تازہ تر ین

تحریک لبیک یا رسول اللہ نے مارچ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی کی زیر قیادت لاہور میں داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک 4جنوری کو عظیم الشان ،فقید المثال ”تاجدارختم نبوت مارچ“کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے نامور مشائخ ،علماءاور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے اس سلسلے میں ملک بھر کے عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں قافلوں کی تیاریوں میں مشغول ہیں ،اس سلسلے میں صوبائی امیر ڈاکٹرمحمد ظفراقبال جلالی کی زیر صدارت جامعہ اسلام آبادمیں تحریک لبیک یارسول اللہ کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب بھر سے قافلوں کی تیاریوں سمیت اسلام آباد /راولپنڈی سے شاندارقافلوں کی تیاری پر غور کیا گیا اجلاس میں صوبائی آرگنائزر مفتی وقاراحمد مدنی،مولانا عبدالرحمن سیالوی،ضلعی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رفاقت علی جلالی ،علامہ داﺅدعالم رضوی،حافظ طیب نواز ملک ایڈووکیٹ،صاحبزادہ محمد مظہر عتیق نقشبندی،مولانا عامر سجاد جلالی ،محمد محفوظ الحسن سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ،مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد سے قافلہ موٹروے چوک سے صبح 7بجے مفتی وقاراحمد مدنی کی قیادت میں ،ٹیکسلا واہ کینٹ سے مفتی محمدعارف کی قیادت میںچکوال سے پیر سید لقمان شاہ اور مفتی عامر جاوید کی قیادت میں ،گوجر خان سے خلیفہ صوفی ضمیر اور محترم طالب حسین کی قیادت میں،گجرات سے علامہ عبدالرشید اویسی اور علامہ عدیل مجید کی قیادت میں ،لالہ موسیٰ سے علامہ عبدالقیوم جلالی کی قیادت میں ،منڈی بہاﺅالدین سے علامہ اکرم جلالی اور مولاناثاقب عمران کی قیادت میں جبکہ ہری پور سے مولانا بابرعلی کی قیادت میں قافلے روانہ ہوں گے ،مزید اجلاس کے شرکاءکاکہناتھا کہ ختم نبوت کے لیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان اور اساس ہے ۔حکومت کی طرف سے مارچ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،حکومت کو چاہیے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کی قیادت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی ہرہر شک کو پورا کرے ۔ اس سلسلے میں علامہ طاہر اقبال چشتی نے وفد کے ہمراہ سی پی اور راولپنڈی اسرار احمد عباسی سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے لئے درخواست کی۔ ٹرین مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ مارچ کے اختتام پر نشتر پارک کراچی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain