ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماﺅنٹ مانگینوئی میں شیڈول سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے کے بارش شروع ہوگئی۔ موسلا دھار بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ کولن منرو نے 23 گیندوں پر 66 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔
