پانی کیلئے عالمی بینک سے رجوع کیا ‘ ریلیف ملے گا‘ وزیر اعظم کی ناموار صحافی ‘صدر پی سی این ای سے گفتگو

اسلام آباد (اپنے نمائندے سے ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی بنک سے رجوع کیا ہے، امید ہے کہ بھارت سے تین دریاو¿ں میں پانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، وہ گذشتہ روز سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کے دوران سی پی این اے کے صدر اور خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد کے سوال کا جواب دے رہے تھے ، ضیا شاہد نے ان سے کہا تھا کہ سندھ طاس سمجھوتے کے تحت بھارت جو طے شدہ سہولتیں چناب، جہلم اورسندھ کے سلسلے میں لے رہا ہے وہی سہولتیں وہ ستلج ، راوی اور بیاس کیلئے دینے کا بھی پابند ہے ، اس سمجھوتے کے تحت گنجائش موجود ہے کہ ہم عالمی مصالحتی عدالت میں جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کے کمشنر نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم نے اس سلسلے میں سات سال پہلے پی سی ون بناکر بھیج دیاتھا جس میں تجویز کیاگیا تھا کہ ہمیں مصالحتی عدالت میں جانا چاہئے کیونکہ اس سے پہلے ہم نیلم ، جہلم کے سلسلے میں کشن گنگا کیس جیت چکے ہیں اور بھارت نے اس دریا میں پچاس فیصد پانی چھوڑ دیاتھا تاہم حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، ضیا شاہد نے تجویز کیا تھا کہ اس سلسلے میں جائزہ کمیٹی بنائی جائے، جس پر وزیر اعظم نے کہا ، ماہرین نے مجھے بتایاہے کہ بھارت سندھ طاس سمجھوتے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کررہا مگر ہم عالمی بنک کے پاس گئے ہیں، امید ہے کہ ہمیں وہاں سے ریلیف مل جائیگا، واضح رہے کہ عالمی بنک پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے میں ضامن ہے ۔

 

نئی امریکی سکیورٹی پالیسی ‘ ٹرمپ پاکستان کیخلاف پھٹ پڑے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے نئی نیشنل سکیورٹی پالیسی کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سکیورٹی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف ہماری مدد کرنا ہو گی، پاکستان کو بتا دیا کہ دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہو گی، پاکستان کو کروڑوں ڈالر امداد سالانہ دینے ہیں۔ امریکہ میں لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن داخل ہوتے ہیں، ماضی کی غلطیوں کو مسترد کر دیا ہے، ہماری پالیسی امریکہ پہلے کی بنیاد پر ہے۔ ہم نے دہشتگردوں کے امریکہ میں داخلے کو مشکل بنا دیا ہے، ایران پر دہشتگردی کی حمایت پر پابندیاں لگائیں، داعش کو شکست دیدی ہے، عراق میں داعش کے قبضہ سے 100 فیصد علاقے واپس لے لئے، دنیا بھر میں داعش کا تعاقب کریں گے۔ اب امریکہ دوبارہ دنیا کی راہبری کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم کسی پر اپنا طرز زندگی تھوپنا نہیں چاہتے۔ ٹرمپ نے امریکہ کو درپیش شدید عالمی خطرات کی نشاندہی سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے، جس میں قومی ترجیحات کا ایک واضح خاکہ پیش کیا گیا ہے۔اپنے خطاب میں پیر کے روز ٹرمپ نے حکمتِ عملی کی حامل اس دستاویز کی رونمائی کی، ایسے میں جب کہ ا±ن کی انتظامیہ کو عہدہ سنبھالے تقریباً 11 ماہ گزرے ہیں۔ پ±رتشدد انتہا پسندی اور اسلامی قدامت پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے، ا±نھوں نے کہا کہ سماجی میڈیا کے استعمال پر ”خصوصی نظر رکھی جائے گی“۔جنوبی ایشیا کا ذکر کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ توقع کرتا ہے کہ ”پاکستان ا±ن دہشت گردوں کا قلع قمع کرے گا جو اس کے علاقے سے دہشت گردی میں ملوث ہوتے ہیں“۔ بقول ا±ن کے، ”اپنی کوششیں بڑھا کر وہ ہماری مدد کر سکتے ہیں“۔’سب سے پہلے امریکہ‘ کے اپنے نعرے کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ خوش حالی کے حصول کے لیے قومی سلامتی کو داو¿ پہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ا±نھوں نے کہا کہ ”جو قوم معاشی سکیورٹی کے لیے قومی سکیورٹی کو قربان کرتی ہے، وہ بالآخر دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے“۔ ا±نھوں نے ملکی زیریں ڈھانچے کی از سرِ نو تعمیر کو ترجیح دینے کا اعلان کیا۔ انتظامیہ کے اعلیٰ اہل کاروں کے مطابق، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی قومی سلامتی حکمتِ عملی کے ذریعے ملک کو ایک ”واضح اور قابل ِ مواخذہ لائحہ¿ عمل“ میسر آئے گا، جس سے انتہائی خطرناک اور تواتر کی بنیاد پر درپیش خدشات کا انسداد ممکن ہوگا۔ انتظامیہ کے سینئر حکام نے کہا ہے کہ ماضی کی حکمتِ عملیوں کے برعکس، اس دستاویز میں ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کا ”واضح احاطہ پیش کیا گیا ہے“۔ جس میں امریکی مفادات کی ترجیح طے کی گئی ہے، جو ”سب سے پہلے امریکہ“ کے صدر کی پالیسی کی غماز ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ فوج کی قوت بڑھانے کی کوشش کرے گا، روس اور چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا سامنا ہے۔ افغانستان میں فوجی انخلا کی مصنوعی ڈیڈ لائن کے پابند نہیں ہیں۔ امیر ممالک کو اپنے تحفظ کی امریکہ کو قیمت ادا کرنا ہو گی۔

 

مودی کو آبائی ریاست میں بڑا جھٹکا لگ گیا

ممبئی (نیا اخبار رپورٹ) بھارت کے ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی نے گجرات اور ہماچل پردیش میں میدان مارلیا ہے۔ گجرات اور ہماچل ردیش کے ریاستی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آچکے ہں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست میں بی جے پی نے 182 میں سے 99 نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے جبکہ کانگریس کے حصے میں 79 نشستیں آئی ہیں، 4 سیٹوں پر دیگر امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ہماچل پردیش کی 68 میں سے 44 نشستیں بھارتیہ جنتا پارٹی جبکہ 21 گانگریس نے جیتی ہیں، 3 نشستیں دیگر پارٹیوں کے حصے میں آئی ہیں۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے گجرات انتخابات میں کامیابی پر بی جے پی کو مبارکباد دی ہے۔

گجرات : گھر سےغائب دو سہلیاں کراچی سے بازیاب

گجرات (بےورورپورٹ) جلالپورجٹاں سے غائب ہونےوالی دونوں سہےلےاں کراچی سے بازےاب،تفصےلات کے مطابق چند روز قبل جلالپورجٹاں سے دو نوجوان لڑکےاں کرن اور ثمن جو آپس مےں سہےلےاں ہےں اچانک اپنے گھروں سے غائب ہو گئےں تھےں۔ ثمن کی والدہ نے کرن کے خلاف تھانہ سٹی جلالپورجٹاں مےں ثمن کو اغواءکرنے اور اسکے ساتھ شادی کرنے کر مقدمہ بھی درج کرواےا تھا۔جبکہ ثمن کا کہنا ہے اسکی والدہ اسکی شادی ارسلان نامی لڑکے سے کروانا چاہتی تھی۔او ر مےں خود کرن کے گھر گئی تھی اور اپنی مدد کے لےے کہا تھا ۔جس پر وہ مجھے کراچی لے گئی ۔ہم دونوں آپس مےں سہےلےاں ہےں ہماری شادی کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔کرن نے بتاےا کہ ثمن مےری سہےلی ہے مےں اسکی مدد کر رہی تھی اور اسکو کراچی لے کر گئی تھی مگر غےر فطری پےار کا الزام جھوٹا ہے ۔مےں نے تو اےک تولہ سونے کی انگوٹھی بےچ کرثمن کو کراچی لے کر گئی تھی۔کرن نے مزےد بتاےا کہ ثمن کی والدہ نے مجھے کہا تھا کہ تم ثمن سے پےار کرتی ہو تو اپنے بال کٹوا کر دےکھاو¿ پھر مانےں گے ےہی وجہ تھی کہ مےں نے بال کٹوا کر لڑکوں جےسا روپ دھار لےا ۔پولےس کے مطابق ثمن کو عدالت کے فےصلے پر دار العلوم بھےج دےا جائےگا اور کرن کو اسکی والدہ کے حوالے کر دےا جائےگا ۔

مرنیوالوں کی تدفین نرسوں کا تین روزہ سوگ وکلاہ کا عدالتی بائیکاٹ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ کے زرغون روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کے اعضاءکے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور روانہ کر دئیے گئے ہیں، مارے جانے والے 9افراد کو گورا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، صوبے میں وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ، بارز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے، نرسوں کا تین روزہ سوگ، مسیح برادری کا کرسمس سادگی کے ساتھ منانے کا اعلان، پاک افغان سرحد پر سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر چرچ پر حملے میں مارے گئے 9افراد کی گورا قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔ مقتولین کی آخری رسومات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خود کش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کر دیا گیا جن میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ واقعہ پر صوبے میں فضا سوگوار ہے جبکہ چرچ حملے کے بعد بلوچستان کی مسیحی برادری نے کرسمس سادگی سے منانے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ(ن) کی اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی انیتاعرفان، پادری سائمن بشیر، ناصر مسیح، شہزاد کندن، بشپ امانت نے کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کرسمس سادگی اور جاں بحق افراد کو یاد کر کے منائیں گے۔ متاثرہ چرچ کے پادری سائمن بشیر نے کہا حملے کا کوئی تھریٹ نہیں تھا، مسیحی برادری کے رہنماں نے کہا آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں، ملک میں انتشار، خوف و ہراس اور سسٹم کو مفلوج کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ادھر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے جسم کے اعضا کے نمونے ڈی این اے کے لیے حاصل کرلیے ہیں، نمونے ڈی این اے کےلئے پنجاب فارنزک لیبارٹری لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں، جبکہ نادرا سے بھی شناخت میں مدد لی جائے گی۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز زرغون روڈ پر واقع میتھوڈسٹ چرچ پر دہشت گرد حملے کامقدمہ رات گئے سول لائن تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک دہشت گردوں کے جسمانی اعضا کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنھیں ڈی این اے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوایا جارہا ہے۔ دہشت گردوں کی نادرا سے شناخت میں مدد کے لیے فنگر پرنٹ بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ واقعے میں ملوث 2حملہ آور سکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہوگئے تھےجن کی تلاش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب واقعے میں زخمی56افراد میں سے 31کو ضروری طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا، دیگر کو طبی امداد دی جارہی ہیں۔گرجا گھر پر حملے میں 9افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔ کوئٹہ چرچ حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو جاری کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دہشت گرد دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے دوسرے دہشت گرد کےلئے دروازہ کھولا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دہشت گردوں نے چرچ کے دروازے کے ساتھ قائم چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے بعد اہلکار نے اپنی پوزیشن سنبھالی۔ اس دوران ایک دہشت گرد دروازہ پھلانگ کا اندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے کنڈی کھول کر دوسرے دہشت گرد کو اندر بلایا جس کے بعد پوزیشن سنبھالے اہلکار کی فائرنگ سے پہلا دہشت گرد دروازے پر ہی مارا گیا جبکہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ جواں مرد اہلکار نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مصروف کیے رکھا اس دوران فورسز کو کمک پہنچانے کا وقت مل گیا۔

 

فائرنگ واقعہ ‘ تحریک انصاف اور گیلانی خاندان میں صلح

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف اور گیلانی خاندان کے درمیان صلح ہو گئی، دونوں پارٹیوںنے پولیس کو دی درخواستیں واپس لے لیں۔تفصیلات کے مطابق پھول نگر کے قریب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کاالزام پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم وسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی پر عائد کیا گیا تھا ۔ تاہم اب دونوں جماعتوں کے درمیان معاملہ حل ہو گیا ہے ۔گیلانی خاندان نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی درخواست پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جبکہ تحریک انصاف بھی اندارج مقدمہ کی درخواست واپس لے لی ہے۔ اس حوالے سے علی قاسم گیلانی نے کہا کہفود چوہدری اور دیگر نے گیلانی خاندان سے رابطے کیے،انکی یقین دہانی پر مقدمہ نہیں کروا رہے ۔ قاسم گیلانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ برداشت کی سیاست کی ہے ،واقعہ غیر ارادہی طور پر پیش آیا ۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ علی موسی اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کروا دیا ہے،چھوٹا سا واقعہ ہوا، تنازعہ احسن طریقے سے حل کر دیا، اب دونوں فریقین کسی قسم کی کوئی چارہ جوئی نہیں کریں گے۔

حقیقی بھانجے نے نوجوان خالہ کو بھگا کر شادی رچالی

شکرگڑھ(نمائندہ خبریں )سگا بھانجا خالہ کو ورغلانے کے بعد اغوا کر کے لے گیا،مقدمہ درج،ملزمان گرفتار، عدالت میں پیش کر دیا گیا،پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ کوٹ نیناں کے موضع جگت پور کے رہائشی محنت کش محمد اکرم کی بیٹی (م)کی شادی عرصہ قبل فیصل آباد میں ہوئی جس کی اولاد جوان ہے،،عرصہ تین ماہ قبل محمد اکرم کا حقیقی نواسہ غلام احمد اپنی حقیقی خالہ بائیس سالہ غیر شادی شدہ عطیہ بی بی کو ورغلا نے کے بعد اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا،پولیس تھانہ کوٹ نیناں نے مدعی محمد اکرم کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،گزشتہ روزچھاپہ مار کر گرفتار کر کے انہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا،دوسری طرف ملزمان غلام احمداور عطیہ بی بی نے حیران کن طور پرموقف اختیار کیا کہ انہوں نے نکاح کر رکھا ہے،ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں طارق محمود نے اس حوالے سے کہا کہ شرعی اور قانونی طور پر حقیقی خالہ اور بھانجے کا نکاح نہیں ہو سکتا،نکاح نامہ پیش کرنے کی صورت میںدونوں ملزمان،نکاح خوان او رجرم میں ملوث دیگر افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

پسرور : گٹی انگلیوں والے پر جواءکا مقدمہ جیب سے 75 ہزار نکال لیے

پسرور (میاں محمد خالد گجر سے) پسرور ڈی پی او سیالکوٹ کے لاڈلے ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور نے جعلی کارروائی ڈالنے کا وطیرہ بنالیا، باسٹھ سالہ ایک ہاتھ سے معذور شخص پر تاش پر جواءکھیلنے کا مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور خرم شہزاد چیمہ نے پسرور الکڑے پھاٹک پر چائے پینے کیلئے رکنے والے کنو کے بیوپاری باسٹھ سالہ معذور شخص کو پکڑ کر جوئے کا مقدمہ درج کرکے اس کی جیب سے 75,000روپے نکال لئے 70ہزار اوپر ڈال دیا اور پانچ ہزار اپنے چائے پانی کیلئے رکھ لئے چائے کی دکان کے مالک غلام مرتضیٰ کو بھی پکڑ لیا اور 78ہزار اس کی جیب سے بھی نکال لئے غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس کے گھر اس کی بھتیجی کی شادی تھی جس کا انتظام کرنے کیلئے وہ پیسے لے کر آیا تھا۔ دونوں متاثرین نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف ڈی پی او سیالکوٹ کو تحریری درخواستیں دے دی ہیں۔ لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی ہے دونوں متاثرین نے پسرور خبریں آفس میں آکر تفصیل بتائیں اور خبریں ہیلپ لائن سے قانونی امداد دلانے کی اپیل کی۔

1993ءمیں اسحاق ڈار 14ہزار ماہوار تنخواہ لیتے تھے :گواہ

اسلام آباد(این این آئی)نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی تنخواہ اور مراعات کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ہے۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ¾ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان نجی بینک افسر فیصل شہزاد، ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن قمر زمان اور ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔فیصل شہزاد نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں جب کہ استغاثہ کے گواہ شیر دل خان نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار این اے 95 لاہور سے 1993 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اسحاق ڈار نے 16 دسمبر 1993 کو بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھایا اور 4 نومبر 1996 تک رکن قومی اسمبلی رہے، گواہ نے عدالت کو بتایا کہ جب کوئی رکن قومی اسمبلی بنتا ہے تو اسے تنخواہ کی ادائیگی شروع ہو جاتی ہے، 1993 میں اسحاق ڈار 14 ہزار روپے ماہوار تنخواہ لیتے تھے، اسحاق ڈار دوسری مرتبہ این اے 97 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 15 جنوری 1997 کو حلف اٹھایا اور 5 فروری 1997 کو وزیر بن گئے۔ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن قمرزمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسحاق ڈار 25 جون 1997 کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کے انچارج مقرر ہوئے، 11 جولائی 1997میں انہیں وزرات تجارت کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا، 6 نومبر 1998 کو اسحاق ڈار کو خزانہ اکنامک آفیئرز اور شماریات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں، پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 16اکتوبر 1999کو نواز شریف کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا، 31 مارچ 2008 کو اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ، ریونیو اکنامک آفیئرز اور شماریات تقرری کا نوٹی فکیشن جاری ہوا، 13 ستمبر 2008کو اسحاق ڈار کا بطور وزیر استعفیٰ قبول کیا گیا۔ 7جون 2013 کو اسحاق ڈار کو اکنامک آفئیرز، ریونیو ، شماریات اور خزانہ کا وزیر بنایا گیا، انہیں پرائیویٹائزیشن کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں، 28 جولائی 2017 کو نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد اسحاق ڈار کو کام سے روک دیا گیا۔ 4 اگست 2017 کو اسحاق ڈار نے پھر وزیر خزانہ، ریونیو، شماریات اور اکنامک آفئیرز کا قلمدان سنبھال لیا۔