سدھارتھ اور عالیہ کے رشتے میں دراڑ کی اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) با لی ووڈ کے دو نوجوان اداکارسدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے درمیان عشق کبھی اتنا کھل کر سامنے نہ آیا لیکن دونوں نے کبھی اس کی تردید بھی نہیں کی اور نا ہی اسے خفیہ رکھا، مگر اب اداکار سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ کے تعلقات میں دڑار آگئی جس کی بڑی وجہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بتائی جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ اور عالیہ کے درمیان لڑائی کی وجہ بالی ووڈ کی سری لنکن حسینہ جیکولین فرنانڈس کو قرار دیا جارہا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنانڈس نے ایک ساتھ فلم ”اے جنٹلمین“ کی ہے جس میں دونوں خاصے قریب دیکھے گئے اور یہی وجہ تھی جس نے عالیہ کو سدھارتھ سے دور کیا۔

بھارتی اداکار قادر خان کی بیماری نے ان کو بدل کر رکھ دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ان دنوں بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں اور کینیڈا میں اپنے بیٹے کے پاس ہیں۔شوبز کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جس میں سب رنگ مصنوعی ہیں۔ جب ہم اپنے پسندیدہ اداکاروں کا انجام دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری اس حوالے سے بھی دوسروں سے آگے ہے کہ وہاں پر جو سٹار نہیں رہتا اس کا انجام اکثر برا رہتا ہے۔گزشتہ دنوں میڈیا پر قادر خان کی وفات کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں لیکن وہ سب غلط تھیں لیکن قادر خان بیماری کی وجہ سے اس حالت کو پہنچ چکے ہیں۔ جہاں پر وہ پہنچاننے میں ہی نہیں آرہے۔

خالص سونے ،چاندی سے بنے غلاف کعبہ کی آ ج تبدیلی ،لاگت 2کروڑ ریال

مکہ مکرمہ (این این آئی) بیت اللہ کا غلاف آج (جمعرات) تبدیل کیا جائے گا ۔ ا س سلسلے میںکام نماز فجر کے بعد شروع ہو گا جو تقریبا چار گھنٹے جاری رہے گا – پہلے نئے غلاف کو پرانے غلاف کے اوپر لٹکایا جائے گا پھر پرانے غلاف کی رسیاں ڈھیلی کر کے اسے نئے غلاف کے نیچے سے اتار لیا جائے گا -نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے- غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہےں-اس کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے -ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے- زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر او رچوڑائی تین میٹر ہے -غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے-اتارے جانے والے غلاف کے ٹکرے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دئیے جاتے ہیں- یہ غلاف ہر سال 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے -مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے کی فیکٹری 79سال قبل قائم کی گئی تھی جہاں 200سے زائد ہنر مندمسلسل آٹھ ماہ کی محنت سے اسے تیار کرتے ہیں۔

ن لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی ،نواز شریف نے کیا کیا،دیکھئے خبر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے نااہلی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر لندن پہنچ گئے، طیارے میں سوار ہونے سے قبل وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ان کو رخصت کیا۔بدھ کوسابق وزیراعظم نواز شریف نااہلی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے ۔لندن آمد پر کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث نواز شریف کارکنوں سے خطاب نہ کرسکے۔قبل ازیں لندن روانگی کے لیے طیارے میں سوار ہونے سے قبل وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے نوازشریف کو رخصت کیا۔واضح رہے کہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر پرویز رشید نے گذشتہ روز سابق وزیراعظم کے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے نواز شریف کے جلد وطن واپس نہ لوٹنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس وطن سے دور رہنے کا انتخاب کیوں کریں گے جہاں لوگ ان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں؟ موجودہ حالات 2007 سے مختلف ہیں جب ڈکٹیٹر پرویز مشرف حکمران تھے، اس وقت بھی نواز شریف وطن واپس آنا چاہتے تھے لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی۔سینیٹر پرویز رشید کے مطابق نواز شریف لندن میں کم از کم 10 دن قیام کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم بیگم کلثوم کی رپورٹس پر منحصر ہے، شاید وہ اپنا قیام چند مزید دن بڑھادیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین اور بیٹی عاصمہ لندن میں بیمار والدہ کے ساتھ موجود ہیں جبکہ مریم نواز این اے 120 میں بلاتعطل مہم جاری رکھنے کے لیے اپنا لندن کا دورہ منسوخ کرچکی ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(نواز) کی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ نواز شریف نیب مقدمات کے سامنے کے لیے پاکستان واپس لوٹ آئیں گے۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ نواز شریف وطن واپس نہ آئیں اور نیب میں اپنے خلاف دائر ہونے والے کرپشن ریفرنسز کا سامنا نہ کریں جن میں وہ سزا سے نہیں بچ سکتے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب تحقیقات کا حصہ بنے بغیر نواز شریف کو وطن سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف کے ساتھ خصوصی برتا ﺅکیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شریف خاندان واضح کرچکا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما پیپرز کیس کے فیصلے پر دائر کی جانے والی نظرثانی پٹیشنز کا فیصلہ ہونے کے بعد وہ نیب تحقیقات میں شامل ہوں گے۔ادھر نیب یہ اعلان کرچکا ہے کہ شریف خاندان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف عید الاضحی کے بعد چار ریفرنسز دائر کیے جائیں گے۔

سفید موتیا

ڈاکٹرنوشین عمران
آنکھ کے اندر لینز (عدسہ) پروٹین سے بنا ہوتا ہے جو روشنی کی لہروں کو آنکھ کے پردے پر فوکس یا مرکوز کرنے کا کام کرتا ہے۔ مختلف چیزوں اور مختلف فاصلوں کودیکھنے کے لئے لینز اپنی شکل اور سائز چھوٹا بڑا یا کم زیادہ کرسکتا ہے۔ اگر لینز کی فوکس کرنےکی صلاحیت کم ہوجائے تو چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں اسی لئے بہتر دیکھنے کے لئے عینک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر لینز کے اندر پروٹین اور پانی کی مقدار میں تبدیلی آجائے تو لینز شفاف نہیں رہتا اور سفیدی مائل دھندلا ہوجاتا ہے اور ہر تصویر کو دھندلا پیش کرتا ہے۔ بظاہر دیکھنے میں لینز بالکل سفید نظر آنے لگتا ہے۔ اسی باعث اسے سفید موتیا کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے کیٹاریکٹ کہا جاتا ہے جسے یونانی میں آبشار کا مطلب دیا جاتا ہے۔
سفید موتیا عموماً 60 سال کی عمر کے بعد کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ عمر کے علاوہ اور خاص کر 60 سے پہلے ہونے کی اور وجوہات بھی ہیں جیسا کہ آنکھ میں بار بار انفکیشن ‘ آنکھ میں الرجی‘ آنکھ میں سرخی رہنا‘ ذیابیطس‘ سٹیرائیڈ کا استعمال‘ سورج کی تیز روشنی میں زیادہ دیر رہنا‘ غیر متوازن غذا‘ کم روشنی میں پڑھنا۔سفید موتیا بتدریج بڑھتا ہے اس کے مکمل ہونے یا نظر کو پوری طرح دھندلا کرنے میں کئی ماہ یا کئی سال لگ جاتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ دونوں آنکھوں میں ایک ساتھ ہی موتیا شروع اور مکمل ہو لیکن ایک آنکھ میں سفید موتیا ہونے کے بعد کسی نہ کسی وقت دوسری میں ہونا کافی حد تک یقینی ہے۔
سفید موتیا ہونے سے نظر دھندلانے لگتی ہے۔ عینک لگوا کر یا نمبر بار بار بدلوا کر بھی نظر درست نہیں ہوتی اور چیزیں مسلسل دھندلی نظر آتی ہیں۔ موتیا سے بچاﺅ کے لئے سورج کی تیز روشنی سے بچاﺅ‘ دھوپ میں سن گلاسز کا استعمال‘ کنٹیکٹ لینز کا کم سے کم استعمال‘ آنکھوں کی الرجی اور انفکیشن کا مکمل علاج‘ متوازن غذا ضروری ہیں۔ آنکھوں کی صحت اور نظرکی بہتری کے لئے ایسی غذائیں استعمال کرنا مفید ہے جن میں بیٹاکیروٹین لیوٹن اور زیا زینتھین موجود ہوں یہ نباتات اور منرل آنکھوں کے لئے بہت ضروری اور فائدہ مند ہیں۔
بیٹاکیروٹین والی قدرتی غذاﺅں میں شکرقندی‘ گاجر‘ سبز سبزیاں‘ پیٹھا کدو‘ سردا‘ گرما‘ سرخ شملہ مرچ‘ خوبانی خشک‘ مٹر شامل ہیں۔
لیوٹن (LEUTIN) اور زیازینتھین (ZEAXANTHINE) نہ صرف نظر بلکہ آنکھ کے پردے کی صحت کے لئے بھی بہترین ہیں۔ قدرتی ذرائع انڈے کی زردی‘ مکئی‘ شملہ مرچ‘ انگور‘ کیسوی پھل‘ براکلی‘ ساگ‘ پالک‘ مالٹا موسمی‘ زوکہنی سبزی‘ بند گوبھی‘ سبز پتوں والی تمام سبزیاں آڑو‘ جیری‘ پپیتا‘ رس بھری‘ فالسہ‘ دھنیا‘ پودینہ شامل ہیں۔
٭٭٭

لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر انوکھا واقعہ

لندن(ویب ڈیسک)لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر لیگی کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے اور صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں اور جب نواز شریف اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ ہاس پہنچے تو اس موقع پر مسلم لیگ(ن)لندن کے سینکڑوں کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لئے موجود تھے مگر جیسے ہی نوازشریف وہاں پہنچے تو کارکنان آپس میں لڑ پڑے جس سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔اس دوران نواز شریف صحافیوں سے بات کرنے کے لئے اپنی رہائشگاہ سے باہر بھی نکلے تاہم انہیں بھی دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ واپس اپنی رہائشگاہ کے اندر چلے گئے۔مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی جب کہ ماحول بہت زیادہ گشیدہ ہونے پر برطانوی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور کچھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا تاہم میٹروپولیٹن پولیس ہجوم کو کنٹرول میں ناکام نظر آئی۔

پاکستان کی سب سے بڑی برادری کونسی،مردم شماری نے صاف واضخ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج سامنے آچکے ہیں اور اس پر کئی سیاسی جماعتوں نے اپنے اعتراضات بھی اٹھا دئیے ہیں۔ جن میں پاکستان پیپلزپارٹی، پیپلزپارٹی شیرپاﺅ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پی ایس پی اور چند دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ چھٹی مردم شماری اور نادرا کی مشترکہ ابتدائیرپورٹ کے مطابق قومیت کے خانے میں لکھی جانے والے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی سب سےبڑی قوم مغل جبکہ دوسرے نمبر پر ا?رائیں اور تیسرے نمبر اعوان ” قرار پائی ہیں , پاکستان میں مغل قوم کی تعداد چارکروڑ گیارہ لاکھ ہے . اور
اور یہ قوم چاروں صوبوں سمیت ا?زاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں طور پر ا?باد ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کردئیے گئے جس کے مطابق پاکستان کی مجموعی ا?بادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے حالیہ مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے جن کی توثیق کر دی گئی۔عبوری نتائج کے مطابق ملک کی ا?بادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520ہے جن میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ 49 ہزار 322 اور خواتین کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 780 ہے۔ ملک میں اس وقت مخنثوں کی تعداد 10 ہزار 4 سو 18 بتائی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 22 لاکھ گھر ہیں اور 1981 کے مقابلے میں پاکستان کی ا?بادی میں 146.6 فیصد اضافہ ہوا۔صوبوں میں سب سے زیادہ ا?بادی پنجاب کی ہے جو کہ 11 کروڑ 12 لاکھ 422 ہے، سندھ کی ا?بادی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 ، خیبرپختونخوا کی ا?بادی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 271 اور بلوچستان کی ا?بادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 ہے۔پنجاب میں ملک کی کل ا?بادی کا 53 فیصد، سندھ 23عشاریہ 12 فیصد، خیبرپختونخوا میں 14عشاریہ 7 فیصد اور فاٹا 2 اعشاریہ 4 فیصد ہے

آصف زرداری ،عمران خان،شہباز شریف سمیت اہم سیاستدان کہاں عید منائینگے،خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا ؟مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں عید الاضحی منائیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ عیدالاضحی لندن میں منائیں گے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہہونے کے بعد یہ ان کی پہلی عید ہو گی جو وہ بیرون ملک منائیں گے
۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی میں عیدالاضحی منائیں گے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے۔عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری لاہور میں، تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالہ میں عید الاضحی منائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور میں،،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گاو¿ں مانکی شریف میں منائیں گے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الاضحی بیرون ملک منائیں گے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید الاضحی منائیں گے۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر سیّد حامد سعید کاظمی عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میںنماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے،جماعت الدعو? کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید عید الاضحی نظر بندی میں منائیں گے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آبائی علاقہ تلمبہ میں عید منائیں گے۔جمعیت علمائ اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر کراچی میں،رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام اور بیرسٹر رضا حیات ہراج ملتان میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر جہانیاں ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ جہانیاں، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام مرتضی میتلا کوٹ والا، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد حسین میتلا کوٹ سخی نور محمد،،ڈاکٹر خادم حسین مرکزی جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت چک 112/10-Rجہانیاں، معروف بزنس مین خالد جاوید ارائیں یوگنڈا، معروف بینکار چوہدری سعید اقبال جہانیاں، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری صغیر احمد چک 126/10-Rجہانیاں ، معروف صنعت کار پیپلز پارٹی کے امید وار قومی اسمبلی اسد اقبال گل چک 140/10-Rجہانیاں، ضلعی صدر مسلم لیگ ن راو¿ سعادت علی خان جہانیاں میں عید الاضحی منائیں گے ،۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر بارے رحمان ملک کاسنسنی خیز انکشاف،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایٹمی پھیلاو کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اس معاملے کا فرد واحد ہی ذمہ دار ہے کیونکہ ڈاکٹر قدیر خان ہر گز ایٹمی مواد سر پر اٹھا کر تو نہیں لے گئے ہوں گے، فرحت اللہ بابر،حقائق ان کیمرہ بتانے کے لیے تیار ہوں کہ کسکی جیب میں کتنے پیسے گئے تھے، رحمان ملک۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی نے ایٹمی پھیلاﺅ کے حوالے سے پرویز مشرف کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پرویز مشرف کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق بیان پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے بیان سےایٹمی پھیلاومیں پاکستانی تعاون کے بین الاقومی موقف کو تقویت ملے گی۔ ایٹمی پھیلاو?کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اس معاملے کا فرد واحد ہی ذمہ دار ہے کیونکہ ڈاکٹر قدیر خان ہر گز ایٹمی مواد سر پر اٹھا کر تو نہیں لے گئے ہوں گے۔ ہم کہتے تھے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان ایٹمی معاہدہ یک طرفہ ہے اب انھیں یہ کہنے کا جواز مل گیا ہے کہ پاکستان ایٹمی پھیلاو? میں ملوث ہے۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے یہ بیان اس وقت کیوں دیا اور معاملے کو اس وقت کیوں دوبارہ کھولا گیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان بھی ا?یا ہے جبکہ یہ معاملہ بہت حساس ہے۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اگر یہ بیان کسی سویلین صدر یا وزیر اعظم کی جانب سے ا?تا تو اسے چھوڑا نہیں گیا ہوتا تاہم اگر ایوان سمجھے تو اس معاملے پر سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی میں زیر غور لایا جائے گا۔پی پی پی کے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ اس معاملے پر حقائق ان کیمرہ بتانے کے لیے تیار ہوں کہ کس کی جیب میں کتنے پیسے گئے تھے۔

کراچی کے کچھ لوگوں کیلئے بارش زحمت کی بجائے رحمت میں تبدیل

کراچی (ویب ڈیسک)شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارشوں کے باعث سڑکیں دریاوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں ،ایسی صورتحال میں سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے ،اہم سڑکوں پر پانی کھڑے ہونے کے باعث گاڑیاں خراب ہو گئی ہیں جس کے باعث موسمی موٹر مکینکوں کی چاندی ہو گئی ہے اور ان کا کاروبار چمک اٹھا ہے۔تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 97 ،ناظم آباد میں 122 ،فیصل بیس پر 29 ،یونیورسٹی روڈ27 ، لانڈھی 20،مسروربیس 42،صدر 40، گلستان جوہر27، ایئرپورٹ 26،گلشن حدیدمیں 16ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی جس کے باعث اہم شاہراہیںتالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ایسی صورتحال میں سڑکوں پرآنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے انجن پانی میں ڈوب کر خراب ہو رہے ہیں جس کے باعث کار اور موٹر سائیکل سوار سڑکوں پر ہی دہری پریشانی کا شکار ہیں لیکن سڑکوں پر موسمی مکینک بھی نکل آئے ہیں جو کے دوگنے دام وصول کر کے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ٹھیک کر رہے ہیں۔