تازہ تر ین

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں خفیہ ڈیل کا پول کھل گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) سینٹ انتخابات کی صف بندی کے لئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں رابطے بحال ہوگئے۔ پیپلزپارٹی نے رحمن ملک کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی شرط پر چیئرمین سینٹ کے لئے مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مشاہد اللہ خان یا نہال ہاشمی کو چیئرمین سینٹ کے لئے امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ سینٹ انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا اور دونوں جماعتوں نے ایک بار پھر یہ طے کیا ہے کہ سینٹ کا آئندہ چیئرمین بھی صوبہ سندھ سے ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مشاورت میں چیئرمین سینٹ کا عہدہ مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دینے کے لئے بیشتر امور پر اتفاق ہوگیا۔ معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے سینٹ انتخابات 2018ءکے لئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اہم امور طے کرلئے گئے ہیں اور سینٹ انتخابات کے انعقاد کی صورت میں مارچ 2018ءکے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) سینٹ میں 38 ممبران کے ساتھ اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی اور ممکنہ طور پر پیپلزپارٹی 14 جبکہ پی ٹی آئی 12 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی سیاسی جماعت ہوگی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین نئے چیئرمین سینٹ کے لئے مشاورت کراچی میں اہم سیاسی شخصیت کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک تاجر شخصیت نے پیپلزپارٹی کے ایک سینئر رہنما کو لیگی قیادت کا پیغام اور معاہدہ یاد دلایا جو موجودہ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کے انتخاب کے وقت دونوں جماعتوں کے مابین ہوا تھا کہ اکثریتی جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سیاسی تعاون کیا جائے گا۔ معتمد ترین ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے معاملہ پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر رابطے بحال ہونے سے معاملات افہام و تفہیم اور مشاورت سے حل ہونے کی امید ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سابق وزیراعظم نوازشریف سے ایک بزنس مین ٹائی کون شخصیت کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے سینٹ چیئرمین کے لئے وفاقی وزیر برائے موسمی تغیرات مشاہد اللہ خان یا نہال ہاشمی میں سے کسی ایک کو امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے اور اس کے لئے وہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ حتمی امیدوار کا فیصلہ میاں نوازشریف کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain