہ رواں برس کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ بھی کیا اور یہاں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ ہسپتال کے مختلف شعبوںمیں گئے اور مریضوں کی عیادت کی ۔وزیراعلیٰ نے مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے بارے پوچھا۔ وزیر اعلی نے ہسپتال میں شاندار طبی سہولتوں کی فراہمی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور یہاں جدید مشینری کے ذریعے علاج معالجہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ صوبے کے ہر ہسپتال میں ایسی ہی جدید مشینری مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ڈاکٹر درد دل سے کام لیں تو مریض کا آدھا درد دور ہو جاتا ہے۔ اس ہسپتال میں جدید مشینری نصب ہے جبکہ تربیت یافتہ ڈاکٹر اور عملے کو تعینات کیا گیا ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ہسپتال کی توسیع سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے صحت کے مسائل حل ہوں گے اور مجھے خوشی ہے کہ اس ہسپتال میں انتہائی کم عرصے میںاپنا نام پیدا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے بلکہ بلوچستان سے بھی مریض علاج معالجے کیلئے اس ہسپتال میں آتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے جب بھی ملا انہوں نے پاکستان اور پنجاب کے عوام کیلئے بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے اور اس ہسپتال کی تعمیر کیلئے بھی ان کا تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں صحت کے شعبے کو خوب سے خوب تر بنائیں گے اور میرا اپنے عوام سے وعدہ ہے کہ انہیں صحت کے مسائل سے نجات دلا کر دم لوں گا۔شعبہ صحت میں تبدیلیو ںکیلئے اصلاحات مکمل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فراہم کئے جانے والے وسائل کی پائی پائی عوام پر صرف ہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج تحصیل کوٹ ادو کے گاﺅںدائرہ دین پناہ میں صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیرملک احمد یار ہنجرا سے ان کے والدسابق پارلیمنٹیرین ملک اجمل یار ہنجرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیرملک احمد یار ہنجرا اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج لیہ میں صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ کی رہائشگاہ لنگر اچلانہ گئے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

فوجی عدالتوں بارے آرمی چیف کا اہم موقف سامنے آگیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اورعالمی منظرنامے پرمرتب اثرات پر اظہاراطمینان کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں کورکمانڈرز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی، پاک فوج قومی سلامتی کے لیے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔آرمی چیف نے ملک بھرمیں انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا جب کہ افسران کو ہدایت کی کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کے لیے ہرممکن کوششیں کی جائیں اور دہشت گردی سے پاک علاقوں میں استحکام برقرار رکھا جائے۔