عامر خان نے فریال سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا

 لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے اہلیہ سےعلیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان جاری لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، دونوں کی جانب سے گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ جاری تھا جہاں عامر اپنی اہلیہ سے تنگ تھے وہیں فریال نے عامر کو برباد کرنے کی کئی بار دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا یا طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو وہ عامر خان کی زندگی اور کیرئیر دونوں برباد کردیں گی۔تاہم عامر نے فریال کی ہر دھمکی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے رشتے کے خاتمے کے لیےعدالت میں درخواست دائر کردی ہے،اس کے علاوہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی تازہ ویڈیو میں فریال سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور فریال کے راستے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے ، میں نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اور یہ فیصلہ اہلیہ کی  رضامندی سے کیا ہے، اس کے علاوہ وہ اپنی بچی کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں گے کیونکہ وہ اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ قبل فریال نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے دوبارہ امید سے ہونے کی خبر جاری کرکے اپنے تئیں دھماکا کرنے کی کوشش کی تھی پہلے تو اس خبر پر عامر خان کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ فریال نے اپنے امید سے ہونے کی خبر کے بارے میں ان سےکوئی بات نہیں کی یہاں تک کہ انہیں اس خبر کے بارے میں سوشل میڈیا سے پتہ چلا، مجھے معلوم نہیں ہے یہ خبر سچ ہے یا جھوٹ لیکن اگر فریال حاملہ ہے تو بہت جلد سب کچھ سامنے آجائے گا۔

میانمار کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید احتجاج

 اسلام آباد: پاکستان نے میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کے سفیر یوون منٹ کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد کے اقدامات روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔تہمینہ جنجوعہ نے برمی سفیر سے مطالبہ کیا کہ میانمار میں مسلمانوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم  کیا جائے اور مسئلے کے حل کے لیے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ میانمار حکومت اقلیت کے خلاف گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لائے اور مسلمانوں پر منظم تشدد کی تحقیقات کرائے۔ میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کو پاکستان کے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں ریاستی تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں مسلمان شہید اور لاکھوں ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ساتویں منزل سے گاڑی گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

آسٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں عمارت کی ساتویں منزل سے کار نیچے کھڑی گاڑی پر جاگری تاہم خوش قسمتی سے دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کی ساتویں منزل پر موجود پارکنگ میں خاتون اپنی کار پارک کررہی تھی کہ تیزرفتاری کی وجہ سے اس کی کار حفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے سامنے دوسری بلڈنگ سے ٹکرائی اور پھر نیچے کھڑی گاڑی کے پچھلے حصے پر جاگری بعدازاں آس پاس موجود لوگوں نے اوپر سے گرنے والی خاتون کو باہر نکالا جنہیں کافی چوٹیں آئی تھیں۔ انہیں فوراً ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جسے پولیس نے جاری کردیا۔ رپورٹس کے مطابق پچھلے سال ستمبر میں بھی اسی عمارت کی 9 ویں منزل سے ایک گاڑی نیچے جاگری تھی۔

ایران بھی نائن الیون حملوں میں ملوث تھا،عرب ٹی وی کا دعویٰ

دبئی:عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بھی امریکا پر 11 ستمبر 2001ء کو طیارہ حملوں میں ملوّث تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی رجیم کے القاعدہ دہشت گرد گروپ سے تعلقات استوار تھے اور اس نے القاعدہ کے ارکان کو گیارہ ستمبر ایسی بڑی کارروائیاں انجام دینے کے لیے عسکری تربیت دی تھی۔ایران کی سکیورٹی سروس ویواک کے یورپ میں تعینات ایک سابق سینئر عہدے دار ابوالقاسم مصباحی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایران القاعدہ کی کیسے مدد ومعاونت کرتا رہا تھا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے القاعدہ کے ارکان کو بارود سے بھری گاڑیاں تیار کرنے کی تربیت دی تھی۔ایسی کاریں یا دوسری چھوٹی گاڑیاں خودکش کار بم حملوں کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔

معروف ماڈل کے گرد گھیرا تنگ،عدالت نے بڑا اقدام اٹھالیا

لاہور (آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ عاصم رضا نے معروف ماڈل صوفیا مرزاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ سمن آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ماڈل صوفیا مرزاءکوگرفتار کر کے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کرے ماڈل صوفیاءمرزاءکیخلاف تھانہ سمن آبادپولیس نے جعلسازی کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں ملزمہ صوفیاءمرزاءعدالت میں پیش ہونے کی بجائے مفرورہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔

شہرقائد سے افسوسناک خبر ،متعدد افراد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک)شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے تنگ آکر شہری ساحل سمندر کا ر±خ کرتے ہیں لیکن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کئی منچلے سمندر کی موجوں کے مزے لوٹتے آگے بڑھ جاتے ہیں اور جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔ اور اب تک مختلف واقعات میں سیکڑوں افراد ڈوب کر اپنی زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔کراچی کے ساحل ہاکس بے پر بھی نارتھ کراچی اورناظم آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد پکنگ منانے آئے تھے کہ سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سمندر میں نہانے کے دوران 3 افراد ڈوب گئے تھے جنہیں بچانے کے لئے دیگر افراد بھی سمندرکی حدود کے اندر چلے گئے اور 12 افراد سمندر کی تیز لہروں کی لپیٹ میں آگئے۔

ہمارا لیڈر کون ؟ایازصادق نے چوہدری نثار کو کراڑا جواب دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک)اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ مریم نوازنے مشکل حالات میں سیاست کاآغازکیاجلد پختگی آجائے گی، نوازشریف کیخلاف فیصلہ پر نظرثانی پٹیشن کے اچھے نتائج آئیں گے،ملکی استحکام کیلئے ہرادارے کوحدودمیں رہ کرکام کرناہوگا، قوم نے ٹرمپ کے بیان کومتحد ہوکرمستردکیا۔انہوں نے آج اچھرہ لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملکی استحکام کیلئے ہرادارے کواپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرناہوگا۔ادارےاپنی حدود سے باہر نکلیں تونقصان پاکستان کاہوگا۔ خواش ہےکہ کوئی ایساقدم نہ اٹھایاجائےجس سےملک کانقصان ہو۔دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان نے جیتنی ہے۔پاک فوج دہشتگردوں کوختم کرسکتی ہے لیکن عوام کابھی ساتھ چاہیے۔ہمیں گلی محلوں میں بھی نظررکھناہوگی۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم نے ٹرمپ کے بیان کومتحد ہوکرمستردکیا۔ خواجہ آصف کےہاو¿س ان آرڈر کرنےکامقصدعالمی سطح پررابطوں کاتھا۔سردارایازصادق نے کہاکہ معلوم تھا کہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ آنے والاہے۔ سپریم کورٹ کافیصلہ من وعن مانتے ہوئے عملدرآمدکیالیکن فیصلے کوتسلیم نہیں کیا۔جس چیزپرنوازشریف کونااہل کیاگیااس پرتشویش ہوئی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ چیلنج کرنے کاوقت آگیاہے۔12تاریخ کوپھرسپریم کورٹ میں کیس لگاہے۔امیدہے نظرثانی پٹیشن کے اچھے نتائج آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ریفرنس بھیجے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سازش پاکستان کے اندرسے نہیں بلکہ باہرسے ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بے نظیربھٹوکاسیاست میں لمباسفرتھا۔مریم نوازنے مشکل حالات میں سیاست کاآغازکیاجلد پختگی آجائے گی۔ این اے 120میں بیگم کلثوم نواز ہی الیکشن جیتیں گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا ہر فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔نواز شریف جسے قائد بنائیں گے وہ ہمارا قائد ہوگا۔

نواز شریف کے بعد زرداری ،نیب نے اہم قدم اُٹھا لیا

 لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کافیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کواثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا گیا۔ جسٹس طارق عباسی اورجسٹس حبیب اللہ عامرپرمشتمل بنچ 11 ستمبرکو اپیل کی سماعت کرے گا۔نیب نے اپیل میں موقف اختیارکیا کہ اثاثہ جات ریفرنس میں ہمارے ٹھوس دلائل کو عدالت نےغیر قانونی طور پررد کیا اور درخواست میں استدعا کی گئی کہ بریت کو ختم کرکے نیب قانون کے مطابق سزادی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری  کو 16 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔

شہباز شریف سے سرد جنگ وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کے نوازشریف سے اختلافات ہیں اور چودھری نثار کی جانب سے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں۔ اس کا نقصان مریم کو کم چودھری نثار کو زیادہ ہوگا۔ چودھری نثار کے دل و دماغ میں جو باتیں چل رہی ہیں وہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتائیں حالانکہ مریم نواز کافی دیر سے سیاست میں آچکی ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ چودھری نثار اور شہبازشریف کے درمیان سرد جنگ شروع ہوچکی ہے کیونکہ ایک انٹرویو میں نثار نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر شہبازشریف نے ان سے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کا کچھ غیرسیاسی لوگ جن کا فوج سے تعلق نہیں ان کے ذریعے رابطہ ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ قریب ہے اور وہ خواہش رکھتے ہیں کہ اگر ملیحہ لودھی سفیر بن سکتی ہےں تو وہ کیوں نہیں بن سکتے۔ نوازشریف اور ن لیگ کو نیب اور دیگر اداروں سے کوئی امید نہیں‘ اس لئے وہ سینٹ الیکشن کا انتظار کررہے ہیں۔ نوازشریف کی طرف سے آصف زرداری سے رابطہ جاری ہے لیکن اس طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا۔ مسلم لیگ ن میں ایک بے چین گروپ جو نثار کو لیڈر بنانے کیلئے تیار ہے اور اگر مسلم لیگ ن نے الیکشن میں نثار کو ٹکٹ نہیں دیا تو کیا وہ آزاد کھڑے نہیں ہوں گے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے کہا کہ اگر فوج اس کے پیچھے ہوتی تو کب کا فارورڈ بلاک بن چکا ہوتا۔ بہت سے لوگ نوازشریف کو چھوڑ چکے ہوتے۔ میرے خیال میں فوج اس کے پیچھے نہیں ہے۔ بعض اوقات اندازے غلط ہوجاتے ہیں۔ چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد قانون اور قاعدے کے مطابق اس کا نائب نیب کو چلائے گا لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ شریف فیملی کیخلاف دائر ریفرنس پر کیا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں ن لیگ جیتے گی لیکن وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا نوازشریف کیخلاف فیصلہ درست نہیں تھا۔ اس میں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی آئی اس میں اپنے ووٹ بڑھاتی ہے یا نہیں۔ ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میرا خیال ہے نظرثانی اپیل کی سماعت کیلئے پانچ جج ہی بیٹھیں گے کیونکہ آئین میں بڑا واضح طور پر لکھا ہے کہ نظرثانی کی اپیل اتنے ہی جج سماعت کریں گے جنہوں نے فیصلہ کیا ہے۔ ابھی بینچ بیٹھا نہیں ہے صرف اعلان ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پانچ ہی بیٹھیں گے۔ قانون یہ ہے کہ نیب اپنے چیئرمین کے بغیر کچھ نہیں۔ قائم مقام چیئرمین کا کام صرف کام چلانا ہوتا ہے۔ ریفرنس دائر ہوچکے ہیں اور ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پراسیکیوٹر اپنے دور کے دوران ہی ٹیم کا اعلان کرکے جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بڑی تفصیلی ہے جس کو دیکھنے کے بعد نیب نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کچھ دو کچھ لو ۔۔۔چیئرمین نیب کے نواز شریف سے قریبی رابطے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب کے ساتھ میاں نوازشریف کے قریبی رابطے ہیں، نیب چیئرمین کی خواہش ہے کہ انکی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد انہیں سفارکار مقرر کردیا جائے، معروف تجزیہ کار نے نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین نیب کے ساتھ میاں نوازشریف کا اپنے خاص لوگوں جو کاروباری ہیں کے ذریعے رابطہ ہے، چیئرمین نیب چاہتے ہیں کہ وہ ملیحہ لودھی کی طرح سفارتکار بن جائیں، ممکنہ طور پر سپین میں انہیں سفارتکار لگایاجائیگا، وزیرخزانہ نے انہیں سفارتکار بنانے کا وعدہ کرلیا ہے ، نئے نیب چیئرمین کے تقرر کے سلسلہ میں آصف زرداری مسلم لیگ (ن) کی بات سننے کو تیار نہیں، ممکن ہے کہ نیا چیئرمین اب کاروباری شخص نہ ہو۔