Yearly Archives: 2017
اسحاق شہید
عمران خان کے تابر توڑ حملے
اسحاق ڈار نے سرکاری گھر خالی کر دیا
ایم کیوایم
نواز شریف کی پی ٹی آئی پر شدید گولہ باری
شریف فیملی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم

”وزیر خزانہ کی چھٹی“۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اسحاق ڈار کی اہم ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیماری کے باعث وزیراعظم سے چھٹی کی درخواست کردی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں موجود ہیں، گزشتہ دنوں ان کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار بدستور وزیر خزانہ ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں بیماری کے باعث چھٹی کی درخواست کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزیر خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارٹی صدر نوازشریف کو اعتماد میں لیا۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے وزیر خزانہ کو مفرور قرار دیتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہےکہ ان کے مؤکل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں ہی وہ لندن میں موجود ہیں۔

اب ایسا نہیں ہونے دینگے ،نواز شریف چُپ نہ رہے ،عدالت کے سامنے اہم اعلان
لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے کوئی گلا نہیں، جمہوریت اس کے قریب سے بھی نہیں گزری اور میں اسے سیاسی جماعت نہیں مانتا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ آمروں کے کالے قوانین کو تحفظ دینے کے لئے تیار نہیں، اس کا ثبوت کل دیکھا گیا، پی ٹی آئی آمروں کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن پیپلز پارٹی نے آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی اس پر بہت افسوس ہوا۔نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہت عرصہ پہلے جس جدوجہد سے گزری ہے اسے قربانیوں کو اتنی جلدی فراموش کردینا سمجھ نہیں آتا، جمہوریت کے راستوں سے بھاگنے والوں کے لئے یہ کھلا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر اتحادی جماعتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، یہ ان لوگوں کے لیے آنکھیں کھول دینے والی بات ہے جو ملک کو جمہوریت کے راستے پر نہیں چلنے دیتے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں موجود افراد کی ایک بڑی تعداد آمروں کے قانون کو تحفظ دینے کی حامی نہیں جب کہ پارلیمنٹ نے آمروں کے کالے قانون کو مسترد کردیا جو بڑی پیشرفت ہے۔
اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہییں، ہمارے لیے عدلیہ کا کچھ اور معیار ہے اور ان کے لیے کچھ اور، جس کی وضاحت انہوں نے خود کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف کی بات کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا، ہمارے فیصلے جلد آجاتے ہیں جب کہ عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کام کیے پورا پاکستان تسلیم کر رہا ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، خوشحالی آئی، جی ڈی پی ریٹ کہاں تک پہنچ گیا اور اللہ کے فضل کرم سے بجلی آئی اور بیروزگاری ختم ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی اور دھرنوں کا یہ سلسلہ 2014 سے جاری ہے۔

خبریں کی سلور جوبلی پر گرینڈ شو، نامور فنکاروں نے 5 گھنٹے تک محفل کو گرمائے رکھا
لاہور (وقائع نگار) خبریں کی سلور جوبلی کے سلسلے میں منگل کو الحمرا ہال میں ایک خوبصورت تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے پرفارم کیا۔ یہ تقریب پانچ گھنٹے تک جاری رہے۔ کھچا کھچ بھرے ہوئے ہال میں ان فنکاروں نے محفل کو گرمائے رکھا۔ حاضرین کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ وہ شروع سے آخر تک ہال میں موجود رہے۔ اس خوبصورت تقریب میںملک کے نامور کلاسیکل گلوکار حامد علی خاں، شاہدہ منی، جواد احمد، عارف لوہار، حمیرا ارشد اورشبنم مجیدکی شرکت، مزاحیہ اداکاروں امان اللہ، امانت چن، افتخار ٹھاکر، نواز انجم اور لکی ڈئیرکے ساتھ ہنستی مسکراتی باتیں، لطیفوںاور جملے بازی نے محفل کو دوبالا کردیا۔ لوک گلوکار بینڈ بابا گروپ نے ہیر وارث شاہ سے جبکہ شبانہ نے بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں شریک نوجوانوں، خواتین اور فیملیز نے فنکاروں کو دل کھول کر داد دی۔ روزنامہ خبریں کی 25ویں سالگرہ کے حوالے سے گزشتہ روز گرینڈ انٹرٹینمنٹ شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ صف اول کے گلوگاروں اور کامیڈین نے فن کا مظاہرہ کیا اور خبریں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ کلاسیکل گلوکار استاد حامد علیخاں نے چیف ایڈیٹر خبریں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب بھی بلایا گیا پرفارم کرنے کے لیے حاضر ہوا اور ہوتا رہونگا۔ انہوں نے ضیاشاہد کی فرمائش پر مشہور ملی نغمہ” اے وطن پیارے وطن“ پیش کیا۔ معروف اداکارہ اور گلوکارہ شاہدہ منی نے خبریں کی سلور جوبلی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کئی گیت سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ مشہور زمانہ گلوکار جواد احمد کی آمد پر ہال میں بیٹھے نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ کر کے استقبال کیا۔ انہوں نے روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد کو انکی 50سالہ صحافتی خدمات پر مبارکباد پیش کی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا تھا کہ ضیاشاہد ہماری دھرتی کی پہچان ہیں انہوں نے جنوبی پنجاب کے وڈیرہ شاہی کے ظلم کے ستائے ہوئے محروم طبقے کے عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائی۔ انہوں نے جگنی گا کر حال میں موجود شرکاءکو خوب لطف اندوز کیا۔ حمیرا ارشد نے اپنے مشہور گیت ”میں نئی بولدی“ سنایا جسے عوام نے بے حد سراہا۔ شبنم مجید نے بھی اپنی غزل سے خوب سماں باندھا جبکہ شبنم مجید کی چھ سالہ بیٹی مومی علی نے بھی گانا گایا۔ پروگرام میں معروف گٹارسٹ سجاد طافو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقہ رحیم یارخان کے ڈانسر رانا اقبال نے کتھک ڈانس کرکے شرکاءسے خوب داد لی۔ مزاحیہ آئٹم پیش کرنے کےلئے جب نواز انجم، مشہور زمانہ فنکار امان اللہ اور لکی ڈئیر سٹیج پر آئے تو شرکاءنے خوب تالیاں بجائیں نواز انجم نے کہا کہ میری پہچان اور آج جس مقام پر ہوں سب خبریں کی وجہ سے ہوں امان اللہ اور لکی ڈیئر نے ایسے مزاحیہ خاکے پیش کئے جن کو سن کر ہال میں موجود شرکاءہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔ گرینڈ شو میں دوسری کامیڈین جوڑی افتخار ٹھاکر اور امانت چن کی تھی اس موقع پر انہوں نے اپنے فی البدیہہ جملوں سے لوگوں کو خوب ہنسایا جبکہ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ خبریں نے ہمیشہ فن اور فنکار کی عزت افزائی اور قدر دانی کی ہے جس کی وجہ سے مجھ جیسے فنکار آج اپنی پہچان بنا سکے۔ معروف ڈریس ڈیزائنر اور ماڈل ڈولی نے خواتین سے کہا کہ وہ فیشن کے چکر میں اپنی ثقافت کو نہ بھولیں بلکہ اپنا کلچر اپنائیں کیونکہ اسی سے ہم خود کو دنیا میں متعارف کرواسکتے ہیں۔ ملک کی پہلی ڈھول پلئیر عریشمہ نے بھی سلور جوبلی پروگرام میں اپنی پرفارمنس پیش کی۔ روزنامہ خبریں کی جانب سے ضیاشاہد نے تمام فنکارں کو اس خصوصی پروگرام میں شرکت پر بطور یادگار سوینئر شیلڈز دیں۔