نواز شریف کا نظریہ کرپشن، کپتان سابق وزیر اعظم پر پھر برہم، ختم نبوت بل میں تبدیلی کی سازش کس نے کی، نام بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے ثابت کر دیا کہ ایوان میں ان کا مقصد شریف مافیا کی کرپشن کو بچانا ہے۔ نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی سے مسترد ہونے پر عمران خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج کے معاملے سے قوم کو پیغام گیا کہ کرپٹ ہونے میں کوئی برائی نہیں، اخلاقیات جمہوریت کا بنیادی اصول ہے لیکن آج (ن) لیگ نے اس اصول کی نفی کرتے ہوئے اپنے لیڈر کو قانون سے بالا ثابت کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ نااہلی کے باوجود نوازشریف کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی، جمہوریت کا تماشا بنانے پر مسلم لیگ(ن) اراکین کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔ عمران خان نے بتایاہے ک ختم نبوت پر یقین اسلام کا بنیادی رکن ہے اور انہوں نے ختم نبوت کا بل چپ کر کے تبدیل کرایا ختم نبوت بل میں تبدیلی ایک منصوبہ تھی جس کا کوئی مقصد تھا اسحاق ڈار کے پاس شریف خاندان کے منٹی لانڈرنگ کے راز ہیں نواز شریف اسحاق ڈار کے پیچھے کھڑے ہیں حدیبیہ پیپر مل بھی جلد کھلنے والا ہے، پیرا گون کے ذریعے بہت سی چیزیں سامنے آنے والی ہیں عوام کے پیسے چوری کرکے نواز شریف امیر بنے اور اب یہ چوری کا پیسہ بچانے کےلےءہاتھ پاﺅںمار رہے ہیں کتنے افسوس کی بات ہے ایک چور کو چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے نواز شریف پیسے چوری کر کے ایشین ٹائیگر بن گئے۔نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی کمیٹی میں اڑتالیس گھنٹے میں کام ہو جانا چاہئے تھا۔ پارلیمنٹ نے کوئی کام بھی ملک کی بہتری کے لئے نہیں کیا ایک ٹبر ہی کرپٹ نہیں یہ سب کے سب کرپٹ ہیں۔شاہد خاقان عباسی کو اللہ نے ایک موقع دیا اس کا کام تھا کہ کھڑا ہوتا اور ثابت کرتا میں وزیر اعظم ہوں لیکن انہوں نے شریف خاندان کی غلامی ہی کی ان کی غلامی کا انداز تاریخ میں لکھا جائے گا وزیر اعظم کی کوئی اہمیت نہیں شاہد خاقان کچھ نہیں کر سکتے وہ تو نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔جب میں قومی کرکٹ ٹیم کا کیپٹن تھا تو نواز شریف نے مجھے بطور کیپٹن دو پلاٹ دیے جو میں نے شوکت خانم ہسپتال کودے دیے لیکن یہ اسمبلی میں کہتے پھر رہے ہیں کہ ہم نے عمران خان کو پلاٹ دیے انہوں نے وہ بھی یاد رکھا ۔ نواز شریف کا نظریہ صرف کرپشن ہے شریف خاندان کے لئے اربوں کی کرپشن کوئی چیز نہیں وہ پیسہ بچانے کےلئے مودی سے بھی دوستی کر رہے ہیں ۔احسن اقبال شریف خاندان کو بچا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پوری دنیامیں کرپشن ہوتی ہے احسن اقبال چوری چھپانے کے لئے مذہب کا سہارا لے رہے ہیں احسن اقبال کو کرپشن کی بات کرتے ہوئے شرم نہیں آئی۔ شریف خاندان پہلے رشوت دیتا ہے اور پھر بلیک میل کرتا ہے ان لوگوں نے اداروں کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے اتحاد ناممکن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مسائل سے نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے قبل از وقت الیکشن۔

 

احد پہاڑ کی تاریخ ہزاروں نہیں، لاکھوں نہیں، کروڑوں سال پرانی، حقائق بارے رپورٹ جان کر آٌپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کے ارضیاتی سروے کے ترجمان طارق ابا الخیل کا کہنا تھا کہ جبل احد مدینہ منورہ کے اہم تاریخی مقامات میں شامل ہے۔ مسجد نبوی سے چار کلومیٹر اونچا احد پہاڑ سطح سمندر سے 10077 میٹر اونچا ہے۔ جیولیوجیکل سروے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ودیع قشقری کا کہنا تھا کہ عہد پہاڑ کی چٹانیں عہد اول کے دورکی چٹانیں قرار دی جاتی ہیں جو 80 کروڑ سے 60 کروڑ 90 لاکھ پرانی بتائی جاتی ہیں۔ جبل احد کا شمار جزیرہ نما عرب کے نمایاں پہاڑوں میں ہوتا ہے۔

بابا ٹرمپ کی بدحواسیاں

آکینڈ (خصوصی رپورٹ) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسٹن آرڈرن نے کہا ہے کہ ٹرمپ مجھے جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے، ان کو پھپتاوا ہے کہ انہوں نے کیوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا قصہ اپنے دوستوں کو سنایا۔ آرڈرن کی ملاقات ٹرمپ کے ساتھ ویتنام میں ایپک اجلاس میں ہوئی تھی۔ ایک مقامی کا میڈین نے صحافیوں کو بتایا کہ آرڈرن کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر کافی دیر تک ان کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈد کی اہلیہ سمجھتے رہے۔ اس انٹرویو کے بعد نیوزی لینڈ میں کافی شور مچا کہ صدر ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو نہیں جانتے تھے۔ تا ہم آرڈرن نے نیوزی لینڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس کی تردید کی۔ کسی کو ایسا لگا کہ ایسا ہے ۔ لیکن میری صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں میں مجھے ایسا نہیں لگا کہ وہ میری شناخت کے حوالے سے کنفیوز ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے اس قصے کا ذکر اپنے دوستوں کے ساتھ کیا تھا۔

دہشتگردوں سے روابط والے سیاستدانوں کیخلاف خفیہ اقدام

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ سمیت 37 پارلیمنٹرنز کے کالعدم تنظیموں سے مبینہ رابطے ،قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، آئی بی نے خط کو جعلی قرار دے کرمسترد کردیا جبکہ اینکر ارشد شریف کا کہنا تھا کہ خبر آئی بی کے دو افسروں نے تصدیق کی تھی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رانا افضال حسین نے کہا کہ فریقین کو سننے کےلئے کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ کرنا پڑا۔ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کردہ مواد کا مطالعہ کریں گے اس کے بعد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

نواز اور شہباز شریف میں اختلافات ، خواجہ آصف نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان اعتماد مثالی ہے، اپنے اےک بیا ن مےں خواجہ آصف نے کہا کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن نوازشریف کوشہبازشریف پراعتمادکاکہہ رہے تھے دونوں بھائیوں کے درمیان اعتماد مثالی ہے۔اس اعتماد کا مظاہرہ چند روز قبل ٹی وی اسکرینوں پر بھی کیا گیا تھا،پی ٹی آئی رہنمااپنے بھائی کیساتھ اعتماد کی سطح سے متعلق بتائیں۔

نواز شریف کےداماد نے دھرنے والوں کے دل جیت لئے، اھم خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے ناموس رسالت کے لئے جمع ہیں ، میرا بس چلے تو میں فیض آباد دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کے ساتھ بیٹھ جاﺅں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ جو دھرنے والے بیٹھے ہیں، ان کا حق ہے ، وہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں۔اگر میرا بس ہو تو میں بھی ان کے ساتھ جا کر بیٹھ جاﺅں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان گذشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد پر دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے جڑواں شہروں کے رہائشی افراد کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

سب مل کر ایک شخص کو مائنس نہ کر سکے

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ، یہ مستقبل کی نوید ہے،ہر قسم کے دباﺅ اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ہے ۔ قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017ءمیں ترمیم کا بل مسترد ہونے پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہی عوام کا فیصلہ ہے، جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور یہ مستقبل کی نوید ہے۔”ایک شخص،ایک شخص،ایک شخص “،ایک شخص کو سب ملکر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا ، نظریئے کو مائنس نہیں کیا جا سکتا،ہر قسم کے دباﺅ اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے درپے شکست دے رہی ہے۔

 

ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی

لاہور (خصوصی رپورٹ) اپوزیشن کی طرف سے انتخابی اصلاحات ایکٹ میں ترمیم کی کوشش قومی اسمبلی کے فلور پر ناکامی سے دوچار ہوئی اور حکمران مسلم لیگ نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر میاں نوازشریف کی صدارت اس وقت بچا لی جب تک چیئرمین سینٹ صدر سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اس پرائیویٹ ممبرز بل پر رائے شماری کی درخواست نہیں کرتے مگر ایوان میں اپنے 187اور اتحادیوں کے 35ارکان میں سے صرف 163ووٹوں سے بل کا مسترد ہونا مسلم لیگ ن کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ 163ووٹوں کا مطلب یہ ہے کہ حکومت سادہ اکثریت سے محروم ہو گئی کیونکہ حکومت سازی کیلئے 172ووٹ درکار ہیں۔ حکمران جماعت کے کم و بیش تین درجن ارکان کی غیرحاضری کو محض اتفاقیہ قراردینا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ 342کے ایوان میں جہاں نوازشریف کو 247اور شاہد خاقان عباسی کو 221ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا‘ حکومتی حمایت صرف 162تک محدود ہونے سے سنجیدہ نوعیت کے سوالات نے جنم لیا ہے‘ مثلاً میاں نوازشریف‘ مریم نواز اور دیگر مسلم لیگی رہنماﺅں کا یہ پراپیگنڈا دم توڑ گیا کہ ان کے ارکان پر اجلاس میں عدم شرکت کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے اور انہیں نامعلوم نمبروں سے کالیں موصول ہو رہی ہیں۔ حکومتی رکن رجب علی بلوچ نے بھی اس کی تردید کی۔ کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کی پیشکش‘ انضباطی کارروائی کی دھمکی اور دیگر ترغیبات اور دباﺅ کے باوجود تین درجن ارکان کی غیرحاضری محض اظہار ناراضگی نہیں کیونکہ ناراضگی دور کرنے کیلئے تو وزیراعظم اور وزراءنے ہر ممکن کوشش کی بلکہ یہ کھلی بغاوت ہے جس کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔ رضا حیات ہراج نے اس کا سبب یہ بتایا کہ نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی عدالتی فیصلے کے مطابق نااہلی کو اہلیت میں بدل کر پارلیمنٹ کو عدلیہ کے سامنے کھڑا کر رہے ہیں جس سے یہ ارکان متفق نہیں۔ ریاض پیرزادہ جنہوں نے ترقیاتی فنڈز اور اپنی وزارت کیلئے گرانٹ منظور کرائی اور اس تاثر کو پختہ کیا کہ مسلم لیگی حکومت کی موجودگی کو مسلم لیگی ارکان اگلے الیکشن کی تیاری اور آمادہ سے آمادہ فنڈ بٹورنے کیلئے مفید تصور کرتے ہیں تاہم یہ سلسلہ ختم ہونے کے بعد وہ مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔ تین درجن ارکان کی عدم شرکت یا بغاوت اوردو درجن سے زائد ارکان کی منت ترلے‘ ترغیب اور دباﺅ کے ساتھ شرکت سے یہ واضح ہو گیا کہ میاں نوازشریف کی عدلیہ مخالف مہم اور حکومتی اداروں سے ٹکرانے کی خواہش کو مسلم لیگ (ن) میں پسندیدہ نظروں سے نہیں دیکھا جا رہا اور ہوا کا رخ جانچنے میں طاق ارکان اسمبلی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فاصلہ پیدا کرتے چلے جائیں گے۔ ایوان میں ہونے والی ایک دو دھواں دھار تقریریں بھی ان ارکان کو باغیوں کے گروپ میںشامل ہونے کی ترغیب دیں گی۔ پارلیمنٹ بمقابلہ عدلیہ کے اس میچ میں کوئی عاقبت نااندیش ہی اپنے سیاسی مستقبل کو داﺅ پر لگا سکتا ہے۔

کرپٹ اورنااہل لوگ عوامی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے لئے (ن) لیگ کے پاس اکثریت ہے جبکہ کرپٹ اورنا اہل لوگ عوام کی تقدیر کے فیصلے نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مانتا ہوں حکومت نے13سے 20 ارکان کوراضی کیا لیکن حکومت کے 40ارکان پورے نہیں ہوئے، تمام وزرانے اقامیلے رکھے ہیں اور باہرسے بیٹھے لوگ ملک کو چلارہے ہیں جبکہ2 تہائی اکثریت والے وزیراعظم نے جوبویاکاٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرپول میں آنے والے ناموں کو پروٹوکول دیاجارہاہے، ہم نے سیاست میں کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے، یہی نہیں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف جدوجہد بھی جاری رکھیں گے۔

 

ختم نبوت حلقہ میں ترمیم ، وزیر اعظم ، وزیر قانون ، سپیکرقومی اسمبلی کیخلاف بڑی کاروائی شروع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے کے الزام میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر قانون زاہد حامد ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، حکومتی ممبران قومی اسمبلی اور تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندگان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے دائر درخواست پر لاءاینڈ جسٹس کمیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔