وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عدالت نے سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔وسیم اکرم کی مدعیت میں کافی عرصے سے ایک مقدمہ درج ہے جس میں وسیم اکرم گواہی کیلئے پیش نہیں ہو رہا ہے ۔وسیم اکرم 31سماعتوں میں نوٹس کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئے ۔وسیم اکرم کی مدعیت میں بہار آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔17جنوری کو ہر حال میں پیش ہونے کا حکم جاری۔

ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکہ پر ایٹم بم پھینک دینگے

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ و دیگر مخالف ملکوں کو اکثر دھمکیاں دی جاتی رہتی ہے۔ اب شمالی کورین حکمران کم جونگ ان نے ایک ایسی دھمکی دے دی ہے جس نے امریکیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے دعوی کیا ہے کہ اب ہم کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے بین الابراعظمی ایٹمی میزائل کا حملہ کر سکتے ہیں جو امریکی سرزمین کے کسی بھی حصے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شمالی کورین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جس روز ڈونلڈ ٹرمپ اپنا عہدہ سنبھالیں گے، اس روز ہم ایٹمی میزائل داغ دیں گے۔وزارت کے ترجمان کا مزید کہا ہے کہ ہماری ایٹمی ہتھیار بنانے کی پالیسی کا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے اپنے اشتعال انگیز اقدامات کے باعث کم جونگ ان کو اپنا دشمن بنایا۔ہم نے بین الابراعظمی ایٹمی میزائل بھی امریکہ کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے بنایا۔ اب امریکہ اور ہمارے دوسرے مخالفین شمالی کوریا کے متعلق اپنی سوچ تبدیل کر لیں، کیونکہ وہ اب ہمارے نشانے پر ہیں۔

آسٹریلیا سے شکست کی وجہ سامنے آ گئی …. خبر سے بورڈ میں ہلچل

لاہور ( ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ آف اسپنرسعید اجمل نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کو غلط سلیکشن کا نتیجہ قرار دیدیا،ان کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کو نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔سعید اجمل کا آسٹریلیاکے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں شکست پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹیم کےانتخاب میں سلیکشن کمیٹی کو زیادہ توجہ اوربہترین منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہی رویہ رہا تو ہاکی جیسا انجام کرکٹ کا بھی مقدر بن سکتا ہے

سچن ٹنڈولکر کیکرکٹ کے بعد موسیقی میں انوکھی انٹری

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب موسیقی کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔گزشتہ دنوں ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ماسٹر بلاسٹر سچن نے بھارت کے معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کے ساتھ طبلہ بجاتے ہوئے ایسی شاندار پرفارمنس دی کہ شائقین داد دیے بنا نہ رہ پائے۔اس موقع پر سچن نے ذاکر حسین کے ساتھ جب طبلہ بجاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے گ±ر دکھائے تو ہال میں موجود تمام شائقین جھوم اٹھے اور پرفارمنس ختم ہونے کے بعد ’ونس مور‘کا نعرہ لگاتے ہوئے مزید پرفارمنس کی درخواست کرتے نظر آئے۔

نیوز گیٹ سکینڈل …. حکومت کا بڑا یو ٹرن

لاہور ( ویب ڈیسک ) نیوز لیک کیس میں حکومتی وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیا اور کہا ہے کہ یہ بیان غلط فہمی پر مبنی تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے 13 فروری کو وکلاکو بحث کیلئے طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیوز لیک کیس میں سرکاری وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیا ہے اور ہائیکورٹ سے مہلت دینے کی استدعا کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان غلط فہمی کی بنیاد پر دیا تھا اور درحقیقت تحقیقات ابھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ سرکاری وکیل نے گزشتہ روز سماعت کے دوران نیوز لیک سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے کا بیان دی تھا جس پر عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی قلابازی …. عمران خا ن سر پکڑنے پر مجبور

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عدالت میں غیر تصدیق شدہ ثبوت پیش کیے ہیں،پی ٹی آئی کے وکیل مسلسل قلابازی لگارہے،نعیم بخاری کے اپنے آپ کو سٹپنی وکیل کہنے پر عمران خان نے احاطہ عدالت میں اپنا سر پکڑ لیا تھا۔پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکیل مسلسل قلابازی لگارہے،پی ٹی آئی نے عدالت میں غیر تصدیق شدہ ثبوت پیش کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حالت پانی سے باہر مچھلی کے تڑپنے جیسی ہے۔ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا۔تحریک انصاف نے کوئی نیا ثبوت پیش نہیں کیا۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اختیارات عوام نے دیئے ہیں، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا اور ابھی اسی کے سامنے انصاف مانگ رہے ہیں، دھرنے کی وجہ سے بڑے بڑے پراجیکٹ رک گئے۔دھرنے اور لاک ڈان کا انجام سب نے دیکھ لیا۔رہنما(ن) لیگ کا مزید کہناتھاکہ خٹک صاحب چین گئے تو مان لیا سی پیک منصوبہ ٹھیک ہے۔ آخرمیں دانیال عزیز نے کہا کہ ہمارے وکلاکو دلائل دینے کا موقع نہیں ملا،ہماری باری آئیں گی تو تمام ثبوت پیش کریں گے،آئین سے ہٹ کر فیصلہ کرانا ناممکن ہے۔

چائے والے ارشد کے بعد اب حاضر ہے کراچی پراٹھے والا ….چیف سلیکٹر انضمام الحق نے طلب کر لیا

کراچی( ویب ڈیسک ) ارشدچائے میکر کے بعد پراٹھا ماسٹر حنان خان کی قسمت بھی جاگ اٹھی ،حنان خان کو پاکستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی دکان پر پراٹھے لگانے والے کے حنان خان کی قسمت بھی جاگ اٹھی ہے جبکہ ان کوپی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈایٹرز میں بھی شامل کیا جاچکا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی حنان خان کے ٹیلنٹ کو سراہا۔ حنان خان اچکزئی کو پریکٹس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ہے ۔دریں اثناءحنان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں بورڈ کی طرف سے فون کال آئی تو انہیں پہلے تو یقین نہیں آیا لیکن پھر اللہ کا شکر ادا کیا کہ میری قسمت جاگ اٹھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کیلئے کھیلوں گا اور ملک و قوم کا نام روشن کروں گا ، انہوں نے کہاکہ پریکٹس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں مجھے بلایا گیا ہے اور جلد وہاں جا رہا ہوں

تنگ جینز پہننے والوں کے لئے بڑی خبر

لندن (خصوصی رپورٹ) ایک عشر ے سے تنگ جینز اور ٹراﺅزر کا فیشن مقبول عام ہوچکا ہے۔ خصوصاً خواتین کی کثیر تعداد تنگ جینز اور ٹراﺅزر پہننا پسند کرتی ہیں۔ شاید یہ جان کہ ان تنگ ملبوسات کے شوقین مرد خواتین اپنی پسند پر نظرثانی کریں کہ ایک برطانوی خاتون کو تنگ جینز پہننے کی وجہ سے چار دن ہسپتال میں گزارنے پڑے۔ خاتون تنگ جینز پہن کر ایک خاندان کا سامان دوسرے گھر میں منتقل کرنے میں مدد کرتی رہی۔ اس نے کئی گھنٹے تک ان کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران انتہائی تنگ جینز کی وجہ سے اس کے پیروں کو خون کی فراہمی انتہائی کم ہوگئی اور گھر واپس آتے ہوئے اس کے لئے چلنا ناممکن ہوگیا۔ وہ ٹانگوں میں انتہائی تکلیف کے ساتھ بے یارومددگار چار گھنٹے تک سڑک پر لیٹی رہی۔ چار گھنٹے بعد ریسکیو عملے نے اس کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چار روز اس کو طبی امداد دی جاتی رہی۔ خاتون نے اس قدر تنگ جینز پہن رکھی تھی کہ ڈاکٹروں کو کاٹ کر اس کے جسم سے الگ کرنی پڑی۔

سردیوں میں بھی گاڑی کے شیشے دھندلے نہیں ہونگے

لندن (نیٹ نیوز) سردیوں میں جہاںگاڑی کو سٹارٹ کرنے میں دشواری پیش آتی ہے وہیں گاڑی کے شیشے بھی دھندلا جاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیو کرتے ہوئے کافی مشکل پیش آتی ہے۔ آیئے آپ کو ایک آسان ترین نسخہ بتاتے ہیں جس پر عمل کر کے آپ اس مشکل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ ایک جراب کو ریت سے بھر دینا ہے اس کے بعد جراب کو ایک اور ایک جراب میں ڈال دیں تاکہ ریت اس میں سے باہر نہ گرے۔ اب اس ریت سے بھری جراب کو چاہیں تو گاڑی کی سیٹوں کے نیچے یا سامنے والے شیشے کے پاس رکھ دیں۔ کچھ دن میں آپ محسوس کریں گے کہ گاڑی کے شیشے دھندلانا کم ہوگئے ہیں کیونکہ ریت آپ کی گاڑی میں موجود تمام نمی جذب کر لے گی۔ آپ چاہیں تو کچھ دن بعد ریت کو تبدیل کر سکتے ہیں تاکہ گاڑی کے شیشے صاف رہیں۔