گرومیت سنگھ کے بعد ایک اور گرو کا شرمناک اقدام

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز بھارتی گروگرمیت رام سنگھ کو دو خواتین کو عصمت دری کرنے پر بھارتی عدالت نے بیس سال کی قید سنا دی گئی جس کے بعد بھارتی ریاست پٹیالہ میں اس کے پیروکاروں نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کروڑوں کی املاک کو نقصان جلا دیا گیا تھا۔ تاہم اب گرمیت سنگھ کی طرح بھارتی میڈیا میں ایک اور گرو کو چرچا ہونا شروع ہو گیا ہے مگر اس بار گرو کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون ہے۔ لاکھوں ہندوﺅں کی روحانی پیشوا رادھے ماں ممبئی میں پیدا ہوئی اصل نام سکھ ویندر کور ہے رادھے ماں نے اپنے آپ کو گاڈیس کا خطاب دیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق رادھے ماں خواتین جنسی طور پر ہراساں کرتی رہی ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ڈولی باندرا نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ رادھے ماں نے اس کےساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش اس کے علاوہ سینکڑوں لڑکوں کے ساتھ بھی تعلقات بھی ہیں ڈولی باندرے نے رادھے ماں کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔ واضح رہے کہ رادھے ماں کے درشن اورملنے والوں میں بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے ستارے بھی شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک دوسرے کسی فلمی ستارے نے ڈولی کے الزامات کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ رادھے ماں کے ساتھ بھی ایسا سلوک ہو گا جیسا گرو میتر رام سنگھ کے ساتھ ہوا یہ وقت ہی بتائے گا۔

ارکان اسمبلی کا فون نہ اُٹھانے والوں کیخلاف کاروائی بار ے بڑی خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) ارکان اسمبلی کا فون نہ اٹھانے اور کال بیک نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے تمام افسروں کو خبردار کردیا۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے شکایات کی تھی کہ بیوروکریٹس ان کے فون ہی نہیں اٹھاتے‘ جس کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہوپاتے۔ کیبنٹ ونگ نے بیوروکریسی کو خبردار کیا کہ سرکاری محکموں کے افسر ارکان اسمبلی کا فون اٹھائیں یا پھر انہیں کال بیک کریں بصورت دیگر کارروائی ہوگی۔

منہ بولی بیٹی سے ناجائز تعلقات ،رام رحیم سنگھ کے شرمناک کرتوتوں کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2 خواتین سے زیادتی کے جرم میں 20 سال کیلئے قید کی سزا پانے والے نام نہاد مذہبی رہنما رام رحیم کی اس خفیہ گفا غار کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں اور اس میں پرتعیش چیزیں اور اس کا شاہانہ طرز زندگی دیکھ کر ہی بھارتیوں کے سینوں پر سانپ لوٹ گیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے نے نہ صرف اس کے ڈیرے سچا سودا میں واقعہ خفیہ غار میں موجود کمرے کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں بلکہ ان کی مہنگی ترین گاڑیاں بھی دکھائی ہیں جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کس قدر امیر کبیر شخص تھا اور کیسے لوگوں کے پیسوں پر عیش کر رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کا ایک کلپ ملاحظہ کریں۔ دریں اثنا اس سے پہلے گرو رام سنگھ کے داماد شواس گپتا نے اپنے سسر پر انتہائی شرمناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابارام کے اپنی منہ بولی بیٹی اور میری بوی پریانکا تینجا عرف ہنی پریت سے ناجائز تعلقات تھے جبکہ وہ جیل میں بھی اپنے ساتھ اپنی اس منہ بولی بھی اپنے ساتھ اپنی اس منہ بولی بیٹی اور میری بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا جبکہ پولیس کے انکار پر اس نے اعلیٰ جیل افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا پانے والے گرو رام رحیم سنگھ کے بارے نت نئے شرمناک انکشاف ہوا ہے۔ اب بابا رام کے داماد نے اپنے سسر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رام کے اپنی منہ بولی بیٹی پریانکا عرف ہنی پریت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور ایک مرتبہ میں نے ان دونوں باپ بیٹی کو انتہائی شرمناک حالت میں بابا گرو رام کے ذاتی بیڈ روم میں رنگے ہاتھوں بھی پکڑا تھا لیکن بابا رام نے اس بات کے بارے میں کسی کے ساتھ ذکر کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں نے اس بات کا کسی سے بھی ذکر کیا تو وہ دوسرے ہی لمحے مجھے مروا دے گا۔ وشواس گپتا کا کہنا تھا کہ بابا گرو رام کے میری بیوی کے ساتھ میری شادی سے پہلے ہی ناجائز تعلقات تھے اور انہی ناجائز تعلقات کو چھپانے کیلئے اس نے ہنی پریت کو سب کے سامنے اپنی منہ بولی بیٹی قرار دیا تھا تاکہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک سکے۔

نیب تحقیقات میں شامل شخص وزیر اعظم کا معاون خصوصی،مقتدر حلقوں کُھلی تنقید

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئرلائن ایئر بلیو کے ڈائریکٹر علی جہانگیر صدیقی کو وزیر مملکت کے عہدے کے برابر اپنا خصوصی مشیر تعینات کر دیا۔ علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب میں ایزگارڈ نائن سکینڈل اور این آئی سی ایل میں جے ایس بینک کے دو ارب روپے کے اسکینڈل کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ جے ایس ڈاٹ کام کی اپنی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اس وقت تین کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں جن میں ایئر بلیو لمیٹڈ، مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاﺅنڈیشن اور جے ایس بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔ دو کمپنیوں کے خلاف کرپشن کیسز ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو قوانین کے مطابق وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ کے عہدے پرتعینات کیا گیا ہے جو وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی سٹاک ایکسچینج کے بروکر ہیں اور ان کی ایئربلیو میں ڈائریکٹر شپ بغیر کسی سرمایہ کاری کے نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جے ایس گروپ کی طرف سے ایئربلیو میں بیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے بعد انہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق علی جہانگیر صدیقی معروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں اور ان کا نام 2016ءمیں منظرعام پر آنے والے پانامہ پیپرز میں شامل تھا۔ جے یو آئی کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر اور ماروی میمن کو وزیر مملکت کی مراعات اور پروٹوکول حاصل ہو گا۔ وہ کابینہ کے اجلاس میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

والدین ہوشیار،150ٓ افراد کی قا تل ویڈیو گیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور(نادر چوہدری سے )دنیا کے مختلف ممالک میں 150لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتارنے والی قاتل گیم “بلو وہیل “نے پاکستان کا رُخ کر لیا ، فیس بک ، واٹس ایپ یا کسی بھی سوشل رابطے کی کسی کی بھی ویب سائٹ یا ایپ پر اچانک اس گیم کا لنک آجاتا ہے جسے فالو کرنے کے بعد گیم شروع ہوتی ہے ،50سٹیج پر مشتمل آن لائن گیم میں عملی طور پر چیلنجز دیے جاتے ہیں ،اسی دوران گیم کے ہیکر کھیلنے والے کا تمام ڈیٹا اکھٹا کر لیتا ہے، آخری سٹیج پر کھیلنے والے کو خودکشی کرنا ہوتی ہے، انکار پر جمع شدہ ڈیٹا کے ذریعے اسے اسکے پیاروں کو جانی نقصان کے حوالے سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر خود کشی پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس اور ایپس مثلاً فیس بک ، جی میل ، یاہو، ہوٹ میل اور واٹس ایپ سمیت دیگر کے ذریعے
اچانک دنیا کے کسی بھی شہری کو “بلو وہیل آن لائن گیم”کے نام سے ایک لنک بھیجا جاتا ہے جس کو فالو کر نے کے بعد گیم کی شروعات ہوتی ہے ۔ یہ گیم عملی طور پر آن لائن “سکائیپ”یا دیگر ذرائع سے کھیلی جاتی ہے جس میں کھیلنے والا گیم کے ایڈمنسٹریٹر کوبراہ راست وہ سب کچھ دکھا رہا ہوتا ہے جو اسے چیلنج کے طور پر کرنے کو کہا جاتا ہے ۔اس گیم میں پلیئر کو 50 دن میں 50 ٹاسک پورے کرنے ہوتے ہیں۔ پلیئر کو ان ٹاسک کے پورے کرنے کا دستاویزی اور تصویری ثبوت بھی فراہم کرنا ہوتا ہے۔گیم کے شروع کے ٹاسک عام سے ہوتے ہیں جیسے آدھی رات کو ڈراونی فلم دیکھنا یا آدھی رات کو اٹھنا۔اس کے بعد کے ٹاسک مشکل ہوتے جاتے ہیں۔ اس میں پلیئر کو خود کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، منشیات کی زیادہ مقدار لینی ہوتی ہے یا کسی اونچی بلڈنگ پر چڑھ کر بالکل کنارے پر کھڑا ہونا ہوتا ہے۔ان تمام مراحل میں پلیئر اپنی ذاتی شناختی اور ذاتی معلومات بھی گیم کے ایڈمنز کو فراہم کرتا رہتا ہے۔ ان معلومات کو بعد میں پلیئر کو بلیک میل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ گیم کا ہر ٹاسک مکمل کرنے پر پلیئر کو کہا جاتا ہے کہ اپنے بازو پر چاقو سے نشان بنائے۔ جیسے جیسے ٹاسک مکمل ہوتے ہیں بازو پر بلیو وہیل کی شکل بنتی جاتی ہے۔گیم کے 50ویں دن 50 ویں ٹاسک میں پلیئر کو خود کشی کرنے کا کہا جاتا ہے، جس سے انکار پر اس کی ذاتی معلومات شائع کرنے کی دھمکی بھی دی جاتی ہے۔اسی وجہ سے گیم شروع کرنے والے کے لیے ایک بار گیم شروع کر کے واپس آنا مشکل ہوتا ہے۔پہلی سٹیج پر کہا جاتا ہے کہ ایک کاغذ پر وہیل مچھلی بناﺅ اور گیم کے ایڈمنسٹریٹر کو براہ راست دکھاﺅ۔پھر کہا جاتا ہے کہ اپنے ہاتھ پر بلیڈ سے ایف سیون لکھو۔پھر صبح 4:20بجے اٹھ کر گیم کے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے بھیجی گئی ڈراﺅنی فلم اکیلے بیٹھ کر دیکھنے کا حکم دیا جاتا ہے۔پھر صبح 4:20بجے اٹھ کرگھر کی چھت پر کافی دیر تک کھڑے رہنے کا حکم دیا جاتا ہے ۔پھر بازو پر بلیڈ سے 3ہلکے کٹ لگا کر اسکی ویڈیو بھیجنے کا کہا جاتا ہے ۔اس کے بعد طیش دلانے کیلئے کہا جاتا ہے کہ آگے کے مرحلے بہت مشکل ہیں اگر آپ بزدل ہیں تو گیم چھوڑ دیں اور اگر بہادرہیں تو اپنی ٹانگ پر بلیڈ سے YESلکھیںاور اسکی ویڈیو بھیجیں۔اسکے بعد بازو پر لگائے گئے 3کٹس پر روزانہ ایک عدد نیا کٹ لگاتے ہوئے چند ایک روز میں وہیل مچھلی کا خاکہ مکمل کرنا ہوتا ہے ۔اسکے بعد اپنے ہونٹ کاٹنے کو کہا جاتا ہے ۔پھر اپنے ہاتھ میں کوئی نوکیلی چیز گھسانے کا کہا جاتا ہے اور اس طرح کے مختلف بیہودہ کام طیش دلا کرکروائے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام دنوں میں اس گیم کو آپریٹ کرنے والے جو کہ دنیا کے خطرناک ترین ہیکرز بھی ہیں گیم کا حصہ بننے والے کا تمام موبائل ڈیٹا ، فیملی ڈیٹا ، ای میل ڈیٹا اور پرسنل معلومات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں اور پھر اس گیم کی آخری سٹیج پر گیم کے ایڈ منسٹریٹر کی جانب سے کھلاڑی سے کہا جاتا ہے کہ وہ خودکشی کرلے جس پر کھلاڑی کی جانب سے انکار کی صورت میں اسکی تمام معلومات اس کے سامنے دہرائی جاتی ہیں اور اسکے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب اوردوست وغیرہ کی تفصیلات اس کوبتاتے ہوئے انھیں جانی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے خودکشی پر مجبور کیا جاتا ہے اور اس گیم کی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک کے 150کے قریب افراد کو خودکشی پر مجبورکرکے موت کے گھاٹ اُتارا جاچکا ہے ۔

مردوں کو خوبصورت بنانے کا مقابلہ ،خاتون گورکن نے کیا کیا،دیکھئیے خبر

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں جنازے کی تدفین سے قبل مردے کو خوبصورت بنانے کا ملک گیر مقابلہ ایک 23 سالہ خاتون نے جیت لیا۔اپنی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے رینو تیرائی نے کہا میں نے اس مقابلے کیلئے ہر روز پریکٹس کی تھی۔ میں نے ہر عمل کی ویڈیو بنائی اور خود سے پوچھا ،کیا یہ اچھا عمل ہے یا نہیں ، میں لاش کیساتھ نرمی اور احترام کا رویہ رکھتی ہوں۔ جاپان کے شنتو مذہب کے تحت مرنے کے بعد جنازہ ناپاک ہوجاتا ہے اور صرف قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں ہی جب اسے تیار کیا جاتا ہے تو اس کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ اس مقابلے میں سینکڑوں افراد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مردوں کو اچھی طرح تیار کرنے کا طریقہ پیش کیا۔ رپورٹ کے مطابق مقابلے میں زندہ انسانوں کو لٹا کر ان کو تیار کیا گیا اور پس منظر میں جنازے کی موسیقی مدھم سروں میں چلتی رہی جبکہ چار ججوں اور تمام شرکاءنے گورکن کے کام کو نوٹ کیا۔

امریکہ کیساتھ فضائی, زمینی تعلقات ختم کرنے بارے بڑی خبر

اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم)قومی اسمبلی نے پاکستان پر امریکی الزامات پر احتجاجاًافغان جنگ کےلئے پاکستان کے راستے امریکہ کے ساتھ فضائی و زمینی تعاون معطل کرنے کا متفقہ مطالبہ کر دیا،قومی اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکہ پاکستان پر عائد الزامات واپس نہیں لیتاپاکستان کے راستے امریکی سازوسامان کی رسد پر پابندی عائد کی جائے، قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر فی الوقت پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔قومی اسمبلی میں بدھ کو افغانستان میں امریکی پالیسی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بحث کے بعد وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے تمام جماعتوں کی مشترکہ قرار داد ایوان میں پیش کی گئی جو کہ 21اہم نکات پر مشتمل ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ایوان میں موجود تھے۔وزیر خارجہ کی طرف سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نیشنل اسمبلی آف پاکستان متفقہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 21اگست کو افغانستان و ساﺅتھ ایشیاءسے متعلق بیان میں پاکستان پر الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، قومی اسمبلی افغانستان میں نیٹو کمانڈر جنرل نیکولسن کے کوئٹہ اور پشاور میں طالبان شوریٰ کی موجودگی کے الزام کو بھی یکسر مسترد کرتا ہے، یہ ایوان افغانستان میں بھارت کو کردار دینے کی مذمت کرتا ہے، یہ کردار زمینی حقائق سے راہ فرار اختیار کرنے کے مترادف ہے، قومی اسمبلی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی سخت مذمت کرتی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سفارتی، سیاسی، اخلاقی حمایت جاری رکھنے اور ان کے حق خود ارادیت کی تائید کرتا ہے، یہ ایوان امریکہ کے پاکستان کو اربوں ڈالردینے کے دعوے مسترد کرتا ہے جبکہ حقائق یہ ہیں کہ پاکستانی معیشت کو 123 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، پاکستان کو الزامات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی قربانیوں سے انحراف کے مترادف ہے جبکہ دہشت گردی کی اس جنگ کے نتیجے میں پاکستان میں 70ہزار قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور پاکستان وسیع پیمانے پر دہشت گردی کا نشانہ بنا۔ قومی اسمبلی کا یہ ایوان انسداد دہشت گردی کے آپریشنز اور کارروائیوں میں سیکیورٹی کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے اور پاکستان کے سیکیورٹی کے اداروں کو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قوم کی پوری حمایت و تائید حاصل ہے۔ ہاﺅس اس عزم کا اعادہ بھی کرتا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے اس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول کا محفوظ ہونا عالمی طور پر مستند ہے۔ قومی اسمبلی کا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ امریکی صدر اور افغانستان میں نیٹو کمانڈر کے بیانات پاکستان کو یرغمال بنانے اور دھمکیاں دینے کے مترادف ہے، لہٰذا یہ ایوان اس صورتحال میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کی آزادی و خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے، اس کےلئے پاکستان سے امریکی وفود کو بھجوانے اور امریکہ سے پاکستان وفود آنے کے سلسلے کو معطل کرنے پر غورکیا جائے، اسی طرح پاکستان کے راستے افغانستان کےلئے امریکی رسد اور فضائی و زمینی تعاون(جی لاک و اے لاک) کو معطل کرنے کا جائزہ لیا جائے۔ قرار داد میں امریکہ و افغان حکومت سے مناسب فریم ورک میں افغان مہاجرین کی واپسی کو ممکن بنانے پر زور دیا گیا ہے اسی طرح امریکی امداد کی معطلی کی صورت میں پاکستان معیشت میں اس کے ممکنہ اثرات کے توڑ کےلئے حکمت عملی وضع کرنے اور امریکہ کی افغان پالیسی کی ناکامی سے بین الاقوامی برادری بالخصوص دوست ممالک کو اعتماد میں لینے اور انہیں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، سرحدی انتظام کو مضبوط کرنے کےلئے افغانستان اور ایساف سے تعاون کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی اس قرار داد میں داعش اور دیگر نیٹ ورک کے افغان صوبوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان، امریکہ اور اتحادی دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی سرحد آر پار آمدورفت کو روکنے کےلئے اقدامات کریں اور دہشت گرد گروپوں کو پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں، افغان حکومت سے اپنی سرزمین پر تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے محفوظ ٹھکانوں کو جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے حملے کئے جاتے ہیں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، امریکہ اتحادی افواج اور افغان حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ کرنے دے۔ قرار داد میں باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کےلئے مثبت بات چیت اور سر گرمیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔قرار داد میں خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے اور اس امن و استحکام کےلئے حکومت پاکستان کو اپنی کاوشیں جاری رکھنی چاہئیں، مفاہمتی امن و عمل کےلئے عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، قرار داد کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ایوان میں موجود تھے۔

گلوکار فاخر محمود نے عیدالاضحی کے شو کیلئے پشتو گیت تیار کرلیا

کراچی (شوبز ڈیسک )بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار فاخر محمود نے عید الاضحی کے شو کیلئے پشتو گیت تیار کرلیا ، یہ گیت وہ میوزک شوز کے پروڈیوسر امجد حسین شاہ کے پیش کئے جانیوالے ٹاک شو سلیبرٹی لاﺅنج میں گاتے ہوئے نظر آئینگے ۔شو کی میزبانی عاصم یار ٹوانہ اور شرمین علی سر انجام دینگے جبکہ مہمانوں میں فاخر محمود ، ماڈل و اداکارہ طوبی صدیقی ، سنیتا مارشل ، زارا انور ، عباس ، احد رضا میر ، بلال خان ، ژالے سرحدی ، کبری خان ، فرزین ، روز میری اور دیگر شخصیات شامل ہوں گی ۔ شو کو پروڈیوسرز محمد امین میمن اور محمد شجاعت اللہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے ۔

سوناکشی‘ جان ابراہم کو باڈی گارڈ رکھنے کی خواہاں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں فلم انڈسٹری میں سے کسی کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کے لیے کہا گیا تو وہ جان ابراہم ہوں گے۔خیال رہے کہ سوناکشی سنہا ایکشن ہیرو جون ابراہم کے ساتھ فورس 2 میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں۔ایک فلم کے علاوہ دونوں اداکار کسی دوسری فلم میں ایک دوسرے کے خلاف کرداروں میں نظر نہیں آئے۔سوناکشی سنہا نے جون ابراہم کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کی خواہش کا اظہار تو کردیا ، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر دیگر تمام اداکاروں کو چھوڑ کر انہوں نے ان کا انتخاب کیوں کیا۔

کرپشن کا الزام, شہباز شریف نے خود ہی سچ بتا دیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ناتواں انسان ہونے کے ناطے تمام تر بشری کمزورےوں کے باوجود مےں ہمےشہ سے کہتا آےا ہوں کہ 1997ءسے لے کر آج تک مےرے تےن ادوار مےں اگر مےری ذات کے خلاف سرکاری ذمہ دارےاں نبھاتے ہوئے اےک دھےلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو قوم کا ہاتھ اور مےرا گرےبان ہوگا۔خدانخواستہ مےرے مر جانے کے بعد بھی اگر اےک پےسے کی کرپشن سامنے آجائے تو قبر سے مےری لاش نکال کرلٹکا دےں۔عوام کے منتخب خادم اعلی پر بے بنےاد الزام لگانا اورخود فرشتے بن کر دوسروں پر طعنے زنی کرناگندی گےم ہے۔اےک ٹی وی چےنل جو کچھ دنوں سے ملتان مےٹروبس پراجےکٹ کے حوالے سے بے بنےاد اورجھوٹ پر مبنی پروپےگنڈا کررہا ہے ۔پنجاب حکومت اورخاص طورپر مجھے جھوٹ، دروغ گوئی اوربدترےن الزام تراشی کا نشانا بناےا گےا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے جن حضرات نے ےہ دروغ گوئی کی ہے ان کے نام ارشد شرےف،سمےع ابراہےم اورعارف حمید بھٹی ہےں ۔مےں نے پہلے تو اس معاملے کو خود ہےنڈل کرنے سے پرہےز کےااوراس غلط بےانی اوردروغ گوئی کا جواب حکومت پنجاب کے ذمہ دارساتھےوں نے دےالےکن گزشتہ دو تےن روز سے بعض سنجےدہ ٹی وی چےنلز بھی اس معاملے مےں پڑ گئے ہےں ۔بعض محترم اےنکر پرسنز اورٹی وی چےنلزکے اس معاملے مےں آنے پر مےں نے فےصلہ کےاکہ مےں خود حقائق سامنے لاو¿ں تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو۔ ٹی وی چےنل کے پےچھے وہ لوگ ہےں جنہوںنے صوبے اورملک کی اربوں روپے مالےت کی زمےنوں پر قبضے کےے اوربےواو¿ں،ےتےموں اوربے سہارا لوگوں کی محنت کی کمائی کولوٹا اورسےاسی بنےادوں پر اربوں رورپے کے قرضے معاف کر اکے غرےب قوم کا حق چھےنا۔ےہ ٹی وی چےنل قوم اورآنے والی نسلوں کو کےا ےہ پےغام دے رہا ہے کہ ملک کے سےاستدان کرپٹ ہےںلہٰذا ےہاں سرماےہ کاری نہ کی جائے اوردوست ممالک تعاون نہ کرےں ۔ےہی وہ خائن ہےں جو قوم کی سوچوں کو لوٹ رہے ہےں ۔مےں ان خائنوںکا آخری دم تک مقابلہ کروں گاکےونکہ ےہ پاکستان 21کروڑ عوام کا ہے،قبضہ مافیا ،قرض خوروں،لوٹ مار کرنے والوں اوران خائنوں کانہےں ۔ےہ ملک لاکھوں قربانےوں اورخون کے درےاعبور کر کے حاصل کےاگےا ہے ۔ےہ قائدؒاوراقبالؒکا پاکستان ہے اوربانےان پاکستان کے تصورات کے مطابق اسے عظےم سے عظےم تر بنائےں گے۔مخالفےن مجھ پر جتنے چاہےں نشتر چلائےں، مےں ان کے تمام وار سہو ں گااوران کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کااظہار آج پرہجوم پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ بہتان تراشوں نے ےہ الزام لگاےا ہے کہ ملتان مےٹروبس کے منصوبے مےں 3ارب روپے کی رشوت اورکک بےکس لئے گئے ہیں ۔ کاش دوسرے سنجےدہ چےنلز اس معاملے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے حقائق جاننے کےلئے رابطہ کرتے اور اگرانہےں کسی بارے مےں علم نہ تھا تو ےہ لوگ ہم سے رابطہ کرتے ۔ نجی ٹی وی چینل نے الزام تراشی کر کے پنجاب کے عوام ،دوست ممالک اورمیرے ساتھ زےادتی کی ہے۔ان کا مقصد کےا تھا، وہ اللہ جانتا ہے ۔نجی ٹی وی چےنل نے پہلا الزام ےہ لگاےا ہے کہ چےن کی کمپنی ےابےٹ اورکےپٹل انجےنئرنگ اےنڈ کنسٹرکشن پرائےوےٹ لےمٹڈ نے ملتان مےٹروبس کے پراجےکٹ مےں بلواسطہ ےا بلاواسطہ کام دےاگےا ےا بطور سب کنٹرےکٹرٹھےکہ دےاگےا۔اس معاملے کی پوری تحقےق کی گئی اوررےکارڈ سے ےہ بات سامنے آئی کہ کےپٹل انجےنئرنگ اےنڈ کنسٹرکشن پرائےوےٹ لےمٹڈ کوئی رجسٹرڈ کمپنی نہیں اور سٹےٹ بےنک کے رےکارڈ کے مطابق اس کمپنی کا کوئی اکاو¿نٹ ہی نہےں ہے ۔بے بنیاد الزام لگانے والوں نے کہا کہ کےپٹل انجےنئرنگ اےنڈ کنسٹرکشن پرائےوےٹ لےمٹنڈنے ملتان مےٹروبس پراجےکٹ کے فےز تھری مےں کام حاصل کیا ہے ۔مےں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملتان مےٹروبس کے 9 پےکےجز تھے اور 9کنٹرےکٹرز تھے اوران تمام کنٹرےکٹرز نے سرٹےفکےٹ دےا ہے کہ انہوںنے اس نام کی کسی کمپنی کو نا تو کوئی سب کنٹرےکٹ دےا ہے اورنہ ہی اس سے کوئی بزنس کےا ہے ۔ان تمام کنٹرےکٹرز نے ےہ بھی واضح کےا ہے کہ انہوںنے اپنے وےنڈرز سے بھی اچھی طرح اطمےنان کرلےا ہے اوراس نام کی کسی کمپنی کو نہ تو کام دےا گےا اورنہ ہی بطوروےنڈر کوئی بزنس دےاگےا ہے۔نجی ٹی وی نے ےہ بھی کہا کہ حکومت پنجاب کوسکےورٹی اےنڈ اےکسچےنج کمےشن آف پاکستان کی جانب سے خط لکھا گےاجس پر پنجاب حکومت نے ٹال مٹول سے کام لےا اورتاخےری حربے استعمال کےے۔اس بارے مےں واضح کردےنا چاہتا ہوں کہ اس ضمن مےں اےس ای سی پی کا پہلا خط 13فروری 2017ءکو چےف سےکرٹری کوموصول ہوااورپوری تحقےق کی بعد 13مارچ کو اس خط کا جواب دے دےا گےا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشرےف نے چےنی کمپنی کی تعرےف مےں سرٹےفکےٹ دےاجس پر مےرے دستخط ہیں۔اس خط کا جواب ہم نے اسی روز 16اگست کو دے دےااورہم نے لکھا کہ ےہ خط جعلی اورخود ساختہ ہے۔اےسا کوئی تعرےفی مراسلہ چےف منسٹر کے آفس سے جاری نہےںکےاگےا۔ یہ سرٹےفکےٹ بڑے حروف مےں ہےںاورحالانکہ مےں نے ساری زندگی کبھی بھی اےسے خط پر دستخط نہےں کےے۔نام نہاد تعرےفی سند پر کسی کمپنی کا نام بھی تحرےر نہےں ہے ،ےہ سو فےصد جعلسازی ہے اور مےں بلاخوف و تردےد کہتاہوں کہ ےہ تعرےفی سند جعلی ہے اور فراڈ ہے ۔ہم نے اس خط کا جواب اسی رات دے دےا تھا اس لئے اس مےں تاخےری حربے استعمال کرنے کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ ےہ بہت سنجےدہ معاملہ ہے مےں عوام کامنتخب نمائندہ ہوں اورپنجاب کی مقننہ کاحصہ ہوں ۔ نجی ٹی وی چےنل کو زےب نہےں دےتا کہ وہ بےہودہ الزام تراشی اوربہتان لگاکرعوام کے نمائندوں کا مذاق اڑائےںاوراےسی الزام تراشی کے نتائج اورمنفی مضمرات جانے بغےر دوست ممالک کو ےہ پےغام دےں کہ وہ ہمےں ترقےاتی منصوبوں کے لئے فنڈز نہ دےں اور ےہاں سرماےہ کاری نہ کرےں ۔چےن،سعودی عرب،ترکی ،مشرق وسطی اوردےگر دوست ممالک ےہاں سرماےہ کاری کررہے ہےں اورہمارے منصوبوں مےں تعاون فراہم کررہے ہےں اورےہ نجی ٹی وی چےنل ان کو ےہ پےغام دے رہے ہےں کہ خدانخواستہ پاکستان کے سےاستدان چور ہےں اور ےہاں سرماےہ کاری نہ کرےں ۔ےہ ہمارے لئے لمحہ فکرےہ اورمقام افسوس ہے ۔کےا ان لوگوںنے اللہ تعالیٰ کی عدالت مےں پےش ہوکر جواب نہےں دےنا۔ہم سب نے مرنا ہےں،وزارتےں ،عہدے سب کچھ ےہاں رہ جانا ہے آگے صرف اعمال جانے ہےں۔جب کوئی مرجاتا ہے تو اس کے بچے بھی فاتحہ پڑھنے قبر تک جاتے ہےں ۔کفن کی کوئی جےب نہےں ہوتی ۔ہم نے دنےا سے خالی ہاتھ جانا ہے اورصرف اعمال ہمارے ساتھ جائےں گے۔ نجی ٹی وی چینل جھوٹ،بلےک مےلنگ اورالزام تراشی کر کے نوجوان نسل کو کےا پےغام دےنا چاہتا ہے ؟ کےا ےہ چےنل عدالتوں،نوجوان نسل،ججوں ،جرنےلوں اورافواج پاکستان کو ےہ پےغام دےنا چاہتے ہےں کہ خدانخواستہ پاکستان کے سےاستدان چورہےں ان پر اعتماد نہ کےا جائے انہےں شرم آنی چاہےے اورےہ خداکا خوف کرےں ۔اقتدارپھولوں کی سےج نہےں کانٹوں کی مالا ہے ۔مےں اےک ناتواں اور کمزور انسان ہوںاورمےں نے ہمےشہ لاچار،غرےب اوربے سہارا عوام کے حق مےں آواز اٹھائی ہے اورمےںگزشتہ 9سالوں سے عوام کی خدمت کررہاہوں ۔پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ جےسے پروگرام غرےب عوام کےلئے شروع کےے ہےں اس تعلےمی فنڈ سے 2لاکھ کم وسےلہ بچے اوربچےاں اعلی تعلےم حاصل کررہے ہےں اوراس تعلےمی فنڈ کے ذرےعے تعلےم حاصل کر کے ڈاکٹرز،انجےنئرز اوربےنکرز بن کر ملک کی تعمےر وترقی مےں اپنا کردار ادا کررہے ہےں ۔ہم عوام کو معےاری،علاج معالجہ اوربہترےن تعلےمی سہولتوں کی فراہمی کےلئے کوشاں ہےںاورغرےب کو بھی وہی معےاری ادوےات مل رہی ہےں جو امےر استعمال کرتے ہےں ۔جنوبی پنجاب کی بچےوں کےلئے وظےفہ دو سوروپے سے بڑا کر اےک ہزار روپے کردےاگےاہے۔بے روزگار نوجوانوں کو 50،50ہزار روپے کے بلاسود قرضے دےئے جارہے ہےں ۔ملک کی 70سالہ تارےخ مےں پہلی مرتبہ چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے دےئے جارہے ہےں اورسابق وزےر اعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں کسانوں کو سستی کھاد دی جارہی ہے۔85ارب روپے سے کھےتوں سے منڈےوں تک سٹےٹ آف دی آرٹ سڑکےں بنائی گئی ہےں جس مےں دےہی زندگی بدل دی ہے ۔ملک سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کےلئے توانائی کے منصوبوں پر اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری کی ہے اورتوانائی کے منصوبے 20،20ماہ کے رےکارڈ مدت مےں مکمل کےے ہےں ۔انشاءاللہ جلد ملک سے لوڈ شےڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گااورلوڈ شےڈنگ قصہ پارےنہ بن جائے گی۔مےں نے کبھی اپنی ذات کی بات نہےں کی ،ہمےشہ عوام کی بات کی ہے اورعوام کی خدمت کےلئے ہی کام کےا ہے ۔دانش سکولز اورےونےورسٹےاں بھی عوام کو تعلےمی سہولتےں دےنے کےلئے بنائی گئی ہےں۔انہوںنے کہا کہ نجی ٹی وی چےنل برطانےہ مےں ہرزہ سرائی اورجھوٹ کا مزہ چکھ چکا ہے اور وہاں آپ کا چےنل بند ہوچکا ہے ،اس لئے آپ ہوش کے ناخن لےں اورجھوٹ والزام تراشی سے باز رہےں۔ نجی ٹی وی کو وہ سکےنڈل بھی سامنے لانے چاہیئںجس پر عدالتیں فیصلے کر چکی ہیں ۔رےنٹل پاور پراجےکٹ مےں اربوں روپے کی لوٹ مار ہوئی،جب پانامہ کی بات ہوتی ہے تو عدالت فےصلہ دےتی ہے۔ وزےراعظم استعفیٰ دے کر گھر آجاتے ہےں ۔سزا پانامہ کی بجائے اقامہ پر ملتی ہے ہمےں عدالتوں کا بے حد احترام ہے اورعوام کی عدالت سے رجوع کرنا ہمارا حق ہے۔سوال ےہ پےدا ہوتا ہے کہ کےا احتساب ےہاں ختم ہوجاتا ہے اگراحتساب پانامہ پر ہی ختم ہوگےا تو پھرےہ احتساب کی موت ہوگی۔ملک کی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کےلئے شفاف اور بے لاگ احتساب کا آغاز ہونا چاہےے۔پانامہ مےں تواور بھی بے شمار لوگوںکے نام تھے اوراس مےں ملک کے بڑے بڑے لوگوں کی اولادوں کے نام آتے تھے لےکن ےہ پانامہ کا احتساب صرف اےک آدمی پر آکر رک گےا۔انہوںنے کہا کہ ای اوبی آئی دوسرا کرپشن کا سکےنڈل ہے جس کے چےئرمےن ظفر گوندل تھے اس مےں اربوںروپے کی زمےنوں کا فراڈ ہوا اورےہ کےس سپرےم کورٹ مےں اسٹےبلش کےس ہے۔اس کےس مےں ملوث لوگ آج آئےن کی شک62-63ثابت کرنے کےلئے پی ٹی آئی مےں جا بےٹھے ہےں کےا ےہ احتساب ہے؟،اسی طرح اےن آئی سی اےل مےں اربوں روپے کی ڈاکہ زنی ہوئی اور بےواو¿ں ،ےتےموں،مزدووں اوربے سہارا لوگوں کی دن رات کی محنت کی کمائی کو لوٹا گےا۔بےنک آف پنجاب مےں بھی اربوں روپے کی ڈاکہ زنی ہوئی، جب ہم اقتدار مےں آئے تو بےنک کے شےئر کی قیمت نہ ہونے کے برابر تھی،ملک مےں لوڈ شےڈنگ کا عذاب ،جعلی ادوےات،غرےبوں کا تعلےم اورصحت کی سہولتوں سے محروم ہونا،عام آدمی کی رسائی بنےادی سہولتوں تک نہ ہونے کی بڑی وجہ کرپشن اورلوٹ مار ہی ہے۔ےہ تمام حقائق قوم کے سامنے آنے چاہےے اورپاکستان اسی وقت عظےم ملک بنے گا جب اس ملک مےں بلاامتےاز سب کا کڑا احتساب ہوگا،زندہ قومےں اسی طرح آگے بڑھتی ہےں۔انہوںنے کہاکہ ہم نےوکلےئر طاقت ہوں اورکشکول بھی تھام رکھا ہو،اےسے کام نہےں چلتا۔انہوںنے کہاکہ صدر ٹرمپ کے بےان پر مےں نے جاندار موقف دےا۔انہوںنے کہاکہ مےں نے 2010ءمےں غےر ملکی امداد نہ لےنے کا اعلان کےا تھااور2010ءسے پنجاب حکومت نے اےسی کوئی امداد نہےں لی جس سے ہماری عزت پر حرف آتا ہوں ۔جسٹس (ر) جمشےد نے سپرےم کورٹ مےںلون ڈےفالٹر کی رپورٹ جمع کرائی اوراس سے پتہ چلا1971ءسے لےکر 2009ءتک پاکستان کے بےنکوں سے 256ارب روپے کے قرضے معاف کرائے گئے۔ےہ قرضہ مہران کی وادی کی کسی بےوہ ،بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں کے کسی مزدور،پنجاب کے مےدانی علاقوں کے کسی ےتےم بچی ےا کے پی کے کے برف پوش غےورپٹھان نے نہےں لےا تھا بلکہ ےہ قرضے اشرافےہ نے لےے اورمعاف کرائے۔مےری پاکستان کے 21کروڑ عوام سے اپےل ہے کہ وہ اپنے حق کےلئے اٹھ کھڑے ہوں اگر انہوںنے اپنی آواز بلند نہ کی تو اشرافےہ اورےہ قرض خور ان کے حق پر ڈاکہ ڈالتے رہےں گے۔آپ اپنے حق کےلئے کھڑے ہوں، مےں آپ کے ساتھ ہوں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ الزام تراشی کی اس مہم مےں عمران نےازی نے بھی اپنا حصہ ڈالااورموصوف نے کہاکہ وہ مجھے عدالت مےں لے کر جائےں گے۔خان صاحب آپ مےٹروبس سروس کو جنگلہ بس کہتے رہےں اوراس پر 70ارب روپے خرچ ہونے کا الزام لگاتے رہےں،الزام تراشی کی مہم مےں آپ بھی نجی ٹی وی چینل کے ساتھ کھڑے ہےں ۔مےں 2012ءسے کہتا آرہا ہوں کہ مےٹروبس سروس پر 70ارب روپے نہےں بلکہ 30ارب روپے لگے ہےں۔خان صاحب آپ اپنا ےہ الزام آج تک ثابت نہےں کرسکے ہےں ،پھر آپ نے الزام لگاےا کہ مےں نے جاوےد صادق سے 27ار ب روپے لئے،اسکا جواب اسی رات مےں نے دے کر آپ کا منہ بند کردےا تھا ۔پھر آپ نے پانامہ کے معاملے مےں الزام لگاےاکہ اس کےس سے گلو خلاصی کےلئے مےں نے آپ کو 10ارب روپے کی پےشکش کی ۔مےں نے اس کابھر پورجواب دےا اور آپ کو نوٹس بھجواےا ۔اب عدالت مےں حق عزت کا کےس موجود ہےں ،نہ تو آپ اور آپ کا وکےل پےش ہوتا ہے ۔ حالانکہ آپ نے کہاتھا کہ مےں عدالت مےں پول کھول دوں گا۔مےں آپ کے پےچھے ہوں اور آپ آگے بھاگ رہے ہےں ۔آپ کو عدالت مےں پےش ہونا چاہےے تھا ۔انہوںنے کہاکہ جہانگےر ترےن جو امےر ترےن آدمی ہے نے کہا کہ شہبازشرےف نے مےرے خلاف قرضوں کے معاف کرنے کے حوالے سے جھوٹا الزام لگاےا مجھے نوٹس ملااورمےں نے اس کا جواب دےا۔اس کے بعد نہ تو وہ خود آئے اورنہ ہی ان کے وکےل پےش ہوئے بلکہ آپ کے وکےل نے کہا کہ شہبازشرےف کو پابند کےا جائے کہ وہ مےرے موکل کو قرض خور نہ کہےں ۔جہانگےر ترےن صاحب آپ نے بےواو¿ںاورےتےموں کا خون چوسا ہے ۔غرےبوں کا مال لوٹ کر لندن مےں محلات بنائے ہےں اور پھر بھی خود کو مسٹر کلےن کہتے ہےں۔مےں اس وقت تک آپ کو قرض خورکہتا رہوں گا جب تک آپ غرےبوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہےں کردےتے ۔نےازی صاحب آپ کے دائےں بائےں کون لوگ کھڑے ہےں۔قبضہ مافےا اورقرض معاف کرانے والے آپ کے ساتھ ہےں،اللہ سے ڈرےں اورجھوٹے الزامات لگانے سے باز رہےں۔انہوںنے کہا کہ ہتک عزت کاقانون سنگ دل ہے،اس کے فےصلے سالوں نہےں ہوپاتے۔لوگ فوت ہوجاتے ہےں لےکن ان کےسز کے فےصلے نہےں ہوتے۔اس قانون کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔خان صاحب اس قانون کو تبدےل کرانے کےلئے آگے بڑھےںتاکہ فےصلے اےک ماہ کے اندر ہوں اور دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہواورغرےب آدمی کی بھی شنوائی ہو۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ زرداری صاحب نے اس غرےب قوم کے 60ملےن ڈالر لوٹے اورصدر کا استنا حاصل کر کے 6ارب روپے ہضم کرنے کی کوشش کی ہے ۔قوم آپ کو اس لوٹ مار پر بددعائےں دے رہی ہےںاورمظلوم کی دعا آسمانوں کوچےردےتی ہے ۔زرداری صاحب آپ نے بھی اللہ تعالی کی عدالت مےں حاضر ہونا ہے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دےنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ،دروغ گوئی اوربہتان تراشی پر نجی ٹی وی چےنل کو لےگل نوٹس بھےج دےاہے اوراعتزاز احسن مےرے لئے قابل احترام ہےں لےکن ان کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام مےں بطور مہمان بلاےاگےا تھا اس لئے انہےں بھی نوٹس بھجواےاگےا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتک عزت کے قانون میں ترامیم کی ضرورت ہے کیونکہ شریف آدمی پر الزامات لگ جاتے ہیں لیکن اس کی شنوائی نہ ہونا بہت بڑا ظلم ہے – میںسمجھتا ہوں نیا قانون بننا چاہیے – اے آروائی چینل کے نمائندے کی بات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگائے گئے کہ کیپیٹل انجینئرنگ کمپنی کے پیچھے شہباز شریف ہے اور 17 ملین ڈالر چین بھجوائے گئے ہیں – اے آروائی کو ان بے بنیاد الزامات کے ثبوت سامنے لانا ہوںگے۔ نجی چینل کو ایک یا دو گھنٹے نہیں 48 گھنٹے دے رہا ہوں کہ وہ 21 کروڑ عوام کے سامنے ثبوت لے کر آئے تو بے شک میری گردن ذنی کردی جائے اور اگر اے آروائی چینل ثبوت نہ لا سکے تو پوری قوم ان کا کڑا محاسبہ کرے کیونکہ اے آروائی چینل نے بے بنیاد بہتان لگایا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام کیلئے میں ہمیشہ آواز اٹھاتا رہا ہوں اورآواز اٹھانا میرا حق ہے – قبضہ گروپوں اور قرض معاف کرانے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے ان اداروں کا کام ہے جنہیں اختیار دیا گیا ہے -انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر معاف کرائے گئے قرضوں کو واپس لینا ہو گا – ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزارت عظمی کے لئے میرا نام تجویز کیا جبکہ45 دن کے لئے شاہد خاقان عباسی کا نام تجویز کیا تھا- پارلیمانی پارٹی نے میرے نام کی تائید کی جو میرے لئے عزت کی بات ہے تا ہم میں نے محمد نواز شریف سے درخواست کی کہ اس تعلیم ، صحت اور دیگر منصوبوں میں کئی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں لہذا مجھے صوبے کی عوام کی خدمت کا موقع جاری رکھنے دیں کیونکہ میں صوبے کی 11 کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں -ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مظلوم اور لاچار عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا – انہوںنے کہا کہ اتفاق فا¶نڈری کو بھٹو کے دور میں نیشنلائزکیا گیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں اسے بند کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود پونے چھ ارب روپے بنکوں کے قرضے بمعہ سود واپس کئے- انہوں نے کہا کہ جن لوگو ں نے یتیموں،بیوا¶ں کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا وہ سازشی ہیں -جن لوگوں نے غریب قوم کو اندھیروں میں دھکیلا ہے وہ سازشی ہیں- منصوبوں میں کرپشن کرنے والے سازشی ہیں- ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں یتیموں، بیوا¶ں، بے آسر¶ں اور غریب عوام کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے میٹر ک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ضلع چکوال کی کم وسیلہ ہونہار طالبہ علیشا حجاب نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کم وسائل رکھنے کے باوجود میٹر ک امتحانات میں شاندار نمبر لینے پر طالبہ علیشا حجاب کو مبارکباددی- وزیراعلیٰ نے طالبہ کے والدین ، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کو بھی مبارکباد دی -وزیر اعلی نے طالبہ علیشا حجاب کو 10 لاکھ روپے انعام کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا-وزیر اعلی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون چکوال کیلئے پانچ لاکھ روپے ، ڈپٹی ہیڈ مسٹریس ، ٹیچر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ علیشا حجاب جیسی ذہین طالبات قوم کا روشن مستقبل ہیں اور قوم کی اس بیٹی نے مشکل حالات میں ہمت اور محنت کر کے نمایاں مقام حاصل کیا ہے – وسائل نہ ہونے کے باوجود باہمت اور پرعزم بیٹی نے محنت کے ساتھ اپنا راستہ خود بنایا ہے جبکہ طالبہ علیشا کی کامیابی میں والدین اور اساتدہ کا کردار بھی لائق تحسین ہے -انہوںنے کہا کہ علیشا حجاب جب تک تعلیم حاصل کرنا چاہے گی پنجاب حکومت اس کے اخراجات برداشت کرے گی۔