Yearly Archives: 2017
واشنگٹن کو پاکستان اور خطے کی صورتحال کا ادراک نہیں : خواجہ آصف
جو ظلم معیشت کے ساتھ ہوا ایسا کوئی دشمن بھی نہیں کرتا : عمران خان
مسلمانوں کے ساتھ ظلموستم و بربریت انتہائی قابل مذمت ہے
سندھ ہائیکورٹ نے اے ڈی خواجہ کو بااختیار بنا دیا

ورلڈ الیون سے میچ کے دوران لاہور کی تاریخ میں پہلی مر تبہ اہم چیز کے استعمال پر پابندی لگ گئی،شہری پریشان
ویلنگٹن (ویب ڈیسک)نیو زی لینڈ نے بھی میانمار کے صوبے ارخائن میں در پیش انسانی بحران کی مدد کیلیے 15 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو زی لینڈ نے بھی میانمار کے صوبے ارخائن میں در پیش انسانی بحران کی مدد کیلیے 15 ملین ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہگیری براون لی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد پر روہنگیا مسلمانوں کیلیے ریڈ کراس کی معرفت سے یہ امداد پہنچائی جائے گی جس میں خوراک، پانی،طبی سامان اور ملبوسات شامل ہونگے۔ براون لی نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پر تشدد واقعات سے متاثرہ عوام کو تحفظ دینے کا انتظام کرے۔

برمی مسلمانوں کیلئے غیر مسلم ملک نے وہ کا م کر دیا کہ جان کر آپ بھی داد دینگے
لاہور (ویب ڈیسک)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے کسی بھی نا خوشگوارہ صورتحال سے بچے کیلئے 9سے 16ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کمرشل مارکیٹ اورعلاقوں میں گیس سپلائی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایس این جی پی ایل کے مطابق ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز کے دوران حفاظتی نقطہ نظر سے طے پانے والے ایس او پیز کے مطابققذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کمرشل مارکیٹ اور علاقوں کو 9سے 16ستمبر تک گیس کی سپلائی مکمل بند رہے گی جبکہ اس دوران صرف پی سی بی کی کینٹین کی گیس بحال رہے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ان دنوں میں محکمے کی ٹیمیں کسی بھی طرح کی لیکج روکنے کیلئے بھی سروے کریں گی تاکہ کسی بھی طرح کے نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

سشمیتا سین کی بڑی بیٹی کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ ایکٹریس سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رائنی اب 18سال کی ہو گئی ہے ،اس موقع پر انہوں نے اپنے ہی گھر پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ مل کر پارٹی رکھی ،پارٹی کی تصاویر سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر بھی جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین نے جب 25برس کی تھیں تو انہوں نے رائنی کو گود لیا تھا تاہم اب وہ 18برس کی ہو چکی ہیں ،سشمیتا سین نے شادی نہیں کی جبکہ انہو ںنے 2010میں ایک اور بیٹی کو گود لیا جس کا نام عائشہ ہے۔سشمیتا سین اب 41برس کی ہو چکی ہیں تاہم انہوں نے اکیلی ہونے کے باوجود اپنی بچوں کی پرورش میں کوئی کمی نہیں آنے دی ہے۔سشمیتا سین سابق مس یونیورس بھی رہی ہیں جبکہ ان کی گوندے کے ساتھ فلموں کو بہت سراہا گیا تھا۔

تر ک صدر کی اہلیہ نے سب خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا،روہنگیا میں کیا کر نے جا رہی ہیں،جان کر آپ بھی فخر محسوس کر ینگے
انقرہ (ویب ڈیسک) تر ک خاتون اول اور صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ امینہ اردگان میانمار کی فوج کے قتل عام سے فرار ہونے والے روہینگیا مسلمانوں کے کیمپوں کے دورے کے لئے ا?ج بنگلہ دیش روانہ ہو رہی ہیں۔دورے کے دوران وہ روہنگیا مسلمانوں سے ملیں گی جبکہ اپنے ہمرا ہ امدادی سامان لے جائیں گی ،ایک ہزار ٹن کے امدادی سامان میں لباس، خوراک اور فوری ضروریات کی اشیائ شامل ہیںجو ایک لاکھ کنبوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو میانمار کے صوبہ رخائن کے شمال میں درپیش تشدد کے واقعات کی وجہ سے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روہینگیا مہاجرین اور اس سے قبل بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہینگیا مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس معاملے میں ترکی کی طرف سے کی جانے والی امداد کا تعین کرنے کے لئے بنگلہ دیش کا دو روز ہ دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ کے ہمراہ ترک خاتون اول امینہ اردگان ، اورر ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TIKA کے سربراہ سردار چام بھی ہوں گے۔ خاتون اول اور ترک وزیر خارجہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ترک خاتون اول میانمار کی سرحد پر واقع بنگلہ دیش کے شہر ‘کوکس’ بازار کا دورہ کر کے مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور امدادی سامان پہنچائیں گے۔

محمد عا مر کے لئے جلد بڑی خوشخبری متوقع
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر جلد ہی باپ بننے جائیں گے۔ ان کی شادی گزشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نڑاد برطانوی شہری نرجس سے انجام پائی تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری خبر کے مطابق قومی سٹار محمد عامر جلد ہی باپ بننے والے ہیں۔ پی سی بی نے ورلڈ الیون کیخلاف ان عدم دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل کو کھلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔دریں اثنا محمد عامر نے کاونٹی کرکٹ میںآتے ہی تہلکہ مچادیا،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کو کاونٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈیوائسز پلیئرکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔فاسٹ بالر محمد عامر ان دنوں انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کاو¿نٹی کرکٹ میں مخالف ٹیموں کے خلاف بہترین باولنگ کی تھی۔محمد عامر نے جولائی کے مہینے میں عمدہ کارکردگی پر ڈیوائسز پلیئر کا ایوارڈ 69 فیصد ووٹ سے حاصل کئے۔