اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک نیوز ایجنسیاں) سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جماعت الدعوہ،فلاح انسانیت فانڈیشن اور لشکر طیبہ کو چندہ دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ادارے نے تینوں جماعتوں پر چندہ وعطیات دینے پر پابندی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق لگائی ،پابندی اقوام متحدہ کی قرارداد 1267کی روشنی میں عائد کی گئی ۔ واضح رہے اس سے قبل رائٹرنے یہ دعوی کیا تھا کہ حکومت پاکستان حافظ محمد سعید سے منسلک دو تنظیموں جماعت ا لدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے مالی اثاثے ضبط اور ان کا انتظام سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے حافظ محمد سعید سے منسلک دو تنظیموں جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے مالی اثاثے اور ان کا انتظام سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید سے وابسطہ فلاحی اور دیگر تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو ملنے والے مالی تعاون اور منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ پر 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی اور وفاقی اداروں کو حافظ سعید کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے اور انہیں سرکاری تحویل میں لینے کے لیے حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کی گئی۔19 دسمبر کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے 28 دسمبر کو ایک اور اعلی سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی۔ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ساتھ ہزاروں رضاکار اور سیکڑوں تنخواہ دار لوگ منسلک ہیں، اجلاس میں طے پائی گئی حکمت عملی کے تحت پہلے مرحلے میں جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کو سرکاری تحویل میں لیا جائے گا۔ جس کے بعد جماعة الدعوة کے زیر انتظام سیکڑوں مدارس اور مرید کے میں قائم مرکز کا انتظام سنبھالا جائے گا۔ اس سارے عمل میں انٹیلی جنس ادارے بھی متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے حکومت کی طرف سے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کی ایمبولینسوں کواپنی تحویل میں لئے جانے کی خبروں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو عدالتوں میں جائیں گے اور بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے،پہلے بھارتی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید کو نظربند کیا گیا، اب امریکہ و بھارت کے کہنے پر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں کہ جماعت الدعوة کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہے اور اسے ملک میں دعوتی، رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے انڈیا کی خوشنودی کیلئے آئے دن ایسے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے، اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکے بہانے جماعت الدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو نظربند کر دیا گیا تھا جس پر حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر انہیں رہا کیا گیا ہے۔ یحییٰ مجاہد نے کہاکہ حکومت مودی سرکار کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے، انڈیا جب چاہتا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں پر دباﺅ بڑھاتا ہے اور یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کبھی نظربندیوں اور کبھی ایمبولینس بوتھ اکھاڑکر ریلیف سرگرمیاں بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ کچھ اندازہ نہیں کہ حکومت مودی کی یاری میں محبان کشمیر کے خلاف کس حد تک خوفناک اقدامات کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔ پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام صوبے ایک پیج پر ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی ہے کہ جماعت الدعو ةکے مرید کے میں دفاتر، اسپتال اور اسکولز پنجاب حکومت نے تحویل میں لے لیے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت الدعو کے دفاتر، اسپتال اور اسکولز پنجاب حکومت نے اپنی تحویل میں لے لئے، یہ تمام دفاتر اور مراکز مرید کے میں قائم تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعت الدعو اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں ہے، ان فلاحی اداروں کے ملازمین کو اب پنجاب حکومت تنخواہ دیتی ہے، فلاح انسانیت فانڈیشن اور جماعت الدعو اب کوئی اعلانیہ سرگرمی نہیں کرسکتے، ان تنظیموں کو چندہ دینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ مزید کہتے ہیں کہ بھارت الزام لگاتا ہے لیکن آج تک ثبوت نہیں دیا، پاکستان میں کسی دہشتگردی میں جماعت الدعو اور حافظ محمد سعید ملوث نہیں۔