ورلڈ الیون کی ٹکٹوں بارے خاص خبر

لاہور(نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی آزادی کپ ٹکٹ پالیسی عام عوام کی پہنچ سے دور، کرکٹ شائقین سستی ٹکٹوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔ عوام پریشان ہیں کہ 500 روپے مالیت کے ٹکٹ کہاں سے ملیں گے اور ٹکٹ بیچنے والوں کو 2500 سے 8000 روپے والے ٹکٹ ہی دستیاب ہیں۔

پختونخوا اسمبلی کی4ارکان صرف مڈل پاس ،کتنے ارکان تعلیم یافتہ نکلے ، دیکھئے خبر

پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوااسمبلی میں قانون سازی اور عوامی ترجمانی کرنے والے 123اراکین میںصرف25اراکین ہی ماسٹرڈگری کے حامل نکلے جب کہ تین اراکین اب تک جعلی ڈگری کیس میں اسمبلی رکنیت گنواچکے ہیں ،32اراکین نے بیچلرڈگری،پانچ نے ایف اے / ایف ایس سی،پانچ میٹرک، اورچارایم پی ایز مڈل تک ہی اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔اسمبلی سیکرٹریٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت123اراکین موجود ہیں جن میں22خواتین ایم پی ایز بھی شامل ہیں تاہم ایک اقلیتی نشست عدالت میں کیس ہونے کے باعث تاحال خالی ہے ۔123اراکین کے ایوان میںتین ایم بی بی ایس،آٹھ ایم ایس سی،دوایم بی اے،11 ایم اے،پانچ ایل ایل بی،تین بی سی ایس،تین بی ایس سی، 32 بی اے،پانچ میٹرک،ایک دینی سند،ایک بی بی اے،چارایف اے،چارمڈل،تین بی ایڈ،ایک ایف ایس سی اورایک ایم ایڈشامل ہیں اسکے علاوہ 123 اراکین اسمبلی میں پیشے کے لحاظ سے 110ایم پی ایز سیاستدان، تین بزنس مین،دوماہرین زراعت،ایک وکیل،ایک ڈاکٹر،ایک لینڈلارڈ،ایک سماجی کارکن اور ایک ماہرتعلیم شامل ہے۔خواتین اراکین اسمبلی میں بیشترایم پی ایزاعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی ایم بی بی ایس ڈگری کے ساتھ طب کے شعبے سے وابستہ ہیں انیسہ زیب طاہرخیلی ایم ایس سی ڈگری کی حامل ہیں اس کے علاوہ امجدعلی اور حیدرعلی بھی ایم بی بی ایس کرچکے ہیں ۔صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر بی اے تک ہی تعلیم جاری رکھ سکے اسی طرح صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈووکیٹ کے پاس ایل ایل بی،ایم ایس سی اوربی ایڈکی ڈگریاں ہیں،شاہ فرمان ،جمشیدمہمند،نورسلیم،حبیب الرحمن،محمودخان بھی ایم ایس سی کرچکے ہیں ۔ایف اے کرنے والے ایم پی ایز میں صالح محمد،فضل حکیم، عزیزاللہ ،محب اللہ اورضیاءاللہ آفریدی(ایف ایس سی)جبکہ میٹرک کرنے والوں میں افتخارمشوانی،محمدشیراز،رقیہ حناء،اکبرایوب اورعبدالمنعم شامل ہیں خاتون بی بی ،نجمہ شاہین اور سردارفرید مڈل پاس ہیں 2013ءانتخابات کے بعد صوبائی اسمبلی کے دواراکین پی ٹی آئی کے اورایک جماعت اسلامی کا رکن اب تک جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہوچکے ہیں جن میں پی کے68 سے منتخب جاویداکبرخان(پی ٹی آئی) ،پی کے93سے منتخب ملک بہرام خان (جے آئی)اور پی کے50 سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے یوسف ایوب شامل ہیں۔

اے ٹی ایم رکھنے والوں کیلئے سب سے برُی خبر،ہیک کرنے والے کروڑ پتی کیسے بنے؟ اہم انکشاف

مظفر گڑھ،شاہ جمال،سلطان کالونی، پیر جہانیاں، پٹھان ہوٹل( نمائندہ خصوصی، نمائندہ خبریں) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور موبائل کمپنیوں کے انعامی سکیم کے نام پرفراڈ کے بعد مظفرگڑھ میں اے ٹی ایم کارڈ کے بارے میں معلومات لیکر بینک اکاو¿نٹ ہیک کرکے فراڈ کرنے کا بھی انکشاف، انڈیا اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں مظفرگڑھ میں قائم نیٹ ورک سے بڑے پیمانے پر فراڈ نیٹ چلنے لگا، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی اور دین پور میں اوڈھ برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور موبائل کمپنیوں کی انعامی سکیم میں انعام نکلنے کے نام پر سادہ لوح افراد کے موبائل پر میسج اور کال کرکے فراڈ کرنے کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس کو بھی تمام معلومات ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور روزانہ درجنوں افراد انٹرنیشنل فراڈگینگ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جبکہ دین پور میں لال بیگی نیٹ ورک عرصہ دراز سے سعودی عرب، دبئی اور انڈیا میں اپنے کارندے پھیلاکر اپنا انٹرنیشنل فراڈ نیٹ ورک پھیلائے ہوئے ہے جس کے مرکزی دفتر دین پور میں قائم ہونے کے باوجود پولیس نے آج تک کوئی کارروائی نہ کی اور اس نیٹ ورک کا سرغنہ ہمیشہ ہر آنیوالے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنی خدمات پیش کرکے اپنے غیر قانونی دھندے کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اب ایک اور مظفرگڑھ میں اے ٹی ایم کارڈ ہیک کرکے بینک اکاو¿نٹ سے رقم نکالنے کے بڑے نیٹ ورک کا بھی انکشاف ہوا ہے جو اپنے آپ کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے شہری کو فون کرتا ہے اور اس سے بینک اکاو¿نٹ کی تصدیق کے لیے شناختی کارڈ نمبر، اے ٹی ایم کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش کے علاوہ اکاو¿نٹ میں موجود رقم کے بارے میں پوچھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس موبائل نمبر سے شہریوں کو کال کی جاتی ہے وہ موبائل نمبر بھی منظر عام آچکا ہے جو 03077487210 ہے اور اس کے بارے میں پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں فراڈ گینگ منظم طریقے سے دھندہ کرنے میں مصروف عمل ہے جس کی وجہ ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑڈالر بارے تہلکہ خیز خبر،لاہور ہائیکورٹ میں اہم اقدام

لاہور( خصوصی نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ایک اور بڑا قدم لاہور کی بڑھتی آبادی ہوئی آبادی کے پیش نظر چارسیشن عدالتوں میں اضافہ کردیا گیا۔چیف جستس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے احکامات کے بعدلاہور کی سیشن عدالتوں میں چار عدالتوں کا مزید اضافہ کردیا گیا جس کے بعد لاہور میں اب 62 ایڈیشنل سیشن ججز کیس کی سماعت کریں گے نئے انے والےچار ججز منشیات، سوئی گیس اور اندراج مقدمے کی درخواست پر کیسزز کی سماعت کریں گےچار ججز میں محمد فرقان احمد، منور حسین، محمد اقبال اور ملک اعجاز آصف شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔یہ درخواست شہری اظہر عباس نے شاہد پرویز ایڈووکیٹ کی وسا طت سے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سپیڈو بس کے نام پر قوم کو دھوکا دے رہے ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ایکٹ کے برعکس چیئر پرسن کا سرکاری عہدہ سنبھال رکھا ہے، آئین کے تحت عوامی عہدہ رکھنے والا شخص سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62اور 63 پر پورا نہیں اترتے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو شہباز شریف کی نااہلی کے احکامات جاری کر ے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے خلاف توہین عدالت درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے گل زمان کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی طور پر نام بلیک لسٹ کیا گیا ہے. درخواستگزار نے نشاندہی کی کہ عدالت اس سے قبل موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے. عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا.لہذا عدالت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دے. عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہورہائیکورٹ نے پی آئی اے میں 47 ارب روپے کرپشن کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کو تمام ضروری دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کر دی،، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ رانا علم الدین غازی کی درخواست پر سماعت کی. درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں قومی ائیرلائن میں 47 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے پی آئی اے وزراءارکان پارلیمنٹ سیاسی رہنما بلامعاوضہ سفر کرتے اور بیرون ملک پی آئی اے کے خرچے پر قیام کرتے ہیں. پی آئی اے میں 7 ہزار غیر ضروری بھرتیوں سے 20 ارب کا نقصان ہوا. لہذا آڈٹ رپورٹ کی انکوائری کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے. عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کاسمیٹکس کے معیار کو چیک کرنے کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست پر کمیٹی کو کمپنیوں کے خلاف تاحکم ثانی کاروائی سے روک دیا، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان مینوفیکچرر کاسمیٹکس ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کاسمیٹکس اشیا بنانے والی کمپنیز کے معیار کو چیک کرنے کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2012 کے منافی ہے. کمیٹی تشکیل کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے. درخواستگزار ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بنائے جانے والی کمیٹی کو کمپنیز کے خلاف کاروائی سے روکے.عدالت نے تا حکم ثانی کمیٹی کو کاسمیٹکس کمپنی کے خلاف کاروائی سے روکتے ہوئے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سے دو ہفتوں میں وضاحت طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے طلبا کی ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تصدیق نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ایم ڈی سی کو جواب داخل کرانے کی مزید مہلت دے دی،، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سمش محمود مرزا نے خدیجہ الکبری سمیت 36 طلبا کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں مکمل کر لی ہیں.پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جا رہی.ڈگریاں تصدیق نہ ہونے کے باعث ہاوس جاب شروع نہیں کر پا رہے. لہذا عدالت پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کو ڈگریوں کی تصریق کا حکم دے. پی ایم ڈی سے کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے درخواست پر مزید کاروائی 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر کاروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ ہیش ہوئے درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2012 میں امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے حافظ سعید کے سر کی قیمت کا اعلان کیا. حافظ سعید کے سر کی قیمت 1 کروڑ ڈالر مختص کی گئی. درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ امریکہ کی حکومت جاری کردی بیان واپس لے. عدالت نے درخواست پر مزید کاروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دریں اثناءلاہور ہائیکورٹ نے ججز کو مائی لارڈ کہنے سلیوٹ کرنے اور پروٹوکول دینے کے خلاف دائر درخواست پر درخواستگزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل کے لیے طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ججز کو مائی لارڈ کہنا سیلیوٹ مارنا اور پروٹوکول فراہم کرنا قانون کے خلاف ہے درخواستگزار نے نشاندہی کی کہ ججز کو مائی لارڈ کہنے والی انگریزوں کی روایات اور قانون ختم ہوچکا ہے اے کے ڈوگر نے دلائل دئیے کہ امریکہ میں جج کو سر کے خطاب سے بھی نہیں مخاطب کیا جاتا جبکہ برطانیہ میں ججز بسوں پر سفر کرتے ہیں اور انہیں پروٹوکول بھی نہیں دیا جاتا درخواستگزار نے قانونی نقطہ اٹھایا ہے کہ ججز کو پروٹوکول دینا اور مائی لارڈ کے لفظ سے مخاطب کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے درخواستگزاروکیل نے میں استدعا کی ہے کہ عدالت عالیہ ججز کو دئیے جانے والے پروٹوکول اور مائی لارڈ جیسی روایت ختم کرنے کے احکامات دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیسن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے محکمہ ایجوکیشن کی سابقہ ملازمہ ریتا نرگس کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازمت سے ریٹائیرڈ ہو چکی ہوں درخواستگزار کے مطابق محکمے کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا نہ بقایا جات دئیے گئے درخواستگزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت عالیہ بقایہ جات کی ادائیگی حکم دے چکی ہے تاہم عدالتی حکم کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی گئیں درخواستگزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر کامران مجاہد کے خلاف انکوائری میں خاتون پروفیسر کو ملوث نہ کرنے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےڈاکٹر ماجبین کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جامع پنجاب کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کامران کیخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے جس میں درخواستگزار خاتون کو بے جا طور پر ملوث کیا جا رہا ہے درخواست گزار ڈاکٹر ماجبین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نیب کو مجاہد کامران کی انکوائری میں ملوث کرنے سے روکے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر درخواستگزرا کسی کرپشن میں ملوث نہیں تو انکوائری ہونے دیں آپ کو کیا ڈر ہے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے خاتون کی درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے تین سالہ بچی کو باپ کی بجائے ماں کے پاس ہی رہنے کا حکم دے دیا جسٹس چوھدری عبدالعزیز نے بچی کے والد محمد قاسم کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیوی سے ناراضگی ہے جو گھر سے بچی لے کر فرار ہو گئی ہے اور بچی سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی جارہی بچی کے باپ نے عدالت سے استدعا کی کہ بچی ماں سے لے کر باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے بچی کی والدہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شوہر نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ہے عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بچی کو ماں کے ساتھ ہی رہنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب عارف نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرآئی جی پنجاب سے 22 ستمبر تک جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس انوارالحق نے ڈیفینس کے رہائشی ناصر کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مخالفین سے ذاتی نجش کی بنا پر پولیس نے تاحال مقدمہ درج کیا اور نہ تحفظ فراہم کیا ہے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عدالت عالیہ پہلے ہی آئی جی پنجاب کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے چکی ہے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔ لاہورہائیکورٹ نے ریلوے اسکول کی مستقل خواتین ٹیچرز کی بطور ڈیلی ویجز تعیناتی اوران سے سرکاری گھر واپس لینے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ریلوے فرحان عادل سے 24 ستمبر تک وضاحت طلب کرلی، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبرو موقف اختیار کیاکہ مستقل ٹیچرز کو 20سال کی سروس کے بعد ڈیلی ویجیز پرمنتقل کرنا غیرقانونی اقدام ہے درخواست گزار شہناز زیب سمیت8خواتین ٹیچرز 20سال سے مغل پورریلوے کے اسکول میں ٹیچر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیںجیسے ہے شہنازنے پے اسکیل میں اضافہ کی درخواست دی تو حکام نے دادرسی کرنے کے بجائے شہنازسمیت 8خواتین اساتذہ کومستقلی سے ڈیلی ویجیز کے طور پر تعینات کردیا عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ریلوے فرحان عادل اور اسٹیبلشمنٹ حکام سے سے 24 ستمبر تک تحریری جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ نے ایک کروڑ روپے جعلی چیک کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی لاہورہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی نے ملزم۔ظفراللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہمدعی سلمی بی بی نے گوجرنوالہ تھانہ میں ظفراللہ کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کروایا تھا ملزم نے کسی قسم کا کوئی فراڈ نہیں کیا بلکہ گارنٹی چیک دیا تھا جبکہ پولیس بھی ملزم کو تفتیش میں بے گناہ قراردے چکی ہے عدالت نے ملزم ظفراللہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 2لاکھ روپے ضمانتی مچلکون خت عوض ملزم کی رہائی کا حکم دیدیا۔ لاہورہائیکورٹ نے ڈائریکٹر گریٹر اقبال پارک کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر پی ایچ اے ،پنجاب حکومت اور گریٹر اقبال پارک حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14ستمبر کو جواب طلب کرل لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد الحسن نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے نواز سلہری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ڈائریکٹر گریٹر اقبال پارک حامد جاوید کی تعیناتی کے لیے قواعد وضوابط پورے نہیں کیے گئے حامد جاوید کی تعیناتی خلاف قانون ہے دوران سماعت پی ایچ اے کے وکیل وقار اے شیخ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایاکہ عدالت کو پرومشن کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں جبکہ حامد جاوید کی تعیناتی صاف شفاف اور میرٹ پر ہوئی ہے عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی ایچ اے ،پنجاب حکومت اور گریٹر اقبال پارک حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے14ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفر شاہ کو بورڈ اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے نے اویس الرحمان کی درخواست پر سماعت کی وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایاکہ بورڈ ممبروں کی تعیناتی رولز کا مسودہ تیار کر کے رائے کیلئے وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے،مسودہ رائے کیلئے ایس ای سی پی کو بھی بھجوایا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ نادرا کے ڈپٹی چیئرمین مظفر شاہ بورڈ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں، قانون کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا بورڈ کے اجلاسوں میں نہیں بیٹھ سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نادرا میں ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ ہی کالعدم کر چکی ہے، قانون میں بھی ڈپٹی چیئرمین کو بورڈ اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں، عدالت نے ڈپٹی چئیرمین نادرا کو کام سے روکتے ہوئے وکلاءکو مزید بحث کیلئے 18 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

طاہرالقادری کا پاک فوج بارے دبنگ بیان

لاہور (وقائع نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان کے جذبہ شہادت سے سرشار افسروں ،جوانوں کی حب الوطنی اور قربانیوں پر فخر ہے،9سوارب روپے بجٹ والی پاک فوج کی کارکردگی سو ارب ڈالر سالانہ بجٹ رکھنے والی افواج سے زیادہ ہے،تھوڑے وسائل میں شاندار کارکردگی دنیا کے کسی اور ملک کی فوج میں نظر نہیں آتی ، جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے فوج،سویلین اداروں اور عوام کو شانہ بشانہ چلنا ہو گا،پاکستان کی بقاءواستحکام کے لیے کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو توڑا جائے ،انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے جغرافیائی سرحدوں کے جرا¿ت مندانہ دفاع، دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور عالمی امن کے قیام کیلئے بے مثال کارکردگی دکھائی، اس شاندار کارکردگی کا سہرا شہداءکے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ ستمبر کے شہداءپر فخر ہے جنہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کے چپے چپے کا دفاع کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ افواج پاکستان کے جری اور بہادر افسران اور جوانوں کے جذبہ شہادت کے سامنے بدی کی قوتیں کھڑاہونے کی جرا¿ت نہیں رکھتیں ،ہمیں اپنے شہداءاور غازیوں پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ،اس کی بقاءاور استحکام بھی قربانیوں کی متقاضی ہے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی ہدایت پر عوامی تحریک کے وفد نے گزشتہ روز میجر شبیر شریف شہید اور باٹا پور میں قائم شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کی وجہ سے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدیں دونوں شدید خطرے میں ہیں، خوارج دہشتگردوں کے روپ میں اپنے باطل نظریات مسلط کرنے کیلئے جغرافیائی و نظریاتی حدود پامال کررہے ہیں، خوف اور دہشت کے ذریعے وہ اپنے مذموم انسانیت دشمن ایجنڈے کا نفاذ چاہتے ہیں، فی الوقت ایٹمی پاکستان ان کے ٹارگٹ پر ہے، انشاءاللہ تعالیٰ 20 کروڑ محب وطن اور دہشت گردی سے نفرت کرنے والے عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر انسانیت کے دشمنوں کو ان کے باطل نظریات سمیت ختم کر کے دم لیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 5ہزار 4سو 40افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور انسانیت اور امن کے دشمنوںکیلئے پاکستان کی زمین کو قبرستان میں تبدیل کر دیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان میں جو نکات تجویز کیے گئے ہیں ان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔

پاک فوج نے محدود وسائل کے باوجود بھارت کو کیسے شرمناک شکست دی،جنرل(ر)امجد،جنرل(ر) طلعت،میجر جنرل(ر)اعجاز اعوان اور ائیر مارشل شاہد لطیف کی لہُو گرما دینے والی گفتگو

اسلام آباد (سید انوار زیدی سے) 6 ستمبر کا دن کالنگ پوائینٹ ہے کم وسائل اور اپنے سے تین چار گنا بڑے ملک اور جدید اسلحہ سے لیس فوج کو شکست دینا اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی طیاروں کی وہ درگت بنائی کہ بھارتی پائلٹوں پر پاک فضائیہ کا خوف طاری ہو گیا۔ آج بھی دنیا اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم ۔ سیسل چوہدری۔ سرفراز رفیقی اور امتیاز بھٹی کی فضائی مہارت کو تسلیم کرتی ہے اور پھر دوسری عالمگیر جنگ میں ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ کے بعد چونڈہ کے میدان کو سب سے بڑی زمینی جنگ میں پاک فوج کے جری جوانوں نے بھارت کے 500 ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا یہ باتیں لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب، لیفٹیننٹ جنرل(ر) طلعت محمود،میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان اور ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے خبریں سے ٹیلیفیونک بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ جنرل طلعت نے کہا کہ جس انداز سے بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور جس طرح محدود وسائل سے پاک فوج نے بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دو چار کیا ہمیں جنگ ستمبر سے آج سبق لینا ہو گا ہماری سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی ضروری ہے سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن انہیں اس مقام تک نہ پہچایا جائے کہ ملک کمزور نظر آئے پاکستان اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے لیکن یہ جنگ دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس میں بھی پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمہ میں بےمثال کامیابی حاصل کی ہے۔ میجر جنرل اعجازاعوان نے کہا کہ فوج اور عوام ایک پلیٹ فارم پر ہوں تو فوج ملک کو درپیش خطرات کا پوری طرح مقابلہ کر سکتی ہے جنگ ستمبراسکی زندہ مثال ہے جب ساری قوم فوج کی پشت پر موجود تھی اور بھارت کو اس بات کا ادراک و احساس ہو گیا کہ پاکستان ترنوالہ نہیں ہے۔آج کے دن ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا جائزہ لینا ہوگا دنیا نے دہشت گردی کا مقابلہ ایسے نہیں کیا جیسا پاک فوج نے کیا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اس مرتبہ سرحدوں پر متعین پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ منائی جس سے فوج کا مورال اور بلند ہوا۔عسکری و سیاسی امور کے معروف تجزیہ نگار جنرل امجد شعیب نے کہا کہ بھارت نے جب رات کے اندھیر ے میں لاہور پر حملہ کیا تو ہماری فوج نے تعداد میں انتہائی کم ہونے کے باوجود ہ صرف دشمن کا حملہ پسپانہیں کیا بلکہ چھمب جوڑیا ں سیکٹر میں بھارتی فوج کی وہ درگت بنائی کہ وہ اپنا اسلحہ اور سازوسامان چھوڑ کر فرار ہوگئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کئی محاذوں پر حملہ کیا لیکن کھیم کرن سیکٹر میں پاک فوج نے دشمن کو پیچھے دھکیل کر کھیم کرن ریلوے سٹیشن پر قبضہ کر کے بھارتی فوج کی سپلائی لائن کاٹ دی ۔ اسی طرح دشمن سیالکوٹ کی دفاعی لائن کاٹ کر جی ٹی روڈ پر قبضہ کے لیے 500سے زائد ٹینکوں کو سامنے لے آیا چونڈہ کے میدان میں دنیا کی دوسری بڑی ٹینکوں کی جنگ تھی لیکن پاک فوج نے چونڈہ کے میدان کو بھارتی فوج کے ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا بھارت کو یقین نہیں آرہا تھا کہ چونڈہ میں اس کا مقابلہ ایک نامکمل آرمڈ بریگیڈ نے کیا تھا ۔ ایئرمارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ کی جنگی مہارت کو پوری دنیا نے سراہا بھارت نے بیک وقت کئی محاذکھول دیئے تھے وقت محدود تھا بھارت کے حملے کے وقت پاک فوج اپنے مورچوں میں نہ تھی اس لیے فضائیہ فوری حرکت میں آئی اور دشمن کے اتنے بڑے اور اچانک حملہ کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنادیا بھارت کو اپنے ٹینکوں پر بڑا تکبر تھا لیکن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے نہ صرف ان ٹینکوں کو تباہ وبرباد کردیا بلکہ پٹھان کوٹ۔ہلواڑہ کے ائیر بیس بھی تباہ کر دیئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ پر پاک فضائیہ کا اس وقت خوف طاری ہوگیا جب سرگودھا پر فضائی حملہ کے دورا ن پاک فضائیہ کے ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم وقت میں بھارت کے پانچ جدید لڑاکا طیارو ں کو مار گرایابھارتی پائلٹ اتنے خوف زدہ تھے کہ وہ ائیر بیس کی بجائے جنگل میں بم گرا کر بھاگ جاتے تھے آج دنیا ایم ایم عالم ۔ سیسل چوہدری۔امتیاز بھٹی اور سرفراز رفیقی جیسے پاکستانی پائلٹوں کی جنگی مہارت اور بہادری کی تعریف کرتی ہے پاک فضائیہ نے پاک بحریہ کو بھی کور دیتے ہوے بھارت کے بڑے نیول بیس دوارکا کو تباہ کیا بھارتی اخبارات نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ عددی برتری کے باوجود بھارتی فضائیہ پاک فضائیہ سے ہار گئی اور سخت خوف زدہ ہو گئی۔

ایک منٹ میں 6 جنگی جہاز مار گرانے کا ریکارڈ،قومی ہیرو بارے ایسی خبر جسے پڑھ کر آپ بھی پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرینگے

فتح پور (نمائندہ خبریں) 6ستمبر 1965ءکی جنگ میں ملک کی فضائی سرحدوں کے پاسبان‘ پاکستان ایئرفورس کے شاہینوں نے ملکی دفاع کے لئے محیرالعقول اور حیرت انگیز کارنامے سرانجام دیئے جن کی یاد میں ہر برس 7ستمبر کو یوم فضائیہ منایا جاتا ہے۔ اس جنگ میں پاک فضائیہ کے ایک مایہ ناز و قابل فخر ہیرو سکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم المعروف ایم ایم عالم نے صرف ایک منٹ میں پانچ (اور بعض کے مطابق چھ) بھارتی جنگی جہازوں کو مارگرایا جس میں سے چار جہاز صرف 30سیکنڈ میں مار گرائے تو مارے حیرت کے د نیائے عالم دنگ رہ گئی تھی۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ تب ایئر مارشل نور خان پاک فضائیہ کے سربراہ تھے۔ ”قوم کے سرمایہ ¿ افتخار“ کے طور پر پاکستان ایئرفورس اب بھی فضاﺅں میں ملک و قوم کی سلامتی کی ضامن ہے۔
ایم ای عالم

خیرات کھانےوالامجھے کیا پارٹی سے نکالے گا،گلالئی پھر ڈٹ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑی ہے نہ چھوڑوں گی یہ میری پارٹی ہے ،پارٹی کو بنانے میں ہماری محنت خون اور پسینہ شامل ہے کسی عمران نیازی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کارکن کو نکال دے ،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف عمران خان نہیں ہے اس کو بنانے میں دیرینہ کارکنوں کی کاوشیں بھی شامل ہیں،پارٹی کا منشور بھی عمران نیازی نہیں بنایا،عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی ورکرز نے کہا ہے وہ میرے ساتھ ہیں، عمران نیازی کی بدکرداری جھوٹ منافقت کی سیاست نہیں چلے گی ،اوورسیز فنڈنگ، خیراتی پیسے کھانا والا شخص ہمارا سربراہ بننے کے قابل نہیں، تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہ عمران نیازی نے کبھی اپنے پرانے ساتھیوں کی قدر نہیں کی اس کے ساتھ ہمیشہ وڈیرے اور کرپٹ لوگ بیٹھتے ہیں ،عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی کے ذاتی جاگیر نہیںورکروں کی پارٹی ہوں کوئی مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا،انہوں نے کارکنوں کو کہا ہے کہ وہ این اے 120 میں 8 ستمبر کو عمران خان کے جلسے میں نہ جائیں۔عائشہ گلالئی نے خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پونے 2 کروڑ سے وزیراعلیٰ ہا?س میں سوئمنگ پول بنا رہا ہے ،خیبر پختونخوا میں لوگ ڈینگی سے مر رہے تھے اور یہ لوگ عید منانے میں مصروف تھے ،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے پاس بستر نہیں تھے دوائیاں نہیں تھیں اور عمران نیازی ڈینگی کے مچھر سے ڈرتے ہیں اور اس ڈر کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضو ں کی عیادت کیلئے نہیں جاتے

جسم کے اندر دیکھنے والا انتہائی دلچسپ کیمرہ،خصوصیات جان کر سب حیران

لندن( ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے معرو ف سائنسدان نے جسم کے اندر دیکھنے و الا کیمرہ ایجاد کر لیا۔میڈیا کے مطابق یہ اپنی قسم کا پہلا کیمرہ ہے جو خصوصی طو رپر طبی اوزاروں کو ڈھونڈسکتا ہے۔ یہ کیمرہ ڈاکٹروں کی مدد کے لیے بنا یا گیا ہے وہ دوران آپریشن اس کیمرے کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں جیسا کہ انڈوسکوپی جیسے اوراز وغیرہ۔ جسم کے اندر جانے والی مختلف چھوٹی مشینوں کو تلاش کرنا اس کیمرے کی مدد سے بہت آسان ہو گیا ہے پہلے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔ یہ کیمرہ ٹشوز گزرنےوالی باریک سے باریک روشنی کو بھی ڈھونڈ سکتاہے۔ کیونکہ انڈوسکوپی کی معمولی روشنی چھوٹے تشو ز میں نہیں دیکھی جاسکتی ہے جس کی وجہ سے انڈوسکوپ کو ڈھونڈنا مشکل ہو جاتاہے۔مگر اس کیمرے کی مدد سے انڈو سکوپی اور دیگر اوزاروں کو ڈھونڈا جا سکتاہے۔

بچوں کی صحت

ڈاکٹر نوشین عمران
نوزائدہ اور شیرخوار بچوں کے عمومی مسائل میں نزلہ‘ کھانسی‘ گلا خراب‘ دست‘ قے عام ہیں۔ پیدائش سے تین ماہ تک بچوں کو بہت جلدی سردی لگ جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بچے کے لئے پہلی سردی بہت مشکل ہوتی ہے۔ بچے کے سارے کپڑے فوری اتار دینے سے بھی سردی لگ جاتی ہے۔ اس کی علامات ناک بہنا‘ کھانسی‘ بخار‘ دست اور شدت بڑھانے پر نمونیا اور سینے میں انفیکشن ہو سکتی ہے۔ ایسے میں بچے کو فوری پیناڈول‘ پیراسٹامول شربت دیں۔ پانی اور دودھ پلاتے رہیں۔ بچے کو گرم رکھیں۔ بہت زیادہ کپڑے پہنانے کے بجائے مناسب کپڑے پہنائیں لیکن کمرہ کا درجہ حرارت بھی مناسب رکھیں۔ تین ماہ سے زائد عمر بچوں کو مرغ کی یخنی بھی دیں۔ بلغم وائی کھانسی ہونے پر بچے کھانسی کے ساتھ بلغم نہیں نکال سکتے۔ اس لئے کھانسی آنے پر وہ قے کر دیتے ہیں۔ ایسے میں گھبرائیں مت۔ یہ بلغم نکالنے کا ایک طریقہ ہے بچے کو سیدھا لٹانے کے بجائے کروٹ پر لٹائیں تاکہ قے کی صورت میں مادہ منہ میں نہ رہے بلکہ منہ سے باہر نکل جائے کمر پر ہاتھ ملیں۔ اگر بچے کی بہت تیز سانس ہو‘ سانس کے ساتھ سیٹی جیسی آواز نکلتی ہو‘ سانس کھینچ کھینچ کر لیتا ہو‘ رنگت پیلی یا نیلی ہو‘ ہونٹ یا ناخن نیلے ہوں تو فوری ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ سینے میں انفیکشن ہونے کے ساتھ تیز بخار ہو تو بچے کو اینٹی بائیوٹک کی ضرورت ہوتی ہے وگرنہ اینٹی بائیوٹک سے ہر ممکن پرہیز کریں۔ ہلکے بخار یا نزلہ‘ زکام‘ فلو پر صرف پیراسٹامول دیں۔ ساتھ ایری نیک یا کیلپول یا اینٹی ہٹامین ٹرائی مینک شربت دیں۔ بچے کو بھاپ دیں۔ ناک میں نارمل سیلائن کے قطرے ڈالیں۔ ناک پر‘ گلے یا کپڑوں کے کالر پر ویزلین یا وکس لگا دیں جو سانس کے ساتھ تھوڑی تھوڑی ناک میں داخل ہو گی۔ اگر بچہ بہت زیادہ تھوک نکالے تو پریشان نہ ہوں۔ اس کے ساتھ بلغم بھی نکل جائے گی۔
بعض بچے دن میں دو تین بار پاخانہ کرتا ہے۔ ہر بچے کی اپنی روٹین ہوتی ہے۔ اگر یہ بچے کی نارمل عادت ہو تو پریشان نہ ہوں۔ البتہ اگر پاخانہ پتلا‘ سرخی یا کالا یا سنہری مائل ہو‘ اس میں پیپ ریشہ یا جھاگ ہو‘ بدبودار ہو‘ یا نارمل سے زیادہ تعداد اور مقدار میں ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بچے کو ماں کا دودھ جاری رکھیں۔ نمکول یا او آر ایس بنا کر دیں۔ تین چار ماہ سے زائد عمر کے بچے کو چاول کی پچ کا پانی یا دہی اور کیلا مکس کر کے بھی دیں۔ بوتل سے دودھ لینے والے بچوں کی بوتلوں کی صفائی کا بہت زیادہ خیال رکھیں کچھ بچوں میں پیدائش کے کچھ عرصہ بعد تک معدے اور خوراک کی نالی کے درمیان بنے قدرتی والوز پوری طرح فعال نہیں کرتے اس لئے بچہ دودھ پینے کے بعد قے کر دیتا ہے۔ خاص کر اگر دودھ کے بعد بچہ سیدھا لیٹ جائے یا دودھ زیادہ پی لے‘ ایسے بچوں کو دودھ کے بعد کچھ دیر کندھے سے لگا کر ڈکار دلوائیں‘ پھر کروٹ دے کر لٹائیں۔ سیدھا لٹانے سے گریز کریں۔ بوتل سے دودھ پینے والے بچوں میں نہ صرف دودھ دیر سے ہضم ہوتا ہے بلکہ پیٹ میں ہوا کا مسئلہ بھی رہتا ہے۔ اس لئے بچوں کو ڈکار دلوا کر کروٹ دے کر لٹائیں۔ سیدھا لٹانے سے گریز کریں۔ بوتل سے پیٹ میں گیس زیادہ ہو جاتی ہے۔ بچے کو دن میں ایک یا دو بار گرائپ واٹر نیم گرم کرکے دیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭