تازہ تر ین

منافقت کون کرتا ہے ۔۔۔بڑااعلان سامنے آگیا

لاہور(پ ر)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملتان میں موسمی انفلوئنزاسے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مرض سے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی انفلوئنزاسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اورمرض سے بچا¶ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ ادارے متحرک اور فعال انداز میں فرائض سرانجام دیںاور موسمی انفلوئنزاسے بچا¶ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے- وزیراعلی نے آئندہ مرض کی بروقت روک تھام اور بچا¶ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں میڈیم اور لانگ ٹرم حکمت عملی مرتب کرے گی- انہوںنے کہا کہ شہریوں کو موسمی انفلوئنزاسے بچانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں اوراداروں کو چوکس رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوںگی-صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق ،ملک مختار احمدبھرت ، چیف سیکرٹری ، طبی ماہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ساہیوال ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر اٹک ، کمشنر ملتان ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ملتان اور متعلقہ حکام ملتان جبکہ کمشنر بہاولپور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور متعلقہ حکام بہاولپور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-ایک اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اوراس اہم پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پروگرام کے تحت پنجاب بھرکے 20 ہزار سے زائد سکولوں میں سولر پینل لگائے جائیں گے اور سولر پینل کی تنصیب سے سکولوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے سکولوںمیں سولر پینل لگائے جائیں گے اوراس مرحلے مےں جنوبی پنجاب کے 10 ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو بہتر سے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اوراسی مقصد کے پیش نظر سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے -انہوں نے کہاکہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ طلبا و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگااورپنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح یہ پروگرام بھی معیار اور شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگااورمنصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا-وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت جبکہ بعض سےاسی عناصر نے عوام کی ترقی کی مخالفت کی ہے۔ہماری حقیقی عوامی خدمت کے ثبوت اور مخالفین کے جھوٹے دعوے عوام کے سامنے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے شاید بار بار مو¿قف بدلنے کو تبدیلی سمجھ رکھا ہے۔ ہم نے تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور خدمت جذبے سے ہوتی ہے۔ مسلم لےگ(ن) کی قےادت کا جےنا مرنا عوام کے ساتھ ہے ۔ہم نے عوامی خدمت مےں نام کماےا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے بہتان اور الزام ترشی میںنام بناےا ہے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت اےسے عناصرکوبہت مہنگی پڑے گی۔آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain