اصل زر سے گئی گنا وصولی ‘ سود خوروں نے چار خاندانوں کو خود کشی پر کیسے مجبور کیا۔۔ سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (مظہر شیخ سے) جڑواں شہروں میں سود خوری کے کاروبارکے سرغنہ تین بھائیوں نے چار خاندانوں کے دس افراد کو بال بچوںسمیت اجتماعی خود کشیوں پر مجبور کر دیا ۔ سود خوروں نے جڑواں شہروں کی پولیس کو رام کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے بے گناہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دیں پنجاب اسمبلی سے سود خوروں کے خلاف منظور شد ہ بل کے باوجود پولیس سود خوروں کے بجائے الٹا متاثرین کے خلاف ہی مقدمات درج کرنے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ افشاں کالونی کے رہائشی راشد نواز اور ناصر نواز نے خبریں کو بتایا کہ وہ ھینڈی کرافٹ کا کاروبار کرتے ہیں آٹھ سال قبل راولپنڈی کے علاقہ کرتارپورہ کے رہائشی کے بھائیوں ظہیر اللہ خان ، امان للہ خان ، فرید للہ خان جو کہ سود کا کاروبار کرتے ہیں نے ان کے بھائی آصف محمود کو کاروبار میں شراکت کے لئے رقم دی جس کا نہ تو انہیں علم ہے اور نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے ۔ سود خور بھائیوں نے ہمارے بھائی آصف سے رقم بمہ کئی گنا سود بھی وصول کر لی ہے تاہم اس کے باوجود ظہیراللہ برادران نے ہمارے بھائی آصف کی زندگی دوبھر کر دی اور وہ بیرون ملک چلا گیا اس کے بعد سود خوروں نے آصف محمود کی فیملی اور ہم بھائیوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور ہمارے خلاف جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جس میں ہم بے گناہ جیل بھی کاٹ چکے ہیں متاثرین نے بتایا کے ہم نے انصاف کے لئے جڑواں شہروں کے اعلٰی افسران کو درخواستیں بھی دی اور مختلف عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے تاہم آج بھی سودخور ہمیں ناجائز تنگ کر رہے ہیں اور ہمیں اس بات پر مجبور کر رہے ہیں کے ہم بال بطوں سمیت خود کشی کر لیں۔ متاثرین کے مطابق سود خور وں نے متعدد بار تھانہ کچہری میں تسلیم کیا کہ وہ ہمیں دوبارہ تنگ نہیں کریں گے تاہم اب وہ اپنے ملازمین کے ذریعے ہمیں ہراساں کر رہے ہیںمتاثرہ خاندان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ، وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب ، آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکشن 3/4 پینل کوڈپین؛ کوڈ پرائیوٹ فنانس ایکٹ کے تحت راولپنڈی سود خورو ظہیر خان برادران کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

ڈالر کی پھر اُو نچی اُڑان ۔۔ طلب کیوں بڑھی ‘ اندرونی کہانی آ گئی

کراچی (آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھر طلب بڑھ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوکر 111روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 110روپے 49پیسے پر آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر استحکام دیکھا جارہا ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 110روپے 80پیسے سے بڑھ کر 111روپے 30پیسے میں فروخت ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے دیگر کرنسی بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20پیسے مہنگا ہوکر 30روپے 30پیسے اور سعودی ریال 10پیسے بڑھ کر 29روپے 60پیسے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 1پیسے کم ہوکر 110روپے 49پیسے پر ٹریڈ ہوا ہے۔

 

نوکری کے پہلے روز ڈاکٹر نے نرس کی عزت لوٹ لی

غازی آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر نے نرس کو نوکری کے پہلے روز ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گاﺅں 111/7-R کی فرحت اقرار زوجہ محمد اسرار بنگلہ اوکانوالہ میں واقع ڈاکٹر امجد فاروق کے کلینک پر بطور نرس تعینات ہوئی اور پہلے روز ہی ڈاکٹر امجد فاروق نے اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

نہ لاکھوں کا خرچہ نہ بیرون ملک جانے کی ضرورت۔۔غریب مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا بنیادی محور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرنا اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔۔ جس کا عملی ثبوت ہر سال ہیلتھ بجٹ میں اضافہ ہے جس کی پنجاب کی70سالہ تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو گزشتہ حکومتوں میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پنجاب حکومت اسے اپنا فرض اولین تصور کرتی ہے کہ لوگوں کو صحت کی بہتر،مفت اور بروقت سہولیات فراہم کی جائیں۔ حکومتِ پنجاب بجا طور پر صحت عامہ کی جدید سہولیات مہیا کرنے میں کامیابی سے ہمکنار بھی ہو رہی ہے۔ابھی چند روز میں ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد منصوبے ”کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ“کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ ہسپتال میں گردے اورجگر کے امراض کے مستحق مریضوں کو جدید علاج معالجہ مفت ملے گااور20 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہے۔اِس سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں غریب اور مستحق مریضوں کا علاج مفت ہو گا پہلے فیز میں سکریننگ، تمام ٹیسٹ، مفت ادویات وغیرہ کی سہولیات میسر ہونگی جبکہ مستقبل قریب میں فیز ٹو کی تکمیل پر ٹرانسپلانٹ کا عمل بھی مکمل طور پر فعال ہوجائیگا۔۔ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے مستحق اور غریب مریضوں کو اپنے علاج و معالجہ کی غرض سے نہ تو ہسپتالوں کے دھکے کھانے پڑیں گے نہ ہی لاکھوں روپے درکار ہونگے اور وہ صاحب حیثیت حضرات جن کے پاس وسائل تو تھے مگر وہ کڈنی اینڈ لیور سے متعلقہ امراض کیلئے تسلی بخش طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث سمندرپار جانے پر مجبور تھے،اب عالمی معیار کی اعلیٰ طبی سہولیات سے پاکستان میں بھی حاصل کر پائیں گے۔جہاں پاکستان کے نامور ڈاکٹرز جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اِس ”کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ “ اِس کا حصہ بن رہے ہیں وہاں بیرونِ ملک میں مقیم مقبول پاکستانی ڈاکٹرز بھی وطن عزیز بھی واپس آنے لگے ہیں۔سولہ سترہ سال شوکت خانم سے وابستہ رہنے والے ڈاکٹر ساجد نواز نے حال ہی میں اِس پروجیکٹ کو جوائن کیا ہے ، ا±نہوں کا کہناہے کہ یہ ہپاٹائٹس کلینک پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا انتہائی اعلیٰ منصوبہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔ڈاکٹر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی اور ٹیکنیک کے ساتھ پاکستان میں گردے کے تمام جملہ امراض کیلئے بنایا گیا یہ ادارہ جس ویڑن کے تحت بنایا گیا قابل قدر ہے۔ جو تجربہ ہم نے سمندرپار سے حاصل کیا وہی ادھر استعمال کریں گے۔ بشیر احمد اظہر نے حکومت پنجاب کے اِس منصوبہ کو اعلیٰ شاہکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے عالمی معیار کی تمام طبی سہولیات سے آراستہ یہ منصوبہ عوام کی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے،ڈاکٹر مظہر عباس کا کہنا ہے کہ یقیناپاکستان میں بھی اعلیٰ درجے کی مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،یہی وجہ ہے تمام آسائشیں اور سہولیات چھوڑ کر ہم یہاں قوم کی خدمت کیلئے آئے ہیں،اِس شاندار منصوبے کا سہرا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے سر ہے جو ہمیشہ عوام کیلئے علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ منصوبے پر انتہائی معیاری اوربرق رفتاری سے ہونے والے تعمیراتی کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر کام کی رفتار دیکھ کر مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے اور منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار دیکھ کر میرا خون بہت بڑھ گیا ہے50ایکڑ پر محیط اِس انسٹی ٹیوٹ منصوبے کا بیدیاں روڈ،لاہور میں سنگ بنیاد 14اگست 2015کو بدست وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رکھا گیا۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو 25دسمبر کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے او رامید ہے کہ114بستروں پر مشتمل پہلے مرحلے کا افتتاح 25دسمبر کو کیا جائے گا۔ 114بستروں پر مشتمل ہسپتال کے پہلے مرحلے میں آئی سی یو، سی سی یو، ڈائلسز سنٹراور ایمرجنسی شامل ہوں گے۔جبکہ 360بستروں پر مشتمل مکمل ہسپتال اگلے سال پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور اس ہسپتال میں گردوں اور جگر کے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کا علاج معالجہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔ مریضوں کے علاج اور آپریشن پر آنے والے اخراجات پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی تاہم ہسپتال مکمل ہونے کے بعد ایک ٹرسٹ بنایا جائے گا اور ہسپتال کے ساتھ کمرشل سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی، جس سے غریب مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کے حوالے سے آمد ن حاصل ہوگی۔ہسپتال میں کمرشل سرگرمیوں کی مدد سے دکھی انسانیت کی خدمت اور ہسپتال کے اخراجات پورے کئے جائیں گے۔معروف کڈنی سرجن ڈاکٹر سعید اختر جو ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں ان کی سربراہی میں ہسپتال کا مینجمنٹ کا نظام بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہسپتال پنجاب حکومت 100فیصد اپنے وسائل سے بنا رہی ہے اور یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک ماڈل ہے۔اس منصوبہ کی تعمیرکے ساتھ اس میں بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی کا انتظام یہ اتھارٹی کر رہی ہے اور یہ پنجاب بلکہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم لانچ ہوگا۔کاو¿نٹر پر آنیوالے مریض کا ڈیٹا درج کرتے ہی،آپس میں کنیکٹڈ سسٹم میں ہر کاو¿نٹر پر مریض کا مکمل ڈیٹا ایک ہی وقت میں دیکھا جا سکے گا اور مریض کو ہر جگہ اپنے مرض کا بار بار بتانا نہیں پڑے گا۔پرچی کے ساتھ ہی مریض کا سارا تفصیلی ڈیٹا

نواز شریف صاحب بے نظیر نے یہ نہیں پوچھا “ مجھے کیوں مارا “

سکھر (وقائع نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف یا کسی کو حق نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا یہ حق ملک کے بیس کروڑ عوام کا ہے اور وہی فیصلہ کریں گے کہ اگلا وزیراعظم شہباز شریف ہوگا بلاول ہوگا یا عمران خان۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی تحصیل پنوعاقل کے گا¶ں کمال خان انڈھڑ میں جے یو آئی سندھ کے رہنما اور علاقہ کی معزز شخصیت سردار علی گوہر خان انڈھڑ کی جے یوآئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ کیوں خالی ہے تو میں جواب دیتا ہوں کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جس کی وجہ سے وہ کہتے پھررہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا اور آج ان کے وزیر نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی ایک بولتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا دوسرا بولتا ہے مجھے کیوں بلایابھٹو نے پھانسی پر چڑھنے سے پہلے یہ نہیں پوچھا کہ مجھے کیوں یہ سزا دی گئی بینظیر نے یہ نہیں کہا کہ مجھے کیوں مارا پیپلزپارٹی نے تو اس ملک وقوم اور جہموریت کے لیے قربانیاں دی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں بھٹو زندہ ہوتے تو فاٹا کب کا پاکستان کا حصہ بن چکا ہوتا لیکن فاٹا کو پاکستان میں شامل کرنے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو ملے گا انہوں نے کہ ملک کی تمام جماعتیں ملک وقوم کے لیے جان ومال کی قربانی دینے کا دعوی کرتی ہیں مگر کسی نے جان تو دور مال تک کی قربانی نہیں دی بلکہ جان ومال کو لوٹا ہے پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے جانیں بھی دی ہیں اور مال بھی دیا ہے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سزا دینے والا آج تن تنہا گھوم رہا ہے اور خود کو لیڈر کہلوا رہا ہے مگر کوئی ایسے ہی لیڈر نہیں بنتا قربانیاں دینا پڑتی ہیں ہم نے بھٹو, بینظیر, مرتضیٰ اور شاہنواز تک کی قربانی دی ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو نے اس ملک میں امیر اور فقیر کے ووٹ کو مساوی اہمیت دلانے کی کوشش کی اسی وجہ سے لوگ انہیں پیر مانتے ہیں اور عوام کی بات کرنے والا ہی پیر ہوتا ہے بھٹو نے سات سال کی عمر میں گورنر بمبئی سے ملاقات کے دوران لوگوں کی بات کی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کا جھنڈہ اس ملک میں جہموریت, خوشحالی, ترقی و آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے اگر اسے اقتدار کی سیاست کرنا ہوتی تو محترمہ بینظیر بھٹو دہشتگردی کے ایک حملے کے بعد واپس نہ آتیں۔

خطرناک منافقوں اور اندرونی دشمنوں کو شکست دینا ہو گی : عمران خان

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ے کہ اپنی بقاءکےلئے اندرونی دشمن کو بھی شکست دینا ہوگی‘ پاکستان بیرونی دشمنوں سے نمٹ لے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوجوانوں کو خطرناک منافقوں سے باخبر رہنا چاہئے ¾ پاکستان بیرونی دشمنوں سے نمٹ لے گا۔ اپنی بقاءکے ئے اندرونی دشمن کو بھی شکست دینا ہوگی،علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ کے پارٹی رہنما علی زیدی کو ٹیلیفون کرکے سندھ میں شوگر مافیا کے خلاف پوری قوت سے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے علی زیدی سے ٹیلیفون رابطہ کرکے انہیں سندھ میں شوگر مافیا کے خلاف پوری قوت سے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد علی زیدی نے سندھ چیمبر آف اگریکلچر کے صدر قبول محمد کھٹیاں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سرکاری نرخوں پر گنے کی شوگر ملوں کو فروخت کے مطالبے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔علی زیدی کا ملاقات میں مزید کہنا تھا کہ زرداری سندھ میں شوگر مافیا کے سرغنہ ہیں،زرداری سندھ حکومت کی جانب سے گنے کے سرکاری نرخوں کی ادائیگی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،سندھ حکومت 182 روپے فی من گنے کے نرخ مقرر کر چکی ہے، سندھ کے محنت کش کسانوں کو130 روپے فی من پر گنے کی فروخت پر مجبور کرنا شرمناک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف آصف زرداری اور شوگر مافیا کوسندھ کے کسانوں کے استحصال کی اجازت ہر گز نہیں دے گی،سندھ حکومت زرداری کی ہوس کی آبیاری کی بجائےکسان کے مفاد کا تحفظ کرے،گنے کے کاشتکاروں کو 182 روپے فی من سے کم ادایئگی کی گئی تو کسانوں کے ساتھ مل کر بھرپور مزاحمت کریں گے،سندھ حکومت اورزرداری مافیاکے گٹھ جوڑ کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے۔سندھ چیمبر آف اگریکلچر کے صدر قبول محمد کھٹیاں نے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور بھرپور حمایت پر عمران خان اور انکی جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

طاہرالقادری نے 28دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا

لاہور (وقا ئع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے معاملے پر 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں شیخ رشید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اصل مقدمہ تو ماڈل ٹاو¿ن کا ہے، باقی مقدمات اپنے وقت پر کھلیں گے، 17 جون 2014ء کو پنجاب حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا جس میں 45 تھانوں سے چن چن کر 809 شوٹرز بلائے گئے جب کہ حملہ کرنے والوں میں شارپ شوٹرز اور اسنائپرز شامل تھے۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ اتنا بڑا آپریشن وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے ملزمان 31 دسمبر تک سرنڈر کرکے خود کو قانون کے حوالے کریں، ہم اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں تمام بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، انہوں نے کہا شہبازشریف وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز پریس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے ہمیں ان کا ہر فیصلہ منظور ہے ، عمران خان بھی طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا نوازشریف عالمی ایجنڈے کے تحت ملک کوتباہ کرناچاہتے ہیں، شریف برادران ڈبل گیم کھیل رہے ہیں دونوں بھائیوں نے رام اور شام فلم لگائی ہوئی ہے۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ عدلیہ کوللکارنے سے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا حدیبیہ پیپرملز کیس تمام جرائم کی ماں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں،اگراسحاق ڈاراتنے ہی پاک صاف ہیں تو وطن واپس آجائیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف میں ہمت ہے تو تحریک چلائیں، انہوں نے کہا حدیبیہ کیس ٹیکنیکل ناٹ آوٹ ہوا ہے اس پر دوبارہ عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا نواز اور شہباز کے ڈرامے اب نہیں چلیں گے، ایسا نہیں ہو گا ایک بھائی عدلیہ کو نشانہ بنائے اور دوسرا وزیراعظم کی کمپین کرے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے پہلے لانگ مارچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل وزیراعظم کو ووٹ دینے کیلیے 9 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر بانٹے گئے، ایل این جی کیس کی فائل کھل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے مقابلے میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرنسی مضبوط ہے۔شیخ رشید نے کہا عمران خان سے بات ہوئی ہے، انہوں نے مجھے طاہرلقادری کیساتھ مل کر فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا فوج اور عدلیہ کو گالیاں دلوانا عالمی ایجنڈا ہے، ختم نبوت دھرنے میں 11 افراد مارے گئے جن کے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا دھرنے کے پیچھے کیپٹن صفدر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا خاقان عباسی نے پچھلے تین روز میں جو سیکرٹ فنڈز بانٹے اگر بتا دوں تو ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائیگا۔

ٹارگٹڈاحتساب ہو راہا ہے حکومت میں عدلیہ کی مداخلت روکیں گے نواز شریف

لاہور (آئی اےن پی) مسلم لیگ (ن) کا عام انتخابات کی مہم اور تحر ےک عدل چلانے کےلئے تھنک ٹینک بنانے کا فےصلہ کیا ہے۔ اس تھنک ٹےنک مےں سیاسی قائدےن کے علاوہ ‘وکلا ءبھی شامل ہوں گے یہ تھنک ٹینک تحریک عدل کے خدو خال طے کرے گا اور حکومت کے کام میں عدلیہ کی مداخلت روکنے کی تجاویز دے گاجبکہ صدر (ن) لےگ مےاں نوازشر یف کی زےرصدارت ہونےوالے مشاورتی اجلاس مےں انہوں نے اےک بار پھر وزارت عظمی کیلئے شہباز شریف کو موزوں ترےن امےدوار قرار دےدےا۔ اس اجلاس میں (ن) لےگ کے سنےٹر پروےز رشےد ±وفاقی وزےر دانےال عزےز اورمشےر وزےراعظم عرفان صدیقی سمےت دےگر شرےک ہوئے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ساری توجہ تحریک عدل پر مرکوز کی ہوئی ہے، تحریک عدل میں سڑکوں پر احتجاج، لانگ مارچ یا دھرنے نہیں ہوں بلکہ یہ الیکشن 2018 کی مہم کا حصہ ہوگی اور لوگوں تک صرف آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور شہباز شریف کے درمیان کوئی کنفیوژن نہیں، شہباز شریف نے میری رائے سے کبھی اختلاف نہیں کیا اور نہ ہی کسی بات سے کبھی انحراف کیا ہے، شہباز شریف سے میرا پیار کا رشتہ ہے ، آئندہ الیکشن کے بعد وزارت عظمی کیلئے شہباز شریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں کیونکہ ان کا انتظامی امور کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ اپنی عوام دوست پالےسوں کی وجہ سے قوم کے دلوں مےں بستی ہے اور ہم نے ہمےشہ ملک آئےن وقانون کی بات کی ہے ہم اقتدار نہےں اقدار کی سےاست کرتے ہےں اس لےے اصولوںپر سمجھوتہ کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا ہم حق اور سچ کےلئے ہر قر بانی دےنے کوتےار ہےں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی جمعرات کو جاتی امراءپہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے الیکشن 2018ءکی تیاریوں اور فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر مشاورت کی۔ وزیر اعظم اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزراء انوشہ رحمان، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب اور رانا تنویر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور سے نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراءرائے ونڈ پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف اور دیگر رفقاءکے ہمراہ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے شرکاءنے فاٹا اصلاحات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں شرکاءنے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر حکومتی حلیفوں کے تحفظات دور کرنے اور پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے، 2018ءانتخابات کا سال ہے لہٰذا عوام اور کارکنوں سے رابطے میں تیزی لائی جائے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ جمہور کی مضبوطی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں تاہم، شفاف احتساب ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور 2018ءکے انتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی۔ وزیر اعظم نے لاہور میں برجیس طاہر کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔