”سن لو شہباز شریف اور رانا ثنا ءاﷲ“طاہر القادری کی حکمرانوں کو للکار ،ڈیڈ لائن کا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاﺅن بارے طا ہر القادری کی پریس کانفرنس ،کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں 31دسمبر تک انصاف فراہم کر دیں ورنہ ہم فیصلہ کن جنگ لڑینگے ۔عدلیہ فیصلوں پر تنقید اور کیچڑ اُچھا لا گیا ۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر برداشت نہیں ۔بے گناہوں کی لاشیں گرانیوالے انجام سے نہیں بچ سکیں گے ۔انہوں نے شہباز شریف اور رانا ثنا ءاﷲ کو 31دسمبر تک مستعفی ہونیکی ڈیڈلائن دیدی ہے ۔

باغی کی ن لیگ میں واپسی کلثوم نواز کھل کر سامنے آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک)  مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ملتان دورے کی دعوت دی ہے اور نواز شریف کی مریم کے ہمراہ 27 یا 28 دسمبر کو جاوید ہاشمی کے گھر آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ملتان آمد پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھاکہ جاوید ہاشمی ان کے بھائی ہیں اور ان کی واپسی کا خیر مقدم کریں گی

ڈالر کی چھٹی پاکستان اور چین کا چونکا دینے والا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان اور چین نے لمبے عرصے تک سی پیک کے لئے باہمی کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے تاجروں کو پاکستان کے اندر اپنی کرنسی استعمال کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ پاکستانی تاجر بھی اپنی کرنسی چین میں استعمال کر سکیں گے۔دونوں ممالک میں کسی دوسرے ممالک کی کرنسی استعمال نہیں ہو گی۔سی پیک کے منصوبوں میں بھی مقامی کرنسی کو استعمال کیا جائے گا۔پاکستان اور چین کے درمیان قرضوں کی ادائیگی بھی مقامی کرنسی کے مطابق ہو گی۔معاہدے کے تحت پاکستان اسٹیٹ بینک اور چین کے مرکزی بینک میں تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک میں گزشتہ دور حکومت میں کرنسی سویپ معاہدہ طے پایا تھا پاکستان اور چین نے 2030تک اس معاہدے کو فاعل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

قومی اسمبلی، سینیٹ میں کوئی وزیر خزانہ بننے کا اہل نہیں :وزیر اعظم

اسلام آباد (اپنے نمائندے سے) شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو لیڈر تسلیم کرلیا، کہتے ہیں ملک میں صرف دو لیڈر ہیں ایک نواز شریف دوسرے عمران خان“ آصف زرداری کو لیڈر نہیں مانتا“ ان کے نام پر ووٹ نہیں پڑتا، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی شخص ایسا نہیں جو وزیر خزانہ بن سکے“ جس دن مل گیا فوری وزیر خزانہ بنادونگا“ وہ وزیراعظم ہاو¿س میں سی پی این ای کے وفد سے بات چیت کررہے تھے، وفد کی قیادت سی پی این ای کے صدر اور خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد نے کی، وزیراعظم نے کہا قائداعظم کے بعد صرف چار لیڈر آئے جن میں ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں، ان میں دو لیڈر اس وقت موجود ہیں، ایک نواز شریف اور دوسرے عمران خان ہیں، انہوں نے کہا کسی کو آئین کیخلاف ورزی نہیں کرنے دونگا چاہے وہ نواز شریف ہی کیوں نہ ہوں، نواز شریف کو عدالت نے وزارت عظمیٰ سے نااہل کیا ہے سیاست سے نہیں، ابھی تک نواز شریف نے کوئی خلاف آئین کام نہیں کیا“ وفد میں شامل اخبارات کے ایڈیٹروں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہونگے“ 15 مارچ کو الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل ہوجائے گی“ 15 جولائی کو الیکشن ہوگا جبکہ نئی حکومت یکم اگست سے کام شروع کردے گی“ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں اتنے پراجیکٹ مکمل کئے جو گزشتہ 25 برسوں میں مکمل نہ ہوسکے تھے، انہوں نے کہا نواز شریف نے کبھی میرے کام میں مداخلت نہیں کی ہاں پارٹی سربراہ کے طور پر مشورہ ضرور دیتے ہیں“۔ وزیراعظم نے اے پی این ایس کے وفد سے بھی ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں حکومت چلتی رہنی چاہیے بطور وزیراعظم انہیں کسی اندر یا باہر کے پریشر کی پرواہ نہیں اور وہ کسی قیمت پر اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک میں کہیں سیاسی عدم استحکام نظر نہیں آتا اگر کسی کو وہ پسند نہیں ہیں تو بے شک ان کے خلاف عدم اعتماد لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری تعلقات اچھی ڈگر پر چل رہے ہیں اور ہر بڑے مسئلے پر سول اور ملٹری قیادت سر جوڑ کر بیٹھتی ہے اور فیصلے کرتی ہے انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نظام درست انداز میں چل رہا ہے خزانے کی چابیاں ان کے پاس ہیں اور معاملات ٹھیک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا نیب کا قانون ایک بُرا قانون ہے اور اس قانون کو ایک آمر نے سیاسی جماعتوں کو توڑنے کیلئے بنایا تھا۔ قوم نے میاں نوازشریف کو ووٹ دیا نوازشریف نے ملک کو ایک صحیح ڈگر پر ڈالا اور اب ان کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جس ریفرنس کا وجود نہیں اس پر ایک ہفتے میں دو دو پیشیاں ہوتی ہیں ایسا تو تب بھی نہیں ہوا تھا جب نوازشریف کے خلاف طیارہ کیس بنا تب بھی ہفتے میں ایک سے زیادہ پیشی نہیں ہوتی تھی۔ دوسری جانب عالم یہ ہے 22 ماہ گزرنے کے باوجود ڈاکٹر عاصم کے خلاف 450 ارب کی کرپشن کے مقدمہ کا چارج فریم نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم نے کہا کسی کو حکومت میں مداخلت کا حق نہیں سیاسی جماعتیں ایک دن میں بنتی ہیں نہ ہی لیڈر۔ اس کے لئے ایک وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک سال سے عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ عوام خود فیصلہ کرے کہ 28 جولائی کے فیصلے سے ملک کو فائدہ ہوا یا نقصان۔ عدالتوں کو بھی اپنے فیصلے کے اثرات دیکھنے چاہئیں اور ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں جس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکوں کے لئے سب سے اہم چیز معیشت ہوتی ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ملک کی معیشت کے مفاد میں پالیسیز بنانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنا نہیں چاہتے اور ان کا ذاتی خیال ہے کہ ڈالر کی قدر 110 روپے کے قریب رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی اور مہنگائی قابو میں رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سٹیل مل کا فیصلہ حکومت کو 200 ارب روپے میں پڑا جبکہ کار کے فیصلے کی وجہ سے عالمی عدالت میں حکومت کو 765 ملین ڈالر دینے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے فیصلے ڈرائنگ روم کے بجائے پولنگ اسٹیشنوں پر ہوتے ہیں۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرونی خسارے کے حوالے سے قیامت کا منظر پیش کرنے والے معاشی حقائق سے واقف نہیں۔ پچھلے سال یہ خسارہ مشینری اور انڈسٹری کی بھاری درآمد سے بڑھا تھا ہم نے معیشت کی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا اور اسی طرح ٹیکس ریونیو کی مد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں ان چار سالوں میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اس کی نظیر پاکستان میں کبھی نہیں ملتی۔ آج بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگیا ہے تاہم اب بھی بجلی کی سیل اور لاگت میں 130 ارب کا خسارہ ہے۔ اس کی ایک وجہ بجلی کے بلوں کی وصولی ہے ہمیں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے صوبوں کو بھی اپنے ذمہ داری ادا کرنا چاہیے اور بجلی کے بلوں کی ریکوری میں وفاقی حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔ آج بجلی کے بل میں 3 روپے تو ہائیڈر پراجیکٹس کی مد میں وصول کئے جا رہے ہیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی تکلیف آج سامنے آرہی ہے سوچے سمجھے بغیر کئے گئے اقدامات کے اثرات آج سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ایک جماعت کے طور پر میچور ہوچکی ہے اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ نوازشریف کے بطور وزیراعظم ہٹتے ہی تین دن میں نیا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔ خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت وہ اور ان کی کابینہ چلا رہے ہیں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں نوازشریف نے آج تک ان کے کام میں مداخلت کی نہ ہی کسی حوالے سے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے قانون کی سینٹ سے منظوری کے لئے انہوں نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے اور ان کے خدشات دور کر دیئے ہیں۔ جس کے بعد اب اس بل کا سینٹ سے پاس ہونے میں کسی رکاوٹ کا جواز باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے نگران حکومت کے دور میں 45 ہزار اسلحہ لائسنس بیچے گئے اس سے بڑی کرپشن اور کیا ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے ایک مربوط پالیسی سامنے لا رہے ہیں۔

 

ون ڈے رینکنگ حسن کی بادشاہت برقرار، آل راﺅنڈرزمیں حفیظ سرفہرست

دبئی(نیوز ایجنسیاں ) آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی پیسر حسن علی بولرز اور محمد حفیظ آل راﺅنڈرز جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹسمینوں میں سرفہرست ہیں۔آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں ٹیم رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جنوبی افریقی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئر لینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہے۔بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی 876 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، اے بی ڈویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے، بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر برقرار ہیں، سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے روہت شرما 2 درجے ترقی کرتے ہوئے ٹاپ 5 میں آ گئے ہیں، کوانٹن ڈی کک، جوئے روٹ ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، فاف ڈوپلیسی آٹھویں، ہاشم آملہ نویں اور کین ولیمسن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ بدستور نمبر ون ہیں، عمران طاہر، جسپریت بمراہ، جوش ہیزل ووڈ، کاگیسو ربادا، مچل سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب دوسرے سے ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ راشد خان، سنیل نارائن اور لیام پلنکٹ ایک ایک درجہ بہتری کے ساتھ بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راونڈرز میں بولنگ ایکشن پر پابندی کا شکار پاکستان کے محمد حفیظ ٹاپ پرموجود ہیں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اینجلو میتھیوز دو درجے بہتری کے ساتھ تیسرے، محمد نبی اور بین اسٹوکس ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

آئندہ الیکشن کون جیتے گا۔۔۔؟بڑی خبر نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کچھ لوگوں کی رائے نواز شریف سے مختلف ہے۔ لیکن نواز شریف کا ماننا ہے کہ جس طرح خاندان میں اختلافات ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح پارٹی میں بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں مسلم لیگ ن کے باخبر لوگوں سے ملا ہوں اور وہ کہتے ہیں کہ اب کسی اُمید کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔80 فیصد پارٹی نواز شریف کی جارحانہ لائن ، اداروں کے خلاف، فوج کے خلاف اور عدلیہ کے خلاف لائن کو سپورٹ نہیں کر رہی ۔ 80 فیصد کا کہنا ہے کہ اگر اس ہارڈ لائن یا جارحانہ لائن کو توڑ تک پہنچایا گیا تو ایسے لوگ بھی پارٹی میں موجود ہیں جو کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں مار کھا جائے گی۔ ان کی جو سوچ ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت ہو گی یہ خواب خرگوش ثابت ہو گا ۔

برتھ ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ نا کام کینگروز کا دوبارہ ”ایشز“ پر قبضہ

پرتھ (آئی این پی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 41رنز سے بدترین شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی‘ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 218رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی‘ انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55‘ ڈیوڈ میلان 54 ‘ کرس ووکس 22 اور برسٹو14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ناتھن لیون ‘ پٹ کمنز نے دو دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا‘ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو میچ میں شاندار 239رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا‘ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا ٹیسٹ26دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 4 وکٹوں پر 132 رنز پر شروع کی تو انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز جم کر آسٹریلوی باﺅلرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور وقتاً فوقتاً انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں اور انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 218 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ 41رنز اور ایک اننگز سے جیت لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55‘ ڈیوڈ میلان 54 ‘ کرس ووکس 22 اور برسٹو14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ناتھن لیون ‘ پٹ کمنز نے دو دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں بھی انگلینڈ کو شکست دے چکا ہے۔ پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 403رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر 662رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی اور انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 259رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

بے لگام اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کیلئے 7 کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم مختص کردی،سنسنی خیز انکشافات

مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک) اسلام اور مسلمانوں پر ایک اور کاری ضرب لگانے کیلئے بے لگام اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کا خطرناک منصوبہ تیار کرلیا ، منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے ارد گرد کھدائی کی جائیگی ، اس منصوبے کو پروان چڑھانے کیلئے اسرائیلی حکومت نے 7کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم بھی مختص کردی۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایک خطرناک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کیلئے 7 کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

جمائما خان سے دوبارہ شادی ۔۔۔؟کپتان نے حقا ئق وا ضح کر دیئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ جمائما خان سے دوبارہ شادی ممکن نہیں۔عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جمائما خان سے دوبارہ شادی کا ناممکن قرار دے دیا ہے۔ ٹی وی شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید جذباتی آدمی ہیں اس لیے جمائما خان سے شادی کی درخواست کرتے رہتے ہیں۔تاہم ایسا ممکن نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں دوبارہ لوٹنا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔ ماضی میں جو کچھ ہو گیا اس کی طرف واپس مڑ کر دیکھنا درست نہیں۔ اس لیے جمائما خان سے دوبارہ شادی کے حوالے سے شیخ رشید کی خواہش پوری کرنا مشکل ہے۔

پانی کیلئے عالمی بنک کے پاس گئے ہیں،امید ہے ریلیف مل جائیگا :شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (اپنے نمائندے سے ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی بنک سے رجوع کیا ہے، امید ہے کہ بھارت سے تین دریاو¿ں میں پانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، وہ گذشتہ روز سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کے دوران سی پی این اے کے صدر اور خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد کے سوال کا جواب دے رہے تھے ، ضیا شاہد نے ان سے کہا تھا کہ سندھ طاس سمجھوتے کے تحت بھارت جو طے شدہ سہولتیں چناب، جہلم اورسندھ کے سلسلے میں لے رہا ہے وہی سہولتیں وہ ستلج ، راوی اور بیاس کیلئے دینے کا بھی پابند ہے ، اس سمجھوتے کے تحت گنجائش موجود ہے کہ ہم عالمی مصالحتی عدالت میں جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کے کمشنر نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم نے اس سلسلے میں سات سال پہلے پی سی ون بناکر بھیج دیاتھا جس میں تجویز کیاگیا تھا کہ ہمیں مصالحتی عدالت میں جانا چاہئے کیونکہ اس سے پہلے ہم نیلم ، جہلم کے سلسلے میں کشن گنگا کیس جیت چکے ہیں اور بھارت نے اس دریا میں پچاس فیصد پانی چھوڑ دیاتھا تاہم حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، ضیا شاہد نے تجویز کیا تھا کہ اس سلسلے میں جائزہ کمیٹی بنائی جائے، جس پر وزیر اعظم نے کہا ، ماہرین نے مجھے بتایاہے کہ بھارت سندھ طاس سمجھوتے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کررہا مگر ہم عالمی بنک کے پاس گئے ہیں، امید ہے کہ ہمیں وہاں سے ریلیف مل جائیگا، واضح رہے کہ عالمی بنک پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے میں ضامن ہے ۔