Yearly Archives: 2017
بڑے بڑے ڈاکواسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں : عمران خان
عدالت نے ثابت کیا یہ خودکشی نہیں بلکہ تشدد ہے : آصف علی زرداری

شمالی کوریا نے جاپان پر حملہ کر دیا،حالات انتہائی کشیدہ
پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان وغیرہ کی تمام تر دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا ہے اور اس بار اس کے میزائل جاپان کے اوپر سے گزرتے ہوئے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس پر جاپان میں کھلبلی مچ گئی اور حکومت نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جانے کی ہدایت کر دی۔ شمالی کوریا کی اس دیدہ دلیری پر خطے میں جاری کشیدگی اپنی انتہائ کو پہنچ گئی ہے اور جاپانی وزیراعظم شنزو ابے اور دیگر رہنماﺅ ں کی طرف سے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ اب تک کا سب سے بڑا اشتعال انگیز اقدام ہے کیونکہ اس نے یہ میزائل جاپان کے شمالی جزیرے ہوکیڈو (Hokkaido)کے اوپر سے فائر کیا ہے۔ یہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تھا جس کا نام ہواسونگ 12(Hwasong-12)ہے۔ یہ میزائل شمالی کوریا نے حال ہی میں بنایا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہے۔ شمالی کوریا کی طرف سے ان فوجی مشقوں پر شدید تنقید کی گئی ہے اور انہیں اپنے خلاف جنگ کی تیاری قرار دیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے پر جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ ”شمالی کوریا کے اس انتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔ اس کا یہ تجربہ جاپانی قوم کے لیے انتہائی سنگین خطرے کا پیغام ہے۔ میں نے امریکی صدر ٹرمپ سے بات کی ہے اور انہوں نے شمالی کوریا پر مزید دبا? بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ صدرٹرمپ نے مجھے یقین دلایا ہے کہ امریکہ 100فیصد جاپان کے ساتھ کھڑا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق جاپانی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ”شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس کل(بروز جمعرات)ہو گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 15رکنی سکیورٹی کونسل متفقہ طور پر شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کے رواں سال جولائی میں کیے گئے دو میزائل تجربوں کے ردعمل میں عائد کی گئیں۔

مکہ مکرمہ اللہ اکبر اور درودسلام کی صداو¿ں سے گونجنے لگا، ایمان افروز مناظر
مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) حج کے موقع پر مکہ مکرمہ اللہ اکبر اور درودسلام کی صداو¿ں سے گونج رہا ہے۔حرم شریف میں ہر طرف انسانوں کا سمندر ہے جوکعبہ شریف کے طواف میں مگن ہے اور یہ سلسلہ صرف اسی وقت تھمتا ہے جب اذان ہوتی ہے۔ اذان سے کچھ دیر قبل ہی حرم شریف میں موجود لوگ صفیں بنا کر بیٹھنا شروع کر دیتے ہیں تاہم طواف میں مصروف افراد بھی جماعت کھڑے ہوتے ہی طواف روک کر اس میں شریک ہو جاتے ہیں۔سعودی حکومت اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی طرف سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں اور بے مثال سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس کا دنیا بھر سے آیا ہر حاجی معترف ہے۔ہر جگہ ترتیب، مہمان نوازی کاجذبہ نظر آتاہے جس سے دنیا بھر سے آئے عازمین حج نہ صرف متاثر ہیں بلکہ اسے سراہ بھی رہے ہیں۔سعودی عرب میں د?نیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 1, 705, 181 عازمین پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس بار حج کے موقع پر گذشتہ برس کی نسبت 30 فیصد اضافہ متوقع ہے۔بیرون ملک سے عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے بری، بحری اور فضائی راستے کھلے ہیں۔عازمین حج کے لیے تمام انتظامات بالخصوص سیکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے۔ اس بار عازمین حج کی سیکیورٹی پر پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ حجاج سے براہ راست رابطے کے لیے چھ زبانوں کے ماہرین بھی مقررکیے گئے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے اس سال گزشتہ 20 سال سے جاری پروگرام برنامج ضیوف خادم الحرمین شریفین کو نہ صرف جاری رکھا گیا ہے بلکہ وسعت بھی دی گئی ہے۔اس سال اس پروگرام کے تحت پاکستان، انڈونیشیا، انڈیا، ترکی، ملائیشیا، نائجیریا سمیت43 ممالک سے 2400 مسلمانوں کو خصوصی طور پر حج کیلئے بلایا گیا،سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعودان افرادکی میزبانی کر رہے ہیں اور تمام اخراجات اپنی ذاتی جیب سے کر رہے ہیں۔پاکستان، بھارت،انڈونیشیا سے50، 50 ترکی، ملائیشیا سے 40، 40 نائجیریا، فلپائن سے 30،30 لوگ شامل ہیں۔اس سال اس پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے شہدائے فلسطین کے 1500 ورثا کو بھی حج کیلئے بلایا گیا ہے۔یمن کی جنگ میں شہید ہونے والے سوڈان کے فوجیوں کے 350 ورثا کو بھی خصوصی طور پر حج پر بلایا گیا ہے۔قطر سے بھی حج کیلئے آنے والے تمام افراد کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے خصوصی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔اس طرح یہ پروگرام اپنی20 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس میں سعودی عرب کے فرماں روا 6 ہزار سے زائد لوگوں کی ذاتی طور پر میزبانی کر رہے ہیں۔ان تمام پروگراموں کی نگرانی سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورکر رہی ہے۔ڈاکٹر عبداللہ مدلج اس پروگرام کے سربراہ ہیں اور ان کی زیرنگرانی ٹیم جس میں اسکردو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر حبیب بھی شامل ہیں جو دن رات عازمین حج کی رہنمائی، خدمت اور سہولتوں کی فراہمی میں مگن ہیں۔

فیس بک کے سی ای او بیٹی کی پیدائش پر اربو ں ڈالر کس کو دینگے، اہم خبر
نیویارک(ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی کمپنی کے 99 فیصد شیئرز بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اس ننھی گڑیا کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں اور پریسلا، میکس کے اس دنیا میں آنے سے بہت خوش ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہماری بیٹی جس معاشرے میں پروان چڑھے وہ کچھ اس طرح کا ہو جس میں انسانیت کو برابری کی بنیاد پر فروغ ملے، بیماریوں کا علاج ممکن ہو، ہر شخص کو پڑھنے کا حق حاصل ہو، صاف ستھرا ماحول، لوگوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہو، مضبوط معاشرے بنتے ہوں، غربت نہ ہو، عوام کو برابر حقوق حاصل ہوں اور اقوام کو ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔ہم اپنے چھوٹے سے عمل سے اس دنیا کو بچوں کے لئے بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور اپنی کمپنی فیس بک کے 99 فیصد شیئرز جس کی مالیت اس وقت 45 ارب ڈالر (47 کھرب 50 ارب روپے پاکستانی) ہے آئندہ نسلوں کی بہتری پر خرچ کریں گے۔

وہاب ریاض کی لاٹری نکل آئی،کتنے لاکھ ڈالرز ہیں،دیکھئے خبر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کر لی گئی ہے، اس ڈرافٹنگ میں پاکستان کے فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، 16راو¿نڈز میں مختلف ٹیموں نے پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کو منتخب کیا، وہاب ریاض پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، وہاب ریاض کو ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ وہاب ریاض کے علاوہ گلوبل لیگ کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور انورعلی کو ایک ایک لاکھ، عماد وسیم کو 85 ہزار، محمد حفیظ کو75ہزار، یاسر شاہ کو 60 ہزار اور فخر زمان کو 65 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔کیپ ٹاو¿ن میں ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ کا میلہ سجایا گیا جہاں کرکٹ کے کھلاڑیوں پر ڈالرز کی برسات کر دی گئی، پاکستان کی ڈربن قلندر اور بینونی زلمی بھی اس موقع پر پیش پیش رہیں۔ بینونی زلمی نے جیسن رائے، ڈی کوک، وہاب ریاض، عمر اکمل اور محمد نواز کو اپنے لشکر کا حصہ بنایا تو دوسری طرف ڈربن قلندرز نے ایون مورگن، ہاشم آملہ، فخر زمان اور محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ اس طرح ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں نو پاکستانی کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے

سپریم کو رٹ کی جانب معروف روحانی شخصیت کو سزائے مو ت کا حکمنامہ جاری
تہران (ویب ڈیسک)ایران کی سپریم کورٹ نے ایک روحانی صوفی گروپ کے بانی کو فساد فی الارض اور دین اسلام میں تحریف کے الزامات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا ہے کہ صوفی سلسلے کے ایک سرکردہ شخص محمد علی طاھری کو ’حلقہ عرفان‘ قائم کرتے ہوئے دین میں تحریف،فساد فی الارض اور غیرقانونی تنظیم کی تشکیل کے الزامات میں کے تحت موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ایرانی خبر رساں ویب سائیٹس کے مطابق محمد علی طاھری کی خاتون وکیل زینب طاھری کا کہنا ہے کہ عدالت نے ان کے موکل کو قانون تعزیرات کے آرٹیکل 286 کے تحت فساد فی الارض کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمسنٹی انٹرنیشنل‘ نے ایرانی عدالت سے حلقہ عرفان کے بانی کو سزائے موت سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے طاھری کو سنائی جانے والی موت کی سزا عقیدے اور مذہب کی آزادی کی توہین ہے، لٰہذا اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔خیال رہے کہ ایرانی پولیس نے محمد علی طاھری کو 2011ئ میں حراست میں لیا تھا۔ اس کے خلاف ’حلقہ عرفان‘ کے نام سے ایک روحانی گروپ قائم کرنے اور اس گروپ سے وابستہ افراد کی روحانی تعلیم وتربیت کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ طاہری نے ’حلقہ عرفان‘ 2006ئ میں قائم کیا تھا۔حلقہ عرفان کے بانی نفسیاتی اور جسمانی امراض کے شکار لوگوں کا روحانی علاج بھی کرتے تھے۔ نوجوان اور متوسط ایرانی طبقے حتیٰ کہ طلبائ کی طرف سے بھی انہیں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

جوڑوں کے درد میںمبتلا مریض یہ خبر لازمی پڑھیں،سب سے سستا علاج آگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیا اور افریقہ میں کثرت سے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال ہونیوالی ادرک سے متعلق ماہرین نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو جب ادرک یا اس کے اجزا کھلائے گئے تو ان کے جوڑوں میں سوزش کم ہوئیاور گٹھیا کے مرض میں افاقہ ہوا۔زخم بھرنے اور بیکٹیریا سے لڑنے کے قدرتی جسمانی عمل میں تھوڑی بہت سوزش پیدا ہوتی ہے جس کے دوران جسم خون کے سفید خلیات خارج کرتا ہے لیکن یہ کیفیت ایک مسلسل صورت بھی اختیار کر سکتی ہے جبکہ گٹھیا کے مرض میں جوڑوں کے اطراف مستقل تکلیف کی وجہ بن جاتی ہے۔ایک تجربے میں جب گٹھیا اور جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کو ادرک کے کیپسول دن میں دو مرتبہ 6 ماہ تک کھلائے گئے تو ان کی جلن میں واضح کمی دیکھنے میں ا?ئی تاہم ان میں سینے کی جلن کا سائیڈ افیکٹ بھی نوٹ کیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ادرک ہر قسم کی جسمانی سوزش اور اندرونی جلن کم کر سکتی ہے۔ جسمانی درد اور پٹھوں میں اینٹھن کے شکار مریض بھی ادرک سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ادرک پاو?ڈر کے کیپسول اور درد کی جگہ ملنے والی کریمیں بھی دستیاب ہیں۔ اس کی چائے بنا کر یا اسے پکوانوں میں ڈال کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ روزانہ 2 سے 4 گرام ادرک دن میں تین مرتبہ کھائی جا سکتی ہے لیکن خیال رہے کہ اس کی مقدار 4 گرام سے ہرگز نہ بڑھے۔
3

اگر ایک ٹا نگ ٹو ٹ بھی گئی تو پاکستان کیخلاف یہ کا م ضرور کر ونگا،دھونی کے بیان سے سب حیران
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کوبے قرارہوں چاہے ایک ٹانگ ٹوٹ بھی جائے ،میں پاکستان کے خلاف ضرورکھیلوں گا۔گزشتہ روزانہوں نے اپنے ایک بیان میں اس عزم کااظہارکیاکہ مگربدقسمتی سے بھارتیحکومت نے اپنی ٹیم پرپاکستان سے کھیلنے پرپابندی لگارکھی ہے۔بھارتی چیف سلیکٹرنے انکشاف کیاہے کہ چیمپئن ٹرافی کے میچ میں ایم ایس دھونی اگرچہ ان فٹ تھے لیکن انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پراصرارکیاتھااورمیچ میں زبردستی حصہ لیا۔