جب میں کالج میں تھا تب یہ۔۔سائیں کا کپتان بارے ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ دور کی کوڑی لے آئے‘ کہتے ہیں کہ عمران خان مجھ سے چھوٹا کہتے اچھے نہیں لگتے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں تھا تو عمران کو کرکٹ کھیلتے دیکھتا تھا۔ عمران خان مجھ سے زیادہ بوڑھے ہوں گے چھوٹے نہیں۔ عمران خان مجھ سے چھوٹا کہتے اچھے نہیں لگتے۔ جب کالج میں پڑھتے تھے تو عمران خان کپتان تھے، عمران خان شادی تو ضرور کریں گے۔
قائم علی شاہ

قیامت کی نشانی ۔۔25سال سے منجمد جنین سے ایسی بچی کی پیدائش کہ سائنسدانوں نے سر پکڑ لئے

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی خاتون نے 25 سال سے منجمد جنین سے بچی کو جنم دیدیا۔ یہ جنین 14 اکتوبر1992ءکو منجمد کیا گیا تھا۔ بچی کو جنم دینے والی خاتون ٹینا گبسن کی عمر بھی 25برس کے قریب ہے۔ سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ اسے بچہ چاہیے تھا و نہیں جانتی کہ کوئی عالمی ریکارڈ بنا ہے کہ نہیں۔

پاک سرزمین شاد باد ۔۔حفیظ جالندھری کی برسی پر تقریبات

لاہور (خصوصی رپورٹ) قومی ترانے کے خالق، معروف شاعر حفیظ جالندھری کوجہان فانی سے رخصت ہوئے 35برس بیت گئے۔ ابوالاثرحفیظ جالندھری 14جنوری 1900ءکو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی۔ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کرکے شہرت حاصل کی۔

لاہور کالج یونیورسٹی یا فحاشی کا اڈا،انڈین گانوں پر نوجوان ،خوبرو طالبات کا بے باکانہ رقص ،خبر کی اشاعت ضیا شاہد کو خراج تحسین

لاہور(سپیشل رپورٹر)ہماری بچیوں کی اسلامی تعیلما ت کا پرچار کروانے کی بجائے مغربی کلچر سکھایا جارہا تعلیمی اداروں کو علم کے حصول کا مرکز رہنا چاہیے تفریح کے نام پر بچیوں کو بے راہ راوی کا شکار نہیں ہونے دیں گے لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میںانتظامیہ کی موجودگی میں انڈین گانوں پر طالبات کے ڈانس کرنے پر مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں کا شدید ردعمل زمہ دران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ بصور ت دیگر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ تعیلمی اداروں میںغیر اخلاقی سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے پر چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریںضیاءشاہد کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ہی دن میں محفل میلا د اور میوزیکل نائٹ معنقد کروانے اور طالبات کے انڈین گانوں پر رقص کرنے کی خبر شائع ہونے کے بعد والدین اور مذہبی جماعتوںکی جا نب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے اس حوالے سے سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاداب رضا کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں محفل میلا د اور پاپ میوزیکل شو معنقد کرنا قابل فکر بات ہے آقا دو جہاں نبی الزماں کی شان بیان کرنے کے بعد انڈین اور پاپ گانوں پر طالبات کا رقص کرنا انتہائی معیوب ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے خاص طور پر تعلیمی ادااروں میں اس طرز کی سرگرمیاں طالبات کو بے راہ راوی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے جس پر ہم وی سی ڈاکٹر عظمی قریشی اور دیگر انتظامیہ کی پر زور مذمت کرتے ہے مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک ہی دن محفل میلاد اور پاپ میوزک شومنعقد کرنے پر شدےد احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ذمہ داران کیخلاف فوری تادیبی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ دختران قوم کو اخلاق باختہ اور بے حےاءبنانے کے ایجنڈے پر کام ہورہا ہے اس یونیورسٹی میں جن عناصر نے اس قسم کا کھیل کھیلا ہے کیا وہ اپنی ماﺅں ،بہنوں اور بیٹےوں کو بھی اس کلچرکا حصہ بنانے کےلئے تےا ر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کلچر اور ثقافت کے نام پر اس قسم کے واہیات پروگرام منعقدکرکے طالبات کو جنسی آوارگی کی راہ دکھائی جاتی ہے اور پھر لڑکیوں کو معاشقے کے نام پر گھر سے بھاگنے کے سبق دیئے جاتے ہیں ۔ مذہبی رہنماﺅں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث زمہ دران کا محاسبہ کیا جائے اور ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے وگرنہ اس پر بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوگے ۔