نیب پھر ایکشن میں، متروکہ املاک بورڈ میں98 کروڑ کی کرپشن، اھم شخصیت گرفتار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڑ ملزم امیر خان وزیر کو 985.5ملین کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم امیر خان 2008-11 کے دوران بطور سیکرٹری متروکہ وقت املاک بورڈ تعینات رہا، ملزم کی تعیناتی کے دوران ای ٹی پی بی کی جانب سے ایم ایس ہائی لنکس کے ساتھ 985.5 ملین کی غیر قانونی انویسٹمنٹ کی گئی ۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ ملزم امیر خان کی جنوبی وزیرستان اوراسلام آباد میں رہائشیں جبکہ روپوشی لاہور میں ہی اختیار کی، نیب لاہور مذکورہ کرپشن کیس میں احتساب عدالت میں بشمول دیگر ملزمان ریفرینسز داخل کر چکا ہے۔ ملزم امیر خان کی گرفتاری ای ٹی پی بی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت قرار ہے ، ملزم کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔

زاہد حامدآخر حکومت کیلئے اتنے ضروری کیوں ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد دھرنے کو دو ہفتے گزر چکے کہیں حکومت رٹ دکھائی نہیں دیتی۔ ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ”سوموٹو“ لے لیا ہے۔ معروف تجزیہ کار توصیف احمد خان نے چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کو دو ہفتے گزر چکے ہیں۔ حکومت رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ پہلے ہائیکورٹ نے اس کا نوٹس لیا تھا اب سپریم کورٹ نے اس پر ”سوموٹو“ ایکشن لے لیا ہے۔ انتظامیہ اگر دھرنے کو ”بائی فورس“ اٹھاتی ہے تو لاشیں گرنے کا خطرہ ہے۔ زاہد حامد آخر حکومت کےلئے اتنا ضروری کیوں ہے۔ زاہد حامد اور اسحاق ڈار دونوں وزیروں کو فوراً استعفےٰ دے دینا چاہیے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے دیا ہے۔ ان دونوں کا کابینہ میں رہنا ہی درست نہیں۔ حکومت افراتفری کا شکار ہے۔ نیب اس وقت بہت فعال نظر آتا ہے اور لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کرتا جا رہا ہے۔ ان کو شاید فون نہیں آ رہے۔ آج ٹی وی کا عالمی دن ہے۔ ایک وقت تھا ٹی وی تعلیم و تربیت کے لئے استعمال ہوا کرتا تھا۔ وہ دور گزر گیا۔ میڈیا نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم آزاد نہیں بلکہ بے قابو ہیں۔ تجزیہ کار رحمت علی رازی نے کہا ہے کہ مسلمان کاعقیدہ ہی یہی ہے کہ نبی اکرم آخری نبی ہیں اور ان کی حرمت پر جان قربان ہے۔ جس کا اس پر ایمان نہیں وہ مسلمان نہیں ۔ اسلام آباد دھرنے کے لوگ عقیدت کو بنیاد بنا کر وہاں بیٹھے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ایجنسیوں نے انہیں یہاں بٹھایا ہوا ہے۔ زاہد حامد استعفیٰ دینے کی بجائے اب دھمکیاں دے رہا ہے کہ مجھ سے استعفیٰ لو پھر ہی بتاﺅں گا کہ یہ کس نے کروایا تھا۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے انہیں نکال دیا ہے۔ اب وہ ججوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ ججوں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔ ٹی وی نے جتنا نئی نسل کو بگاڑا ہے اتنا کسی اور نے نہیں کیا۔ حکمران کوئی پالیسی نہیں بناتے کہ اس کے استعمال کا کوئی طریقہ کار بنایا جائے۔ تجزیہ کار خالد چودھری نے کہا ہے کہ ماضی میں جب میاں نواز شریف لاہور سے نکلے تو گجرانوالہ کے قریب ایک کال آگئی۔ اس طرح ایک کال طاہرالقادری کو آئی اور عمران خان کا دھرنا چھوڑ کر چلا گیا ایک اور کال آئی ا ور عمران خان بھی دھرنے سے اٹھ کر چلا گیا۔ لگتا ہے جہاں سے کال آیا کرتی ہے ابھی تک وہاں سے کال نہیں آئی اور اسلام آباد کا دھرنا جاری ہے۔ اسلام آباد دھرنے والے مولوی جس قسم کی زبان استعمال کر رہے ہیں اور گالیاں نکال رہے ہیں کیا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے۔ جس منہ سے گالیاں دیتے ہیں اسی زبان سے نبی کریم کا نام لیتے ہیں۔ یہ دھرنا مذہبی سے زیادہ سیاسی دھرنا بن چکا ہے۔ ملک کی آبادی 97 فیصد مسلمان ہے کسی کو ضرورت نہیں کہ انہیں دوبارہ مسلمان بنائیں۔ اسحاق ڈار کو عدالت نے مفرور قرار دے دیا ہے۔ ملک کا کوئی ادارہ درست کام کرتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔ سب اپنے اپنے مہروں کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں۔ شریف فیملی کرپٹ صحیح۔ لیکن باقی ملزم کہاں گئے۔ مشرف کہاں بھاگ گیا، عدالت کو دکھائی نہیں دیتا۔ ایک جرنیل کے استعفیٰ دینے کے بعد اس کے بھائی کی کرپشن سامنے آ گئی۔ اس پر کیا کام ہوا؟ ٹی وی پہلے نوجوان کو تعلیم دیا کرتا تھا۔ لوگوں کی تربیت کیا کرتا تھا لیکن اس دور میں لوگوں کو گمراہی میں مبتلا کر رہا ہے۔ مادر پدر آزاد میڈیا معاشرے کو خراب کرنے میں سب سے بڑا ذمہ دار ہے۔ تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا ہے کہ ہمارا سسٹم اسلام کے طابع ہے۔ اس موضوع پر کوئی بحث نہیں کہ نبی کریم کی حرمت کے قانون میں تبدیلی کی جائے۔ مسلمان اسی وقت مسلمان ہے جب وہ اپنی جان و مال، دل نبی اکرم پر قربان کرنے کےلئے تیار ہو۔ موجودہ حکومت کی گھٹیا ترین حرکت ہے وہ سازش کو اوپن نہیں کر رہی۔ ہمارے حکمرانوں نے امریکہ کے پاﺅں پڑنا ہوتا ہے۔ ریاستی نظام سارا فراڈ پر مبنی ہے۔ اس معاملے پر پہلے وزیراعظم کو پھر دیگر وزراءکو بھی استعفےٰ دے دینے چاہیے تھے۔ ہمارے ادارے بھی خود کو بچا بچا کر چلا رہے ہیں۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ جرنیل ہو، جج ہو سیاستدان ہوں کسی کے قد کا خیال نہ رکھا جائے۔ ٹی وی نے صحافیوں کے حقوق ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹی وی میں صحافی مر گیا ہے کاروبار زندہ ہو گیا ہے۔ کاروبار ہی ان کا مقصد ہے۔

داخلہ سے انکار پر مجبور خاتون نے فرش پر ہی بچے کو جنم دے دیا

تونسہ شریف (نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں زچگی کیلئے آنے والی خاتون نے میٹرنٹی ہوم کے باہر بچے کو جنم دے دیا ،ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹروں اور نرسوں نے ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیا ،تفصیلات کے مطابق صبح 8بجے تونسہ ہسپتال کے میٹرنٹی ہوم میں بستی ہڈوار جنوبی کے حنیف ہڈوار کی بیوی منور بی بی زچگی کیلئے گائنی وارڈ میں آئی خاتون کے لواحقےن خواتین کو ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر کرن ،ڈاکٹر نصرت اور سٹاف نرس مہوش ،فاطمہ عمر ودیگر سٹاف نے خاتون کو بتایا کہ ہمارے پاس ٹائم نہیں ہے تم پرائیویٹ کلینک چلے جاﺅ یا پھر پہلے الٹرا ساﺅنڈ اور خون ٹیسٹ کراکے لے آﺅ پھر دیکھیں گے خاتون اور ان کے لواحقےن پریشانی کے عالم میں گائنی وارڈ سے باہر آئے تو خاتون نے انتہائی تکلیف کے عالم میں بچے کو جنم دے دیا موقع پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بچہ وہیں جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ بچے کو موقع پر کسی قسم کی کوئی بر وقت طبی امداد نہیں دی گئی۔ خاتون کے لواحقےن اور شوہر محمد حنیف ہڈوار نے بتایا کہ تونسہ ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر اور سٹاف نرسز غریبوں کی نہیں سنتیں لیڈی ڈاکٹر مریضوں کو قائل کرتی ہیں کہ پرائیویٹ کلینک میں چلے جاﺅ۔بچے کو جنم دینے والی خاتون بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے کیونکہ اس کا بھی سرکاری سطح پر علاج نہیں کیا گیا ،لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر صحت ،سیکرٹری صحت ،کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ گائنی وارڈ میں تعینات تمام عملہ کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ ایم ایس تونسہ ڈاکٹر طاہر حسین نے بتایا کہ وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
جنم دےدےا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سورماوں کی بد ترین دہشتگردی ،3نوجوان شہید وادی میں بھر پور احتجاج

سرےنگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں تین اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوں کوضلع میں ہندواڑہ کے علاقے ماگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ان شہادتوں سے علاقے میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 11ہو گئی ہے۔ ادھر ہزاروں افراد نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ عادل رشید چوپان کو بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز ترال کے علاقے سیر جاگیر میں شہید کردیاتھا ۔ سترہ سالہ نوجوان عادل کی میت کوجب قبرستان لاےاگیا تو جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ نوجوان کی شہادت پر ترال قصبے اور ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ علاقے میں آج مسلسل دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت سے کہاہے کہ وہ جموںوکشمیر کے عوام کا اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت دے جس کا وعدہ بھارتی حکمرانوں نے کئی دہائیوں قبل کشمیری عوام سے کیا تھا۔ انہوںنے کشمیری شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان تحریک آزادی کو اپنے خون سے سینچ رہے ہیں ۔ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے ایک بیان میں شبیر احمد شاہ سمیت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماﺅں کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ فورم نے کہاکہ حریت قیادت کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

گھر کا بھید لنکاڈھائے ،، نواز شریف کے بھائی کے داماد کا ایسا اقدام کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے، ن لیگ کی بجائے کس پاڑٹی میں شمولیت اختیار کر لی ،دیکھئے خبر

کراچی (این این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیز اور میاں عباس شریف کے داماد میر عاصم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں سندھ کے سینئر وزیر برائے خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ میر عاصم میاں عباس شریف کے داماد ہیں۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ میر عاصم نے کہا کہ میں چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی سندھ کا شکرگذار ہوں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ خواجہ اظہار پہلے ایجنسیوں سے جان چھڑا لیں پھر کراچی پر قبضے کے کسی پر الزامات عائد کریں۔ خواجہ اظہار الحسن اپنا قبلہ درست کرلیں ۔ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں کرنا چاہتی بلکہ وہ عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے ۔ کراچی کے عوام ماضی میں ڈر اور خوف سے اپنے فیصلے آزادانہ نہیں کرسکتے تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ اب عوام ڈر اورخوف سے نکل چکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے لوگ خود انکشافات کر رہے ہیں اور ان کے پول کھول رہے ہیں ۔ لوگوں کو پتہ چل رہا ہے کہ ایم کیو ایم اس شہر میں کیا کرتی رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ دھرنے سے اسلام آباد کے لوگ تنگ آچکے ہیں ۔ وفاقی حکومت دھرنا ختم کرانے میں بے بس نظر آتی ہے ۔ اگر اسلام آباد پولیس بے بس ہے تو وفاقی حکومت افواج پاکستان سے مدد لے سکتی ہے ۔ اگر فوج سیلاب میں لوگوں کی مدد کر سکتی ہے اور سڑکیں بنا سکتی ہے تو یہ کام بھی کر سکتی ہے۔

قومی اسمبلی : عابد شیر علی اور شیخ رشید میں تندو تیز جملوں کا تبادلہ

قومی اسمبلی میں گذشتہ روز کے ہنگامہ خیز اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے انتخابات ایکٹ ۔2017میں مزید ترمیم کرنے کے بل کو حزب اقتدار نے بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا۔ یہ بل پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر اور ڈاکٹر عذرا افضل پیجوہو کی طرف سے پیش کیا گیا تھا اسپیکر قومی اسمبلی نے بل پر ووٹنگ کے بعد نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ بل کی حمایت میں 98ممبران نے ووٹ دیے جبکہ 163ممبران نے مخالفت کے ووٹ دیئے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد نے ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ایوب خان کے دور قتدار میں بنا تھا ذوالفقار علی بھٹو نے 1973کے آئین میں اسے ختم کر دیا تھا لیکن
سابق صدر پرویز مشرف نے اسے دوبارہ زندہ کر دیا۔ اس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ زاہد حامد سال 2000سے 2007تک وزیر قانون رہے اس دورانیے میں وہ ہمیشہ جنرل پرویز مشرف کا دفاع کرتے رہے اور آج نواز شریف کا دفاع کر رہے ہیں مجھے زاہد حامد پر رحم آرہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ بو ل رہے ہیں ایوان کو گمراہ کر رہے ہیں ایک ایسا شخص جسے چوری اور منی لانڈرنگ کے جرم میں سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا ہے اس کا تحفظ کر رہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین پاکستان میں تجاوزات کی بھر مار ہے جنہیں آج ہم ختم کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ایوب خان نے اس کلاز کو آئین کا حصہ بنایا تھا بھٹو نے اسے ختم کیا لیکن غاصب آمر پرویز مشرف نے اسے دوبارہ آئین کا حصہ بنا دیا یہ کلاز اس وقت کمیٹی سے پاس ہوئی تھی جب پانامہ کا دور دور تک ذکر نہ تھا۔سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے حزب اختلاف کا ساتھ دیتے ہوئے بل کی حمایت میں ووٹ دیا ۔ اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلری میں چترال سے آئے سٹوڈنٹس اور سائنسدانوں کی آمد پر ایوان نے ان کا بھرپور انداز میں استقبال کیا ۔ عابد شیر علی اور شیخ رشید کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی۔حمزہ شہباز اور چوہدری نثار بھی موجود تھے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ایوان میں منظر خوشگوار نظر آ رہا ہے دونوں طرف اچھی حاضری ہے ورنہ عوامی مسائل پر حاضری نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور آج 94ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ریلیز کیا جارہا ہے اور ایم این ایز کو دیا جارہا ہے 94ارب روپے204ممبران پارلیمنٹ پر قربان کئے جا رہے ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

ممتاز قادری کی نمازجنازہ پڑھانے والے پیر حسین الدین شاہ دھرنا کمیٹی کے سر براہ کیوں بنے؟اھم خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کےلئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ پیر سید حسین الدین شاہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے سرپرست اور جامع ضیاءالعلوم راولپنڈی کے پرنسپل بھی ہیں۔ اہل سنت کے بزرگ رہنما ہیں علماءاہلسنت میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ بڑے بڑے علماءکرام ان کی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ وصیت کے مطابق ممتاز قادری کی نماز جنازہ بھی انہوں نے پڑھائی تھی۔

سپریم کورٹ نے آئین توڑنے والے کے اعلاوہ سب کو نا اہل کیا: جاوید ہاشمی

اسلام آباد (آن لائن)ممتاز سیاسی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں جوڈیشل مارشل لاءہے، ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ نے سب کو نااہل کیا صرف اس کو نااہل نہیں کیا جس نے آئین کو توڑا، کارگل کے وقت نوازشریف کی امریکہ سے
واپسی پر پی ایف بیس پر جنرل پرویز مشرف وردی میں ناچتا رہا اور کہا کہ آپ نے ہمیں بچا لیا، چار دن بعد کہہ دیا کہ میدان میں جیتی جنگ، ٹیبل پر ہار دی۔ ایک وقت میں 11 کور کمانڈروں میں سے 9 نمبر دار تھے کیونکہ نمبرداروں کو اضافی زمین الاٹ ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں کیا۔ مخدوم جاویدہاشمی نے کہا کہ سیاستدانوں، جنرلوں، ججوں نے اپنی ذمہ داریاں صحیح ادا نہیں کیں، آج ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ ہمارے اداروں کی اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ملک مسائل سے دوچار ہے۔ ہر آنے والا دن ان کے مسائل اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ ہمارے ادارے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کر کے دوسروں کے کام میں مداخلت کر کے اپنے اصل کام کو چھوڑ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ عدالتوں نے 70 کے قریب سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا۔ محمد علی بوگرا نے ایک آرڈر کے ذریعے ان نااہل افراد کو اہل قرار دے دیا۔ سیاستدان بھی دوسروں کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے ہیں۔ سیاستدانوں نے بھی اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا نہیں کیں۔ جنرل ہوں یا جج ہر کسی نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا نہیں کیا۔ آج ٹی وی چینلز میں ریٹائرڈ جنرل بیٹھ کر ہرشعبے پر تبصرے کرتے ہیں اور اپنے جنرلوں کا دفاع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی ادارے یا فرد کے خلاف نہیں ہوں، پاک فوج کے جوان تو سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ان کی عظیم قربانیوں کا مجھ سمیت ہر کوئی اعتراف کرتا ہے۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان سے لیکر اب تک پاکستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہو رہا ہے اسے اب بند ہو جانا چاہئے، ملک کی ترقی جمہوریت میں ہی مضمر ہے سب کو مل کر جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا۔ تب ہی ہمارا ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں قومی اسمبلی میں ایک تحریری رپورٹ پیش ہوئی جس میں سب سے زیادہ کرپٹ طبقہ عسکری لوگ تھے دوسرے نمبر پر ججز اور بیورو کریسی اور تیسرے درجے پر کرپٹ سیاستدان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے زندہ قوموں والے راستے نہیں ہیں ہمیں اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر ہم قومی یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ بھارت پاکستان کو کسی قیمت پر نہیں توڑ سکتا ہم خود اپنے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مستقبل میں دس سال کے اندر بھارت پاکستان کے پاﺅں پکڑ کر معافی پر مجبور ہوگا۔ گوادر کا راستہ ہمیں قدرت نے دیا ہے بھارت کی مجبوری ہے کہ وہ پاکستان سے ہاتھ ملائے۔ انہوں نے کہا کہ چرچل نے کہا تھا کہ جرنل جنگ نہیں لڑ سکتے بلکہ عوام کی طاقت چاہئے۔ آج بھی اسی اصول کو اپنے سامنے رکھنا ہوگا۔ ہمیں اپنے اپنے معاملات کو سمجھنا چاہئے۔ ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ تمام ادارے اپنی آئینی حدود و قیود کے اندر رہ کر اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کریں تو تمام مسائل آج بھی حل ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اسمبلی میں جاتے رہتے تو مسائل نہ ہوتے، ہمیں پارلیمنٹ کو عزت و توقیر دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھ کر عمران خان کی پارٹی میں شامل ہوا تھا کہ وہ صاف اور سیدھے آدمی ہیں لیکن پہلے ہی دن عمران خان کے ساتھ بیٹھا تو وہ کہہ رہے تھے کسی کو کہہ رہے تھے کہ پاشا سے آپ کی بات ہو گئی اور کیانی سے میری بات ہو گئی۔ جس پر میں نے کہا کہ میں کہاں آ کر پھنس گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان فوجی آمروں سے ہوا ہے ہر فوجی آمر کے دور میں پاکستان کے حصے الگ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایٹمی دھماکے کرنے تھے تو امریکی بار بار آ رہے تھے لیکن نوازشریف نے دروازے بند کئے ہوئے تھے حالانکہ اس کے وقت کے جنرل دھماکوں کے حق میں نہیں تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اسے پرویز مشرف نے ایٹم بم بنانے کی سزا دی مشرف نے ایٹمی سائنسدان کی تذلیل کی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر تمام قومی اداروں سے کہتا ہوں کہ اب بس کریں۔ ملک چلانے کے طریقے سیکھیں۔ اب آپ سب کے سامنے ننگے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پارلیمنٹ میں زیادہ نمائندگی دے دی جاتی تو مسائل کافی حد تک حل ہو جاتے۔ بلوچستان کے عوام میں اطمینان کی کیفیت پیدا ہو جاتی کہ وہ بھی وزیراعظم اور صدر کو منتخب کر سکتے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں کی کرپشن

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں روپے کی کرپشن پر سر پکڑ لیا ، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات پر بھی کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ، چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی اے سی کو مذاق کیوں بنارہے ہیں تیاری کرکے آئیں، تحقیقاتی ادارے تیاری کرکے آئیں،ایف آئی اے حکام کو آڈٹ اعتراضات پر تیاری کر کے نہ آنے پر اجلاس سے نکال دیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے انکشاف کیا کہ سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث پائے گئے ،ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گیئں تو وہ بیرون ملک بھاگ گئے ،سابق سیکرٹری کے خلاف بھی کاروائی کر رہے ہیں ، نیب کی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے کچھ ذمہ داروں کو چارج شیٹ کیا گیا اس پر حکم امتناعی لیا جاتا ہے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر چارج شیٹ کیا گیا اور شوکاز دیا گیا اس پر اگلی سماعت میں اسی جج نے حکم امتناعی دیا، ہم کسی کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو عدالتوں کے حکم امتناعی آڑے آجاتے ہیں ۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے ساتھ ڈیل میں متروکہ وقف املاک کو ایک ارب 93 کروڑ روپے کا نقصان ہوا متروکہ وقف املاک کی زمین ہے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی نے یہ ڈیل کی اور 167پلاٹ تھے،300کنال اراضی پر ڈی ایچ اے کی جانب سے قبضہ کیا ہوا ہے جس پر کمیٹی چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا کہ ڈی ایچ اے سرکاری ادارہ ہے سرکاری پلاٹ لیکر سرکار کو پیسے نہیں دیئے گئے پھر تو سارے ہی معصوم ہیں کسی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے کسی پر ہاتھ نہ ڈالا جائے کوئی پیراڈائز اور پانامہ لیکس نہیں ہونی چاہئے ۔ اگلے اجلاس میں ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کو بھی بلایا جائے۔چیئرمین وقف املاک بورڈ نے کہا کہ تین ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو ایف آئی اے اور نیب سے رابطے میں ہیں۔ اندر خانہ افسران کا گٹھ جوڑ ہے کئی تحقیقات کا حکمدیا ہے مگر ان پر آگے کام نہیں بڑھا اس پر تحقیقاتی سیل بنایا جائے گا اور نئے افسران کی تعیناتی کے بعد کارروائی کریں گے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا‘ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے مالی سال 2016-17 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت کے مالی سال 2015-16 کی بجٹ گرانٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت کی بجٹ گرانٹ کو کمیٹی نے نمٹا دیا ‘ خورشید شاہ نے وزارت کی ایک اور گرانٹ پر موثر جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کے فنانس آفیسر تیاری کرکے نہیں آتے یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی کہ اماں سے پوچھ کر آﺅں گا۔ سیکرٹری خزانہ اس پر خود آکر جواب دیں اتنے بڑے فورم پر غلط بیانی سے کام لیا جاتا ہے۔ وزارت خزانہ حکام نے اس پر جواب دیا کہ وزارت مذہبی امور میں کچھ معاملات حساس ہیں اور مشن حجاز میں میڈیکل مشن کیلئے گاڑی لی گئی تھی۔ یہ گاڑی اسلام آبادمیں کوئٹہ کیلئے ریلیز کی گئی تھی۔

ججز کو سوچنا ہو گا تاقتور کیخلاف فیصلہ دے کر کب تک گالیاں سسنی جائیں: قمرزمان کائرہ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ نواز شریف ملک میں سیاسی گرد چاہتے ہیں جس سے انہیں فائدہ پہنچ سکے لیکن ججز کو سوچنا چاہیے کہ طاقتور کے خلاف فیصلہ دےکر کب تک گالیاں سننی چاہئیں ،حکومت آئینی فورمز میں معاملات حل کر ے ، کسی آئین سے ماورا قدم کو قبول نہیں کیا جائے گا ،اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلزپارٹی سب سنبھال لے گی ،عمران خان کی اصل شکل قوم کے سامنے آ آرہی ہے ، سمیع الحق سے اتحاد کر کے کونسا روشن خیال لا رہے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ قمرز مان کائرہ نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی بن رہی تھی اس وقت بھی جمہوری استحکام کی باتیں ہو رہی تھیں ، ہماری اپنی حکومتیں بھی مکمل جمہوریت نہیں تھی ، آج پھر ملک میں جمہوری تسلسل کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکمران جماعت کے نکالے گئے وزیر اعظم سازشوں کی بات کر رہے ہیں لیکن ملک کی عدلیہ کو جتنی گالیاں (ن) لیگ نے دیں اور کسی نے نہیں دیں ، نواز شریف جمہوریت ڈی ریل کر نے والوں کے ساتھ کھڑے رہے ،اسمبلیوں کا سہارا صرف اقتدار تک پہنچنے کے لئے لیا ،1990ءسے اب تک کے سارے الیکشنوں میں نواز شریف کے لئے دھاندلی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جج کے فیصلے کو گالی دینا سب سے بڑی توہین ہوتی ہے ،بھٹو کو پھانسی دینے کے فیصلے کو سب عدالتی قتل قرار دیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم بار بار نواز شریف سے پوچھتے ہیں آخر سازش کیا ہے ،اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلزپارٹی سب سنبھال لے گی ، کسی آئین سے ماورا قدم کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی ۔پیپلزپارٹی ہمیشہ کہتی رہی کہ حکومت آئینی فورمز میں معاملات حل کر ے ۔ اپوزیشن کا بل ہم خود ہی پاس کروائیں گے ،حکومت اس بل سے نواز شریف جمہوری نظام کو بھگاڑنا چاہتے ہیں ،جمہوری نظام میں نواز شریف اور ان کے خاندان کو سزا ہو سکتی ہے ۔ نواز شریف ملک میں سیاسی گرد چاہتے ہیں جس سے انہیں فائدہ پہنچ سکے لیکن ججز کو سوچنا چاہیے کہ طاقتور کے خلاف فیصلہ دےکرکب تک گالیاں سننی چاہئیں ، ملک میں یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ کمزور کے لئے قانون الگ اور طاقتور کے لئے الگ ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ختم نبوت پاکستان میں طے شدہ معاملہ تھا ،آخر اسے کیوں چھیڑا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصل شکل قوم کے سامنے آرہی ہے ، سمیع الحق سے اتحاد کر کے کونسا روشن خیال لا رہے ہیں ۔ بی بی شہید کے قتل کی منصوبہ بندی ان کے مدرسے میں ہوئی جس کے ساتھ عمران خان اتحاد کررہے ہیں۔