پاکستان سری لنکا سیریز کا شیڈول جاری

 لاہور: پی سی بی کی جانب سے سری لنکا پاکستان سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور مہمان ٹیم 29 اکتوبر کو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز 28 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جس میں 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی، دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابو ظہبی، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظبی، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے پہلے دونوں میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ابوظبہی میں ہوں گے۔ تیسرا اور آخری میچ کھیلنے کیلیے سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی اور لاہور میں 29 اکتوبر کو میچ کھیلے گی۔

معروف اداکارہ صبا قمر کا ایسا بیان ،نوٹس بارے بھی کھل کر بات کہہ دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ نور اور صباقمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی ان کا کوئی گھر سیل ہوا ہے۔ وہ ہر سال اپنا ٹیکس ادا کرتی ہیں اور ان کا وکیل ان کے تمام ٹیکس کے معاملات دیکھتا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ صباقمر بھی کہتی ہیں کہ ان کے وکیل کو کوئی نوٹس نہیں ملا۔ دوسری جانب ایف بی آر افسران کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور اور صباقمر کو ٹیکس جمع کروانے کیلئے متعدد نوٹس بھیجے گئے لیکن انہوں نے اس بات کی کوئی پروا نہیں کی جس کی وجہ سے ادارے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں اداکاراﺅں کے گھر سیل کرنے کا فائنل نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ورلڈ الیون سے میچ۔۔۔شاہینوں کی پلاننگ سامنے آگئی

لاہور ( نیوزایجنسیاں ) ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے لاہور میں قومی کر کٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کرکٹرز بیٹنگ اور بولنگ کی خامیاں دور کرنے کیلئے پریکٹس میں مصروف ہیں۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان قریب ہے اور قومی کرکٹرز ٹریننگ کیمپ میں پسینہ بہانے میں مصروف ہیں۔کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کا بیٹنگ ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے پر زور ہے۔ نوجوان آل راو¿نڈر شاداب خان شام کے سیشن میں کیمپ جوائن کرلیا۔ شادی کے بندھن میں بندھنے والے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس آج کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔کرکٹ بورڈ کو محمد عامر کی کیمپ میں شمولیت سے متعلق حتمی معلومات نہیں۔ ورلڈ الیون کی ٹیم 11 ستمبر کو لاہور پہنچے گی اور شام کے وقت قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان ٹی 20 آزادی کپ میں تین میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ 12، دوسرا 13 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آزادی کپ کے تینوں میچز مختلف پچز پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان تین پچز میں سے دو بیٹنگ اور ایک باﺅلنگ ٹریک ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے مابین ہونے والی تین میچز کی سیریز کے لیے ٹیم مختلف پچز ٹریک دینے کا فیصلہ شائقین کرکٹ کو بہتر کھیل دکھانے کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ دو ٹریک بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں جبکہ ایک ٹریک کو باﺅلرز کے لیے سازگار بتایا جارہا ہے، ورلڈ الیون نے 12، 13 اور 15 کو ٹی ٹوئنٹی میچ قومی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے۔