کراچی ( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمت کرکے خود ہی بھارت کے ساتھ ہر سطح پر کھیلنے سے انکار کردے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد لطیف کاکہنا تھا کہ پاک،بھارت میچزہوہی نہیں رہے تواسکے امکانات کی بات فضول ہے،بھارت اگر ہمارے ساتھ نہیں کھیلتاتوپاکستان ہمت کرکے ہرسطح پرکھیلنے سے انکارکردے،بھارت کوآئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سے کھیلنے کا بائیکاٹ کردینا چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریزمیں اچھی فائٹ دیکھنے کوملے گی۔
