Yearly Archives: 2017
کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام،15 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاگیا
حلقہ بندیو ں سے متعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
پاکستان ایک مضبوط ملک ہے،مل کر دشمن کے خلاف لڑیںگے،ڈی جی آئی ایس پی آر
چیف جسٹس ثاقب نثار کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ
آرمی چیف کی سینیٹ کمیٹی کو قومی سلامتی پر تفصیلی بریفنگ
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کریںگے،طاہرالقادری

محمد عامر پھر مو ضوع بحث بن گئے ٹی 10 لیگ کے ہر میچ میں وائیڈ کے بعد نو بال
لاہور (ویب ڈیسک)ٹی 10 لیگ میں محمد عامر کی نوبالز موضوع بحث بن گئیں۔شارجہ میں ہونے والے نجی ایونٹ میں مراٹھا عریبیئن کی نمائندگی کرنے والے پیسر کو دیگر بولرز کی طرح صرف 2اوورز ہی کرنا تھے اس کے باوجود انھوں نے ہر میچ میں وائیڈ اور نوبال ضرور کیں۔پختونخز کیخلاف میچ میں محمد عامر نے ایک وائیڈ بال کی،ٹیم سری لنکا سے میچ میں انھوں نے ایک وائیڈ اور ایک نوبال کردی، پنجابی لیجنڈز کیخلاف پلے ا?ف میچ میں پیسر نے پھر وائیڈ کے بعد ایک نوبال کی جب کہ یہی شرح پہلی سیمی میں بھی برقرار رہی، نوبالز میں ان کا پیر تھوڑا بہت نہیں کریز سے کافی باہر رہا۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس 2010میں بکی کے کہنے پر محمد عامر اور محمد آصف کی جانے والی دانستہ نوبالز نے اسٹنگ ا ٓپریشن میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا،اسی وجہ سے شائقین نوبالز کے معاملے میں زیادہ حساس نظر آتے ہیں۔

کیا دھرنوں میں پاک فوج کاکردار ہے؟ سوال پر آرمی چیف کا کرارا جواب

آرمی چیف کی بریفنگ میں اتفاق ہوا کہ ہم سب مل کر آگے چلیں گے،ڈی جی آ ئی ایس پی آر کی گفتگو
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی بریفنگ میں اتفاق ہوا کہ ہم سب مل کر آگے چلیں گے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ بریفنگ ہوئی اور تین گھنٹے سوال و جواب کا سیشن ہوا جب کہ اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ڈی جی ایم او نے سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ یہ ایک بہت زبردست سیشن تھا جس میں سیکیورٹی سے متعلق جیو اسٹریٹیجی کے معاملات پر بات چیت ہوئی، بریفنگ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، نیشنل سیکیورٹی کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران بہت اچھے انداز میں سوال و جواب کا سیشن ہوا، سینیٹرز نے آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا، سینیٹرز نے افواج پاکستان کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ترجمان کے مطابق سیشن میں تمام سوالات میرٹ پر کیے گئے اور آرمی چیف نے ان کے تفصیلی جوابات دیے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام ارکان سوال نہیں کرسکے تاہم کچھ ارکان کے سوالات تھے جن پر آرمی چیف نے جواب دے کر ان کے تحفظات دور کر دیے۔ان کے مطابق سینیٹ ممبران سیکیورٹی صورت حال پر زیادہ باخبر تھے جب کہ سیکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کو لاحق تمام خطرات کا مل کر مقابلہ کریں گے، اجلاس میں اتفاق ہوا کہ اتفاق ہوا کہ ہم سب مل کر آگے چلیں گے جب کہ کہا گیا کہ کہا پاکستان محفوظ ملک ہے۔ترجمان پاک فوج نے طویل انتظار کے لیے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تفصیلی پریس کانفرنس آئندہ تین سے چار روز کے دوران کریں گے۔