بے نظیر بھٹو کا اصل قاتل ۔۔۔ ایسا نام سامنے آگیا کہ سب کو بڑا جھٹکا دیدا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ ماحول سازگار وئے تو پاکستان ضرور آﺅں گا۔ پاکستان میں موجودہ وزیراعظم خود مختار دکھائی نہیں دیتا۔ میں اس میں بالکل کلیئر ہوں کہ بینظیر کا اصل قاتل آصف علی رداری ہے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ماحول تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اس کا قریب سے جائزہ لے رہا ہوں۔ اگر ماحول سازگار ہوا تو پاکستان آﺅں گا۔ سازگار سے مراد یہ ہے کہ جو وزیراعظم میرے پیچھے پڑا ہوا تھا وہ نااہل ہوچکا اور جسٹس (ر) افتخار چودھری بھی باقی نہیں رہا۔ اب لگتا ہے کہ انصاف کا حصول آسان ہوجائے گا۔ اس لئے ماحول سازگار ہونے کے بعد پاکستان آﺅں گا۔ اگر انہوں نے ریڈ وارنٹ جاری کروائے تو اسے بھی دیکھ لیں گے۔ ویسے وہ پہلے بھی میرے وارنٹ جاری کرا چکے ہیں۔ پاکستان کا موجودہ وزیراعظم خود مختار دکھائی نہیں دیتا۔ لگتا ہے کہ نوازشریف ہی ملک چلارہے ہیں۔ عجیب کھچڑی پکی ہوئی ہے۔ میں ایم کیو ایم کو لیڈ نہیں کرنا چاہتا اگر سیاست کروں گا تو ملکی لیوی کی کروں گا۔ مہاجر قومی موومنٹ سندھ تک محدود ہے بلکہ اب تو وہ ”میلائن“ ہوچکی میرے خیال میں تو اب مہاجر کا لفظ ہی ختم کردینا چاہئے۔

پاکستان میں قطری شاہی خاندان کےخلاف کیس درج ۔۔۔سنسنی خیز انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع تھر میں متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے مخصوص جگہ پر غیرقانونی شکار کرنے پر قطری شاہی خاندان کے خلاف کیس درج کرلیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے افسر اشفاق میمن نے بتایا کہ قطری گروہ کو ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیکھا گیا اور اس کے بعد انہیں مقامی پولیس کی مدد سے نکال بھی دیا گیا۔ مذکورہ پارٹی کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت فرسٹ آفینس رپورٹ (ایف او آر) درج کی گئی اور اس معاملے کی انکوائری جاری ہے۔دستاویزات کے مطابق قطری شہزادے شیخ فہد عبداللہ عبدالرحمان الثانی کی سربراہی میں ایک گروپ سندھ کے صحرائی علاقے تھر پہنچا اور وہاں کیمپ لگا کر دو روز تک شکار بھی کیا۔

پاکستان میں جھوٹ بولنا قانون پر عمل نہ کر نا برائی نہیں سمجھا جاتا

راولپنڈی (اے این این) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزکینٹ گیریژن کا معیار بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کی اخلاقی تربیت ایسی کریں کہ وہ سچ اور جھوٹ میں پہچان کرنے کے قابل بن جائیں۔ اساتذہ طلباءکو اچھائی اور برائی میں فرق کرنے کی تربیت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جھوٹ بولنا اور قانون پر عمل نہ کرنا ایک عام سماجی برائی ہے جسے برائی نہیں سمجھاجاتا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی ایسی تربیت کی جائے کہ وہ برائی کو برائی سمجھیں اس کو براجانیں اور نیک راہ پرگامزن ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن چکلالہ ریجن کے زیر اہتمام آل پاکستان نصابی، ہم نصابی اور سپورٹس کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے کہا کہ تعلیم کے بغیرترقی ممکن نہیں اور تعلیم اساتذہ کی قدر کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنارول ماڈل اپنے اساتذہ کوبنائیں۔ انہوں نے طلباءپرزوردیاکہ وہ تعلیم صرف ڈگری کے حصول کے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک کی خدمت کے لئے کریں۔ ملک کی ترقی کے لئے معیاری تعلیم ناگزیرہے۔ کسی بھی قوم یامعاشرے کا معیاراس کے تعلیمی معیار سے جانچا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءقوم کامستقبل ہیںان کو بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کر کے ملک کو ترقی کی دوڑمیں آگے لے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم کتابوں سے حاصل ہوتاہے لیکن زندگی معاشرے میں نظرآتی ہے اب یہ تعلیمی ادارے کا فرض ہے کہ وہ اپنے طلباءکو تعلیم وتربیت کے ذریعے معاشرے میں جیناسکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ دورسائنس و ٹیکنالوجی کا دورہے تاہم معیاری تعلیم ہی اخلاقی اقدار کی امین ہے۔ انہوں نے کہاکہ فنڈزکی کمی کے باوجودایف جی ای آئی کے ادارے طلباءو طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کر کے ملک کوایسے محب وطن شہری فراہم کررہے ہیںجو کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہرسال بورڈیونیورسٹی امتحانات میں نمایاں کامیابی اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریبات ریجنل اور آل پاکستان سطح پرانعقاد خوش آئندہے۔ ایف جی ای آئی چکلالہ ریجن کے ترجمان واجدمسعودکے مطابق ایف جی سرسیدسکول راولپنڈی میں منعقد ہونے والی اس تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹرایف جی ای آئی برگیڈیئرڈاکٹرمحمدآصف اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمداقبال باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹرچکلالہ ریجن کرنل سعادت اللہ، وزارت دفاع، ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ، ہیڈکوارٹر10 کور اور ایف جی ای آئی علاقائی دفاترکے ڈپٹی ڈائریکٹر،جی ایس او ون، پرنسپل، اساتذہ اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ سال 2017ءکا بہترین چکلالہ ریجن قرارپایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرچکلالہ ریجن کرنل سعادت اللہ نے بہترین ریجن ٹرافی وصول کی۔ اس موقع پر کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے سرسیدسکول میں پودا لگایا جبکہ باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح بھی کیا۔

مقابلہ ہو گا سخت ۔۔۔کون بنے گا وزیر اعظم اور کون بنے گا وزیر اعلیٰ۔۔۔؟ دیکھیں بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن تجزیہ کاروں کی رائے بڑی اہمیت کی حامل ہو تی ہے ۔تجزیہ کاروں کے تجزیہ میں سے جو خبریں نکلتی ہیں ان میں سے کئی تو سچ ثابت ہو جاتی ہیںلیکن کئی ایک خبریں کہانی کا رُخ ہی تبدیل کر دیتی ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی سہیل وڑائچ نے آئندہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وزیر اعظم کے عہدے کے لیے عمران خان اور شہباز شریف مد مقابل ہوں گے۔ انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو یہی سوٹ کرتا ہے دونوں میں توازن ہو اور یہ ایک دوسرے پر چیک رکھیں ،ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف پنجاب کو سنبھالیں اور اوپرکا عہدہ عمران خان کو دے دیا جائے۔ ضروری یہ ہے کہ ایک دوسرے کا ایک دوسرے پر چیک ہو ، تاکہ آئندہ حکومت مین بھی ایک مضبوط اپوزیشن آئے یہی مناسب ہو گا۔

شوبز فنکاروں کا عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک) شوبز فنکاروں نے بھی چےئر مےن تحر ےک انصاف عمران خان کو جمائمہ خان سے دوبارہ شادی کا مشورہ دےدےا جبکہ اداکارہ شمع رانا نے عمران خان کی جمائمہ خان سے شادی کی صورت مےں ولےمہ کروانے کا بھی اعلان کر دےا ۔تفصےلات کے مطابق سٹےج سے وابستہ شوبز فنکاروں مہک نور ‘شمع رانا ‘نگار چوہدری ‘نشاءبھٹی اور نامور ماڈل نےلم نور نے بھی عمران خان کو دوبارہ جما ئمہ خان سے شادی کا مشورہ دےتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گھر ےلو زندگی کےلئے شادی کر نا ہوگی تاکہ وہ اےک پر سکون لائف گزار سکے جبکہ سٹےج اداکارہ شمع رانا نے کہا کہ عمران خان جمائمہ خان سے شادی کر ےں مےں انکاولےمہ کراﺅں گی اور عمران خان کی خوشی مےں بھر پور طر ےقے سے شر ےک ہوں گے۔

 

سلمان خان کا ”بگ باس11“ کی مزید میزبانی سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) سیزن کے اندازمیں شروع ہونے والے پروگرام “بگ باس” کو شروع ہوئے لمبا عرصہ ہو گیا ہے اور پہلے دن سے لیکر اب تک اس کی مقبولیت میں کمی نہیں آسکی۔بگ باس معروف بھارتی رہالٹی شو ہے جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں اور سلمان خان کو اس شو کی پہچان مانا جا تاہے۔ سلمان خان کے بغیر یہ شو بلکل نا مکمل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ”بگ باس“ کی انتظامیہ 11ویں سیزن میں وائلڈ کارڈ انٹریاں کرواکر شو کو فروری تک بڑھانا چاہتے تھے مگر سلمان خان نے شو کی مزید میزبانی سے انکار کردیا۔ کیونکہ بگ باس کے بعد سلمان خان نے سونی ٹی وی کے ساتھ گیم شو ”دس کا دم“ سیزن تھری کی میزبانی کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس بات کے پیش نظر سلمان خان نے سلمان خان نے ”بگ باس11“ کی مزید میزبانی سے انکار کردیا۔

 

شلپا شیٹھی نے کترینہ کیف اور سلمان کے تعلق پر سوال اٹھا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیھٹی نے بھری محفل میں کتر ینہ سے سوال کیا کہ سلمان آپ کے کون ہیں؟ کترینہ نے اس سوال کا ایسا جواب دیا کہ سب چونک گئے۔یونی ویژن نیوزکے مطابق معروف بھارتی اداکارہ کترینہ اور سلمان خان نے شو ”سوپر ڈانسر“ میں شمولیت اختیار کی اور شو کے شروعات میں اداکارہ نے شلپا کو بہن بولا تو شلپا نے جواب میں کہا ہے کہ میں آپ کی بہن ہوں تو سلمان آپ کے ہیں کون؟ جس کے جواب میں کترینہ شرما گئیں اور کھانسنا شروع کر کے فرار حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔ اداکارہ نے بعد ازاں سلمان خان کے کان میں سرگوشی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

 

ملکہ ترنم نور جہاں کی 17 ویں برسی کل منائی جائےگی

لاہور ( شوبز ڈیسک)برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 17 ویں برسی کل ( ہفتہ ) منائی جائے گی ۔اس سلسلے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں انکے عزیز و اقارب اور فلمی دنیا سے و ابستہ شخصیات بھی شریک ہوں گی ۔ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1925ءکو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے سٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے انہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا ۔

 

مسلح حامیوں کی ایک بڑی تعدادرکھنے والے گورنر نے بغاوت کردی،اہم انکشافات

کابل(ویب ڈیسک)افغان صوبہ بلخ کے بااختیار گورنر عطا محمد نور نے صدر محمد اشرف غنی کی جانب سے استعفی قبول کیے جانے کے بعد عہدے سے برطرف ہونے سے انکار کر دیا ، گورنر عطا محمد نورگزشتہ 16 برسوں سے اس عہدے پر براجمان ہیں، ان کا شمار ایک ایسی سرمایہ دار اور بااختیار شخصیت کے طور پر ہوتا ہے، جس کے پاس مسلح حامیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب دو روز قبل مقامی حکومتوں کے خود مختار ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اعلان کیا گیا کہ صدر غنی نے گورنر عطا محمد نور کا استعفی قبول کر لیا ہے اور انجینئر داو¿د کو بلخ کے نئے گورنر کی حیثیت سے منتخب کر لیا ہے۔ انفرادی طور پر عطا محمد نور اور صوبے میں ان کے حامی عہدیداروں نے فیصلہ ماننے سے واضح انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے افغانستان متعین غیر ملکی افواج کو مداخلت نہیں کرنے کا کہا اور اپنے عہدے کے دفاع کا عزم ظاہر کیا۔ دارالحکومت کابل میں ان کی جماعت کے صدر اور ملکی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے ہنگامی اجلاس کے بعد صدر غنی پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر پھر سے غور کریں اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی ہے کہ دوسری صورت میں ‘جمعیت’ حکومت سے علیحدہ ہوجائے گی، جس کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے ذمہ دار صدر مملکت خود ہوں گے۔ گورنر عطا محمد نور نے ملکی صدر محمد اشرف غنی کی جانب سے استعفی قبول کیے جانے کے بعد عہدے سے برطرف ہونے سے انکار کر دیا ، گورنر عطا محمد نورگزشتہ 16 برسوں سے اس عہدے پر براجمان ہیں، ان کا شمار ایک ایسی سرمایہ دار اور بااختیار شخصیت کے طور پر ہوتا ہے، جس کے پاس مسلح حامیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ حالات کے ذمہ دار صدر مملکت خود ہوں گے۔

حمیرا ارشد انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہو گئی

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار ہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہو گئی ، گلوکارہ نے احمد بٹ سے جھگڑے کے بعد خلع کےلئے درخواست بھی دائر کر رکھی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج پروڈیوسر سخی سرور ، جونا بٹ ، ملک احسان کی جانب سے گلوکارہ حمیر اارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان صلح کےلئے کئی دنوں سے کوششیں جاری تھیں جس میں وہ بالآکر کامیاب ہو گئے ۔ ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں نے دونوں سے آئندہ نہ جھگڑنے کے حلف نامہ بھی لیا ۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھاکہ بیٹے کےلئے اپنے شوہر احمد بٹ کو ایک اور موقع دے رہی ہوں ۔ یاد رہے کہ حمیر اارشد نے اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد خلع کے لئے بھی درخواست کر رکھی تھی جبکہ جھگڑے پر معاملہ تھانے میں بھی پہنچ گیا تھا۔