ڈیدلاک برقرار تحریک لبیک کا دھرنا جاری قائدین شرکا کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار اور صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کو نظریاتی کہہ رہے ہیں تاہم سوال یہ ہے کہ وہ کس نظریئے کی علمبرداری کرتے ہیں، کیا ان کا نظریہ صرف موٹر ویز بنانا ہے، ملک کے حالات خراب ضرورہیں تاہم ادارے اپنا کام کررہے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تین چار نو رتنوں کے ذریعے حکومت چلائی جارہی ہے جو خوشامدی ہیں اور اپنی چاپلوسی کے ذریعے نواز شریف کو حقیقت سے دور رکھتے ہیں، نواز شریف نے اگر محاذ آرائی جاری رکھی تو ن لیگ کو توڑنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوگا، ن لیگ میں بہت سے فصلی بٹیرے ہیں جو صرف برسر اقتدار پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں، تحریک انصاف میں اب نظریات کو چھوڑ کر جیتنے والے امیدوار تلاش کررہی ہے، کے پی کے میں لڑکی کی بے حرمتی کا واقعہ ہوا جس پر ابھی تک انصاف نہیں ہوسکا، خواتین کے احترام کے حوالے سے تحریک انصاف کا تاثر کچھ اچھا نہیں ہے اور یہ پارٹی کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ عمران خان تبدیلی کیلئے نہیں اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

دھرنا کا مسئلہ سلجھاناہے تو زاہد حامداستعفی دیدیں :ڈاکٹر مہدی حسن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچانوے فیصد افراد مسلمان ہیں اور ختم نبوت ان کے ایمان کا حصہ ہے اور یہ بات طے ہے جو لوگ ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتے ان کو مسلمان تصور نہیں کیا جاتا۔ دھرنے والے زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اگر مسئلے کو سلجھانا ہے تو وزیر خود ہی استعفی دے دیںکچھ عرصے بعد ان کوکوئی اور وزارت مل جائے گی انہیں پریشان نہیں ہونا چاہئے چینل ۵ کے پروگرام لائیو ایٹ 7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایک استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو پارٹی کو بھی چاہئے کہ دھرنے والے جس وزیر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں انسے استعفی دینے کو کہے اور اگر وزیر استعفی نہیںدیتا تو اس وزیر کو نکال دینا چاہئے کیونکہ میں نہیں سمجھتا راستے بند کرنا اسلام کی کوئی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے لیکن اب نواز شریف خود کو حق بجانب ثابت کرنے کے لئے فوج اور عدالتوں پر حملے کر رہے ہیں ان کے بیانات توہین عدالت سمیت فوج کی توہین میں بھی آتے ہیں اگر اس حوالے سے کوئی قانون موجود ہو تو نواز شریف کے خلاف ایکشن لیا جا سکتا ہے ۔ سب کو معلوم ہے کہ سیاست میں نواز شریف کا ماضی کیا ہے وہ کس طرح یہاں تک پہنچے ہیں اور جنرل ضیاءکے دور میں وہ کیا کچھ کرتے رہے اورجو کچھ انہوں نے جونیجو کے خلاف کیا وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں یہ تاریخ کا حصہ ہے یہ سب عوام کو نہیں بھولنا چاہئے اور نہ ہی نواز شریف کو بھولنا چاہئے۔ دوسری بات میرے خیال میں موجودہ حکومت ایک کمزور حکومت ہے اور مسائل کو سلچھانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔لیڈر شپ کی کمی نظر آ تی ہے حکومت کو مسئلے کے حل کی کوشش کرنی چاہئے اور جو لوگ دھرنے پر بیٹھے ہیں ان کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ اگر حکومت ان کےساتھ مذاکراٹ نہیں کرتی تو وہ کب تک بیٹھے رہیں گے اور وزیر کے استعفے کے علاوہ ان کا مزید کیا مطالبہ ہے باقی ختم نبوت کے معاملے پر تو کوئی تنازعہ نہیں کیونکہ پچانوے فییصد افراد پاکستان میں مسلمان ہیں جو ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں۔ معاملہ گلی محلوں میں سب داخل ہو گا اگر کوئی ختم نبوت کو چیلنج کرے اور پاکستان میں ختم نبوت کو چیلنج کرنے والا کوئی نہیں۔ تجزیہ کار میاں حبیب نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر یقین کے بغیر مسلمان ٍکا عقیدہ مکمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا ختم نبوت کے معاملے میں کوئی جے آئی ٹی بناتی اور تحقیقات کرتی کہ ایسا کیوں ہوا اور کیا یہ کوئی سازش تھی اگر یقین نہیں تو کس کی غلطی تھی اور اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو میں سمجھتا ہوںدھرنے والے بالکل حق بجانت ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما رانا فقیر حسین نے کہا کہ اگر دھرنے والے زاہد حامد کے استعفےٰ کا مطالبہ کررہے ہیں تو حکومت ان کا مطالبہ مان لے اور زاہد حامد کو ہٹاکر کسی اور کو لے آئے تاکہ معاملہ حل ہوسکے پاکستان کا آئین عوام کو مکمل حقوق دیتا ہے۔ اسلام آباد سے چینل ۵ کے نمائندے امجد حسین نے بتایا کہ تحریک لبیک کے دھرنے کا آج پندرہواں دن ہے اور دھرنے والے مطالبہ کررہے ہیں کہ زاہد حامد کے استعفےٰ کے بغیر وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

نوازشریف نے جاتی امراءجاگیر 5ارب میں بیچ دی لند ن میں وصولی ہو گئی:طاہرالقادری

لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے اطلاع ہے کہ نواز شریف نے 15ارب روپے میں جاتی امراءکی تین ہزار کنال کی جائیداد فروخت کر دی جس کی رقم لندن میں وصول کی جائے گی، اقتدار کے سوا پاکستان میںپہلے بھی ان کا کچھ نہیں تھا، اب اقتدار بھی چلا گیا جلدجھوٹا، لٹیرا ، قاتل اور کرپٹ نواز شریف بھی بھاگ جائے گا، اقتدار میں رہتے ہوئے قومی اداروں کو رسواءکرنے کے ایجنڈے کو مکمل کرنے میں ناکام شخص اقتدار سے محرومی پر وہی ایجنڈا مکمل کرنا چاہتا ہے،خدا جانے قومی ادارے اس قاتل اور ٹیرے کو کس وجہ سے برداشت کررہے ہیں ،موجودہ حکومت اس خائن کی پشت پر ہے جب تک یہ حکومت اور پنجاب کا قاتل اعلیٰ برسراقتدار ہے قومی اداروں کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں گی آئین، قانون اور قومی اداروں کا تمسخر اڑتا رہے گا نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ان کا طریقہ واردات جدا جدا ہے۔وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کے سینئر رہنماو¿ں سے ٹیلیفون پر گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لوٹ مار سے متعلق کسی سوال کا عدالت میں جواب نہیں دیا ۔ ایک متفقہ نااہل شخص کس منہ سے جلسے کررہا ہے؟ ایسے لٹیروں کو تو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے اشرافیہ کی لوٹ مارکامرکزی کردار لندن میں چھپا بیٹھا ہوا ہے۔ یہ سچے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں اور بیگناہی کے ثبوت دیں جس عوام کی جیبوں پر انہوں نے ڈاکے ڈالیں آج انہیں سے ہی خطاب کررہے ہیںاور مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں یہ بہت عیار اور مکار ہیں خدا جانے انہوں نے یہ عیاری اور مکاری کہاں سے سیکھی۔یہ فرعون یا یزید کے دور میں ہوتے تو ان کے مظالم پر وہ بھی شرما جاتے۔ نواز شریف نے موجودہ حکومت سے مل کر ریاست کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی منصوبہ بندی وزیراعظم ہاو¿س میں ہوئی عمل درآمد وزیراعلیٰ ہاو¿س پنجاب میں ہوا ۔ ساڑھے تین سال گذر جانے کے بعد بھی14شہداءکے ورثاءکو انصاف نہیں ملا۔ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیںرپورٹ کے پبلک ہونے سے قاتلوں کو نکالے جانے کا جواب بھی مل جائے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ نیب کی طرف سے لٹیروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کے باوجود حکومت میں بیٹھی خائن کی باقیات لٹیرے خاندان کا تحفظ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف قومی ادروں کے خلاف بغاوت کا اعلان کرچکے ہیں۔ دیکھتے ہیں قانون ان کے خلاف حرکت میں کب آتا ہے۔

بلاول اسلام آبادمیں کیا کرنے جارہی ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر اور این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیاد میں منعقد ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ متعین کردے گا ۔محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوام ناکام لیگ اور نااہل حکومت کے خا تمے کیلئے لوگ دعائیں کررہے ہیں کیونکہ ن لیگ اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی ہے،6 ماہ میں لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کر نے والوں نے ساڑھے چار سال عوام کو لوڈشیڈنگ کے شدید جھٹکے لگائے ہیں، اسی طرح عوام بھی انہیں 2018کے انتخا با ت میں جھٹکے لگا کر ان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب کر دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بر سر اقتدار لا کر قوم کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ ان کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔،پیپلز پارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں البتہ پیسے بنانا ان کی اولین ترجیح ہے