اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ماہر علم اعداد غلام عباس نے 2018ءکے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 2018ءمیں روایتی اور سیاسی چہروں میں تبدیلیاں آئیں گی اور کئی رہنما سیاست سے باہر ہونگے، 2018ءمیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ عین ممکن ہے کہ عبوری اور ٹیکنو کریٹ حکومت یا کئیر ٹیکرز حکومت قائم ہو جو لمبے عرصے تک چلے گی۔ غلام عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ءمیاں نواز شریف کیلئے بہت سخت رہے گا، ان کا امتحان 15 فروری کے بعد شروع ہو گا جو اگست تک جاری رہے گا۔ نواز شریف کا سیاست میں کردار آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گا اور ان کے کیس بھی تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ ایک یا دو کیس میں سزا ہو گی۔ شہباز شریف کیلئے 2018ءبہت عروج والا ہو گا۔ عمران خان 2018ءمیں بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ عمران خان 2018ءمیں اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ جون اور جولائی میں ان کیلئے کچھ مشکلات آ سکتی ہیں۔ 2018ءمیں عمران جو بھی تحریک چلائیں گے اُس کو اتنی پذیرائی نہیں ملے گی۔ آصف علی زرداری کو 2018ءمیں بہت بڑے بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سندھ حکومت ختم ہونے کے بعد پارٹی کے لوگ دوسری پارٹی میں جا سکتے ہیں۔ زرداری سیاست سے دور چلے جائیں گے۔ 2018ءسیاسی لحاظ سے ایک منفرد نوعیت کا سال ہے کہ مارچ سے پہلے مارچ آﺅٹ کے امکانات ہیں۔ غیر یقینی حالات پیدا ہونگے لیکن عام حالات میں بہت واضح تبدیلیاں آئیں گی۔