عرفان کے بعد سرفراز کی بھی وطن واپسی …. ون ڈے سکواڈ پر سوالیہ نشان

برسبین ، لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، والدہ کی علالت کے بعد نائب کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے بائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہو گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ والدہ کی علالت کی خبر سن کر سرفراز احمد نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج یا کل کسی بھی وقت کراچی پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے سرفراز احمد کی جگہ متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے اور کامران اکمل کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔یاد رہے گزشتہ فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔ وہ بھی آسٹریلیا کے دورے پر تھے۔

بھارت کی غلط فہمی دور …. عالمی سطح پر بھارت کو پاکستان کی طرف سے مات …. بھارتی ساخت خطرے میں

کراچی(ویب ڈیسک)بین الاقوامی سطح پر پاکستان اکیلا نہیں فوربز نے بھارت کی غلط فہمی دور کر دی۔غیر ملکی معتبر جریدے فوربز کے مطابق سٹاک مارکیٹ کے بعد پاکستان نے بھارت کو عالمی سیاست میں بھی مات دے دی۔ فوربز کا کہنا ہے جہاں ایک سال کے دوران پاکستانی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 40 فیصد سے زائد بڑھا وہاں بھارتی حصص بازار رینگتا ہوا صرف 8فیصد اوپر گیا۔پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بین الاقوامی سیاسی تعلقات بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکمران ملک کی جغرافیائی اہمیت کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان امریکہ اور چین کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکہ قریب آگئے۔ اب چین پاکستان کے حصص بازار میں نئی روح پھونک رہا ہے۔فوربز کے مطابق چین سی پیک کے تحت پاکستان میں 46 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایاکاری کر رہا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو پاکستان فائدے میں اور بھارت خسارے میں ہے۔ تنازع کشمیر پر بھی چین پاکستان کا کھل کر ساتھ دے رہا ہے۔

نئے وزیراعظم کیلئے بڑے نام منظر عام پر …. تہلکہ خیز خبر سے سیاسی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ایسا وزیراعظم تلاش کیا جائے جس کے نام میں شریف نہ ہو،احسن اقبال اور عبدالقادر کے نام بھی تجویز کردیے ۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن ) کو چاہیے کہ نئے وزیراعظم کی نشاندہی کرلے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ (ن) لیگ احتیاط کرے جسے وزیراعظم نامزد کرے،اس کے ساتھ شریف نہ لگا ہو،اگرنام کے ساتھ شریف لگاہوگا تووہ پاناما شریف ہوگا۔اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ ن لیگ احسن اقبال یا عبدالقادربلوچ کو وزیراعظم نامزد کردیا۔

عمران خان کنفیوز اور تنازعات کا شکار…. اہم خبر سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 10 ماہ تک شور مچا کر ملک میں انتشار پھیلایا اور اب پاناما کو بھولنے کی بات کرتے ہیں لیکن ہم ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کو ایک بار پھر شرمندہ ہونا پڑا، آج تحریک انصاف کی جانب سے ایک نیا مو¿قف پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ پاناما کیس کو بھول کر وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کی بات کی جائے، اب آپ پاناما کو بھول جائیں لیکن ہم نہیں بھولیں گے،انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 10 ماہ تک شور مچایا اور ملک میں انتشار پھیلایا اس کا جواب کون دے گا، پاناما کیس سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں، جھوٹی کہانی کو مزید جھوٹ بول کر پیش نہیں کیا جاسکتا عمران خان کو مایوسی ہوگی، ہم آپ کو پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے، اور آپ پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے،مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب کو ہمیشہ عدالتوں کے باہر عدالت لگانے کا شوق ہوتا ہے۔ تحریک انصآف کو آج پھر شرمندہ ہونا پڑا۔ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے ایک اور موقف دیا ہے۔ آج تحریک انصاف کا موقف تھا کہ پانامہ پیپرز کو ایک منٹ کے لئے بھول جائیں اور وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر پر بات کریں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں ججز اور وکلا کے بجائے عمران خان کا چہرہ دیکھتا ہوں کیوں کہ ان کا چہرہ پاناما کیس کا تھرما میٹر ہے جیسے جیسے کیس چل رہا ہے عمران خان کا چہرہ لٹکتا جارہا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ وزیراعظم کو عدالت میں بلانا چاہتے ہیں کسی کی خواہش پر وزیراعظم کو عدالت میں طلب نہیں کیا جاسکتا نوازشریف تو خود آئینی اور عوام عدالت میں پیش ہونے پر فخر کرتے ہیں، عدالت جب عمران خان سے ثبوت مانگتی ہے تو وہ اچھل کود شروع کردیتے ہیں اور بغیر ثبوت کے ہی پریس کانفرنس کرتے رہتے ہیں عدالت ثبوت تلاش نہیں کرتی بلکہ ثبوت پر فیصلہ کرتی ہے، عمران خان کے پاس ثبوت نہیں صرف جھوٹ کا پلندہ ہے۔ عدالت ثبوت مانگتی ہے ،آنیاں جانیاں نہیں دیکھتی کبھی ملتان ، کبھی کراچی، کبھی کہیں جلسے کرتے ہیں پہلے ثبوت دیں۔ خان صاحب سے جب ثبوت مانگیں تو وہ پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جیسے جیسے پانامہ لیکس کا کیس آگے چل رہا ہے عمران خان کا چہرہ لٹک رہا ہے۔ پانامہ لیکس کا تھرمامیٹر عمران خان کا چہرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کسی کی انا کی خاطر وزیراعظم کو عدالت طلب نہیں کر سکتی۔ تحریک انصاف والے ہر روز نئی کہانی لے کر آتے ہیں۔ انہیں پتہ ہے جھوٹ سے شرمندگی ہوگی۔ مگر شرم آپ کو آتی نہیں ،انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت جھوٹے الزامات لگانے میں ماہر ہے لیکن اب عمران خان کے تمام الزامات ایک ایک کرکے زمین بوس ہوتے جارہے ہیں،اور عدالت میں ان کے وکیل بھی بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدلات میں گپ شپ کرنے آتے ہیں اورتامک ٹوٹیاں مارتے ہیں۔عمران خان خود کنفیوژ اور تنازعات کا شکار ہیں وہ اور ان کی جماعت جھوٹے الزامات لگاتے ہیں جن کا کوئی ثبوت ان کے پاس موجود نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے بانی فاروق ستار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری …. اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قائد ایم کیو ایم سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت چھبیس جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ ملزموں کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

سلمان خان کو 7 سال قید کی سزا …. اہم انکشاف

جودھپور( ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے خلاف جودھپور کی عدالت میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے مقدمہ کا فیصلہ 18 جنوری کو سنایا جائے گا جس کے بعد ایک بار پھر سلو میاں کے سر پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔بالی وو اسٹار سلمان خان اور تنازعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ سلو میاں ایک کے بعد ایک نئی مصیبت میں پھنستے چلے جاتے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان کے 2 مقدمات میں بریت کے خلاف ریاستی حکومتوں نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن اب ایک اور کیس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان پر قائم غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے اداکار کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جب کہ سماعت کے موقع پر مقدمے کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا تاہم جرم ثابت ہونے کی صورت میں سلو میاں کو 7 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا کے خطرے کے پیش نظر سلمان خان بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کے قانونی مشیروں نے سزا سے بچنے کے لیے دوسری راہیں تلاش کرنا شروع کردی ہیں جس کے بعد ہائی کورٹ سے فوری رجوع کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 1998 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹر کی نیندیں حرام

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو قتل کی دھمکی ملی ہے جب کہ انھیں موصول ایک خط میں لکھا گیا ” اگر مدناپور میں قدم رکھے تو زندہ واپس نہیں جا سکو گے“۔بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گنگولی کو یہ خط 5 جنوری کو موصول ہوا اور انھیں اس مقام کا دورہ 19 تاریخ کو کرنا ہے،گنگولی نے پولیس میں شکایت درج کرادی مگر اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دھمکی کہاں سے آئی، گنگولی نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے ایک ڈسٹرکٹ اسپورٹس پروگرام میں شرکت کیلیے 19 جنوری کو بدیاسنگر یونیورسٹی جانا تھا، مگر اب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے، میں نے معاملے سے پولیس کو آگاہ کر دیا جو ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

ساس جیا بچن اور ایشوریا کی جذباتی تصویر …. سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ممبئی( ویب ڈیسک ) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی ساس جیا بچن کی ایوارڈز تقریب میں جذباتی انداز میں لی گئی تصویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ایشوریارائے اور ان کی ساس جیا بچن کے درمیان ہمیشہ سے ہی کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں قابل اعتراض مناظرفلمانے پر ساس بہو میں شدید اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں لیکن اب ایک ایوارڈ تقریب میں دونوں کی تصویر نے ایسی تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا ہے۔

طیبہ کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم ہیں، میڈیکل رپورٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن طیبہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم موجود ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج کے گھرمیں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن بچی طیبہ کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیبہ کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم ہیں، طیبہ کی کمر پر استری سے جلائے جانے کے 10 نشانات ہیں، بچی کی دائیں آنکھ اور کنپٹی پر بھی تشدد کے گہرے زخم موجود ہیں جب کہ طیبہ کا دماغی توازن درست ہے لیکن وہ دباو¿ کا شکارہے تاہم اس کی ذہنی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کی دائیں کنپٹی پر موجود زخم گرنے سے نہیں بلکہ تشدد سے آیا، آنکھ جو جسم کا نازک ترین حصہ سمجھی جاتی ہے وہاں بھی بھنوو¿ں کے قریب ایک زخم موجود ہے جب کہ چہرے کی دائیں طرف زخموں کے کئی نشانات کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔9 سالہ طیبہ کے دونوں بازوو¿ں پر بھی تشدد اور جلنے کے 5 نشان موجود ہیں جب کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیبہ کے جسم کو کسی چیز سے جلایا گیا اور یہ عمل کئی بار دہرایا گیا اس کے علاوہ رپورٹ میں کمر کے اوپر زخموں کے ساتھ ساتھ انفیکشن کابھی ذکر ہے۔

ملتان میں زیرتعمیرعمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، درجنوں ملبے تلے دب گئے

ملتان(ویب ڈیسک) بوسن روڈ پر زیرتعمیر عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد لوگوں کے ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر میٹرو بس روٹ سے متصل زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عمارت میں 15 سے 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، گرنے والی عمارت کے نیچے 50 دکانیں بھی تھیں۔دوسری جانب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں جب کہ ریسکیو کارروائی کےلیے ہیوی مشینری پہنچادی گئی لیکن ٹریفک بلاک ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایم ایس نشتراسپتال عاشق ملک کا کہنا ہے کہ ایمبولینسزحادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں، 4 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جب کہ اسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔