وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سی پی این ای کے وفد سے ملاقات, عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سی پی این ای کے وفد سے ملاقات۔انہوں نے کہا ھے کہ 15 مارچ کو الیکشن کمیشن کی تشکیل جبکہ15 جو لائی کو عام انتخابات ہو نگے جبکہ نئی حکومت یکم اگست کو اپنا کا م شروع کر دیگی۔ملکی تاریخ میں اب تک قائداعظم کے بعدصرف 4لیڈر پیدا ہوئے۔ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹو ،نوازشریف اور عمران خان حقیقی لیڈر ہیں ، لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے نام پر ووٹ ڈالے جائیں کسی کو آئینی خلاف وزری نہیں کرنے دونگا خواہ وہ نواز شریف ہی کیوں نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو لیڈر نہیں مانتا۔

”حدیبیہ کیس “شریف خاندان کی خوشیوں کو جانے کس کی نظر لگ گئی ،اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی جب کہ یہ فیصلہ عدالت کے بینچ نے متفقہ طور پر دیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق حدیبیہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جلد ہی دائر کی جائے گی۔نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب حکام فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل تیار کررہے ہیں، اس کے لیے عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کی گئی اور اس پر نیب کے قانونی ماہرین مشاورت کررہے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا نظر ثانی اپیل پر جلد ہی کام مکمل کرکے اسے چند روز میں دائر کردیا جائے گا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی رہی اور ٹیم آسٹریلیا میں بھی تمام میچ ہار گئی جس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ کو تبدیل کرنے کےلیے سخت دباو¿ تھا۔قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے خود ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی وجوہات ذاتی مصروفیات بتائی گئی ہیں۔فرحت خان کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ہاکی ٹیم کی مزید کوچنگ نہیں کرسکتا، اپنے استعفے سے فیڈریشن کے صدر کو آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ کا انتخاب زیر غور ہے اور اس کے لیے ایک جرمن کوچ سے رابطہ کیا گیا ہے، جلد ہی ان سے معاہدہ بھی کرلیا جائے گا اور ممکن ہے کہ وہ آئندہ سال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔