سلمان خان اور جیکولین نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس فلم ’ریس تھری‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں ہدایت کار کے فرائض معروف کوریوگرافر ریمو ڈسوزا سرانجام دیں گے۔

سدھارتھ اورعالیہ بھٹ میں علیحدگی کی اصل کہانی سامنے آگئی

ممبئی [ویب ڈیسک] سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ نے طوفانی عشق کے بعد اپنی راہیں بدل لیں ہیں اور خبریں یہ ہیں کہ دونوں کے درمیان موجود محبت کے رشتے میں دراڑ کی وجہ جیکولین فرنانڈس ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے بھلے ہی اپنے عشق کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہ کی ہولیکن انہوں نے کبھی اس کی تردید بھی نہیں کی اور نا ہی اسے خفیہ رکھا۔ دونوں ہی اکثر ایک دوسرے کے گھر میں پائے جاتے تھے لیکن پھر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔اب صورت حال یہ ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کررہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بریک اپ سے پہلے دونوں کے درمیان زور دار قسم کی لڑائی بھی ہوئی تھی ، یہی وجہ تھی کہ سدھارتھ ملہوترا نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے خود کو اکیلا قراردیا تھا جس پر شو کی میزبان نیہا دھوپیا نے بھی خاصی حیرانگی ظاہرکی تھی۔

کھیرا

ڈاکٹرنوشین عمران
دنیا میں سب سے زیادہ کھیرا چین میں اگایا جاتا ہے۔ غذائی اجزا میں 90 فیصد پانی کی مقدار کے ساتھ کھیرا گرمی کے موسم میں بہترین غذا ہے۔ ایک کھیرے میں تقریباً 16 کیلوریز ہیں۔ کھیرے میں قابل ذکر وٹامن صرف ایک ہے جو وٹامن کے ‘K’ ہے۔ جس کی مقدار 16 مائیکروگرام ہے۔ یعنی روزانہ ضرورت کا تقریباً 16 فیصد صرف ایک کھیرا کھانے سے حاصل ہو جاتا ہے۔ دوسری وٹامن بہت کم مقدار میں ہیں لیکن وٹامن بی 2، بی 6، بی1، بی 9، وٹامن سی، میگنیشیم، مینگنیز، کیلشیم، فاسفورس، پولاشیم، زنک، آئرن، فلورائڈ کی روزانہ ضرورت کی مقدار پائی جاتی ہے۔
غذائی ماہرین کی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ کھیرا میں کئی ایسے اجزا ہیں جو جسمانی صحت کے لئے بہت مفید مانے جاتے ہیں۔ جیسا کہ ”لاگنین“ نامی ایک عنصر دل اور شریانوں کے امراض سے بچاﺅ، کچھ اقسام کے کینسر سے بچاﺅ (جیسا کہ چھاتی، بچہ دانی، پراسٹیٹ) میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ کیوکربیٹاسن نامی عنصر جسم میں ٹیومر اورکینسر کے خلیوں کو بننے سے روکتا ہے۔ خاص کر خواتین میں ہارمون ایسٹروجن کی زیادتی کے باعث بننے والے کینسر کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کھیرے میں پائے جانے والے غذائی اجزا خون سے فاضل اور زہریلے مادوں کو صاف کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ بعض اوقات ایسے زہریلے مادے جسم میں کسی ایک جگہ متواتر اکھٹا ہونے سے اس جگہ ٹیومر یا کینسر بن سکتا ہے۔ ایسے مادوں کی مستقل صفائی اور جسم سے اخراج ضروری ہے۔ غذاﺅں میں پائے جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن میں سے ایک کھیرا ہے۔
تازہ کھیرے کی ایک اور خوبی جسم سے سوزش پیدا کرنے والے زہریلے مادوں کو ختم کرنا بھی ہے۔ اس کے استعمال سے جوڑوں کی سوزش، جلد کی خشکی، جلن، خارش، آنکھوں کی سوزش، خشکی ختم ہوتی ہے، جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے۔ کھیرا اور کھجور ایسے افراد کے لئے بہترین غذا ہے جن کا خون پتلا ہو یا جنہیں خون بہہ جانے کا مرض ہو جیسا کہ ہیموفیلیا۔
٭٭٭

آفریدی ،یونس نے بورڈ کی الوداعی تقریب کو گڈباے کہہ دیا

لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور شاہد آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب کو ہی الوداع کہہ دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 14 ستمبر کو ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر 3 سابق کپتانوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے لئے 540 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہد آفریدی کو چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے فون کیا اور انہیں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔شاہد آفریدی نے یہ کہہ کر چئیرمین سے تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی کہ وہ دستیاب نہیں ہوں گے۔ شاہد آفریدی کو قذافی اسٹیڈیم میں ایک میچ کھلا کر شاندار انداز میں رخصت کیا جائے تاہم سابق کپتان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انھیں کسی الوداعی میچ کی ضرورت نہیں۔اطلاعات ہیں کہ یونس خان بھی الوداعی تقریب کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔یونس خان نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کیے گئے رابطے کا مثبت انداز میں جواب سے گریز کرکے واضح پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ 14 ستمبر کو الوداعی تقریب میں شرکت کے موڈ میں نہیں ہیں۔مصباح الحق اگر لاہور میں الوداعی تقریب میں شرکت کے لئے رضا مند ہو بھی جاتے ہیں تو دیکھنا ہے کہ پی سی بی اس ادھوری تقریب کو الوداعی تقریب کا نام دیتا ہے یا پھر اسے ورلڈ الیون کے لئے عشائیے کا نام دیا جائے گا۔

آزادی کپ کیلئے میچ ریفری کا نام سامنے آگیا

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کیلئے میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن کو میچ آفیشل مقرر کردیا ہے۔یہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پہلا موقع ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں کسی میچ یا سیریز کیلئے اپنے آفیشلز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔11 ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 18 ٹی20 میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق ویسٹ انڈین کپتان پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں ریفری کی خدمات انجام دیں گے۔دس سال تک آئی سی سی میں میچ ریفری کی خدمات انجام دینے والے سری لنکن روشن مہاناما کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد آئی سی سی نے رچی رچرڈسن کو 2016 میں میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنایا تھا۔انٹیگا سے تعلق رکھنے والے رچی رچرڈسن کا شمار ویسٹ انڈین کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے 1983 سے 1996 تک اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور 1996 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈین کی قیادت بھی کی تھی جہاں سنسنی خیز مقابلے میں انہیں آسٹریلیا سے پانچ رنز سے شکست ہوئی اور یوں 224ویں ون ڈے میچ میں ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوا۔انہوں نے 86 ٹیسٹ میچوں میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جبکہ وہ اپنے ملک کی 24 ٹیسٹ اور 87 ون ڈے میچوں میں قیادت کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔جنوری 2011 میں انہیں ویسٹ انڈین ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا تھا اور رواں سال کے آغاز میں دورہ آسٹریلیا تک انہوں نے یہ ذمے داری انجام دی۔ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل آزادی کپ کی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 12 سے 15 ستمبر کو کھیلی جائے گی۔

مکی پہلی بارہوم سرزمین پرٹیم کی کوچنگ کےلئے بیتاب

لاہور(آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو امید ہے کہ ورلڈ الیون، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے پاکستان آنے سے تمام بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد باقاعدہ شروع ہو جائے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میںمکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈ الیون، سری لنکا اور پھر ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے تمام بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی۔مکی آرتھر نے کہا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتاسکیں کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگوں میں کرکٹ کا غیرمعمولی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان دوروں سے پاکستانی نوجوانوں کو اپنے ہیروز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ کرکٹرز کو بھی اپنی فیملیز اور دوستوں کے سامنے کھیلنے کا موقع ہاتھ آئے گا جس سے وہ ایک طویل عرصے سے محروم رہے ہیں۔ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتاسکیں کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگوں میں کرکٹ کا غیرمعمولی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ وہ خود پرجوش ہیں کہ انھیں پاکستانی سر زمین پر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کا موقع مل رہا ہے۔ وہ اور تمام کھلاڑی اس دورے کی تیاری کرتے آئے ہیں اور انھیں پورا یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں سٹیڈیم آئیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے پاس چند انتہائی باصلاحیت نوجوان کرکٹرز موجود ہیں جنھیں ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے۔مکی آرتھر نے سینیئرز کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر وہ کھلاڑی جو چیمپیئنزٹرافی کا فائنل کھیلا ہے وہ انھیں اگلے ورلڈ کپ تک موجود دکھائی دے رہا ہے تاہم مقابلہ سخت رہے گا اور کارکردگی کو کلیدی حیثیت حاصل رہے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو توقع ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہی وہ وقت ہے کہ اظہر علی اور اسد شفیق ذمہ داری سنبھالیں اور نوجوان کرکٹرز کو بھی اپنے ساتھ تیار کریں۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونے کی وجہ سے انھیں منصوبہ بندی میں بہت آسانی رہے گی۔ سرفراز احمد جارحانہ حکمت عملی کے حامل کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ محفوظ ہے۔

عمراکمل کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

لاہور(آئی این پی) عمراکمل اورتنازعات کا جیسے چولی دامن کا ساتھ بن گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے سمیت دیگر الزامات لگانے کے بعد عمراکمل تنازع میں تو پھنسے ہیں اب مشکل یہ ہے کہ ان کی لیگ گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ عمراکمل گلوبل ٹی ٹوئنٹی کی ڈرافٹ میں شامل تھے جنہیں بینونی زلمی نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔عمراکمل نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا پھر پی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس دیا تو عمراکمل نے ایک پھر الزام دھردیا کہ مکی آرتھر نے چیمپیئنزٹرافی سے جان بوجھ کر نکالا اور جعلی ٹیسٹ لیا۔ جس بعد عمراکمل اپنے شوکاز کے جواب میں پی سی بی کو مطمئن نہ کرسکے تو بورڈ نے کمیٹی بنادی۔ہارون رشید کی سربراہی میں بنائی گئی پی سی بی کی کمیٹی میں عمراکمل خود کو کلیئر نہ کرسکے تو پھر ان پرپابندی کا امکان ہے جو تین سے ماہ تک کی ہوسکتی ہے۔

یو ایس اوپن میںشراپووا کا شاندار کم بیک

واشنگٹن (آئی این پی) ماریہ شراپووا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے۔ عالمی نمبر دو سیمونا ہیلیپ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے عالمی نمبر دو رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو شکست دےدی۔ ماریہ شراپووا کا 15 ماہ کی پابندی کے بعد یہ پہلا گرینڈ سلیم ایونٹ ہے۔ شراپووا نے نمبر دو سیڈ کھلاڑی سیمونا ہیلیپ کے خلاف پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا۔دوسرا سیٹ سیمونا ہیلیپ کے نام رہا۔ انہوں نے 4-6 کے اسکور سے روسی کھلاڑی کی برتری برابر کردی۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ماریہ شراپووا نے شانداد کم بیک کرتے ہوئے 3-6 کے اسکور سے فتح حاصل کرکے تقریبا 24 ہزار تماشائیوں سے داد وصول کی۔

باکسر محمد وسیم نے مک گریگر کو مقابلے کا چیلنج دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے باکسنگ سٹار محمد وسیم نے مے ویدر سے مقابلہ ہارنے والے مک گریگر کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں قومی باکسر محمد وسیم نے کہاکہ مک گریگر رنگ میں میرے خلاف اتریں تو انہیں آٹے د ال کا بھاﺅ معلوم ہوجائے گا۔ اپنی ٹیکنیک، پھرتی اور مہارت کی بدولت محمد وسیم کے سر دوہزار نو میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے کنگز کپ میں کانسی کا تمغہ جیتا اگلے سال بیجنگ اور اسلام آباد میں فلائی ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ سینے پہ سجایا کامن ویلتھ گیمز دہلی میں برونز اور گلاسگو میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ پروفیشنل باکسنگ میں قدم رکھتے ہوئے جنوبی کوریا اور اب پاناما میں فتح کے جھنڈے گاڑھے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنےکے باوجود مایوسی پر محمد وسیم کو وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کو پنچ دے مارے محمد وسیم ان دنوں اپنی اگلی فائٹ کی تیاری کے لیے پاناما میں اِن ایکشن ہیں۔