فیض کو بچھڑے 33 برس بیت گئے

(ویب ڈیسک )فیض احمد فیض کا انتقال 20 نومبر 1984 کو ہوا—بیسویں صدی کے ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کو بچھڑے 33 برس گزر گئے، لیکن ان کی شاعری کا حسن آج بھی برقرار اور لوگوں کے دل و دماغ میں زندہ ہے۔فیض احمد فیض وہ عہد ساز شاعر تھے، جنہیں زندگی ہی میں بے پناہ شہرت، عزت اور محبت ملی۔فیض کی شاعری میٹھے پانی کا ایسا چشمہ ہے، جس کی مٹھاس روح تک اتر جاتی ہے۔فیض کی شاعری میں امن، محبت، ہجر اور وفا سمیت معاشرتی نشیب و فراز اور مظالم کے خلاف انقلاب کا رنگ بھی نمایاں نظر آتا ہے۔محبت اور انقلاب کا حسین امتزاج،فیض احمد فیضفیض کو سوشلزم سے وابستگی اور آزادانہ اظہارِ خیال کی کڑی سزا بھگتنی پڑی، انہوں نے زندگی کے بہترین ماہ و سال قیدو بند میں گزارے، لیکن ان کی سوچ پر پہرے نہ لگ پائے۔فیض ایک طرف انقلاب تو دوسری طرف محبت کے گیت الاپتے نظر آئے۔ان کا مخصوص لہجہ اور اسلوب ہی وہ جادو ہے جو آج تک مداحوں کو اپنا اسیر کیے ہوئے ہے۔فیض انگریزی، اردو اور پنجابی کے ساتھ فارسی اور عربی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے، ان کی شعری تصانیف میں غمِ جاناں اور غم دوراں ایک ہی پیکر میں یکجا ہیں۔’مجھ سے پہلی سی محبت’، ‘گ±لوں میں رنگ بھرے’، ‘بہار آئی’ اور ‘بول کے لب آزاد ہیں تیرے’، فیض کے وہ گیت ہیں، جو امر ہوچکے ہیں۔

دپیکا کے بعد راکھی ساونت بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اداکارہ راکھی ساونت کو ”پدماوتی“ کی حمایت پر منہ کالا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”پدماوتی“ کی تیاری اور اس کی تشہیر میں کروڑوں روپے لگے ہیں اور اسے یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔ لیکن اس کی کہانی پر ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے دباو¿ کے بعد فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر نے ”پدماوتی“ کی ریلیز فی الحال منسوخ کردی ہے لیکن اس معاملے پر تنازعات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ایک جانب فلم کے حوالے سے تنازعات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ کچھ دن پہلے ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ اگر فلم ”پدماوتی“ ریلیز ہوئی تو دپیکا کی ناک کاٹ دی جائے گی۔ دوسری جانب اداکاروں اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہر سطح پر اس فلم کی بھر پور حمایت کی جارہی ہے۔ فلم کی حمایت کرنے والوں میں سلمان خان اور کرن جوہر جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کے انتہاپسند معاشرے کے سامنے ”پدماوتی“ نے ہتھیار ڈال دیےفلم کی حمایت کے لئے بالی ووڈ کی ان اہم شخصیات کی دیکھا دیکھی راکھی ساونت نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے ”پدماوتی“ کی حمایت میں بھاشن دے ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ”پدماوتی“ کی ریلیز کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے ایک اچھی فلم بنائی ہے جس میں دپیکا پڈوکون نے اچھا کام کیا ہے اور شاہد کپور بھی بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں، اس لیے وہ لوگوں سے اپیل کرتی ہیں کہ بھارت کے اندر اور بیرون ملک لوگوں کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔راکھی کی ویڈیو کیا جاری ہوئی ان کی مشکلیں بڑھ گئیں، جس تنظیم نے دپیکا کی ناک کاٹنے کا اعلان کیا تھا اب اسی تنظیم نے راکھی کا منہ کالا کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

کرن جوہر کی فلم ”اسٹوڈنٹ آف دا ائیر2“ کا پوسٹر جاری

ممبئی: (ویب ڈیسک ) کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ”اسٹوڈنٹ ا?ف دا ائیر 2“کا پوسٹر جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شیروف مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔نامور بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کی 2012 کی بلاک بسٹر فلم فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ کو فلم بینوں نے بے انتہا پسند کیا تھا، فلم میں کرن جوہر نے 3 نئے نوجوان اداکاروں سدہارت ملہوترا، ورن دھون اور عالیہ بھٹ کو متعارف کرایا تھا اور مداحون کی جانب سے تینوں نوجوان اداکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔اس خبر کو بھی پڑھیں : ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ کے سیکوئل کے لیے قرعہ فال ٹائیگر شروف کے نامفلم کی بھرپور کامیابی کے بعد کرن جوہر نے ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا جس میں مرکزی کردار کے لیے ٹائیگر شروف کو کاسٹ کیا گیا ہے، اب کرن جوہر نے ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2“ کا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شروف انتہائی مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں جب کہ کرن جوہر نے کہا ہے کہ اب کالج نئے طالب علموں کے کھل گیا ہے۔ابھی تک فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ کے سیکوئل میں اداکار ٹائیگر شروف کے مدمقابل کسی بھی اداکارہ کو فائنل نہیں کیا گیا ہے اور فلم کی ہیروئن کے لیے نئے چہرے کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم فلم میں کس حد تک فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ایشوریا کی بیٹی کی سالگرہ، شاہ رخ کا بیٹا ‘کاٹن کینڈی’ دیکھ کر خوش

(ویب ڈیسک )بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی پوتی اور ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی صاحبزادی آرادھیا بچن رواں ماہ 16 نومبر کو 6 برس کی ہوگئیں۔اس موقع پر بچن خاندان نے ڈنر کا اہتمام کیا تھا، جس کی تصاویر گذشتہ ہفتے وائرل ہوئیں، لیکن آرادھیا کی سالگرہ کی باقاعدہ تقریب ہفتہ (18 نومبر) کی رات کو منعقد کی گئی۔سالگرہ کی اس شاندار پارٹی میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابرام اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے بیٹے آزاد راو¿ خان کے ہمراہ شرکت کی۔بگ بی نے اس موقع کی چند تصاویر مداحوں سے شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر میں ابرام ہاتھ میں کاٹن کینڈی پکڑے انتہائی خوش نظر آئے۔امیتابھ نے لکھا، ‘بڈھی کے بال’ والی کون لینے کے بعد ابرام کے تاثرات ‘انمول’ تھے۔اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو امیتابھ اس وقت یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی کاسٹ میں عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ شامل ہیں۔دوسری جانب ان کی بہو ایشوریا رائے فلم ‘فنے خان’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ انیل کپور اور راج کمار راو¿ بھی کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے حکم پر ایٹم بم نہیں چلاؤں گا، امریکی کمانڈر

واشنگٹن : ( ویب ڈیسک ) امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جان ہیٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کا حکم دیا تو ایٹم بم نہیں چلاو¿ں گا۔ ہر حملے سے پہلے بہت سے پہلوو¿ں پر غور کرنا ہوتا ہے۔ ہالی فیکس انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جان ہیٹن نے کہا کہ ہم کوڑھ مغز اور بے وقوف لوگ نہیں۔ جب ذمہ داری دی گئی ہے تو اس پر سوچ بچار کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ اگر حکم غیر قانونی ہوا تو صدر کو بتائیں گے تاکہ دیگر ا?پشنز پر غور کیا جاسکے۔

لبنانی مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری کا بدھ کو وطن واپسی کا اعلان

بیروت (این این آئی) لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعدالحریری نے بروز بدھ وطن واپس لوٹنے کا اعلان کر دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حریری نے کہا کہ ملک جا کر استعفا کی وجوہات کا ذکر کروں گے، جن کے باعث انہیں استعفا دینا پڑا۔لبنانی سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ لبنان پہنچ کر لبنان کے صدر میشل عون سے ملاقات بھی کریں گے۔

 

نواز شریف کو سمجھ آ گئی، مجھے کیوں نکالا بارے حقیقت تسلیم کر لی

ایبٹ آباد (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میری عدالت 20 کروڑ عوام ہیں جنہوں نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور الیکشن 2018 میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کا میابی سے ہمکنار ہو گی پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کے گراﺅنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پانامہ کا ڈرامہ رچانے کے بعد مجھے صرف اس بات پر نااہل قرار دے کر وزیر اعطم ہاﺅس سے نکال دیا گیا کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ہزارہ کے عوام نے میرے حق میں ریفرنڈم کر کے اپنا فیسلہ سنا دیا ہے الیکشن 2018 میں پھر آپ کے پاس آﺅں گا میں ہار ماننے والوں میں سے نہین ہزارہ کے عوام نے تاریخی جلسہ کر کے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جب تک سانس باقی ہے ہزارہ کے عوام سے میری محبت برقرار رہے گی میاں نواز شریف نے عوامی مارچ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سازش کے تحت نا اہل قرار دیا گیا اور عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی مگر وزیر اعظم ہاﺅس سے نکلا تو چار دنوں میں عوامی سمندر کے ہمراہ لاہور پہنچا پہلے روز ہی عوام نے میرا ساتھ دیا اور فیصلہ مسترد کیا آج ہزارہ کے عوام نے بھی ریفرنڈم کے ذریعے قوم اور سازشی عناصر کو اپنا پیغام دے دیا ہے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا الحمد اللہ لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے ملک دہشت گردی کا شکار تھا آج ملک میں امن ہے ہزارہ کے عوام کے ساتھ موتر وے کا وعدہ کیا تھا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے میں وزیر اعظم نہیں رہا پھر بھی موٹر وے بنے گا کھربوں روپے کے پراجیکٹ مکمل ہوئے اور کچھ تکمیل کے مراحل میں ہیں مانسہرہ تک موٹر وے بنے گا 6 رویہ ٹریفک چلے گی پورے ملک میں موٹر وے اور سڑکوں کا جال بچھایا اس کے باوجود ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی مجھے پورے خاندان سمیت JIT کے سامنے پیش کیا گیا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری قوم کی ایک ایک پائی کو مقدس امانت سمجھا ہے نواز شریف پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے بجلی پیدا کرنے کے وعدے کیے تھے ان پر عملدرآمد کیا ہے کرپشن پہلے سے زیاہ بڑھ چکی ہے اربوں درخت لگانے کا دعویٰ کرنے والے قوم کے اربوں روپے کھا گئے ہیں اور ڈکاربھی نہیں لیا ملک لوٹنے والوں سے تو کبھی کسی نے کوئی سوال نہیں کیا سارا نزلہ صرف نواز شریف پر ہی کیوں گرایا جاتا ہے میں نے تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ناقابل تسخیر بنایا انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام الیکشن 2018 میں میرا ساتھ دیں مرتے دم تک ہزارہ کے عوام سے محبت ختم نہیں ہو گی جلسہ عامسے سردار مہتاب احمد خان عباسی اورمحمود خان اچکزئی نے بھی خطاب کیا۔مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر وایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ اور سنیٹر بیرسٹر جاوید ایک بارپھر بازی لے گے حویلیاں سے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ اور گلیات سے سنیٹر بیرسٹر جاوید کی قیادت میں بڑے جلوس جلسہ گاہ میں شرکت ہوئے اور گراﺅنڈ نوازشریف کے نعروں سے گونج اٹھامانسہرہ سے سردار یوسف جنرل صلاح لدین ترمزی ، کیپٹن صفدرمیاں ضیاءالرحمن کی قیادت میں ضلع ہری پور قاضی محمد اسد،‘راجہ فیصل زمان ، میجر (ر)حبیب اللہ خان ترین قیادت میںجلوس نے جلسہ گاہ میں شرکت کی تاہم سردار اورنگ زیب نلوٹھہ اور بیرسٹر جاوید عباسی نے سب کو مات دیدی۔

 

سعودی عرب میں شدید بارشیں،کویت، بحرین امارات ،قطر اورعمان سے متعلق بھی خوفناک خبر

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے صوبہ تبوک میں املج اور الوجہ کے علاقوں کے بیچ شدید بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ، علاوہ ازیں مملکت کے اکثر علاقوں میں رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے،سعودی عرب میں موسم اور ماحولیات کے محقق عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے صوبے تبوک میں املج اور الوجہ کے علاقوں کے بیچ شدید بارشوں اور ریت کے طوفانوں کا قوی امکان ہے۔عرب ٹی وی کےمطابق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں الحصینی نے کہاکہ مذکورہ دونوں علاقوں کے درمیان کی شاہراہ کو استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے۔جبکہ کویت،امارات اورقطرسمیت عمان بارے بھی خوفناک پیش گوئی کی گئی ہے

اداروں پر دباو بڑھانے کیلئے نواز شریف اور محمود اچکزائی کا گٹھ جوڑ ، لاہو ر سے اسلام آباد تک کیا ہونیوالا ہے ،

لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان نے محمود خان اچکزئی کو جلسوں میں بلوا کر مختلف اداروں کو سخت پیغام دینے اور عدلیہ پر دباﺅ بڑھانے کیلئے اسلام آباد مارچ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اچکزئی کو جلسوں میں بلوا کر یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہمارے بغیر بلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اور بلوچ قیادت ہمارے ساتھ ہے۔ شریف خاندان سے کچھ عرصہ قبل لندن میں بلوچ علیحدگی پسندوں نے ملاقات بھی کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف اپنی رابطہ عوام مہم تیز کرنے کیلئے آخری پتہ کے طور پر اسلام آباد مارچ کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ نوازشریف کے اس اقدام کے معاملہ پر پارٹی کے اندر اختلافات موجود ہیں اور کئی سینئر رہنماﺅں نے اس حوالے سے واضح طور پر کہا ہے کہ ایسا کرنے سے اداروں کے دباﺅ میں آنے کی بجائے جمہوریت کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے اور ہماری سیاسی ساکھ بھی خراب ہو سکتی ہے تاہم نوازشریف اس پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 20پنجابیوں کے قتل کے حوالے سے نوازشریف نے کوئی مذمتی بیان نہیں دیا کیونکہ ایسا کہنے سے بلوچ علیحدگی پسند ناراض ہو سکتے تھے۔
اسلام آباد مارچ

سری لنکا میں بھی مسلمان غیر محفوظ ، بدھ انتہا پسندوں کی سفاکیت جاری

گال (خصوصی رپورٹ) سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کر کے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز 19 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہا پسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کر کے متعدد گھروں اور املاک کو نذراتش کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ سری لنکا کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ مذہبی پر تشدد واقعات پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اور انسداد افسادات اسکواڈ کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس نے 19 افراد کو بھی نقص امن کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق پر تشدد واقعات میں 62 مکانات، دکانوں اور 10 گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا گیا جن میں سے زیادہ تر املاک مسلمانوں کی ہیں جبکہ کسی بی ناخشگوار واقعہ کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔