واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوج میں ہجڑوں کی بھرتی روکنے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد نئے سال سے امریکی فوج میں تیسری صنف بھی شامل ہوسکے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ نئے سال کےآغاز سے عدالت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہجڑوں کی فوج میں بھرتی کی درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں گے۔اس سال کے آغاز پر امریکی صدر نے گزشتہ صدر براک اوباما کی جانب سے ہجڑوں کی فوج میں بھرتی سے پابندی اٹھانے کے فیصلے کو واپس لینے کی خواہش کا اظہارکیاتھا۔امریکی صدر کی خواہش کےآگے قانون آڑے آگیا جبکہ امریکی صدرکے ممکنہ اقدام کو تیسری صنف کے تعلق رکھنے والے فوجیوں اور امریکی فوج کے افسروں نے امتیازی قراردیا تھا۔قانون اور عوامی اعتراض کےبعد امریکی صدر نے ہجڑوں کی فوج کی بھرتی کو جاری رکھنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔