Yearly Archives: 2017
آج راولپنڈی اڈیالا جیل میں بینظیر کیس کا فیصلہ سنایا گیا

امام کعبہ کا خطبہ حج،مسلمانوں کو اہم پیغام دیدیا
مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج کے دوران کہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اخلاق بہتر بنانے چاہئیں کیونکہ اگر نبی کریم ﷺ کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی کثیر تعداد ان کے گرد کبھی جمع نہ ہوتی۔خطبہ حج کے دوران امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے امت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اخلاق بہتر بنائیں کیونکہ نبی کریمﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیاتھا، آپ ﷺنے بار بار اخلاق بہتر بنانے کی تلقین کی ہے۔ نبی کریم ﷺکے اعلیٰ اخلاق ہی تھے جن کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد ان سے متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان بھی سیرت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق بہتر بنائیں اور غیر مسلموں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو اپنے قریب لے کر آئیں۔

اسرائیلی فو ج میں شامل پاکستانی لڑکی بارے تہلکہ خیز انکشافات سے مقتدرحلقوں میں کھلبلی مچ گئی
تلاابیب (ویب ڈیسک)لندن سے شائع ہونے والے اخبار، لندن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں معروف یہودی محقق اور لندن میں رہائش پذیر ڈاکٹر آئی ٹی ٹونی کی کتاب”اسرائیل، اے پروفائل“ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 6سو افراد مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس نمائندے نے جب اسرائیل ڈیفنس فورسزکے ترجمان سے رابطہ کر کے خبر کی تصدیق کرنا چاہی تو انہوں نے واضح جواب دینے سے احتراز کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز میں دنیا بھر سے کئی مذاہب اور مختلف معاشرتی پس
منظر سے تعلق رکھنے والے رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں، واضح رہے کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز میں کام کرنے والا ہر رکن رضاکارانہ خدمات پیش کرتا ہے،ترجمان انبال نوے کے مطابق،عرب عیسائی، فلسطینی اور اسرائیلی مسلمان اور دنیا کے دیگر خطوں کے مختلف معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اسرائیل ڈیفنس فورسز کا حصہ ہیں، اس نمائندے نے اسرائیل ڈیفنس فورسز کی ویب سائٹ کا مطالعہ کیا تو وہاں دنیا کے کسی بھی باشندے کو بلا تخصیص نسل، مذہب،زبان اسرائیل ڈیفنس فورسز میں شمولیت کی دعوت موجود تھی جب کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ترجمان انبال نوئے کا دعوی ہے کہ فورسز میں شامل کئی مسلمان، مختلف جنگوںمیں ہلاک بھی ہوئے ہیں، ان مسلم خاندانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسرائیل کے فوجی سربراہ نے بذات خود، ان خاندانوں سے ملاقات کی حالاں کہ معمول کے مطابق ایسا نہیں کیا جاتا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ویب سائٹ پر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی لڑکی کی تصویر بھی ہے جو فوجی خدمات انجام دے رہی ہے، اس لڑکی کا نام انیسہ فاروقی بتایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل میں ہر بالغ مرد و عورت پر فوجی خدمات مقررہ مدت تک انجام دینا لازمی ہے مگر مسلم اسرائیلیوں کو اس سے استثناءدیا گیا ہے۔

گرومیت رام رحیم سنگھ کی متنازعہ بیٹی غائب،کیا ہونیوالا ہے ،اہم انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک)2خواتین سے ریپ کے الزامی میں سزا یافتہ گرو رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت لاپتا ہو گئی ،ا±سے آخری مرتبہ اس وقت دیکھا گیا تھا جب گرورام رحیم کو سزا سنائے جانے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر جیل منتقل کیا جا رہا تھا تو وہ اسی ہیلی کاپٹر میں موجود تھی تاہم اس کے بعد کچھ پتا نہیں ہے کہ ہنی پریت اس وقت کہاں ہے؟ اس سے پہلے گذشتہ روز ہنی پریت کے شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کیبیوی اور گرمیت رام رحیم سنگھ کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے
اور اس نے خود اپنی آنکھوں سے ان دونوں کو انتہائی قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ گرمیت رام رحیم سنگھ اپنا جانشین ہنی پریت کو بنانا چاہتے تھے اور سچا سودا کے تمام معاملات بھی ہنی پریت کے سپرد کرنا چاہتے تھے ،تاہم ابھی خبر آئی ہے کہ گرمیت رام کی والدہ نے اپنے پوتے جسمیت رام کو سچا سودا کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ،

ماہرہ خان کا اہم اعتراف،شعیب منصو ر بارے وہ بات کہہ ڈالی جو۔۔۔۔
لاہور (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ بطور فلمی اداکارہ مجھے ہدایتکار شعیب منصور نے اپنی فلم ” بول “ سے متعارف کرایا اور فلمی ہیروئن کے طور پر میں ان کی دریافت ہوں ،فلم ” بول “ کی کامیابی کے بعد میرے لیے آگے بڑھنے کے مواقع خود بخود پیدا ہو چکے تھے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے۔اگر دوبارہ موقع ملا تو بالی ووڈ کی فلم میں ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی پاو¿ں پر کھڑی ہو اور اس کے لئے کراچی سے بھرپور جدوجہد ہو رہی ہے۔

معاملہ عوام کی عدالت اور جے آئی ٹی میں آگیا ،دوٹوک فیصلہ ہو گا،مریم نواز
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ کوئی عدالت نہیں بلکہ عوام کریں گے۔لاہور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ کے لیڈر کو انصاف نہیں ملا، اب عوام کی عدالت میں معاملہ آچکا ہے، میں نواز شریف کا مقدمہ لے کر آپ کی عدالت میں آئی ہوٕں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جے آئی ٹی اور عدالت میں معاملہ آگیا ہے،اب دوٹوک فیصلہ کرنا۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی مائیں اور بہنیں سازشوں کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوں گی، 17ستمبر کو لاہور ساڑھے چار سال سے ہونے والی سازشوں کا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ مہرہ بننےوالوں کو بتادو،عوام کافیصلہ نواز شریف ہے،فیصلہ ماننا پڑے گا، نااہلی اور اہلیت کا فیصلہ عوام کریں گے۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والوں اور ڈینگی بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی پر جب ڈینگی کی مصیبت آئی تو وہ لوگ شہباز شریف کو آواز دے رہے ہیں۔

بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ 10سال بعد سنُا دیا گیا
راولپنڈی(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 سال بعد بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم اشفاق کو سترہ سترہ سال قید کی سزا دے دی۔ کیس میں ملوث پانچ ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔

تقویٰ کی بنیاد توحید, ایمان افروز خطبہ حج
مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک)9ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے دوران ڈاکٹر شیخ سعد بن الشتری نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا رسول کریم ? کواخلاق عالیہ پر فائز کیا گیا تھا لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اخلاق کے ذریعے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنائیں۔اللہ ہمیں مستحق ممالک کی مدد کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے اپنے خطبے کے دروان اسلام کے بنیادی عقائد کا ذکر کیا۔محاسن اسلامی کو اپنانے اور محرمات سے دور رہنے کا درس دیا تفصیلات کے مطابق عقیدہ توحید اور تقویٰ پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ سعد بن الشتری کا کہا تھاکہ تمام تریفیں اللہ کے لیے ہیں۔تقویٰ کی بنیاد توحید ہے۔نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔اللہ سے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے۔جو تقویٰ اختیار کرے گا اللہ اسکے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔توحید کا پیغام تمام انبیا? نے انسانوں تک پہنچایا۔عقیدہ رسالت پر بات کرہوئے آپ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہر امت میں نبی بھیجے۔اللہ نے رسول اکرم ﷺکو تمام انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجا۔رسول کریم ? اخلاق عالیہ پر فائز کیا گیا تھا لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اخلاق کے ذریعے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنائیں۔قرآن کو انسانیت کے لیے ہدایت بنایا۔اسلامی محاسن کا تذکرہ کرتے ہوئے آپ کا کہنا تھا۔اسلام عدل کا درس دیتا ہے۔اسلام لغو اور فحش باتوں سے منع کرتا ہے۔اسلام والدین اور اساتذہ کو یہ حکم دیتا ہے کہ اپنی اولاد کو قرآنی تعلیمات دیں۔مالی معاملات میں خورد برد نہ کی جائے۔نبی پاک نے بھی یہی فرمایا تھا کہ ہم پر ایک دوسرے کے مالی معاملات حرام ہیں۔اسلام نے ہر قسم کے سود اور غبن کو حرام قرار دیا۔اسلام کہتا ہے کہ ذاتی معاملات کو درست رکھیں۔امانت میں خیانت شامل نہ کریں۔ایمان میں کفر شامل نہ کریں۔اللہ حد سے تجاوز کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔اسلام ہمیں والدین کی خدمت کا درس دیتا ہے۔اللہ کے نزدیک فضیلت کا معیار تقویٰ ہے۔اللہ کے احکامات پر عمل کرنا ہمیں اللہ کا قرب عطا کرے گا۔ اسلام ہمیں وعدے پورے کرنے کاحکم دیتا ہے۔چاہے وہ عمل سیاسی عمل ہو،ذاتی عمل ہو ،انفرادی عمل ہو،قومی عمل ہو یا بین الاقوامی ضرورت اس امر کی ہے کہ شریعت پر سختی سے کار بند ہوا جائے۔بین القوامی صورتحال پر بات کرے ہوئے آپکا کہنا تھا کہ قرآن ہمیں مستحق ممالک کی مدد کرنے کا حکم دیتا ہے۔دعا گو ہیں کہ اللہ مسجد اقصی اور فلسطینیوں کی مدد کرے۔انہوں نے خطبہ حج کو سمیٹتے ہوئے کہا جنہوں نے آپ سے دعاووں کی درخواست کی انکو بھی نہ بھلائیں۔آخیر میں آپ نے حج کے مناسک پر بھی روشنی ڈالی اور حجاج کرام کو مناسب ہدایات بھی دیں۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
کراچی: شہر قائد میں موسلادھار بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ کراچی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو دفاتر اور کام پر جانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خراب موسم کے باعث کراچی سے شیڈول متعدد پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں اور اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔کراچی میں کے الیکٹرک اور بلدیہ عظمی کی جانب سے ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ لیاری ، نارتھ کراچی اور بلدیہ ٹاون میں 3 کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلدیہ ٹاؤن میں محمد عظیم ، لیاری میں جاوید احمد ، اورنگی ٹاؤن میں نصیر اور پرانی سبزی منڈی میں یسین نامی شخص جاں بحق ہوئے۔